واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ

گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے

فکسنگ الزامات، سب سے گرم موضوع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-08-10, 06:02 PM   #1
فکسنگ الزامات، سب سے گرم موضوع
کنعان کنعان آن لائن ہے 30-08-10, 06:02 PM

فکسنگ الزامات، سب سے گرم موضوع

انگریزی اخبار ڈان نے اسے پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک اور شدید دھچکا قرار دیا ہے

پاکستان میں آج لوگوں کے درمیان سب سے گرم موضوع میچ فکسنگ کے وہ الزامات ہیں جو پاکستانی کرکٹرز پر لگائے گئے ہیں اور پاکستانی میڈیا چاہے وہ الیکٹرانک ہو یا پرنٹ ہو اس کی ترجیح بھی یہی خبر ہے۔

پاکستان کے زیادہ تر اردو اور انگریزی روز ناموں نے اس خبر کو شہ سرخی کے طور پر شائع کیا ہے۔

انگریزی اخبار دی نیوز نے پاکستانی ٹیم کے مینجر یاور سعید کو نیوز آف دی ورلڈ میں میچ فکسنگ کی خبر پڑھتے ہوئے تصویر کے اوپر لکھا ہے، ’داؤ پر لگی ٹیم۔‘

انگریزی اخبار ڈان کی سرخی ہے پاکستانی کرکٹ کو ایک اور شدید دھچکا۔

ڈیلی ٹائمز نے اس خبر کو سب سے اوپر بہت زیادہ نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔

اخبارات نے اس قضیے کو لے کر ان کا پس منظر بھی شائع کیا ہے جیسے روزنامہ خبریں نے اپنی پیشانی پر لکھا ہے کہ میچ فکشنگ کا اعتراف سب سے پہلے عمران خان نے کیا ’ اپنی جیت پر رقم لگائی تھی ۔‘

نوائے وقت کی شہ سرخی ہے کہ ’میچ فکسنگ قوم کے سر شرم سے جھک گئے : گیلانی۔‘

روز نامہ ایکسپریس نے اپنے کھیل کے صفحے پر لکھا ’میچ فکسنگ سکینڈل سے پاکستانی کرکٹ کے درودیوار لرز اٹھے۔

جنگ اخبار لکھتا ہے ’کرکٹ کے میدانوں سے طاقتوروں کی جاگیروں تک ہر جگہ کرپشن۔

بعض اخبارات نے عوامی سروے بھی شائع کیے۔ ان میں کرکٹ شائقین کے حوالے سے لکھا کہ ’سٹے بازی میں ملوث کرکٹرز کو سر عام کوڑے مارے جائیں۔

یعنی اخبارات میں اس قضیے کو لے کر ہر طرح سے بھڑاس نکالی گئی۔

اخبارات کے ادارتی صفحات نے میچ فکسنگ کے اس سکینڈل پر اداریے اور کالم شائع ہوئے۔ ایک کالم نویس لکھتے ہیں، ’ تین نو بالز جس نے کرکٹ کو ہلا کر رکھ دیا ۔‘

کچھ پاکستانی اخبارات بے اس خبر کے حوالے سے دوسرا رخ دکھانے کی بھی کوشش کی ہے ۔

ایک روزنامے نے بک میکرز کے حوالے سے لکھا ہے کہ میچ فکسنگ سکینڈل پاکستانی ٹیم کے خلاف بھارتی سازش ہے۔ کرکٹ میں نو بالز پر جواء نہیں ہوتا ۔

پاکستان کے نجی ٹیلی ویژنوں پر تو سنیچر اور اتوار کی رات سے ہی اس خبر کو لے کر ہنگامہ برپا ہے۔

تمام پاکستانی ٹی وی چینلز مختلف کرکٹ مبصرین سابق چئرمین اور سابق کرکٹرز سے ان کی آراء لینے میں ایک دوسرے کو مات دینے میں کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہیں۔

چند گھنٹوں میں پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ میں ہونے والی بے ضابطیگیوں اور اس سے پہلے ہونے والے میچ فکسنگ اسکینڈلز کا کچا چٹھا ایک بار پھر مختلف قسم کے ٹی وی فیچرز کی شکل میں ناظرین تک پہنچ رہا ہے۔

اس حوالے سے آنے والی تمام خبروں کو بار بار دکھایا جا رہا ہے۔خبریں پڑھنے والے ہر خبر چاہے وہ میچ کے نتیجے کی ہو یا پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی پریس کانفرنس ہو دکھانے کے ساتھ ساتھ اس پر طنزیہ اور تضحیک آمیز تبصرے کر رہے ہیں

چند ٹی وی چینلز پر پاکستانی کرکٹرز کی کرائی گئی نو بالز کے پیچھے طنزیہ گانے بجائے جاتے رہے۔

بحوالہ خبر

اگر یہ خبر پہلی لگ چکی ہو تو بغیر نوٹیفیکیشن اس کا قلع قمع کر دیا جائے۔
__________________

کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,711 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 245
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-08-10), ھارون اعظم (31-08-10), نورالدین (30-08-10), محمدخلیل (30-08-10), اویسی (31-08-10)
پرانا 30-08-10, 10:19 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستانیوں کے کے لیے شرم کا مقام ۔ اہل وطن٬کسی شعبے میں تو "بندے کے پتر" بن جاؤ۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-08-10), مرزا عامر (31-08-10), آبی ٹوکول (31-08-10)
پرانا 31-08-10, 01:35 AM   #3
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طلحہ مراسلہ دیکھیں
پاکستانیوں کے کے لیے شرم کا مقام ۔ اہل وطن٬کسی شعبے میں تو "بندے کے پتر" بن جاؤ۔
یہ نا ممکن ہے۔ ہم نے قسم کھائی ہے مشہور ہونے کی ۔ ہم دنیا کے اخبارات کی سرخیوں میں رہیں گے۔ ہے کوئی مائی کا لال جو ہمارا مقابلہ کر سکے۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (01-09-10)
پرانا 31-08-10, 02:01 AM   #4
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہمارے لوگوں کا رد عمل بہت شدید ہوتا ہے۔ ہم میں سے کسی کو یقین نہیں کہ یہ الزامات سچ ہیں یا ان کے پیچھے کوئی اور امر کارفرما ہے۔ اگر ہم انگلینڈ میں‌اپنی ٹیم کے دوروں کی تاریخ دیکھیں تو وہ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہو گی۔ آسٹریلین امپائر ڈیرل ہیر کا جھگڑا ہو یا ثقلین مشتاق کی بالنگ پر تھرو کا الزام، شعیب اختر پر بال ٹمپرنگ کا الزام ہو یا ڈبلیوز کی جوڑی پر بال ٹمپرنگ کا الزام۔۔۔ گوری قوم پاکستانی ٹیم کو ذلیل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ ایک پرانی کہانی بھی ہے، کہ دنیا بھیڑ چال ہے۔ جس طرف ایک بھیڑ گئی سبھی بھیڑیں اسی کے پیچھے جائیں گی۔

جس طرح کا یہ رد عمل پاکستانیوں کی طرف سے آیا ہے ، گالیاں ، الزامات، نفرت انگیز تبصرے، مجھے یہ کہنے میں‌کوئی عار نہیں، کہ یہ سو فیصد اسی رد عمل کی طرح ہے جس طرح کا رد عمل سیالکوٹ میں دو بھائیوں کو ایک آدمی کی طرف سے چور ڈاکو قرار دینے پر وہاں کی پبلک کی طرف سے آیا۔ سب نے یہی کہا، مار دو ان کو، یہ ڈاکو ہیں، کوئی کہتا ہے سر پر مارو، کوئی کہتا ہے اسکو ٹھڈا مارو، کوئی کہتا ہے اسکو جلا دو، کوئی کہتا ہے الٹا لٹکا کر مارو، کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ ہو سکتا ہے یہ ڈاکو نہ ہوں ، اور کہنے والا جھوٹ بول رہا ہو، کسی نے یہ نہیں سوچا، جس نے ڈاکو کہا اس کی کریڈیبلٹی کیا ہے، وہ کوئی جھوٹا مکار فریبی غنڈا ہے یا کوئی نیک سیرت انسان جس کی بات پر اعتبار کیا جا سکے۔

سچ کہوں تو پاکستانی قوم ، تماشا چاہتی ہے، عزتیں اچھالنے میں اسے سکون ملتا ہے، دوسروں کو تکلیف دینے میں اس کی تفریح ہوتی ہے، ہم لوگ تماش بین بن چکے ہیں۔

مجھے پاکستانی ٹیم پر لگائے گئے الزامات کی صحت کے بارے میں نہیں پتہ ، وہ سچ ہیں‌یا جھوٹ، لیکن جس انداز میں تمام اخبارات نے بغیر تحقیق کیے اس بات کو شہ سرخیوں پر جگہ دے دی ہے ان کے طرز عمل پر یقیننا افسوس ہوا ہے۔ ابھی زیادہ دن تو نہیں گزرے جب مغربی میڈیا نے پاکستان کو پورنستان کہا، ان اخبار والوں کا رویہ تب بھی ایسا تھا، سبھی نے اس خبر کو اردو ترجمہ کر کے شہ سرخیوں میں جگہ دے دی۔ واہ

کیا یہ سوچنے والی بات نہیں کہ محمد عامر جیسے بالر جو انگلش ٹیم کو ناک آؤٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں کو پاکستانی ٹیم سے ہٹانے کے لیے کوئی حربہ بھی آزمایا جا سکتا ہے ؟ محمد آصف بھی اسی طرز کا ایک بالر ہے جو مستقبل میں خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ کیا ہماری بغل میں انڈیا جیسا دشمن نہیں جس نے پاکستان کو دنیا سے الگ کرنے کے لیے اپنی تمام طاقت صرف کر رکھی ہے ۔لیکن کیا کریں، ہم تو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھے ، بس جو مغربی میڈیا نے کہا وہی سچ ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-09-10), فیصل ناصر (31-08-10), ھارون اعظم (31-08-10), مرزا عامر (31-08-10), ابرارحسین (31-08-10), حسنین ایوب (31-08-10), عبدالقدوس (31-08-10)
پرانا 31-08-10, 03:02 AM   #5
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,357
شکریہ: 4,409
1,842 مراسلہ میں 6,860 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
ہمارے لوگوں کا رد عمل بہت شدید ہوتا ہے۔ ہم میں سے کسی کو یقین نہیں کہ یہ الزامات سچ ہیں یا ان کے پیچھے کوئی اور امر کارفرما ہے۔
اسلام علیکم میرے بھائی آپکے جذبات کی قدر کرتا ہوں اور کسی قدر آپکے تبصرے سے بھی متفق ہوں کہ کرکٹ میں سدا سے ہی گوروں کی حکمرانی رہی اور انھوں نے ایشیائی ٹیلنٹ کو ہمیشہ انڈر پریشر اور بدنام کرنے کی کوشش کی مگر دوسری طرف یہ بھی مت بھولیے کہ ہم اور ہماری قوم کا اجتماعی نصب العین کیا بن چکا ہے قطع نظر الزامات کہ درست یا غلط ہونے کہ ایک بات آپکو بتلادوں کو جو معاشرہ سر لیکر پاؤں تک کرپشن میں غرق ہوچکا ہو اس سے کوئی بعید نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رہ گئی عامر جیسے بالرز کی بات تو آپ پر ایک بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں نے خود بھی بہت کرکٹ کھیلی ہے اور بے شمار کھیلی ہے میں آپکو یقین دلاتا ہوں اس جیسے لاکھوں عامر دھکے کھاتے پھرتے ہیں گلیوں میں کوئی ان کے ٹیلنٹ کو پوچھنے والا نہیں اور جب کوئی اس جیسا عامر اپنی خوش قسمتی یا پھر گندے سفارشی نظام کی وجہ سے ملکی سطح پر نمائندگی کے لیے سلیکٹ ہوجاتا ہے تو پھر وہی عامر جو کل تک گلیوں کی خاکروبی کے بھی قابل نہ تھا اس کو پر پرزے نکل آتے ہیں کبھی وہ کہتا ہے کہ مجھے لڑکیوں والے اسٹینڈ کے قریب فیلڈ پوزیشن کیوں نہیں دی جاتی تو کبھی کچھ اول فول کہتا پھرتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔تب وہ بھول جاتا ہے کہ وہ تو کل تک کچھ بھی نہیں تھا کل تک اسے کوئی پوچھتا بھی نہ تھا مگر یہ ملک ہے اور اسکی عوام ہے کہ جس نے اسے سر آنکھوں پر بٹھایا اور چوم چاٹ کر آنکھوں سے لگایا ۔ ۔ ۔ ۔مگر افسوس کہ وہ یہ سب باتیں بھول جاتا ہے اسے یاد رہ جاتی ہے تو بس اپنی انفرادی کارکردگی یاد رہ جاتی ہے اور پھر وہ کہنے لگتا ہے کہ میں اپنے بل بوتے پر آیا ہوں یہ میرا حق کہ پیسہ کماؤں چاہے جس طرز پر مرضی کماؤں ۔ ۔ ۔چھوڑو بھائی کیا کیا بتلاؤں ان لوگوں کہ قصے ان بے غیرتوں کو زرا بھی احساس نہیں ہوتا کہ جب کبھی بھی یہ باہر ملک کی نمائندگی کرنے جاتے ہیں تو انکی اپنی ذاتی حیثیت کچھ بھی نہیں ہوتی اور نہ ہی انکا کچھ کمال ہوتا ہے یہ تو اللہ کی ان پر نعمت ہوتی ہے کہ لاکھوں ان جیسے ہی صلاحیت رکھنے والوں کہ درمیان سے فقط ان کو چن لیا جاتا ہے (چاہے وہ کسی بھی طریق سے ہو ) لہذا ان کو خدا یاد رہنا چاہیے ملک یاد رکھنا چاہیے ۔ ۔ ۔ چاہے یہ کتنے ہی بڑے نامور کرکٹر کیوں نہ بن جائیں انکو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ انکو یہ امارت نام و شہرت فقط اس ملک کی بدولت ملی وگرنہ ان سے بڑے بڑے با صلاحیت لوگ ساری عمر دھکے کھاتے رہ جاتے ہیں اور انکو گلی کا کتا تک نہیں جان پاتا ۔۔۔۔۔۔
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-09-10), ھارون اعظم (31-08-10), یاسر عمران مرزا (31-08-10), منتظمین (31-08-10), مرزا عامر (31-08-10), ziamurtaza (31-08-10), حسنین ایوب (31-08-10), عبدالقدوس (31-08-10)
پرانا 31-08-10, 07:58 PM   #6
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : آبی ٹوکول مراسلہ دیکھیں
جب کوئی اس جیسا عامر اپنی خوش قسمتی یا پھر گندے سفارشی نظام کی وجہ سے ملکی سطح پر نمائندگی کے لیے سلیکٹ ہوجاتا ہے تو پھر وہی عامر جو کل تک گلیوں کی خاکروبی کے بھی قابل نہ تھا اس کو پر پرزے نکل آتے ہیں کبھی وہ کہتا ہے کہ مجھے لڑکیوں والے اسٹینڈ کے قریب فیلڈ پوزیشن کیوں نہیں دی جاتی تو کبھی کچھ اول فول کہتا پھرتا ہے ۔
یہ میرے لیئے ایک بالکل نیا اور حیرت انگیز انکشاف ہے۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-09-10), آبی ٹوکول (01-09-10)
پرانا 31-08-10, 09:46 PM   #7
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
یہ میرے لیئے ایک بالکل نیا اور حیرت انگیز انکشاف ہے۔
جی یہ بات میں نے بھی سنی تھی کہ دو پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا کہ جس جگہ لڑکیاں بیٹھی ہیں وہاں مجھے کھڑا کیا جائے۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-09-10), منتظمین (31-08-10), مرزا عامر (01-09-10)
پرانا 31-08-10, 09:54 PM   #8
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : آبی ٹوکول مراسلہ دیکھیں
اسلام علیکم میرے بھائی آپکے جذبات کی قدر کرتا ہوں اور کسی قدر آپکے تبصرے سے بھی متفق ہوں کہ کرکٹ میں سدا سے ہی گوروں کی حکمرانی رہی اور انھوں نے ایشیائی ٹیلنٹ کو ہمیشہ انڈر پریشر اور بدنام کرنے کی کوشش کی مگر دوسری طرف یہ بھی مت بھولیے کہ ہم اور ہماری قوم کا اجتماعی نصب العین کیا بن چکا ہے قطع نظر الزامات کہ درست یا غلط ہونے کہ ایک بات آپکو بتلادوں کو جو معاشرہ سر لیکر پاؤں تک کرپشن میں غرق ہوچکا ہو اس سے کوئی بعید نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رہ گئی عامر جیسے بالرز کی بات تو آپ پر ایک بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں نے خود بھی بہت کرکٹ کھیلی ہے اور بے شمار کھیلی ہے میں آپکو یقین دلاتا ہوں اس جیسے لاکھوں عامر دھکے کھاتے پھرتے ہیں گلیوں میں کوئی ان کے ٹیلنٹ کو پوچھنے والا نہیں اور جب کوئی اس جیسا عامر اپنی خوش قسمتی یا پھر گندے سفارشی نظام کی وجہ سے ملکی سطح پر نمائندگی کے لیے سلیکٹ ہوجاتا ہے تو پھر وہی عامر جو کل تک گلیوں کی خاکروبی کے بھی قابل نہ تھا اس کو پر پرزے نکل آتے ہیں کبھی وہ کہتا ہے کہ مجھے لڑکیوں والے اسٹینڈ کے قریب فیلڈ پوزیشن کیوں نہیں دی جاتی تو کبھی کچھ اول فول کہتا پھرتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔تب وہ بھول جاتا ہے کہ وہ تو کل تک کچھ بھی نہیں تھا کل تک اسے کوئی پوچھتا بھی نہ تھا مگر یہ ملک ہے اور اسکی عوام ہے کہ جس نے اسے سر آنکھوں پر بٹھایا اور چوم چاٹ کر آنکھوں سے لگایا ۔ ۔ ۔ ۔مگر افسوس کہ وہ یہ سب باتیں بھول جاتا ہے اسے یاد رہ جاتی ہے تو بس اپنی انفرادی کارکردگی یاد رہ جاتی ہے اور پھر وہ کہنے لگتا ہے کہ میں اپنے بل بوتے پر آیا ہوں یہ میرا حق کہ پیسہ کماؤں چاہے جس طرز پر مرضی کماؤں ۔ ۔ ۔چھوڑو بھائی کیا کیا بتلاؤں ان لوگوں کہ قصے ان بے غیرتوں کو زرا بھی احساس نہیں ہوتا کہ جب کبھی بھی یہ باہر ملک کی نمائندگی کرنے جاتے ہیں تو انکی اپنی ذاتی حیثیت کچھ بھی نہیں ہوتی اور نہ ہی انکا کچھ کمال ہوتا ہے یہ تو اللہ کی ان پر نعمت ہوتی ہے کہ لاکھوں ان جیسے ہی صلاحیت رکھنے والوں کہ درمیان سے فقط ان کو چن لیا جاتا ہے (چاہے وہ کسی بھی طریق سے ہو ) لہذا ان کو خدا یاد رہنا چاہیے ملک یاد رکھنا چاہیے ۔ ۔ ۔ چاہے یہ کتنے ہی بڑے نامور کرکٹر کیوں نہ بن جائیں انکو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ انکو یہ امارت نام و شہرت فقط اس ملک کی بدولت ملی وگرنہ ان سے بڑے بڑے با صلاحیت لوگ ساری عمر دھکے کھاتے رہ جاتے ہیں اور انکو گلی کا کتا تک نہیں جان پاتا ۔۔۔۔۔۔
بھائی آپکی بات بھی ٹھیک ہے۔ ہمارے کھلاڑٰی اونچی ہواؤں میں اڑنے لگتے ہیں۔
لیکن پھر بھی ہمارے لیے یہ مناسب نہیں کہ ان پر غلط یا جھوٹا الزام لگا ہو اور ہم اس کی حمایت کریں۔ وہ جرم جو انہوں نے کیا ہی نہیں اسکی سزا انہیں دی جائے۔ لیکن اگر وہ قصوروار ہیں تو انہیں قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-09-10), آبی ٹوکول (01-09-10)
پرانا 31-08-10, 10:02 PM   #9
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,727
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,711 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بریطانوی، پولیس چیف نے کہا ھے کہ ویڈیو فوٹیج کے ساتھ گواہوں کی بھی ضرورت ھے خالی ویڈیو سے کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی۔
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-09-10), مرزا عامر (01-09-10)
پرانا 01-09-10, 12:06 AM   #10
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں
بریطانوی، پولیس چیف نے کہا ھے کہ ویڈیو فوٹیج کے ساتھ گواہوں کی بھی ضرورت ھے خالی ویڈیو سے کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی۔
لیکن معاملہ تو اچھل گیا نا۔ پوری دنیا کے اخبارات نے اسے کیچپ لگا کر مزے لےکر کھایا۔

اگر عدالت سے یہ ثابت نہ ہو پائے تو اخبار کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کیا جا سکتا ہے ؟

ویسے مختلف جگہوں سے مختلف خبریں آ رہی ہیں۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں‌کہ سازشی صحافی کی بیوی انڈین ہے اسکی بیٹی کی شادی بھی انڈین سے ہوئی۔ اور کچھ لوگ کہہ رہے ہیں آفریدی نے سلمان بٹ اور کامران اکمل کی پراسرار سرگرمیوں کی اطلاع پی سی بی کو پہلے سے دی مگر انہوں نے کوئی کاروائی نہیں کی۔
شاید سلمان اور کامران واقعی میں مجرم ہوں اور عامر،آصف مفت میں رگڑے گئے ہوں۔۔
لٹس سی۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-09-10), کنعان (01-09-10)
پرانا 01-09-10, 12:09 AM   #11
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں
بریطانوی، پولیس چیف نے کہا ھے کہ ویڈیو فوٹیج کے ساتھ گواہوں کی بھی ضرورت ھے خالی ویڈیو سے کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی۔
یہ تو اچھی خبر ہے
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-09-10), کنعان (01-09-10)
پرانا 01-09-10, 12:53 AM   #12
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,727
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,711 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ سکاٹ لینڈ یارڈ جو انکوائری کر رہی ھے وہ صیغہ راز ھے۔ جو کچھ بھی ہو گا ان کی طرف سے ہی ہو گا۔ اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی کہاں گئی کس کے کمرے سے کیا برآمد ہوا، منی لانڈرنگ، پھر پاکستان سے بھی انویسٹیگیشن ٹیم آئی ہوئی ھے، ہاں اس ملک میں یہ ھے کہ جن پر الزام لگایا گیا ھے اور جو اس سے کلیئر ہو جائے گا وہ کمپنسیشن کلیم کر سکتا ھے۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-09-10), آبی ٹوکول (01-09-10)
پرانا 01-09-10, 01:14 AM   #13
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,357
شکریہ: 4,409
1,842 مراسلہ میں 6,860 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
یہ میرے لیئے ایک بالکل نیا اور حیرت انگیز انکشاف ہے۔
بھائی یہ بات میں نے غالبا ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کہ دوران عزیزی صاحب (حسب حال از سہیل احمد ) سے سنی تھی ۔ ۔
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (01-09-10)
جواب

Tags
color, ہنگامہ, کوشش, پہلی, پہلے, پاکستانی, وقت, نیوز, میڈیا, منظر, آج, اردو, بے, بازی, تصویر, جیت, خلاف, خان, خبر, شکل, طور, عوامی, عمران, عمران خان, صفحات

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان میں بارش زیارت، گلیات، چترال اور مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان گلاب خان خبریں 0 19-02-11 03:44 AM
نماز میں خشوع و خضوع صبارخ نماز 1 01-10-10 06:18 PM
کیری لوگر بل پہ پاک فوج کے تحفظات، اوبامہ نے بل پر دستخط موخر کر دئیے ، قومی اسمبلی میں بحث شروع کنعان سیاست 4 08-10-09 11:36 PM
محبت، محبت، محبت، کیا ہے یہ محبت؟؟؟ ابو کاشان گپ شپ 13 04-04-08 09:51 AM
فی الحال عدالت سے رجوع نہیں کررہے عمران فرحت، توفیق عمر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 05-01-08 09:52 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger