واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


طوطا یا توتا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-09-11, 06:02 PM   #1
طوطا یا توتا
حسن قادری حسن قادری آف لائن ہے 08-09-11, 06:02 PM

لوگوں کے شوق نرالے ھوتے ھیں کسی نے گھر میں مور کسی نے کتے پال رکھے ھیں کبوتر باز کی کیا بات ھے صبح سے شام تک سیٹیوں کی صدا گونجتی ھے اھل محلہ اس صدا سے کافی نالاں رھتے ھیں مختلف تبصرے ہوتے ھیں شیدا ں کے لڑکے نے کبوتر کیا پالے ھمارے ناک میں دم کردیا ہاں بہن میں چھت پر گی تو وہ سیٹیاں مار رہا تھا مجھے دیکھ کر کبوتروں کے جنگلے کی طرف منہ کرکے سیٹیاں مارنے لگ گیا ،،۔ کوئی زیادہ تنگ بدعاوں پر آجاتی اللہ اسکا کبھی بھلا نہ کرے ہاں بات ذوق کی تھی کسی کا ذوق طوطے پالنے کا ہوتا ھے پھر طوطا بھی وہ جو گفتگو بھی کرے جسے ھم میاں مٹھو بھی کہتے ھیں یہ میاں مٹھو بھی عجیب پرندہ ھے اگر اس سے دریافت کیا جاے میاں مٹھو چوری کھانی ھے ،۔۔ میاں مٹھو چوری کھانی ھے،،،،،، اسکا جواب ٹیں ،۔ ٹیں ۔۔ ٹیں،،۔۔،۔، پہلا جملہ سوال ھے اور دوسرا جملہ خود میاں مٹھو جواب میں کہتا ھے لیکن جواب دینے سے پہلے میاں مٹھو گردن ٹیڑھی کر کے پو چھنے والے کا بغور مطالعہ کرتا ھے اگر اسے اندازہ ہو جاے
پو چھنے والا محض تفریح کے لے پو چھ رہا ھے تو جواب میں،/،، میاں مٹھو چوری کھانی والا جملہ طنزیہ انداز میں ادا کرتا ھے کہ تجھے کھانی نصیب نھیں ھے اور مجھے پوچھ رھے ھو،۔۔، جاو اپنا کام کرو بڑے آے میاں مٹھو
چوری کھانے،۔۔،کے کچھ لگدے،،۔،،۔،،،۔ اگر سوال کرنے والے کے چہرے پرخوشحالی کے اثرات نظر آتے ہوں تو میاں مٹھو سر نیچے کرکے کہتا ھے،۔،،، ہاں ہاں ،۔۔، میاں مٹھو نے چوری کھانی ھے ،۔۔ساتھ ھی ٹیں ،۔ٹیں،،۔۔ٹیں کرکے دعایہ کلمات بھی کہتا ھے تیرے بچے جیندے رھن ،۔ بھلا ھوے سدا وسدا رھوئیں تینوں وی چوریاں نصیب ھون اب تو حالات ھی کچھ ایسے ہوگے ھیں ہر کوئی میاں مٹھو بننے کا خواہش مند ھے کہ اس سے ہر کوئی چوری والے انداز سے بولے،،۔ چار آنے کا کام نھیں کرتا توقع یہ ھی ہوتی ھے کہ مجھے ماما یہ ھی کہے میاں مٹھو چوری کھانی ھے اور میں بیڈ پر لیٹ کر کہوں ہاں،۔ میاں مٹھو نے ماما چوری کھانی ھے اور روز اسی راحت وآرام سے چوری ملتی رھے ،۔۔ لیکن غور کرنے سے معلوم ہوگا میاںمٹھو کی ہرجگہ تصویر پنجرے کیساتھ آتی ھے پنجرے کے بغیر میاں مٹھو کا کوی تصور نھیں آپ کہیں گے یہ کیا بات ھوئی ھمیں فضا میں کئی آڑتے میاں مٹھو نظر آتے ھیں،،۔،۔، ارے بھائی جو ٍفضاوں میں اڑتا اوردرختوں کی شاخوں سے جھولتا میاں مٹھو جیسا پرندہ نظر آتا ھے سبز رنگ کا وہ میاں مٹھو نھیں ھے بلکہ اسے طوطا کہا جاتا ھے ،۔ طوطا نہ چوری کھاتا ھے نہ چوری کھلانے والے کی خوشامند کرتا ھے
اسے معلوم ھے جس کے ایک ھاتھ میں چوری ھے اسکے دوسرے ہاتھ میں پنجرہ بھی ھے وہ جانتا ھے سیر شکم سے سیر چشم ہو نا بہتر ھے اسکو لوگ طوطا چشم کہنے لگ جاتے ھیں ،۔، جسکا مطلب اہل نظر کے ہاں بے وفائی ہوتا ھے مگر اسنے کہاں آپ کے ساتھ وفا کا عھد باندھا تھا جسکی وجہ سے آپ اسے بے وفائی کا طعنہ دے رھے ھیں وہ تو ٹیں َِ ٹیں کرکے اعلان کرتا ھے طعنوں کی پرواہ اسے ہو جسنے میاں مٹھو بننا ھے یا جسے چوری کھانے کا شوق ہو ھم تو آذاد پنچھی ھیں سارا جنگل دیس ھمارا،،۔۔ بیگانے رزق پہ ھم نھیں کرتے گزارہ،۔
بحث تو‌آخر بحث ھی ھوتی ھے اب کوئی یہ پڑھ کے بحث شروع کردے گا جناب
اصلی لفظ طوطا نھیں بلکہ توتا ھے اب یہان ہر کوئی اپنے دلائل کے انبار لگادے گا
توتا ھے طو طا نھیں اسکے ثبوت پر زمین وآسمان کے قلابے ملانا شروع کردین گے،۔ بہر حال ھمارے پاس ایک ھی دلیل ھے جو لا کھوں پر بھاری پڑ جاے،۔،، جسے کہتے ھیں سو سنار کی ایک لوہار کی،،۔۔،،۔۔ آپ حیران ہو نگے یہ کونسی دلیل ھے تو حیرانگی چھوڑ دیجے اور عینک دس نمبر کی نھیں زیرو نمبر ھی لگالیں دلیل نطر آجاے گی وہ دلیل یہ ھے کہ ھمیں تو ،۔،۔ط،،۔،۔ سے ھی پسند
ھے کیونکہ ھم نے پہلی کلاس کے قاعدہ میں ۔، ط،۔، سے طوطا ھی پڑھا ھے
لیکن یہ پہلی کے قاعدے کی بات ھے ناکہ القاعدہ کی،۔،۔، اچھا بھلا قاعدہ تھا اب القاعدہ کی وجہ سے ماں ڈرتے ھوے قاعدہ کانا م نھین لیتی بلکہ اسے بھی پہلی کی کتاب ھی کہتی ھے کہیں قاعدہ کہنے سے حکومت اسے القاعدہ کی رکن سمجھ کے عافیہ کی طرح حوا لےزنداں کرکے ڈالر نا کمالے،۔،۔، بات چل رھی تھی دلیل کی ھمارے قاعدے میں ،،۔،ط سے ،۔۔طوطا لکھا ھے ،۔۔، دوسری دلیل،۔۔،طوطے کی خم دار چونچ،۔۔،، ط،،۔کے مشابھے ھے ناکہ،۔ ت،۔ کے،۔، طوطا وہ ہوتا ھے جو خود کماتا ھے ،۔ نہ کسی کی سنتا ھے نہ کسی کی مانتا ھے
نہ چوری کے لالچ میں آتا ھے پرواز میں کوتاھی بننے والے رزق پر موت کو ترجیح دیتا ھے،۔،۔ اب آپ کھیں گے توتا کون ہوتا ھے تو میرے بھائیو توتا وہ ہوتا ھےجو تھک کر مالک سے سمھجوتا کرلیتا ھے تھوڑے رزق پر گزارہ کرلیتا ھے اسے فال نکالنے کےلے رکھا جاتا ھے مگر اس کے مقدر میں چوری نھیں ہوتی یہ مالک کے پاس اداس بیٹھا ہوتا ھے آتے جاتے لوگوں کو تکتا رھتا ھے گاہک آنے پر مالک کے اشارے پر فال والا لفافہ پکڑ کے دیتا ھے اسکے بدلے مین اسے ایک مکئی کا دانہ دیا جاتا ھے اور وہ اس دانے کو ورلڈ کپ سے بڑا انعام سمجھتا ھے ،،۔۔، آزاد ہو توطوطا دانہ مکئی پر قناعت ہو تو،،۔۔ توتا چوری پر نظر ہوتو میاں مٹھو،۔،۔ لیکن ھمارے ساتھ پھر بھی ہاتھ ہوگیا ھمیں پو چھا بڑے صاحب امریکہ نے طوطا بننا ھے یا میان مٹھو اور ساتھ ھی صاحب نے چوری والا ہیالہ بھی دکھایا تھا مگر پنجرہ اسنے سامنے نھیں کیا یا ھماری نظر چوری والے پیالے پر ایسی جم گی کہ ھمیں پنجرہ چوری کی خوشی میں یاد نا رہا ھم فورا میاں مٹھو بن گے اور سر نیچے کرکے میان مٹھو چوری کھانی کی رٹ لگاتے لگاتے پتہ ھی نھیں چلا کب پنجرے مین داخل ہوگے اور چوری والا پیالہ بھی غائب ہوگیا او ر اب ھم بھت کہ رھے ھین میاں مٹھو نےچوری کھانی ھے مگر اب پیالہ دوسروں کے سامنے رکھ دیا گیا ھے اورھم مسلسل کہ رھے ھین میاں مٹھو نے چوری کھانی ھے میاں مٹھو نے چوری کھانی ھے ،۔۔، مگر پیالہ کسی اور طرف چلا گیا ھے

Last edited by حسن قادری; 08-09-11 at 06:16 PM..

 
حسن قادری's Avatar
حسن قادری
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 228
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-09-11), محمد یاسرعلی (08-09-11), ام احمد (08-09-11), احمد نذیر (09-09-11), حیدر (09-09-11), رضی (11-09-11), سیفی خان (08-09-11), عبدالقدوس (08-09-11), عبداللہ آدم (09-09-11)
پرانا 08-09-11, 09:21 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
ام احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 195
کمائي: 3,206
شکریہ: 479
160 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بے شک ھم میان مٹھو بننے کے لالچ میں چوری سے بھی گے اور میاں مٹھو بھی نا بن سکے
ام احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام احمد کا شکریہ ادا کیا
حسن قادری (09-09-11), سیفی خان (08-09-11)
پرانا 09-09-11, 10:45 AM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,096
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تیں ٹین نے دماغ ہلا دیا یار اس کالم میں.................

زبردست
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
حسن قادری (09-09-11), سیفی خان (09-09-11)
جواب

Tags
کلاس, گھر, یا, نظر, موت, ماں, معلوم, اللہ, انعام, امریکہ, اصلی, بھائی, بے, تصویر, ثبوت, جواب, دیس, دریافت, سیر, شام, عافیہ, عجیب, غائب, صبح, صدا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger