واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ

گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے

دوسری شادی، اور ہم مرد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-06-09, 03:22 PM   #1
دوسری شادی، اور ہم مرد
شاہ جی 90 شاہ جی 90 آف لائن ہے 18-06-09, 03:22 PM

دوسری شادی ہمارے معاشرے کا ایک سلگتا ہوا موضوع ہے ۔
اسلام اس کی اجازت دیتا ہے ۔ لیکن پاکستان میں یہی سب سے بڑا ہتھیار ہے جس سے خواتین پر ظلم و ستم کیا جاتا ہے ۔ ایک مرد جس نے زندگی کے کسی بھی معاملے میں اللہ اور اس کے رسول کا کوئی حکم نہ مانا ہو اور نام کا مسلمان ہو ، اس کو جب بھی کوئی دوسری عورت اچھی لگتی ہے ، اسے اچانک اسلام بھی یاد آ جاتا ہے اور دوسری شادی کا حق بھی ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اسلام دوسری شادی کا حق دیتا ہے لیکن کچھہ شرائط کے ساتھہ ، مثلاً اسلام کی سب سے پہلی شرط برابری کا سلوک ہے ۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ آج کل کے معاشرے میں کوئی بھی مرد ایسا نہیں ہے جو اس کڑی شرط پر پورا اتر سکے ۔
آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے ۔

کیا مرد کو ایک بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کرنی چاہئیے ۔
کیا دوسری شادی ایک اچھا عمل کہا جا سکتا ہے ۔
کیا دوسری شادی سےپیدا ہونے والے مسائل سے ایک عام آدمی نمٹ سکتا ہے ۔
کیا بیوی مر جانے کی صورت میں ایک مرد کو دوسری شادی کرنی چاہئیے ۔
کیا اولاد نہ ہونے کا بہانہ دوسری شادی کی راہ کھولتا ہے ۔

آخر کیا وجہ ہے کہ مرد اپنی بیوی کا تو ہزاروں بار چیک اپ کرواتا ہے کہ وہ ماں بننے کے قابل ہے یا نہیں لیکن اپنے میڈیکل چیک اپ کو گناہ سمجھتا ہے ۔
کیا دوسری شادی کے حق میں بولنے والے مرد یہ گوارا کریں گے کہ ان کی بہن اور بیتی کی سوتن آئے۔
کیا دوسری شادی کے حق میں بولنے والی خواتین یہ گوارا کریں گی کہ ان کے میاں یا والد دوسری شادی کر لیں ؟
آئیے مل کر سوچیں کہیں اسلام کی مخصوص حالات میں دی جانت والی ایک رعایت کو ہم اپنی بہیمانہ تسکین کا بہانہ تو نہیں بنا رہے ۔

شاہ جی 90's Avatar
شاہ جی 90
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 949
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
Atia jamali (21-06-09), shafresha (19-06-09), wajee (18-06-09), Zullu230 (24-06-09), ام طلحہ (19-06-09), ام غزل (20-06-09), رضی (19-06-09), طارق راحیل (24-06-09), عروج (01-03-11)
پرانا 18-06-09, 04:12 PM   #2
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,634
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,399 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کی بات صحیح ہے
لیکن میں نے بہت سے لوگ دیکھے ہیں جو اسلام پر عمل بھی کرتے ہیں اور ان کی کسی وجہ سے دو بیویاں ہیں توان میں عدل بھی کرتے ہین ۔ میری ایک دوست ہے جس کے شوہر نے دو شادیاں کی ہے اور وہ پہلی بیوی ہے اور وہ اپنے شوہر اور اپنی سوکن کی بہت تعریف کرتی ہے اس کی وجہ صرف عدل ہے ۔

جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ کوئی عورت یہ پسند کرے گی کہ اس کا شوہر دوسری شادی کرے
تو میری تو ہمت نہیں کہ میں اللہ کی دی ہوئی اجازت کے خلاف جاؤں
اس لیے میں نے تو اپنے شوہر کو دل سے اجازت دی ہوئی ہے دوسری شادی کی ۔

دیکھیں ہمارے معاشرے میں بہت سی لڑکیاں بے سہارا ہیں جن کو صرف تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ہم نے مردوں کے اوپر یہ پابندی لگا کر ان لڑکیوں کے ساتھ ذیادتی کی ہے
میں صرف ان مردوں کی بات کررہی ہوں جو اسلام پر عمل کرتے ہیں اور جن کےاندر اللہ کا ڈر ہے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
J.S (26-06-09), muhammad asif virani (19-06-09), shafresha (19-06-09), مسافر (22-06-09), Zullu230 (24-06-09), ام طلحہ (19-06-09), ام غزل (20-06-09), ابن آدم (20-06-09), راجہ اکرام (18-06-09), رضی (19-06-09), سیلانی (20-06-09), شاہ جی 90 (19-06-09), عبداللہ حیدر (22-06-09), عروج (01-03-11)
پرانا 18-06-09, 05:06 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,341
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,652 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محترم شاہ صاحب
آپ نے ایک اچھے موضوع کو بحث کے لئے پیش کیا ہے۔ اور آپ کے معروضات کسی حد تک دل کو اپیل بھی کرتے ہیں لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسری ، تیسری اور چوتھی شادی کا حق اسلام نے تمام مردوں کو تفویض کیا ہے، اس سے اگر کوئی خود دستبردار ہونا چاہے تو اس کی مرضی لیکن ہم معاشرے کے چلن، بعض افراد کی ہوس پرستی اور رسم و رواج کے باعث اسے مسترد یا موقوف نہیں کر سکتے۔
آپ نے سوال کیا ہے کہ کیا کوئی اپنی بیٹی یا بہن کے لئے یہ پسند کرے گا؟
تو میں یہ سوال کروں گا کہ کیا بیٹی کو ساری عمر گھر بٹھانے سے دوسری شادی میں دے دینا زیادہ بہتر نہیں۔ میرے خیال سے آپ کا جوب اثبات میں ہی ہو گا۔

اگر چہ آپ کے تحفظات اپنی جگہ بالکل بجا ہیں‌لیکن موجودہ حالات میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہوتی جارہی ہے۔
اگر آپ کے خیال میں یہ اجازت مخصوص حالات میں دی گئی تھی تو موجودہ حالات بھی اسی مخصوص حالت سے چنداں مختلف نہیں ہیں۔

اس لئے میرا خیال ہے کہ اگر انصاف کی بنیادی شرط پوری کرنے کا جس میں حوصلہ ہو، اور اسے اپنے اوپر اتنا اختیار ہو کہ زیادتی کا ارتکاب نہیں کرے گا تو اس کے لئے آج کے حالات میں دوسرے شادی ضروری ہو گئی ہے۔
لمبی عمر تک بن بیاہے رہنے سے گناہ کے ارتکاب کا سخت اندیشہ ہوتا ہے۔ اس تاخیر کا باعث اکثر اچھے رشتے کا نہ ملنا ہوتا ہے۔ اگر ایک اچھا اور شریف انسان ہے، دو شادیوں کی استطاعت بھی رکھتا ہے۔ تو اسے ضرور یہ سنت ادا کرنی چاہئے۔

یہ میرا خیال ہے۔

مزید اہل علم کی روشنی ہمارے علم میں اضافہ کرے گی۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
مسافر (22-06-09), ام غزل (20-06-09), ابن آدم (20-06-09), تانیہ رحمان ستارہ (18-06-09), سیلانی (20-06-09), شاہ جی 90 (19-06-09)
پرانا 18-06-09, 09:56 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,270
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,477 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر وہ مرد شرط پوری کرتا ہے تو دوسری شادی کر سکتا ہے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-06-09), ام غزل (20-06-09)
پرانا 19-06-09, 10:09 AM   #5
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
آپ کی بات صحیح ہے
لیکن میں نے بہت سے لوگ دیکھے ہیں جو اسلام پر عمل بھی کرتے ہیں اور ان کی کسی وجہ سے دو بیویاں ہیں توان میں عدل بھی کرتے ہین ۔ میری ایک دوست ہے جس کے شوہر نے دو شادیاں کی ہے اور وہ پہلی بیوی ہے اور وہ اپنے شوہر اور اپنی سوکن کی بہت تعریف کرتی ہے اس کی وجہ صرف عدل ہے ۔

جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ کوئی عورت یہ پسند کرے گی کہ اس کا شوہر دوسری شادی کرے
تو میری تو ہمت نہیں کہ میں اللہ کی دی ہوئی اجازت کے خلاف جاؤں
اس لیے میں نے تو اپنے شوہر کو دل سے اجازت دی ہوئی ہے دوسری شادی کی ۔

دیکھیں ہمارے معاشرے میں بہت سی لڑکیاں بے سہارا ہیں جن کو صرف تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ہم نے مردوں کے اوپر یہ پابندی لگا کر ان لڑکیوں کے ساتھ ذیادتی کی ہے
میں صرف ان مردوں کی بات کررہی ہوں جو اسلام پر عمل کرتے ہیں اور جن کےاندر اللہ کا ڈر ہے
دیکھیں میں نے یہ نہیں کہا کہ میں اسلام کی اس رعایت کے خلاف ہوں لیکن اسلام کے وہ قوانین جو کہ اپنے فائدے اور دوسروں پر ظلم کرنے کے لیے استعمال کرتے جو کہ اپنی جگہ ایک بے ایمانی ہے ، میں نے ایسی بہت سی مثالیں دیکھی ہیں جن میں ایک مرد نے دوسری شادی کی اور پہلی بیوی کو بھلا دیا یا کم از کم اس سے التفات کم کر دیا ، تو اس نے تو اپنی جان پر اور اپنی پہلی بیوی کی جان پر ظلم کیا ۔ ان مردوں کے لیے آپ کیا کہیں گی ۔ عدل تو یہ ہے کہ جتنی محبت سے آپ ایک کی طرف دیکھیں اتنی ہی محبت سے آپ دوسری کی جانب بھی دیکھیں اور جذبات دونوں کے لیے برابر ہونے چاہئیں ۔
لیکن دیکھا یہ گیا ہے کہ پہلی بیوی کو تو اللہ کے ڈر سے بیگار سمجھہ کر بھگتایا جاتا ہے اور دوسری بیوی سے جو نئی آئی ہوتی ہے اس سے دل سے محبت جتائی جاتی ہے۔ کامل عدل کرنے والے تو شاید ہزاروں میں ایک ہوں گے ۔ میں اپنی مثال آپ کو دے سکتا ہوں ،میرے پرانے دوست جب کافی عرصہ مجھے نہیں ملتے اور کسی نئے ماحول میں نئے دوست بن جاتے ہیں تو پرانے دوست مجھے یاد بھی نہیں آتے ، یہی انسانی فطرت ہے ، کہ جب اسے نئی گاڑی مل جائے تو اگرچہ کہ اسے اپنی پرانی کار بہت پسند ہوتی ہے لیکن وہ جس خوشی اور شوق سے نئی کار ڈرائیو کرتا ہے اس خوشی اور شوق کا پرکاہ بھی پرانی کار میں اسے نہیں ملتا ،
آپ کی بڑی ہمت ہے آپ نے اجازت دے دی لیکن بھائی صاحب اس سے فائدہ کیوں نہیں اٹھاتے وہ کسی کو سہارا دینے کا باعث بن سکتے ہیں
انا اور ہٹ کو ایک جانب رکھہ کر دیکھیں تو احساس ہوتا ہے کہ موجودہ دور میں اس رعایت سے ناجائز فائدہ زیادہ اٹھایا جا رہا ہے ۔
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (19-06-09), ام غزل (20-06-09), رضی (19-06-09), سحر (19-06-09), عروج (01-03-11)
پرانا 19-06-09, 10:21 AM   #6
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : rajaikram مراسلہ دیکھیں
محترم شاہ صاحب
آپ نے ایک اچھے موضوع کو بحث کے لئے پیش کیا ہے۔ اور آپ کے معروضات کسی حد تک دل کو اپیل بھی کرتے ہیں لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسری ، تیسری اور چوتھی شادی کا حق اسلام نے تمام مردوں کو تفویض کیا ہے، اس سے اگر کوئی خود دستبردار ہونا چاہے تو اس کی مرضی لیکن ہم معاشرے کے چلن، بعض افراد کی ہوس پرستی اور رسم و رواج کے باعث اسے مسترد یا موقوف نہیں کر سکتے۔
آپ نے سوال کیا ہے کہ کیا کوئی اپنی بیٹی یا بہن کے لئے یہ پسند کرے گا؟
تو میں یہ سوال کروں گا کہ کیا بیٹی کو ساری عمر گھر بٹھانے سے دوسری شادی میں دے دینا زیادہ بہتر نہیں۔ میرے خیال سے آپ کا جوب اثبات میں ہی ہو گا۔

اگر چہ آپ کے تحفظات اپنی جگہ بالکل بجا ہیں‌لیکن موجودہ حالات میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہوتی جارہی ہے۔
اگر آپ کے خیال میں یہ اجازت مخصوص حالات میں دی گئی تھی تو موجودہ حالات بھی اسی مخصوص حالت سے چنداں مختلف نہیں ہیں۔

اس لئے میرا خیال ہے کہ اگر انصاف کی بنیادی شرط پوری کرنے کا جس میں حوصلہ ہو، اور اسے اپنے اوپر اتنا اختیار ہو کہ زیادتی کا ارتکاب نہیں کرے گا تو اس کے لئے آج کے حالات میں دوسرے شادی ضروری ہو گئی ہے۔
لمبی عمر تک بن بیاہے رہنے سے گناہ کے ارتکاب کا سخت اندیشہ ہوتا ہے۔ اس تاخیر کا باعث اکثر اچھے رشتے کا نہ ملنا ہوتا ہے۔ اگر ایک اچھا اور شریف انسان ہے، دو شادیوں کی استطاعت بھی رکھتا ہے۔ تو اسے ضرور یہ سنت ادا کرنی چاہئے۔

یہ میرا خیال ہے۔

مزید اہل علم کی روشنی ہمارے علم میں اضافہ کرے گی۔
اسلام نے ایک حق دیا ، لیکن بات تو وہی آتی ہے کہ ہم اس حق کو استعمال کیسے کرتے ہیں ۔ میں نے سحر بہن کے مراسلے کا جواب دیا ہے۔ اسے پڑھئیے گا ۔ مانا کہ خواتین کو سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کو اگر کوئی شخص استتاعت رکھتا ہو اور انصاف کر سکتا ہو تو اس کو ان خواتین میں سے کسی کو سہارا دینا چاہئیے ، لیکن شرط تو انصاف ہے نا جس کی وضاحت میں نے اوپر کر دی ہے ۔
رشتے تو اللہ بھیجتا ہے ، تمام لڑکوں‌اور لڑکیوں کے لیے ، ایک اچھے رشتے کو دیکھتے ہوے شادی شدہ مرد کے ساتھہ بیٹی بیاہنے سے پہلے یہ بھی تو دیکھنا چاہئیے کہ کیا پہلی بیوی نے اسے خوشی سے اجازت دے دی ہے لیکن ہمارے معاشرے میں کون اتنے لمبے چکروں میں پڑے گا۔
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (20-06-09), راجہ اکرام (22-06-09), رضی (19-06-09)
پرانا 19-06-09, 11:27 AM   #7
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
اسلام نے ایک حق دیا ، لیکن بات تو وہی آتی ہے کہ ہم اس حق کو استعمال کیسے کرتے ہیں ۔ میں نے سحر بہن کے مراسلے کا جواب دیا ہے۔ اسے پڑھئیے گا ۔ مانا کہ خواتین کو سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کو اگر کوئی شخص استطاعت رکھتا ہو اور انصاف کر سکتا ہو تو اس کو ان خواتین میں سے کسی کو سہارا دینا چاہئیے ، لیکن شرط تو انصاف ہے نا جس کی وضاحت میں نے اوپر کر دی ہے ۔
رشتے تو اللہ بھیجتا ہے ، تمام لڑکوں‌اور لڑکیوں کے لیے ، ایک اچھے رشتے کو دیکھتے ہوے شادی شدہ مرد کے ساتھہ بیٹی بیاہنے سے پہلے یہ بھی تو دیکھنا چاہئیے کہ کیا پہلی بیوی نے اسے خوشی سے اجازت دے دی ہے لیکن ہمارے معاشرے میں کون اتنے لمبے چکروں میں پڑے گا۔
یہ سب بھی اپنی جگہ درست لیکن کیا سہارا دینے کیلئے غیر شادی شدہ مرد کم ہو گئے ہیں دنیا میں؟مسئلہ یہ ہے کہ آجکل ماں باپ بھی اپنی اولاد کیلئے خود غرض ہو چکے ہیں۔ بیٹی کیلئے جو رشتہ آتا ہے اس میں سب کچھ ڈھونڈا جاتا ہے۔ اعلٰی تعلیم بھی ہو،بہترین روزگار بھی ہو اپنا گھر بھی ہو لڑکا بیحد سمجھدار بھی ہو۔ اب یہ تمام خصوصیات کم عمر غیر شادی شدہ لڑکوں میں بمشکل ہی یکجا ہوتی ہیں۔ جب تک یہ شرائط پوری ہوتی ہیں لڑکا کم ازکم 30 کراس کر چکا ہوتا ہے۔ جب یہ خواص کسی شادی شدہ مرد میں نظر آتے ہیں تو والدین بیٹی کے مستقبل کو محفوظ تصور کرتے ہوئے یہ رشتہ قبول کر لیتے ہیں حالانکہ جو مرد پہلی بیوی پر دوسری لا سکتا ہے تو دوسری پر تیسری کیوں نہیں۔ مانا کہ اس سلسلے میں شرعی اجازت ہے۔ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مثال ہمارے سامنے ہے ۔لیکن ہم مثال کا حوالہ دیتے ہوئے یہ تو یاد رکھتے ہیں کہ شادی کاحق ملا ہوا ہے لیکن مکمل پیروی نہیں کرتے جس درجہ کا انصاف ہمارے نبی نے امہات المومنین کے ساتھ فرمایا۔ ہم تو انکی خاک پا کے برابر بھی پیروی کا حق نہیں ادا کرسکتے۔ ہم وہ کمزور لوگ ہیں کہ اپنے خون، اپنی اولاد میں بھی کامل انصاف نہیں کر پاتے تو دو بیویوں میں کہاں
کل ہی فیلڈ پر جانے کا اتفاق ہوا تو ایک خاتون سے ملاقات ہوئی۔یہ خاتون جو اپنے خاندان کا بوجھ اٹھانے کی خاطر غیر شادی شدہ رہیں۔ ان خاتون کو کینسر کا مرض لاحق ہے اورآجکل کیموتھراپی کے تکلیف دہ عمل سے گزر رہی ہیں۔ اس عمل کے دوران خون بالکل جل جاتا ہے اور بال کا ایک رواں بھی باقی نہیں رہتا۔ بھوک ختم، منہ پک جاتا اور لرزہ طاری ہوتا ہے۔ دماغ خصوصا یادداشت بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ان خاتون نے اپنے لئے زندگی کی دعا کی درخواست کی کیونکہ وہ اپنی بوڑھی والدہ، ایک طلاق یافتہ بہن اور تین بن ماں کے بھتیجے بھتیجیوں کی واحد کفیل ہیں۔بہن کو طلاق صرف اس بنا پرشادی کے محض 3 ماہ بعد ہو گئی کہ انکے شوہر سے پوچھے بنا رشتہ کیا گیا تھا اور انہوں نے محض ماں باپ کی بات رکھنے کیلئے شادی کی اور بنا کوئی واسطہ رکھے انہیں 3 ماہ رہنے دیااور پھر چھوڑ دیا۔ طلاق کے صرف 2 ماہ بعد اپنی کزن سے دوسری شادی کرلی جو کہ انکی اصل پسند تھی۔اور وہ بچے بن ماں ضرور تھے بن باپ نہیں۔ ان بچوں کے باپ نے بیوی کی موت کے دو ماہ بعد بچوں کے نام پر شادی کی اور نئی شادی سے پہلی اولاد ہوتے ہی ان بچوں کو اپنی بہن کے حوالے کر کے اسلام آباد شفٹ ہو گیا۔
پڑھنے والوں کیلئے شاید یہ صرف کہانیاں ہوں لیکن یہ وہ تلخ حقائق ہیں جوجن پر گزرتے ہیں وہی سمجھ سکتے ہیں
طوالت اور تلخی اگر میرے انداز سے جھلک گئی ہو تو معذرت۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-06-09), منتظمین (19-06-09), مسافر (22-06-09), ام غزل (20-06-09), راجہ اکرام (19-06-09), سحر (19-06-09), شاہ جی 90 (19-06-09), عروج (01-03-11)
پرانا 19-06-09, 12:54 PM   #8
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,634
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,399 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ام طلحہ آپ کی بات صحیح ہے
میں آپ کی اس بات سے متفق نہیں کہ ہم حضور اکرمصلی اللہ علیہ وسلم کی طرح عمل نہیں کرسکتے ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے عمل کے لیے ہی ہے ۔ صرف کتابوں میں پڑھنے کے لیے نہیں ۔
ہم اپنے گناہوں کی وجہ اسلام کے کسی اصول کو نہیں دے سکتے ۔
آپ نے جو مسئلہ بیان کیا اس میں صرف بغیر کسی وجہ کہ طلاق دینا ہی غلط نہیں ہے
ہمارے یہاں ماں باپ کا اپنے بچوں کی مرضی کے بغیر شادی کرنا بھی غلط ہے
ان خاتون کا ان کے والدین کا شادی نہ کرنا کسی بھی وجہ سے بھی غلط ہے
میں اس کی مثال دوں گی ، میرے ابو کا انتقال ہو ا ۔ اس وقت ہم سب بہن بھائی چھوٹے تھے ۔ صرف میری بڑی بہن ڈاکٹر تھی اور کماتی تھی ۔ سب نے امی کو مشورہ دیا کہ اپنی بیٹی کی اس وقت تک شادی نہ کرو جب تک تمھارے بیٹے کمانے کے قابل نہ ہوجائیں
لیکن میری امی نے کہا کہ میں اپنے اور باقی بچوں کے لیے اپنی بیٹی قربان نہیں کرسکتی ۔ اور اس کی عمر نکل گئی تو اس کی شادی نہیں ہو سکے گی ۔ اور ان حالات میں بھی امی نے میری بڑی بہن کی شادی کی
ہم سب بہن بھائیوں نے ٹیوشن پڑھا کر گزارا کیا اور اپنی پڑھائی مکمل کی ۔

اللہ پر بھروسہ ہو تو ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-06-09), مسافر (22-06-09), ام طلحہ (19-06-09), ام غزل (20-06-09), سیلانی (20-06-09), عبداللہ حیدر (22-06-09)
پرانا 19-06-09, 01:46 PM   #9
Senior Member

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
طوالت اور تلخی اگر میرے انداز سے جھلک گئی ہو تو معذرت۔
آپ کی طویل تحریروں کے تو ہمیشہ سے منتظر ہیں اور رہا تلخی تو آپ کو سات خون معاف ہیں اس لئے بے فکر ہوکر لکھے جایا کریں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (19-06-09), ام غزل (20-06-09)
پرانا 19-06-09, 11:55 PM   #10
Senior Member
 
muhammad asif virani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: srilanka
عمر: 38
مراسلات: 654
کمائي: 8,549
شکریہ: 1,314
418 مراسلہ میں 960 بارشکریہ ادا کیا گیا
muhammad asif virani کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں muhammad asif virani کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حقوقِ نسواں کا علمبردار شاہ جی90
muhammad asif virani آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے muhammad asif virani کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (20-06-09), شاہ جی 90 (20-06-09)
پرانا 20-06-09, 12:03 AM   #11
Senior Member
 
muhammad asif virani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: srilanka
عمر: 38
مراسلات: 654
کمائي: 8,549
شکریہ: 1,314
418 مراسلہ میں 960 بارشکریہ ادا کیا گیا
muhammad asif virani کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں muhammad asif virani کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ جیسی سوچ آجکل مفقودھے یہاں تویہ حال ھے سوکن یا سوتن(دونوں مستعمِل ھیں)کانام سنتےھی پہلی گھروالی کوغشی کےدورے پڑناشروع ھوجاتےھیں اِسی لئیےشایدمردوں میں چھپکردوسری شادی کرنےکارجحان جنم لےرہاھے۔
__________________
شائد کہ تِرےدل میں اترجائےمِری بات!
muhammad asif virani آف لائن ہے   Reply With Quote
muhammad asif virani کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (20-06-09)
پرانا 20-06-09, 12:33 AM   #12
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
یہ سب بھی اپنی جگہ درست لیکن کیا سہارا دینے کیلئے غیر شادی شدہ مرد کم ہو گئے ہیں دنیا میں؟مسئلہ یہ ہے کہ آجکل ماں باپ بھی اپنی اولاد کیلئے خود غرض ہو چکے ہیں۔ بیٹی کیلئے جو رشتہ آتا ہے اس میں سب کچھ ڈھونڈا جاتا ہے۔ اعلٰی تعلیم بھی ہو،بہترین روزگار بھی ہو اپنا گھر بھی ہو لڑکا بیحد سمجھدار بھی ہو۔ اب یہ تمام خصوصیات کم عمر غیر شادی شدہ لڑکوں میں بمشکل ہی یکجا ہوتی ہیں۔ جب تک یہ شرائط پوری ہوتی ہیں لڑکا کم ازکم 30 کراس کر چکا ہوتا ہے۔ جب یہ خواص کسی شادی شدہ مرد میں نظر آتے ہیں تو والدین بیٹی کے مستقبل کو محفوظ تصور کرتے ہوئے یہ رشتہ قبول کر لیتے ہیں حالانکہ جو مرد پہلی بیوی پر دوسری لا سکتا ہے تو دوسری پر تیسری کیوں نہیں۔ مانا کہ اس سلسلے میں شرعی اجازت ہے۔ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مثال ہمارے سامنے ہے ۔لیکن ہم مثال کا حوالہ دیتے ہوئے یہ تو یاد رکھتے ہیں کہ شادی کاحق ملا ہوا ہے لیکن مکمل پیروی نہیں کرتے جس درجہ کا انصاف ہمارے نبی نے امہات المومنین کے ساتھ فرمایا۔ ہم تو انکی خاک پا کے برابر بھی پیروی کا حق نہیں ادا کرسکتے۔ ہم وہ کمزور لوگ ہیں کہ اپنے خون، اپنی اولاد میں بھی کامل انصاف نہیں کر پاتے تو دو بیویوں میں کہاں
کل ہی فیلڈ پر جانے کا اتفاق ہوا تو ایک خاتون سے ملاقات ہوئی۔یہ خاتون جو اپنے خاندان کا بوجھ اٹھانے کی خاطر غیر شادی شدہ رہیں۔ ان خاتون کو کینسر کا مرض لاحق ہے اورآجکل کیموتھراپی کے تکلیف دہ عمل سے گزر رہی ہیں۔ اس عمل کے دوران خون بالکل جل جاتا ہے اور بال کا ایک رواں بھی باقی نہیں رہتا۔ بھوک ختم، منہ پک جاتا اور لرزہ طاری ہوتا ہے۔ دماغ خصوصا یادداشت بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ان خاتون نے اپنے لئے زندگی کی دعا کی درخواست کی کیونکہ وہ اپنی بوڑھی والدہ، ایک طلاق یافتہ بہن اور تین بن ماں کے بھتیجے بھتیجیوں کی واحد کفیل ہیں۔بہن کو طلاق صرف اس بنا پرشادی کے محض 3 ماہ بعد ہو گئی کہ انکے شوہر سے پوچھے بنا رشتہ کیا گیا تھا اور انہوں نے محض ماں باپ کی بات رکھنے کیلئے شادی کی اور بنا کوئی واسطہ رکھے انہیں 3 ماہ رہنے دیااور پھر چھوڑ دیا۔ طلاق کے صرف 2 ماہ بعد اپنی کزن سے دوسری شادی کرلی جو کہ انکی اصل پسند تھی۔اور وہ بچے بن ماں ضرور تھے بن باپ نہیں۔ ان بچوں کے باپ نے بیوی کی موت کے دو ماہ بعد بچوں کے نام پر شادی کی اور نئی شادی سے پہلی اولاد ہوتے ہی ان بچوں کو اپنی بہن کے حوالے کر کے اسلام آباد شفٹ ہو گیا۔
پڑھنے والوں کیلئے شاید یہ صرف کہانیاں ہوں لیکن یہ وہ تلخ حقائق ہیں جوجن پر گزرتے ہیں وہی سمجھ سکتے ہیں
طوالت اور تلخی اگر میرے انداز سے جھلک گئی ہو تو معذرت۔
ام طلحہ بہن جو میں کہنا چاہتا تھا وہی آپ نے کہا ہے ۔ اللہ آپ کو بہت سی خوشیاں عطا کرے آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (22-06-09), ام غزل (20-06-09)
پرانا 20-06-09, 12:36 AM   #13
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
ام طلحہ آپ کی بات صحیح ہے
میں آپ کی اس بات سے متفق نہیں کہ ہم حضور اکرمصلی اللہ علیہ وسلم کی طرح عمل نہیں کرسکتے ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے عمل کے لیے ہی ہے ۔ صرف کتابوں میں پڑھنے کے لیے نہیں ۔
ہم اپنے گناہوں کی وجہ اسلام کے کسی اصول کو نہیں دے سکتے ۔
آپ نے جو مسئلہ بیان کیا اس میں صرف بغیر کسی وجہ کہ طلاق دینا ہی غلط نہیں ہے
ہمارے یہاں ماں باپ کا اپنے بچوں کی مرضی کے بغیر شادی کرنا بھی غلط ہے
ان خاتون کا ان کے والدین کا شادی نہ کرنا کسی بھی وجہ سے بھی غلط ہے
میں اس کی مثال دوں گی ، میرے ابو کا انتقال ہو ا ۔ اس وقت ہم سب بہن بھائی چھوٹے تھے ۔ صرف میری بڑی بہن ڈاکٹر تھی اور کماتی تھی ۔ سب نے امی کو مشورہ دیا کہ اپنی بیٹی کی اس وقت تک شادی نہ کرو جب تک تمھارے بیٹے کمانے کے قابل نہ ہوجائیں
لیکن میری امی نے کہا کہ میں اپنے اور باقی بچوں کے لیے اپنی بیٹی قربان نہیں کرسکتی ۔ اور اس کی عمر نکل گئی تو اس کی شادی نہیں ہو سکے گی ۔ اور ان حالات میں بھی امی نے میری بڑی بہن کی شادی کی
ہم سب بہن بھائیوں نے ٹیوشن پڑھا کر گزارا کیا اور اپنی پڑھائی مکمل کی ۔

اللہ پر بھروسہ ہو تو ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔
ہم اس جذبے کی قدر کرتے ہیں ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ بچے شادی کی عمر کو ہنچ جائیں تو ان کی شادی جلد از جلد کر سینی چاہئیے ۔ لیکن کیا بچی کی شادی کسی شادی شدہ مرد سے کرنا ضروری ہے؟
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (20-06-09)
پرانا 20-06-09, 12:37 AM   #14
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : muhammad asif virani مراسلہ دیکھیں
حقوقِ نسواں کا علمبردار شاہ جی90
آپ بھی بن جائیے نا آپ کو ڈاکٹر نے پرہیز تو نہیں بتایا خواتین کے حق میں بولنے کو
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (20-06-09)
پرانا 20-06-09, 12:40 AM   #15
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : muhammad asif virani مراسلہ دیکھیں
آپ جیسی سوچ آجکل مفقودھے یہاں تویہ حال ھے سوکن یا سوتن(دونوں مستعمِل ھیں)کانام سنتےھی پہلی گھروالی کوغشی کےدورے پڑناشروع ھوجاتےھیں اِسی لئیےشایدمردوں میں چھپکردوسری شادی کرنےکارجحان جنم لےرہاھے۔
مجھے سمجھہ نہیں آتی کہ ایک شادی کے بعد لوگوں کو ایک بیوی کے ہوتے ہوے دوسری کی ضرورت ہی کیوں پڑتی ہے ، جو وہ چھپ چھپ کے شادیاں کرتے پھرتے ہیں
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, گذارش, پسند, وفا, قرآن, لوگ, موقع, ماں, محبت, مسائل, اللہ, اسلام, اسلامی, بہترین, بھائی, بچپن, بچوں, حال, خون, خوش, خلاف, زندگی, شخص, علاج, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دوسری سوچ اور دوسرا سوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عبداللہ آدم گپ شپ 23 01-03-11 11:14 PM
وسائل پر پہلا حق اس علاقے کا ہے، حکم امتناع کے باعث پنجاب کی صنعتوں کو گیس بند کرنا پڑی، وزیراعظم گلاب خان خبریں 0 25-02-11 06:18 AM
حیدرآباد ، دوسرے روز بھی ریلوے لائن پر دھماکہ، زکریا ایکسپریس بچ گئی، ٹریفک معطل گلاب خان خبریں 1 03-11-10 04:53 AM
خودمختاری، نہیں آزادی، کشمیریوں نے بھارتی پیش کش ٹھکرا دی جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:41 PM
کراچی، جماعت اسلامی وسطی کے نائب امیر فائرنگ سے شدید زخمی ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 09:59 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger