واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


عید کا دن کیسے گذرا ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-09-09, 10:16 PM   #1
عید کا دن کیسے گذرا ؟
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 21-09-09, 10:16 PM

السلام و علیکم
اور
عید مبارک

بھئی عید کے دن تمام لوگوں کی مختلف طرح کی مصروفیات ہوتی ہیں

میں تو چاند رات کو جاگتا ہی رہا ذہن میں تھا کے آٹھ بجے تک نماز ہوگی لیکن فجر میں پتہ چلا نماز تو ساڑھے نو بجے ہے تو کچھ دیر کے لئے لیٹ گیا
ایک مرتبہ بندہ سوجائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن بس اٹھ ہی گیا بھاگم بھاگ بچوں کے لے کر عیدگاہ پہنچے شکر اللہ کا نماز بس شروع ہوا چاہتی تھی
واپسی پر وہی غبارے اور بچوں کے ساتھ پاپا کے پاس گیا ان سے مل کر خوشدامن کے پاس حاضری لگاتا ہوا گھر پہنچا
ایک عرصہ سے عید کے دن تمام بھائی اور پاپا میرے پاس ہی ناشتہ کرتے ہیں چناچہ ان سب کی آمد شروع ہوگئی خوب ہلہ گلہ اور رونق رہی بتول اپنے نئے کلر لینسز دکھانے کے سب سے آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر سلام و عیدمبارک کرتی رہی اور جوڑی ( علی ولی ) کا اپنے کزنز کے ساتھ میرے سسٹم پر قبضہ رہا اور عیدی پر جھگڑے چلتے رہے
3 بجے تک یہ لوگ گئے تو سوچا کچھ دیر سولوں لیکن بّلو ( میری سالی ) اینڈ فیملی نے دھاوا بول دیا
عصر سے کچھ پہلے قبرستان کا چکر لگایا اور امی کو گذرے دنوں کی روداد سنائی نماز پڑھ سونے کی تیاری کی
لیکن
عید کا دن اور آرام
ایک کے بعد ایک کوئی نا کوئی آتا ہی رہا اور مجھے ڈاکٹر یونس بٹ کا " عید ملنا " یاد آتا رہا

اب جاکر کچھ سکوں ہوا ہے تو فون لے کر بیٹھا ہوں اور ساتھ ساتھ یہ تھریڈ بھی لکھتا جارہا ہوں


ایسے گذرا اپنا تو عید کا دن
آپ لوگ بھی بتائیں آپ کی عید کے دن کیا مصروفیات رہیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1036
Reply With Quote
18 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
J.S (22-09-09), پاکستانی لڑکی (21-09-09), منتظمین (22-09-09), محمدعدنان (23-09-09), معظم (21-09-09), wajee (22-09-09), Zullu230 (24-09-09), ایس اے نقوی (22-09-09), اخترحسین (21-09-09), باسط (01-02-10), تفسیر حیدر (24-09-09), تانیہ رحمان ستارہ (23-09-09), راجہ اکرام (24-09-09), رضی (22-09-09), شاہ جی 90 (22-09-09), طاھر (22-09-09), طارق راحیل (26-09-09), عبداللہ حیدر (23-09-09)
پرانا 21-09-09, 10:48 PM   #2
Senior Member
 
پاکستانی لڑکی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
عمر: 23
مراسلات: 1,945
کمائي: 19,513
شکریہ: 1,422
1,131 مراسلہ میں 2,401 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عید کے دن میں نے آغاز رونے سے کیا، کیونکہ میری مہندی نہیں لگی تھی!
پھر امی نے دلاسہ دے کر خاموش کروایا کہ کوئی بات نہیں ابھی لگا لو، پھر میں نے مہندی لگائی۔۔۔
تیار ہوئی! اور پھر سب کو فون کر کے عید کی مبارک دی۔۔۔
اسکے بعد اپنے انکل کے گھر چلی گئی اور رات تک وہیں رہی!
پاکستانی لڑکی آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے پاکستانی لڑکی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-09-09), معظم (21-09-09), اخترحسین (21-09-09), باسط (01-02-10), تانیہ رحمان ستارہ (22-09-09), راجہ اکرام (24-09-09), رضی (22-09-09), شاہ جی 90 (22-09-09), طارق راحیل (26-09-09)
پرانا 21-09-09, 11:39 PM   #3
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,057
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم

میں نے عید کے دن کا آغاز نماز فجر سے کیا

پھر کچھ دیر پاک نیٹ کا دیدار کیا

پھر غسل کرکے نئے کپڑے پہنے

پھر سینڈوچ کے ساتھ ناشتہ کیا

پھر اپنے بیٹے کو ساتھ لیکر بڑے بھائی کے پاس گیا اور ان کو ساتھ لیکر عید گاہ پہنچا

عید گاہ کے باھر پہلے الرحمت ٹرسٹ کے نمائندے کو فطرہ ادا کیا

پھر دوسری صف میں جگہ ملنے پر وہاں بیٹھ کر مولانا صاحب کا واعض سنا

جب جماعت کھڑی ھوئی تو مجھ کو اگلی یعنی پہلی صف میں جگہ مل گئی

جس پر میں نے اللہ کا شکر ادا کیا

خطبہ سننے کے بعد بے شمار مسلمانوں سے گلے مل مل کر دل خوش ھوگیا

کھر آکر سب سے پہلے اپنی ماں سے گلے مل کر خوب اچھی طرح عید کی مبارک دی اور ماں کا پیار لیا

پھر وہ ھوا جو ھر عید پر ھوتا ھے

ھر عید کی طرح اس عید پر بھی سارے محلے کے پیارے پیارے بچے رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس میرے گھر کا طواف کرنے لگے

گھر میں بچوں کی ریل پیل ھو گئی

کوئی اندازے کے مطابق 70 یا 80 بچے آئے

ارے آپ سوچ رھے ھوں گے کہ اتنے بچے کیو میرے گھر آتے ھیں

تو جناب


میری ماں ان تمام بچوں میں عیدی تقسیم کرتی ھیں جو عید کے دن میری ماں سے عید ملنے اور پیار لینے آتے ہیں

آپ یقین مانیں جب پیارے پیارے معصوم بچے میرے گھر آتے ہیں اور خوش خوش گھر سے رخصت ھوتے ہیں تو میری ماں اور میرے دل میں ٹھنڈک پڑ جاتی ھے

بس آج عید کے دن کی یہ سب سے اہم کاروائی ھے

اس کے بعد شام میرا بڑا بھائی ماں اور مجھ سے ملنے آیا

کھانا ہمارے ساتھ کھانے کے بعد ابھی کچھ ٹائم قبل رخصت ھوا

اور میں پھر پاک نیٹ کا دیدار کر رہا ھوں

اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے اخترحسین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (22-09-09), منتظمین (22-09-09), محمدعدنان (23-09-09), معظم (21-09-09), Zullu230 (24-09-09), ایس اے نقوی (22-09-09), باسط (01-02-10), راجہ اکرام (24-09-09), رضی (22-09-09), شاہ جی 90 (22-09-09), طارق راحیل (26-09-09)
پرانا 22-09-09, 12:09 AM   #4
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم!

صبح بسترے سے اٹھا تو 7 بج رہے تھے ۔۔ نماز کا وقت 8:45 کا تھا تو لاوئنج تک جاتے وہیں ڈھیر ہو گیا۔
پھر 8 بجے ابو کی ڈانٹ کے ساتھ آنکھ کھلی تو فٹافٹ تیار ہو کر سب گھر والوں‌کو لے کر نماز کے لیے نکلا۔ اور ہاں سویاں بھی کھائی۔۔
جو لوگ وہاں موجود تھے ان سے عید ملی اور گھر واپسی کا ارادہ کیا۔ امی کا آرڈر ہوا کے واپسی کے لیے مختلف راستہ استعمال کیا جائے تو جناب گاڑی دوسری طرف بھگا دی ۔۔ تھوڑا دور جا کر احساس ہوا کے مرکزی عید گاہ کے قریب پہنچ گئے ہیں اور وہاں ابھی نمازنہیں ہوئی ، سڑک کے تمام اطراف پارکنگ لگی ہوئی تھی۔۔ اور پولیس کی نفری جابجا دکھائی دے رہی تھی ۔۔ خیر بڑی مشکل سے راستہ بناتا ہوا نکلا اور فراٹے بھرتا ہوا گھر ۔۔۔
پھر ۔۔ تایا ابو سے ملنے والد صاحب کے ساتھ گیا۔ تھوڑی دیر بیٹھ کر واپس آئے ۔ تو گھر پر کچھ مہمان تشریف لائے ۔۔ ان سے ملے ۔۔ تو دوپہر سے کچھ پہلا تایا جی اور کزن کی آمد ہوئی ۔۔ کافی تگڑی بحث چلتی رہی ۔۔ اور پھر چچا کی جانب سے دوپہر کے کھانے کا پیغام آیا۔
وہاں سبھی چچا اور پھوپھو سے ملاقات ہوئی ۔۔ دوپہر کے کھانے کے بعد وہیں لم لیٹ ہو گیا۔۔ آنکھ کھلی تو شام کا وقت ہوا چاہتا تھا۔۔
چائے نوش کر کے گھر کی طرف روانگی ۔۔ اور اس وقت سے کمپیوٹر پر بیٹھا کچھ پنگے کرنے میں مصروف ہوں‌۔۔
اور اب احساس ہوا کے سونا چاہئے ۔۔۔
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (22-09-09), پاکستانی لڑکی (22-09-09), منتظمین (22-09-09), محمدعدنان (23-09-09), ایس اے نقوی (22-09-09), اخترحسین (22-09-09), راجہ اکرام (24-09-09), رضی (22-09-09), طارق راحیل (26-09-09)
پرانا 22-09-09, 12:13 AM   #5
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,057
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معظم
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے اخترحسین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (22-09-09), معظم (22-09-09), راجہ اکرام (24-09-09)
پرانا 22-09-09, 12:28 AM   #6
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چاند رات کو تقریبا تین بجے تک ہم آفس میں تھے ، گھر آ کر کمپیوٹر آن کرنے لگے تو زوجہ محترمہ نے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ، سو چپکے سے بیڈ‌پر چلے گئے اور آنکھیں بند کر کے سونے کی کوشش فرمانے لگے مقصد یہ تھا کہ کسی طرح بیگم سو جائیں تو پاک نیٹ کا ایک دورہ ہو جائے لیکن توبہ صاحب وہ عورت ہی کیا جو ضد چھوڑ دے ، ان کے سونے کا انتظار کرتے کرتے ہمیں نیند آ گئی اور صبح نماز کے لئیے ہمیں جھنجوڑ جھنجوڑ کر بلکہ توڑ مروڑ کر اٹھایا گیا ، بچوں اور ابو کے ساتھہ نماز کے لئیے گئے ، وہاں کچھہ مومنین نے اس قدر گرم جوشی دکھائی عید ملنے میں کہ ہمیں اپنی پسلیوں کی مضبوطی کا یقین ہو گیا ، پھر انتقاماً ہم نے بھی بازئوں کو عمر رفتہ کی طرح آواز دی اور اس کے بعد جو ہم سے مل رہا تھا اس کے چہرے کا تاثرات دیدنی ہوتے تھے ، خیر گھر آئے ، والدہ سے عید مل کر اور دعائیں لے کر اپنے بچوں کی اماں کی خدمت میں حاضری دی اور عید مبارک کہا ، اس کے بعد کمپیوٹر آن کیا اور ابھی ہمارے پاک نیٹ پر کچھہ ہی منٹ ہوے تھے کہ ابو نے جلدی مچا دی ، جی جناب کم از کم تین عیدوں کے بعد ہمارا گائوں‌جانے کا پروگرام تھا ، گائوں‌میں اپنے دادا ابو ، دادی اماں ، پھپھو ، نانی اماں کے قدموں کو چھو کر عید مبارک کہا کہ وہ اس شہر کے مکین ہیں جہاں نہ بولنے کی سکت نہ جواب دینے کی فرصت ، ان کے لئیے دعا کی اور خدا حافظ کہنے سے پہلے اپنے چھوٹے بھائی کے سرہانے کی جانب بیٹھہ کر چپکے سے کتبے کو چوم لیا ، جی ہاں ہم زندہ رہ جانے والے بے بس و مجبور انسان اپنی محبت کا اظہار ایسے ہی کر سکتے ہیں ، اس کے بعد زمینوں پر گئے جہاں تایا ابو رہائش پزیر ہیں انتہائی محبت سے ملے اور تائی اماں نے بہت پیار سے ہمارا ماتھا چوما ، تو دل کو ایک سکون کا احساس ہوا جو بیان سے باہر ہے ،ہمارے چھوٹے ماموں ہمارے ساتھہ ہی گئے تھے بڑے ماموں سے بھی وہیں ملاقات ہو گئی ان سے بھی دعائیں لیں اور وہاں سے گائوں پہنچے اور چھوٹے چچا اور پھپھو سے عید مل کر گھر واپس آ گئے ہاں اس دوران ہمارا سونی DV مسلسل چلتا رہا ، گھر واپس پہنچے تو بیگم نے باتیں شروع کر دیں اور ہم کہ نیند سے آنکھیں بند ہو رہی تھیں اور پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا یعنی کہ ہم سو گئے ، ایک ڈیڑھ گھنٹے کے بعد بیگم صاحبہ نے جگایا کہ آفس نہیں جانا کیا ، تو ہمیں خیال آیا کہ ہمیں‌تو ایک گھنٹہ پہلے وہاں ہونا چاہئیے تھا ، بھاگم بھاگ آفس پہنچے اور وہاں سے واپسی ساڑھے بارہ بجے رات کو ہوئی ، اب آپ کے سامنے اپنی پیاری سی دنیا میں حاضر ہیں اور سب بہن بھائیوں کو عید مبارک کہتے ہیں ۔
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (22-09-09), پاکستانی لڑکی (22-09-09), منتظمین (22-09-09), محمدعدنان (23-09-09), معظم (22-09-09), ایس اے نقوی (22-09-09), ام طلحہ (24-09-09), اخترحسین (22-09-09), راجہ اکرام (24-09-09), رضی (22-09-09), طاھر (22-09-09), طارق راحیل (26-09-09)
پرانا 22-09-09, 12:41 AM   #7
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,057
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شاہ جی 90 عید کے دن بھی آفس ؟
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے اخترحسین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (22-09-09), ایس اے نقوی (22-09-09), راجہ اکرام (24-09-09), شاہ جی 90 (22-09-09)
پرانا 22-09-09, 12:47 AM   #8
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اخترحسین مراسلہ دیکھیں
شاہ جی 90 عید کے دن بھی آفس ؟
جی ہاں ہم ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جن کا آفس 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے
ہمارے ایک سیاست دان تھے ان کے سپورٹرز میں ایک جولاہا بھی تھا ، جب مشرف نے عوامی حکومت ختم کی تو دوسرے دن ان کے ڈیرے پر سبھی افسوس کرنے اکٹھے ہوے وہ سپورٹر بولا دیکھیں نا سردار صاحب ہماری حکومت چلی گئی اور لوگ اسی طرح کاروبار کر رہے ہیں آج بھی تحصیل بھر کی دوکانیں کھلی تھیں ،
وہ سیاست دان صاحب بولے بازاروں کی کیا بات کرتے ہو دین محمد یہ تو قیامت کے دن بھی کھلے رہیں گے ، راوی کہتا ہے کہ میں نے ان کی عقل پر ماتم کرتے ہوے سبحان اللہ کہا ۔
لیکن ہمارا آفس واقعی کبھی بند نہیں ہوتا۔
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (22-09-09), محمدعدنان (23-09-09), ایس اے نقوی (22-09-09), باسط (01-02-10), راجہ اکرام (24-09-09), رضی (22-09-09), طارق راحیل (26-09-09)
پرانا 22-09-09, 12:51 AM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لوجی تسی گلاں کرو
اسی چلے آں
رب راکھا !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
باسط (01-02-10), راجہ اکرام (24-09-09), رضی (22-09-09), شاہ جی 90 (22-09-09)
پرانا 22-09-09, 12:54 AM   #10
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
لوجی تسی گلاں کرو
اسی چلے آں
رب راکھا !
بھیا اتنی جلدی بھی کیا ہے جانے کی
اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (24-09-09), رضی (22-09-09)
پرانا 22-09-09, 01:09 AM   #11
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی نیند نے ستایا ہوا ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
باسط (01-02-10), راجہ اکرام (24-09-09), رضی (22-09-09), شاہ جی 90 (22-09-09)
پرانا 22-09-09, 01:23 AM   #12
Senior Member
مقبول
 
شہزاد وحید's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Pakistan
عمر: 23
مراسلات: 195
کمائي: 2,969
شکریہ: 60
87 مراسلہ میں 210 بارشکریہ ادا کیا گیا
شہزاد وحید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں شہزاد وحید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں شہزاد وحید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں نے عید کی نماز پڑھی اور باقی سارا دن سو کر گزارہ
شہزاد وحید آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شہزاد وحید کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (24-09-09), رضی (22-09-09), شاہ جی 90 (22-09-09)
پرانا 22-09-09, 02:50 AM   #13
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یارا اپ سادک ہو پر بھی اسی نام سے تھے ؟
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (22-09-09), راجہ اکرام (24-09-09), رضی (22-09-09), شاہ جی 90 (22-09-09)
پرانا 22-09-09, 02:52 AM   #14
J.S
Senior Member
 
J.S's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 11,136
کمائي: 193,108
شکریہ: 9,966
7,889 مراسلہ میں 16,033 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی گزری اور گزرے گی۔


یہ جھوٹ ہے سچ کچھ اور ہے خیر جانے دو سب خوش رہو
J.S آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے J.S کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (24-09-09), رضی (22-09-09)
پرانا 22-09-09, 06:57 AM   #15
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,410
کمائي: 96,213
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,303 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بس گزر ہی گیا۔
صبح کی نماز پڑھ کر پاک نیٹ کا دیدار کیا اختر بھائی کی طرح۔ اور چند دیگر کام نبٹاے۔ پھر نہا کر فارغ ہی ہوا تھا کہ دروازے کی بیل بجی۔ باہر گیا تو دیکھا کہ داڑھی والا ایک شخص ہاتھ میں کچھ اٹھائے مجھے گھور رہا ہے۔ میں گھبرا گیا اور عرض کی کہ جان کی امان پاؤں آج آپکی آمد کچھ نیک محسوس نہیں ہوتی۔ کہنے لگا چلو باتیں نہ بناؤ ۔ ۔ ۔ چندہ اکھٹا کرنا ہے۔ میں نے کہا بھائی میرے عید کے دن تو سکون سے رہنے دیا کرو ۔ ۔ ۔ خیر بعد از کوشش بسیار حسب معمول کامیابی الخدمت فاؤندیشن والوں کی ہوئی اور میں عید نماز اپنے گھر والوں کے ساتھ پڑھنے سے محروم ہو گیا۔ ہمارے ذمہ جو علاقہ لگا تھا وہ غریب آبادی پر مشتمل تھا تو مجھے یقین تھا کہ "اس بار کوئی آمدنی نہیں ہوگی" مین سوچ رہا تھا کہ گزارا کیسے ہوگا۔ خیر نماز پڑھ کر باہر کو بھاگے اور جھولی پھیلا کر ۔ ۔ ۔ اررررر۔ ۔ ۔ میرا مطلب ہے بینر لگا کر کھڑے ہو گئے کہ ۔ ۔ ۔ سوات کے متاثرین و پاکستان کے غریبوں،مسکینوں ،ناداروں کے لیے الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ تعاون کیجیے (جس علاقہ میں ہم لوگ موجود تھے مجھے نہیں لگ رہا تھا کہ میری غربت، ناداری میں کسی قسم کی کمی ہو گی بلکہ مجھے تو ڈر تھا لوگ مجھی سے نا مانگنا شروع کر دیں ۔ میں تو کسی امیر علاقہ کے خواب دیکھے بیٹھا تھا) لیکنلوگوں نے پتا نہیں کیوں اعتبار کر لیا۔اور پیسے دینے لگ پڑے۔
خیر ایک گھنٹا کی کوشش کے بعد کوئی 20 ہزار اکھٹے ہوئے ۔ ۔ ۔ میںخوش ہوا کہ میری ناداری میں کچھ دن تو گزارا ہو گا کہ ساتھی نے مجھے خشمگیں نظروں سے گھورتے ہوئے پیسے جھپٹا مار کر پکڑ لیے ۔میں نے زیر لب بڑ بڑاتے ہوئے اسے کوسا اور اجازت مانگی کہ اب تو گھر جاؤں تو کہنے لگا نہیں ساتھ چلو پیسے دفتر دے کر آنے ہیں۔ میں اپنی عید کو روتا ہوا اس کے ساتھ چل پڑا۔
کوئی بارہ بجے راغت ہوئی تو گھر والوں سے آ کر عید ملا۔ عیدی وصول کی اور آف کورس دینی بھی پڑی۔ حساب کتاب کے بعد معلوم ہوا کہ خالص نقصان کا معاملہ ہوتا جا رہا ہے یہ عیدی۔ میری حکومت سے اپیل ہے کہ عیدی پر سرکاری پابندی لگا دی جائے۔
پھر سونےکی کوشش کی تو ایک دوست کا نزول ہو گیا۔ اسکی جیب سے پیسے نکلوائے الخدمت کے لیے تاکہ آئیندہ مجھے ملنے نہ آئے۔ پھرنماز کے بعد 1 گھنٹا ریسٹ اور پھر کھانا اور پھر گپ شپ اور پھر ایک اور دوست کے پاس چلے گئے (شکر ہے اس نے میری جیب سے کچھ نہیں نکلوا لیا)۔
رات کو 11 بجے وہاں سے واپسی ہوئی۔ اور پاک نیٹ پر تشریف لائے۔ اور اسی دوران انٹا غفیل فرما کر ثواب حاصل کیا۔

نتیجہ کُل: عید کے دن کُل مل ملا کر 20000 سے زائد کا نقصان کیا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (22-09-09), پاکستانی لڑکی (22-09-09), معظم (22-09-09), ایس اے نقوی (22-09-09), باسط (01-02-10), راجہ اکرام (24-09-09), رضی (22-09-09), عامرشہزاد (25-09-09), عبداللہ حیدر (23-09-09)
جواب

Tags
کمپیوٹر, پیارے, پولیس, پاک, لوگ, نیند, نماز, مہندی, ماں, آج, اللہ, بھائی, بچوں, خوش, خدا, دل, رات, راستہ, سیاست, شام, عید, عقل, عرصہ, غسل, صف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آپ عید کی چھٹیاں کیسے منائیں گے؟ ھارون اعظم عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 2 16-11-10 12:24 AM
آپکی عید کیسے گزری؟ Zullu230 گپ شپ 14 06-12-09 10:44 AM
آپ نے اپنی عید کیسے منائی؟ ھارون اعظم عمومی بحث 25 06-12-09 04:42 AM
روتے ہوے بہن بھائیوں کو عید مبارک کیسے کہیں شاہ جی 90 آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 12 02-12-09 10:18 AM
عید کے ایس ایم ایس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ champion_pakistani ایس ایم ایس 6 18-09-09 07:14 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger