واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


فیسبکیوں کی ہجو میں ایک نظم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-10-10, 02:00 PM   #1
فیسبکیوں کی ہجو میں ایک نظم
عبدالقدوس عبدالقدوس آن لائن ہے 31-10-10, 02:00 PM

محمد سعد ورڈپریس پر اردو بلاگ تیزابیت کے نام سے لکھتے ہیں ایک تحریر ان کے بلاگ سے

کسی زمانے میں سنا تھا کہ غم اچھے بھلے انسان کو شاعر بنا دیتا ہے۔ تب تو یقین نہیں آیا لیکن آج جب میں نے خود ایک نظم پوری کی تو مجھے یقین آ گیا کہ واقعی غم مجھ جیسے نمونوں کو بھی شاعر بنا سکتا ہے۔

یہ بے قاعدہ اور بے ہنگم نظم میں اپنے ان تمام دوستوں کے نام کرتا ہوں جن کی وجہ سے ہمارا فیسبک کے بائیکاٹ کا منصوبہ ناکام ہوا۔ اس نظم کی بنیاد میں دھوکہ، فراڈ اور میرے ارمانوں کا خون شامل ہے۔ تو پڑھیے اور لطف اندوز ہوئیے۔

ٹوٹ بٹوٹ اور فیسبک

ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ
باپ تھا اس کا میر سلوٹ
پیتا تھا وہ سوڈا واٹر
کھاتا تھا بادام اخروٹ

اک دن اس کی شامت آئی
فیسبک پر نظر دوڑائی

جھٹ سے اک کھاتہ کھلوایا
کئی لوگوں کو دوست بنایا

پھر تو اس کو جب بھی دیکھا
فیسبک پر مصروف ہی پایا

زندگی کٹ رہی تھی یوں ہی
اک دن دوست نے چٹھی بھیجی

فیسبک نے کیا کام برا تھا
اس پر کچھ تو کرنا ہی تھا

گستاخانِ رسول کی جو
اس نے سرپرستی کی تھی

اس پر کسی طرح کی تو
کارروائی کرنی ہی تھی

دوست بولا کرو بائیکاٹ
فیسبک سے لو تعلق کاٹ

گر سب اس سے رشتہ توڑیں
پھر نہ کریں گے ہمت ایسی

ٹریفک ہوگی اتنی کم کہ
ہو جائے گی ایسی تیسی

ٹوٹ بٹوٹ نے یہ سوچا کہ
بات تو ہے یہ بڑے پتے کی

سب مسلم جو متحد ہو گئے
نہ کرے گا کوئی ہمت ایسی

فوراً اس نے فیسبک چھوڑی
یاروں کو بھی دعوت ٹوری

گر ہوتا کامیاب بائیکاٹ
فیسبک کی لگ جاتی واٹ

قوم گر متحد ہو جاتی
گستاخوں کو عقل آ جاتی

لیکن حقیقت میں جو ہوا
ٹوٹ بٹوٹ نے سوچا نہ تھا

کچھ ہی روز ابھی گزرے تھے
اکثر لوگ صبر کھو بیٹھے

کچھ ہی رہے میداں میں ڈٹ کر
باقی سب واپس کو بھاگے

مہم ہو گئی ناکام ساری
کئی لوگوں نے ڈنڈی ماری

ٹوٹ بٹوٹ اب بیٹھا سوچے
دھیرے دھیرے خود سے بولے
سوچا کیا تھا، کیا ہو گیا رے
تیرے ساتھ تو فراڈ ہو گیا رے

“ہمیں اپنوں نے لوٹا، غیروں میں کہاں دم تھا
میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی کم تھا”

محمدسعد
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

Last edited by عبدالقدوس; 31-10-10 at 02:05 PM..

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 284
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-10), فیصل ناصر (31-10-10), ھارون اعظم (02-11-10), منتظمین (31-10-10), محمدخلیل (31-10-10), محمدعدنان (02-11-10), مرزا عامر (31-10-10), ابن ضیاء (02-11-10), حیدر (02-11-10), طاھر (04-11-10), عبداللہ آدم (04-11-10)
پرانا 02-11-10, 12:01 AM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,611
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایسے بہت سارے ٹوٹ بٹوٹ میرے بھی جاننے والے ہیں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-10), حیدر (02-11-10), عبدالقدوس (02-11-10)
پرانا 02-11-10, 09:17 AM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,410
کمائي: 96,213
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,303 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

قطع نظر موضوع کے۔ مجھے آج تک سمجھ نہیں آ سکی کہ فیس بُک ہے کس کام کی۔

















میں بس یہی سمجھنے کے لیے اب تک وہاں جاتا ہوں
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 02-11-10, 01:19 PM   #4
Senior Member
 
ابن ضیاء's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
کمائي: 7,017
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویلے ہو کر بھی ویلے نہ لگنے کی سائٹ ہے۔
ابن ضیاء آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن ضیاء کا شکریہ ادا کیا
عبدالقدوس (02-11-10), عبداللہ آدم (04-11-10)
پرانا 02-11-10, 06:54 PM   #5
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,365
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابن ضیاء مراسلہ دیکھیں
ویلے ہو کر بھی ویلے نہ لگنے کی سائٹ ہے۔
بہترین
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-11-10, 12:18 AM   #6
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,096
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

متفق 100 فیصد...................!!!
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, کٹ, کھو, کوئی, کرے, کرنی, گئی, یوں, واقعی, لڑکا, نام, نظر, منصوبہ, آج, انسان, اتنی, بے, تب, جائے, خون, خود, عقل, غم, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایسا کیوں ہوا ALI-OAD تجاویز اور شکایات 4 28-11-10 09:51 AM
ایسا کیوں ہےِ؟ حیدر تجاویز اور شکایات 35 18-06-10 10:35 PM
میں ایسا کیوں ہوں ۔ ۔ ۔ ۔۔ ؟ مسافر دلچسپ اور عجیب 9 01-10-09 01:04 AM
:::::: ایسا کیوں ہے ؟ :::::: عادل سہیل تجاویز اور شکایات 13 23-09-09 06:01 PM
آخر ایسا کیوں ہے ؟ طاھر اسلامی عقیدہ 16 22-06-09 01:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger