واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


سائبر کرائم آرڈیننس کی تجدید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-11-08, 06:09 AM   #1
سائبر کرائم آرڈیننس کی تجدید
حسن مغل حسن مغل آف لائن ہے 08-11-08, 06:09 AM

صدر آصف علی زرداری نے سائبر کرائمز سے متعلق اس قانون کی تجدید کردی ہے جو ملک کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے جاری کیا تھا۔

پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز آرڈیننس نامی اس قانون کے تحت بغیر اجازت کسی کی تصویر کھینچنا، انٹرنیٹ یا موبائل کی مدد سے کسی کو ایسا پیغام بھیجنا جسے ناپسندیدہ، غیراخلاقی یا بے ہودہ سمجھا جائے، جرم قرار دیا گیا ہے اور اسکے سات سال قید یا تین لاکھ روپے جرمانے یا دونوں کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

اسکے علاوہ اس قانون میں مہلک ہتھیاروں کے بارے میں انٹرنیٹ سے خفیہ معلومات نقل کرنے یا چرانے کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے اور اسے سائبر ٹیررازم کے زمرے میں رکھا گیا ہے جس کی سزا دس سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے یا دونوں کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز آرڈیننس کا مسودہ نفاذ سے پہلے ہی متنازعہ بن گیا تھا اور اس پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت سے وابستہ افراد، قانونی ماہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے سخت اعتراضات کیے تھے۔

تاہم سابق صدر پرویز مشرف نے پچھلے سال دسمبر میں یہ آرڈیننس نافذ کردیا تھا اور اسکا انکشاف اس وقت ہوا تھا جب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے دس جنوری 2008ء کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ آرڈیننس اکتیس دسمبر 2007ء سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔

اس وقت کی حکومت کا کہنا تھا کہ اس قانون کا مقصد دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان کو انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لیے قوانین سے لیس کرنا ہے لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت سے وابستہ افراد، قانونی ماہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس قانون کا کسی کے بھی خلاف غلط استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ قانون مبہم ہے اور اس میں جرائم کی پوری طرح وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا اطلاق انٹرنیٹ ہی نہیں بلکہ تصویر کشی اور پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والے تمام برقی آلات مثلاً کیمرہ، موبائل فون وغیرہ کے استعمال پر بھی ہوگا۔

موجودہ حکومت کی جانب سے آرڈیننس کے مسودے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے بلکہ مبصرین کے بقول صرف صدر کے نام اور دستخط کا فرق ہے۔

آرڈیننس میں 21 مختلف جرائم کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں جن میں تین ماہ سے لیکر دس سال قید، بھاری جرمانے، عمر قید کے علاوہ موت کی سزا بھی شامل ہیں جبکہ کسی کو سپیم ای میل (ایسی ای میل جس کی وصول کرنے والے نے خواہش نہ کی ہو) بھیجنے کی سزا پچاس ہزار روپے جرمانے سے لیکر تین ماہ قید مقرر کی گئی ہے۔

قانون جن جرائم کی نشاندہی کرتا ہے اس کے مطابق ان میں کئی ایک ناقابل ضمانت ہوں گے مثلاً کسی کمپیوٹر سسٹم کو نقصان پہنچانا وغیرہ۔

اس قانون پر عملدرآمد کا اختیار فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو دیا گیا ہے جو کسی بھی مشکوک شخص یا ادارے کا کمپیوٹر سسٹم، لیپ ٹاپ، موبائل فون، کیمرہ وغیرہ شک کی بنیاد پر اپنی تحویل میں لے سکتی ہے اور اسے گرفتار بھی کرسکتی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق اس قانون میں ایف آئی اے کو لامحدود اختیارات دیے گئے ہیں جن کے غلط استعمال کا خدشہ ہے۔

آرڈیننس کے مطابق اس کے تحت قائم ہونے والے مقدمات کی سماعت سات رکنی ٹریبونل کرے گا اور اس کے فیصلے کے خلاف صرف ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں اپیل داخل کی جاسکے گی۔
بحوالہ بی بی سی اردو
__________________

کام / نیٹ / او آر جی

 
حسن مغل's Avatar
حسن مغل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 482 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 194
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حسن مغل کا شکریہ ادا کیا
وجدان (08-11-08), ابو عمار (08-11-08), عبدالقدوس (08-11-08)
پرانا 08-11-08, 12:14 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,385
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,420 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سائبر کرائم آرڈیننس کی تجدید

میں پہلے بھی کہتا تھا اور اب بھی کہہ رہا ہوں
ناچ ناجانے آنگن ٹیڑھا
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کمپیوٹر, پاکستان, وزیر, قید, موبائل, موت, انفارمیشن ٹیکنالوجی, انٹرنیٹ, اردو, اسلام, تصویر, جرم, خلاف, زرداری, سپریم, سال, سائبر کرائمز, شخص, علی, صنعت, صحافیوں, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”ہماری سنگل ڈیکر نہیں چلتی، بھارتی ڈبل ڈیکر چلے گی“ جاویداسد خبریں 2 18-10-10 07:22 PM
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
جہازوں کی سائیڈ وینڈ لینڈینگ وجی دلچسپ اور عجیب 2 05-02-09 03:20 PM
حکومت پریس کونسل آرڈیننس اور نیوز پیپرز رجسٹریشن آرڈیننس مین ترمیم پر آمادہ عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:39 AM
قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود انڈین لیگ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ،انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے انکار بھی نہیں کیا ہے ۔ شعیب اختر کا خصوصی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger