واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


سر درد کا علاج ذرا مختلف انداز میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-07-08, 02:33 PM   #1
سر درد کا علاج ذرا مختلف انداز میں
راجہ صاحب راجہ صاحب آف لائن ہے 28-07-08, 02:33 PM

ہم میں سے بیشتر افراد سردرد کی شکایات میں مبتلا رہتے ہیں۔ خواہ سردرد کی وجہ کوئی بھی ہو اس کی وجہ سے ہماری روز مرہ روٹین بری طرح متاثر ہو جاتی ہے۔ سردرد کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پرائمری اقور سیکنڈری سردرد۔ پرائمری سردرد بذات خود ایک درد ہے جس کی وجہ کوئی اور صحت یا ہیلتھ کے مسائل نہیں بنتے جبکہ سیکنڈری سردرد کسی نہ کسی جسمانی پرابلم کی وجہ سے ہوتا ہے مثلاً سر کی چوٹ' ٹیومر' شریانوں کے مسائل' کسی دوا کے ردعمل کے طور پر ہونے والے سردرد سیکنڈری ہوتے ہیں۔ سردرد کی بہت سی اقسام میں بعض اوقات ان کی علامات سیریس صورت اختیار کر لیتی ہیں۔ اگرچہ ادویات یا ڈاکٹرز سے رجوع کرنا سردرد میں کمی کا سبب بنتا ہے لیکن اگر یہ درد ورزش کرنے سے ہو' سر میں چوٹ لگنے سے' یادداشت کی کمزوری کی علامت یا غنودگی طاری رہے تو فوراً اس کا علاج کرانا چاہئے تاکہ کسی سیریس کنڈیشن کی نوبت نہ آئے۔ اس مضمون میں ہم سردرد کرنے کیلئے میڈیکل کی رو سے مختلف طریقہ علاج کا ذکر کر رہے ہیں جو کسی بھی قسم کے سردرد میں یکساں مفید و معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
آکوپریشر:
کیلی فورنیا کے آکو پریشر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر مائیکل ریڈ گیچ کے مطابق آکو پریشر طریقہ علاج سے نہ صرف سردرد بلکہ گردن کے درد سے بھی نجات ملتی ہے۔ اس طریقے میں معالج دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں کو گردن کے درمیانی حصے میں رکھ کر ایک دائرے کی صورت میں انگوٹھے پریس کرتا ہے جس سے بہت جلد مریض کو سکون حاصل ہوتا ہے۔
اروماتھراپی:
خوشبو کے ذریعے یا اروماتھراپی سے بھی سردرد میں کمی واقع ہو سکتی ہے ۔دھنیے کا تیل سردرد سے نجات دلا سکتا ہے ۔تیل کی خوشبو سونگھنے' ناک میں چند قطرے ڈالنے یا کانوں کے پچھلے حصے میں تیل لگانے سے درد دور ہو جاتا ہے۔
ہائیڈرو تھراپی:
سردردکا بہترین معالج یا علاج پانی ہے جتنا زیادہ پانی پیا جائے گا اتنا ہی صحت کیلئے مفید ہوگا ۔پانی کے استعمال سے خون کے بہائو میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوتی اور خون کا دورانیہ مسلسل برقرار رہتا ہے۔ پورٹ لینڈ کے نیچرو پیتھک میڈیسن کے کالج کے فزیشن پروفیسر ٹوری ہڈسن کے مطابق سردرد کی صورت میں نیم گرم پانی میں پائوں ٹخنوں تک ڈبوئیں اور ماتھے پر برف کا ٹکڑا رکھیں کچھ دیر یونہی بیٹھے رہیں۔ یہ علاج بہت متاثر کن ثابت ہوگا اور سردرد سے نجات ملے گی۔
یوگا:
یوگا سے نہ صرف سردرد میں آرام ملتا ہے بلکہ جسمانی صحت بھی متاثر ہوتی ہے ۔اس لئے اپنی روز مرہ زندگی کی روٹین میں سے کچھ وقت یوگا کیلئے نکالیں۔
فوڈ تھراپی:
نیو انگلینڈ سنٹر آف Headache کے ڈائریکٹر فریڈ شیفٹیل نے سردرد میں مبتلا رہنے والے افراد کو تجویز کیا ہے کہ سردرد کی صورت میں ایک کپ کافی پئیں تاکہ اس میں پائی جانے والی کیفین سے خون کی شریانیں کھلی ہو جائیں اور خون کا بہائو تیز ہو۔
تصوراتی علاج:
تصورات انسان کو سکون فراہم کرتے ہیں ۔خصوصاً جب سردرد میں مبتلا انسان یہ تصوّر کرے کہ اس کے تمام اعصاب یا مسلز خواہ وہ گردن کے ہیں یا سر کے ایک لمحے کیلئے سپرنگ کی طرح Tight اور Loose ہو رہے ہیں اس عمل کو ہر گھنٹے بعد تقریباً 30 سیکنڈ تک دہراتے رہنے سے مسلز Relax ہو جائیں گے اور درد ختم ہو جائے گا۔
مساج تھراپی:
امریکن مساج تھراپی ایسوسی ایشن کے صدر ایلیئٹ گرین سردرد رفع کرنے کیلئے مساج سے علاج کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کے مطابق انگلیوں کی مدد سے ماتھے' کھوپڑی کا ایک دائرے کی صورت میں مساج کریں ۔گردن کے پچھلے حصے پربھی Rub کرنے سے سکون ملے گا۔ سردرد کی صورت میں دائیں ہاتھ سے بائیں کندھے پر مساج کرنے اور بائیں ہاتھ سے دائیں کندھے کا مساج کرنے سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔
جوس تھراپی:
کیلی فورنیا کے ایک ڈاکٹر ایوکمپینالی کی نظر میں سردرد کی بہت عام وجہ قبض کا رہنا اور جگر کی خرابی ہوتی ہے۔ اس مقصد کیلئے مختلف قسم کے جوس کا استعمال سردرد سے نجات دلانے کا ذریعہ بنتے ہیں ۔ایک اونس پالک کے جوس میں 8 اونس سیب کا جوس مکس کر کے دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔ جگر کی بہتر کارکردگی کے لئے 8 اونس گاجر کے جوس میں 11 اونس چقندر کا جوس پئیں۔ یہ جسم سے غیر صحتمند Toxins باہر نکلانے کا بہترین طریقہ ہے۔
ہربل طریقہ علاج:
ورمونت کے نیچروپیتھک کلینک کے ڈائریکٹر اور فزیشن میری بو سردرد کے مریضوں کو اپنی تیار کردہ ہربل چائے پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ خشک ہربل جن میں wintergreen' Willowbak اور Meadousweet شامل ہو انہیں پائوڈر کی صورت میں ابلتے ہوئے پانی میں شامل کر کے 10 منٹ تک پکائیں ٹھنڈا ہونے پر پی لیں۔
آئیورویدک طریقہ علاج:
آئیورویدک میں سردرد کی مختلف اقسام کا علاج مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے ۔نیو میکسیکو کے آئیورو یدک انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر وسانت لیڈ کے مطابق ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ہونے والے سردرد یعنی Vate سردرد کی صورت میں کھوپڑی اور پائوں کے تلوئوں میں Seasame آئل کا مساج گردن' کندھوں اور کمر کے اوپر والے حصے پر کرنے سے سکون میسر آتا ہے۔ فلو یا نزلے کی وجہ سے ہونے والے سردرد میں آنکھوں کے پچھلے حصے میں درد ہوتا ہے اور غنودگی طاری رہتی ہے۔ ایسی صورت میں صندل کی لکڑی کا پیسٹ ماتھے پر لگانے سے آرام ملتا ہے۔ بعض اوقات معدے کے مسائل سے جڑا سردرد کچھ میٹھا کھانے سے دور ہو جاتا ہے ۔اگر آپ کو بہار یا سردیوں کے موسم میں سردرد محسوس ہو جس کے ساتھ کسی الرجی یا بخار کی علامات بھی ظاہر ہوں تو ایک چائے کا چمچ ادرک کا سفوف' لونگ پسا ہوا چٹکی بھر اور ایک چائے کا چمچ دار چینی کو ایک کپ پانی میں ابال کر چھان لیں اور اسے پی لیں بہت جلد سر کا درد دور ہو جائے گا۔



بشکریہ مرحبا صحت

 
راجہ صاحب's Avatar
راجہ صاحب
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,715
شکریہ: 165
749 مراسلہ میں 1,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 704
Reply With Quote
پرانا 27-08-08, 07:06 PM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 16
کمائي: 1
شکریہ: 0
3 مراسلہ میں 3 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سر درد کا علاج ذرا مختلف انداز میں

yar is may say sir drd ka nuksa nikal ker day is ko per kay do sir mane drd ho jay ga ager samaj man aagiya to dheek hai ager na aya to mane apna sir kha lay ker jaow ga
حامدالحسن آف لائن ہے   Reply With Quote
حامدالحسن کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ صاحب (25-09-08)
پرانا 24-09-08, 05:37 PM   #3
Senior Member
 
Atia jamali's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: قطر
مراسلات: 608
کمائي: 6,776
شکریہ: 193
352 مراسلہ میں 772 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سر درد کا علاج ذرا مختلف انداز میں

بهت كام كي معلومات ديں آپ نے،میں 25 سال سے میگرین کے سر درد کی مریضہ ھوں،میں جانتی ھوں کہ میرے سر درد كی وجه كيا هے مگر مجھ سے پرهيز نھیں هوتی،فرائ كهانے،مرچ مصالحے،پانی نہ پینا،قبض كا هونا,اس كی اصل وجوھات هيں,
Atia jamali آف لائن ہے   Reply With Quote
Atia jamali کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ صاحب (25-09-08)
پرانا 24-09-08, 07:15 PM   #4
Senior Member
 
بھائی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 856
کمائي: 1,506
شکریہ: 196
364 مراسلہ میں 603 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سر درد کا علاج ذرا مختلف انداز میں

مجھے معدہ کی بیماری ہے لیکن پرہیز نہیں کرتا
پرہیز علاج سے بہتر ہے
بھائی آف لائن ہے   Reply With Quote
بھائی کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ صاحب (25-09-08)
پرانا 24-09-08, 10:15 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,270
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,477 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سر درد کا علاج ذرا مختلف انداز میں

بہت ہی عمدہ معلومات شکریہ جناب کا اتنا زبردست لکھنے کا
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ صاحب (25-09-08)
پرانا 24-09-08, 11:55 PM   #6
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,082
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سر درد کا علاج ذرا مختلف انداز میں

اقتباس:
پرہیز علاج سے بہتر ہے۔
کبھی کبھی پرہیز بھی انسان کو بہت کمزور کردیتی ہے یہ میرے ساتھ ہوا ہے

Last edited by ابن جلال; 25-09-08 at 06:00 PM.
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ صاحب (25-09-08)
پرانا 30-10-08, 02:25 PM   #7
Senior Member
 
راجہ صاحب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,715
کمائي: 35,933
شکریہ: 165
749 مراسلہ میں 1,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سر درد کا علاج ذرا مختلف انداز میں

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
بہت ہی عمدہ معلومات شکریہ جناب کا اتنا زبردست لکھنے کا
میں تہہ دل سے مشکور ہوں جناب
راجہ صاحب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کمر, کالج, ورزش, نظر, مسائل, انسان, بہترین, جواب, جلد, خون, دل, زندگی, سال, شریانوں, علاج, صندل, صحت, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger