واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


زبان میری ہے بات اُن کی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-07-11, 03:33 PM   #1
زبان میری ہے بات اُن کی
سیفی خان سیفی خان آف لائن ہے 14-07-11, 03:33 PM

* رحمن ملک، ملکی حالات سے بے نیاز، متحدہ کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ’’لندن‘‘ کے چکّر لگا رہے ہیں۔ (منوّر حسن)

روز کہتا ہوں کہ اُس کوچے میں نہ جاؤں گا کبھی

روز اُس کوچے میں اِک کام نکل آتا ہے

* ٹیکس اضافے کا آرڈیننس پارلیمنٹ سے منظور کرائیں گے۔ (وزیر خزانہ، حفیظ شیخ)

روٹی کپڑا، مکان کا وعدہ کرنے والی حکومت، غریب کا گلا گھونٹے گی۔

* عوام، جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس سے تعاون کریں۔ (زبیر انور لودھی۔ پولیس آفیسر)

چوری کے ملزمان دھمکیاں دے رہے ہیں، حکّام تعاون کریں۔ (ماجد حسین قریشی)

* ریمنڈ کو پیسے دے کر رہا نہیں کرایا۔ (ہیلری کلنٹن)

ریمنڈ کو امریکہ کے غلاموں کی انجمن نے رہا کرایا۔ (منوّر حسن)

* یہ نہیں بتا سکتے، کون سا قرض، سیاسی دباؤ پر معاف کیا گیا۔ (گورنر سٹیٹ بنک)

کہ اِس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں۔

* حامد سعید کاظمی کی گرفتاری، حکمرانوں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ (لیاقت بلوچ)

اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

* جرائم پیشہ افراد برداشت نہیں۔ (رحمن ملک)

بلا تبصرہ!

* ایک طالبہ کو غیر اخلاقی میسج پر، خواجہ فرید پوسٹ گریجوایٹ کالج رحیم یار خان کے طلبا و طالبات نے رنگیلے پروفیسر زاہد اختر شاہین کی پٹائی کر دی۔(ایک خبر)

نیا تعلیمی ادارہ۔۔۔ پیار بھی اور مار بھی

* اسمبلی بدنام ہوئی لوٹے تیرے لیے۔(پنجاب اسمبلی میں شور و غوغا)

جمیلہ گمنام ہوئی، بوٹے تیرے لیے

* وَٹّہ سَٹّہ ایک فرسودہ رسم ہے۔ تبدیلی لانا ہوگی۔ (وکلاء)

وَٹّہ سَٹّہ۔۔۔ اِک سِر مٹی، اک سِرگھٹّہ

بشکریہ ”” ماہنامہ نقیب ختم نبوت ““
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

 
سیفی خان's Avatar
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 222
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
فخر بٹ (15-07-11), احمد نذیر (14-07-11), حسن قادری (14-07-11), سامیہ بٹ (26-07-11), سحر بٹ (01-08-11)
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, فرید, کلنٹن, کالج, کریں۔, پولیس, پوسٹ, والی, وزیر, لوٹے, نام, میسج, منظور, امریکہ, بے, حسن, خان, خبر, ختم نبوت, دے, شور, غلاموں, غریب, غصے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:47 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger