واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


سوات ۔طالبہ بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-11-11, 12:38 PM   #1
سوات ۔طالبہ بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد
شمشاد احمد شمشاد احمد آف لائن ہے 19-11-11, 12:38 PM

پاکستان کی وادی سوات میں طالبان کے عروج کے وقت مینگورہ سے بی بی سی اردو سروس کو ایک فرضی نام سے ڈائری لکھنے والی آٹھویں جماعت کی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو بچوں کے بین الاقوامی امن ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ وہ پہلی پاکستانی بچی ہیں جنھیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بچوں کی حقوق کے لیے کام کرنے والی ہالینڈ کی بین الاقوامی تنظیم’ کڈز رائٹس‘ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال ’ انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائس‘ کے لئے پوری دنیا سے پانچ بچوں کو نامزد کیا گیا جن میں پاکستان سے تیرہ سالہ ملالہ یوسف بھی شامل ہیں۔

اس نامزدگی کا اعلان چند ہفتے قبل ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈم میں نوبل انعام یافتہ ڈسمنڈ ٹوٹو نے ایک تقریب کے دوران کیا۔

ادھر ملالہ یوسف زئی نے بچوں کے عالمی امن ایوارڈ کے لیے نامزدگی پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں پہلی پاکستانی اور پشتون ہوں جسے اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جو یقینی طور پر پورے ملک کے لیے اعزاز کی بات ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی میڈیا کے ذریعے بچوں کے حقوق بالخصوص یتیم بچے اور بچیوں کے لیے کام کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑی ہوکر وکیل اور سیاستدان بننا چاہتی ہیں تاکہ ملک و قوم کی حقیقی معنوں میں خدمت کرسکیں۔

خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی کا تعلق صدر مقام مینگورہ شہر سے ہیں۔ سوات میں دوہزار نو میں فوجی آپریشن سے پہلے حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔ مولانا فضل اللہ کے حامی جنگجو وادی کے بشیتر علاقوں پر قابض تھے جبکہ بچیوں کی تعلیم پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔ یہ ایسا وقت تھا جب مینگورہ شہر سے روزانہ گلہ کٹی یا لٹکائی ہوئی لاشیں ملتی تھیں جبکہ کوئی طالبان کے خوف کی وجہ سے میڈیا میں بھی بات نہیں کرسکتا تھا۔

ایسے میں ملالہ یوسف زئی نے بچی ہوکر بھی انتہائی جرت کا مظاہرہ کیا اور مینگورہ سے ’گل مکئی‘ کے فرضی نام سے بی بی سی اردو سروس کےلیے باقاعدگی سے ڈائری لکھنا شروع کیا۔

اس ڈائری میں وہ سوات کے اندر ہونے والے واقعات اور طالبان کے ظلم و ستم کی کہانیاں لکھا کرتی تھیں۔ اس کے بعد اس ڈائری کو اتنی شہرت حاصل ہوئی کہ مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں بھی باقاعدگی سے شائع ہونے لگی۔ اس کے علاوہ ملالہ یوسف زئی پر میڈیا کے دو بین الاقوامی اداروں نے دستاویزی فلمیں بھی بنائی جس میں انہوں نے کھل کر طالبان کی طرف سے تعلیم پر پابندیوں کی بھر پور مخالف کی ۔

ُبي بي سي

نوٹ:۔۔۔ اب يہ اعتراض نہ كر دينا كہ يہ خبر گپ شپ كے سيكشن ميں كيوں؟ لگائي ہے۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 161
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-11-11), یاسر عمران مرزا (19-11-11), مرزا عامر (19-11-11), حیدر (19-11-11), راجہ اکرام (19-11-11)
پرانا 19-11-11, 01:00 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,410
کمائي: 96,213
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,303 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کا کیاخیال ہے کہ موصوفہ نے اپنی ڈائری میں گپییں لگائی تھیں جو آپ نے اس کو گپ شپ کے سیکشن میں ڈال دیا ہے؟
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-11-11), شمشاد احمد (19-11-11)
پرانا 19-11-11, 03:53 PM   #3
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,611
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نہیں، شمشاد بھائی اس ایوارڈ کو گپ شپ کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
حیدر (19-11-11), شمشاد احمد (19-11-11)
پرانا 19-11-11, 04:46 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,316
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,652 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
آپ کا کیاخیال ہے کہ موصوفہ نے اپنی ڈائری میں گپییں لگائی تھیں جو آپ نے اس کو گپ شپ کے سیکشن میں ڈال دیا ہے؟
نہیں اس نے نسخہ کیمیاء لکھا تھا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
حیدر (19-11-11), شمشاد احمد (19-11-11)
پرانا 19-11-11, 07:04 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,789
کمائي: 26,607
شکریہ: 941
1,285 مراسلہ میں 2,928 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس بچی کو ایوارڈ اس لیے دیا جاتا ہے کہ وہ طالبان کی تصویر پیش کرتی تھی ، اگر وہ مجموعی صورتِ حال کا تجزیہ کرتی تو پھر اس کو اس سے بہتر ایوارڈ عدم آباد میں مل جاتا ، یقینآ
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-11-11), حیدر (19-11-11), شمشاد احمد (19-11-11)
کمائي نے عبیداللہ عبید کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
19-11-11 شمشاد احمد درست جواب پر 150
پرانا 19-11-11, 09:18 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,789
کمائي: 26,607
شکریہ: 941
1,285 مراسلہ میں 2,928 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ شمشاد احمد بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صاحب البیت ادرٰی بما۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-11-11, 09:19 PM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,316
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,652 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبیداللہ عبید مراسلہ دیکھیں
شکریہ شمشاد احمد بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صاحب البیت ادرٰی بما۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم نے یوں بھی سنا ہے
صاحب الدار ادریٰ بما فیہ
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 19-11-11, 09:27 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,789
کمائي: 26,607
شکریہ: 941
1,285 مراسلہ میں 2,928 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
ہم نے یوں بھی سنا ہے
صاحب الدار ادریٰ بما فیہ

ہم تو سننے کے لیے ایک عرصے سے ترس رہے ہیں لیکن آپ چونکہ قریب ہیں اس لیے ایسا بھی سننے کو ملے گا ان شاء اللہ

اھل البیت ادری بما فی البیت
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
girl, pakistan, ہے۔, گئی, پاکستان, پاکستانی, وقت, واقعات, میڈیا, آپریشن, اللہ, انعام, اردو, بچوں, تعلیم, خبر, خدمت, دنیا, سال, شہر, شروع, طالبان, عالمی, عروج, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پنجاب یونیورسٹی بی اے سبجیکٹ کامبی نیشن کے متعلق سوال یاسر عمران مرزا تعلیم و تربیت 13 21-11-11 11:26 PM
پرویز مشرف کو لندن جانیوالی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ھارون اعظم خبریں 7 28-05-10 10:46 AM
حکمران اتحاد کو ایوان صدر کے سوا کسی سے خطرہ نہیں محمدعدنان خبریں 0 29-04-08 07:10 AM
سوئی:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،ڈرائیورہلاک عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:46 PM
جنرل مشرف کے اقتدار کا سورج غروب ہونیوالا ہے،عمران خان خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger