واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


لاپتہ لوگوں کا سال 2011

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-03-11, 12:53 PM   #1
لاپتہ لوگوں کا سال 2011
قاسم شاہ قاسم شاہ آف لائن ہے 02-03-11, 12:53 PM

اب تو امریکہ نے بھی پاکستان میں ایجنسیوں کے ہاتھوں سینکڑوں افراد کی گمشدگيوں پر تب تشویش کی ہے جب بلوچستان سے گمشدہ افراد کی لاشیں بر آمد ہونا شروع ہوئی ہیں۔

ہ وہ لوگ ہیں جن میں سے ایک سابق لاپتہ عبدالستار بھٹو کی اہلیہ کے بقول کہ 'انہیں زمین کھا گئی کہ آسمان نگل گیا'۔

امریکی محکمۂ خارجہ کی کانگریس کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں پولیس اور انٹیلیجنس ایجینیسوں کے ہاتھوں گزشتہ ایک دہائی سے ہزاروں افراد بشمول بلوچستان کے قوم پرستوں اور عام شہریوں کے غائب کر دیے گئے ہیں۔

یہاں تک کہ پاکستان میں ان گمشدہ افراد میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے تک شامل ہیں۔ مجھے ملیر کراچی، لاہور کے چڑیا گھر کے نزدیک اور چکلالہ راولپنڈی میں بیس ماہ تک قید رہ کر رہا ہو کر آنے والے ایک سابق لاپتہ نے بتایا تھا کہ ان عقوبت گھروں میں لاپتہ لوگوں کو رکھے جانے کا ایک بہت بڑا 'نظام' ہے۔ آنکھوں پر پٹی بندھے اس گمشدہ شخص نے اپنی بیس ماہ کی گمشدگی کے دوران شاذ و نادر ہی کبھی سورج کی روشنی دیکھی۔

یہ گمشدہ لوگ کراچی سے لے کر کوٹلی کشمیر تک سے ہیں۔ ان میں طالبان عسکریت پسند بھی ہیں، تو بلوچ علیحدگی پسند بھی، پر امن، روشن خیال اور سیکولر لوگ، بلوچ شہری بھی ہیں، تو سندھی قوم پرست بھی تو سابق اور حالیہ فوجی بھی، تو صرف مذہبی لوگ بھی۔

ایسے بھی ہیں جو ایک دو اور تین بار بھی غائب کر دیے گئے ہیں۔ ایسے لوگوں میں سندھی قوم پرست آکاش ملاح بھی شامل ہیں جن کیلیے سندھ ہائی کورٹ میں متعلقہ پولیس نے لکھ کر دیا کہ انہیں آئی ایس آئی والے اٹھا کر لے گئے تھے۔ کوئی نماز پڑھنے گھر سے نکلا غائب کر دیا گیا تو کو‏ئی شیو کرواتے حجام کی دکان سے غائب۔ کوئی ایئرپورٹ پر اترتے غائـب، تو کوئی گھر میں سوتے ہوئے غائب۔ اڈیالہ جیل سے مشرف پر حملہ کرنے والے مبینہ حملہ آور مقدمے سے بری ہو کر نکلے ہی تھے کہ غائب کر دیے گئے۔

بلوچ قوم پرست کہتے ہیں کہ اب تک غائب ہو کر مردہ حالت میں برآمد ہونے والوں کی تعداد چالیس ہے۔

عافیہ صدیقی تو پاکستان کی بیٹی ہیں لیکن گمشدہ بلوچ لڑکی زرینہ مری نہیں!

سابق فوجی آمر جنرل پرویز مشرف نے آج تک پیارے پاکستان کو گمسشدگیوں میں کل کے چلی، ارجینٹینا اور ایلسلواڈور سے بھی آگے پہنچا دیا۔

گزشتہ دس برس سے دو ہزار دس تک ہر برس پاکستان میں گمشدگيوں کا سال رہا۔ کاش دو ہزار گیارہ ان کئی گمشدہ لوگوں کے گھر واپس آنے یا ظاہر کر دیے جانے کا سال ثابت ہو۔ بقول فیض:

جن کی آنکھوں کو رخ صبح کا یارا بھی نہیں

انکی راتوں میں کوئی صبح منور کر دے
__________________
ہم ہار کے بھی جیت گئے۔ اور وہ جیت کے بھی ہار گئے۔

قاسم شاہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 423
شکریہ: 82
310 مراسلہ میں 836 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 104
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے قاسم شاہ کا شکریہ ادا کیا
حیدر (02-03-11), سحر (02-03-11)
جواب

Tags
کورٹ, گھر, پیارے, پولیس, پاکستان, پسند, قید, لوگ, لڑکی, نماز, آج, امریکہ, جیل, سال, شخص, طالبان, عورتیں, عقوبت, علیحدگی, عبدالستار, عسکریت, غائب, صبح, صدیقی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اگر آپ اپنا نام رکھتے تو کوں سا رکھتے پیاسا گپ شپ 46 28-05-11 10:58 PM
WorldCup 2011 New Teams کرکٹ ورلڈ کپ 2011 Real_Light کرکٹ 13 11-10-09 11:17 PM
سندھ پولیس کی شر پسندوں اور بھتہ خوروں کیخلاف محدود آپریشن کی تیاری عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 03:58 AM
ورلڈکپ 2011 کے میزبانوں کا پہلا اج زبیر کرکٹ 9 03-08-07 01:38 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger