واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


قسمت کا حال یا کال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-05-11, 01:42 PM   #1
قسمت کا حال یا کال
skjatala skjatala آف لائن ہے 16-05-11, 01:42 PM

قسمت کا حال یا کال
(سائرہ غفار)
پچھلے دنوں ہماری ایک دوست نے ہمیں فون کرتے ہوئے خوشخبری سنائی”یار آج تو تمہارے ستارے عروج پر ہیں۔آج تمہیں کوئی بڑی کامیابی ملنے والی ہے۔“
ہم نے پوچھا”اچھا!تمہیں کیسے پتہ؟“
موصوفہ چہک کر بولیں”ارے آج کے اخبار میں تمہارے برج میں لکھا ہے۔“
ہم نے کہا”بیکار ہوتا ہے۔“
موصوفی لہک کر بولیں”ارے کبھی کبھی سچ بھی ہو جاتا ہے۔“
ہم نے پوچھا”اور یہ کبھی کبھی کب آتا ہے؟“
فرمانے لگیں”ارے ابھی کچھ دن پہلے ہی میرے برج میں لکھا تھا کہ باہر سے کوئی مہمان آئے گا....“
ہم نے فوراً بات کاٹتے ہوئے ٹکڑا جوڑا”تو آنٹی لوٹ آئی ہوں گی مارکیٹ سے؟‘
وہ بنا برا منائے بولی”ارے نہیں ناں!اسی دن فیاض بھائی امریکہ سے ایک مہینے کے لئے اچانک سے آگئے بنا اطلاع کئے۔“
میں نے کہا”اچھا اور کب کب یہ فالتو باتیں سچ ہوتی ہیں؟“
موصوفہ فرمانے لگیں”ارے ہوتی ہیں ناں،تم بھی ناں پکڑ کر مت بیٹھ جایا کرو۔“
میں نے کہا،”اچھا بھئی چھوڑ دیا،جاﺅ معاف کیا۔“
فوراً چہک کر بولیں،”میری مٹھائی نہ بھولنا۔“
میں نے حیرت سے پوچھا”کون سی مٹھائی؟“
چہکتے ہوئی بولیں،”اسی کامیابی کی جو تمہیں ملنے والی ہے۔“
میں نے غائب دماغ پروفیسر کی طرح کہا،”اوہ اچھا اچھا! ملے گی تو بتاﺅں گی۔“
میں نے فون رکھا اور اخبار اٹھا لیا۔آج پہلی بار دلچسپی سے اپنا برج پڑھا،لکھا تھا”آج آپ کو ایک بڑی کامیابی ملنے کا امکا ن ہے۔شریکِ حیات سے جھگڑا ہونے کا امکان ہے۔70روپے خیرات کر دیں۔“
میں نے فوراً سے اپنی سہیلی کو فون گھمایا،اور پوچھا”یہ برج پڑھا تھا تم نے؟“
وہ چہکیں”جی بلکل۔“
میں نے پوچھا”اب یہ شریکِ حیات کہاں سے لاﺅں جھگڑا کرنے کے لئے؟“
وہ ہنسی”ارے سب تھوڑی ناں سچ ہوتا ہے۔“
میں نے پھر کہا”اور اگر روز کے حساب سے میں 70روپے خیرات کرتی رہی ناں تو میرا خیرات مانگنے کا وقت آجائے گا۔“
ذرا غصے سے بولیں”ارے بھئی رہنے دو تمہیں تو بولنا ہی فضول ہے۔آئندہ نہیں بتاﺅں گی تمہیں تمہارا برج۔“
میں نے فوراً کہا”مل گئی ....“
پوچھا”کیا؟“
میں نے کہا”کامیابی!“
فرمایا،”کہاں؟“
میں بولی،”آپ آئندہ برج نہیں پڑھیں گی ناں ،تو یہ میری کامیابی ہوئی ناں....سچ کہتی ہو کبھی کبھی سچ ہو جاتا ہے ۔اب تو روز پڑھنا پڑے گا۔“
....٭....٭....٭....٭....
سائرہ غفار کافی عرصے سے بچوں اور بڑوں کے لیے لکھ رہی ہیں۔ مزاح کے علاوہ اچھوتے آئیڈیاز پر بھی فی البدہیہ لکھ لیتی ہیں۔بچوں کے رسالے ماہنامہ گوگو سے بہترین قلمکار کا ایوارڈ وصول کرچکی ہے۔
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر

 
skjatala's Avatar
skjatala
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 250
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-05-11), منتظمین (16-05-11), مرزا عامر (16-05-11), حیدر (16-05-11), راجہ اکرام (16-05-11), عبداللہ آدم (16-05-11)
پرانا 16-05-11, 01:50 PM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,096
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مزے کی چیز لکھی ہے محترمہ نے...........گڈ
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
skjatala (16-05-11), حیدر (16-05-11)
پرانا 16-05-11, 02:48 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,316
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,652 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوب لکھا ہے
شیئرنگ کا شکریہ جناب
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-05-11)
پرانا 16-05-11, 03:44 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,410
کمائي: 96,213
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,303 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نتھیا گلی کی ہوا جیسی تازگی محسوس ہوئی اس تحریر میں۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-05-11, 05:43 PM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فون, ہوتا, کوئی, کرتے, گئی, پہلی, پہلے, یا, وقت, چھوڑ, ملنے, مزاح, آج, امریکہ, بہترین, بھائی, بچوں, حیات, حال, دوست, ستارے, عروج, غائب, غصے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger