واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


لاکھوں مکھیاں سڑک پر

اس موضوع کے 1 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 90 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-01-09, 06:53 PM   #1
Senior Member
 
محمد کاشف حبیب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: فتح پور (لیہ)
عمر: 25
مراسلات: 1,299
کمائي: 8,391
ميرا موڈ:
شکریہ: 493
473 مراسلہ میں 900 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد کاشف حبیب کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد کاشف حبیب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default لاکھوں مکھیاں سڑک پر

لاکھوں مکھیاں سڑک پر

کینیڈا

جب ایک صحافی نے لاری کے قریب پہنچنے کی کوشش کی تو کئی شہد کی مکھیوں نے انہیں ڈنگ مار دیا مشرقی کینیڈا میں ماہرین اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ شہد کی تقریباً بیس لاکھ مکھیاں قابو سے باہر نہ ہونے پائیں جو ایک ہائی وے پرلاری الٹنے کے بعد اس میں سے نکل پڑی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اب تک حالات اس لیے قابو میں ہیں کہ بارش کی وجہ سے شہد کی مکھیاں اسی لاری کے ارد گرد منڈلا رہی ہیں۔

ماہرین کی ایک ٹیم دھوئیں کی مدد سے شہد کی مکھیوں کو پُر سکون رکھنے کی کوشش کررہی ہے اور بعد میں ان کو اڑانے کی ترکیب کی جاۓ گی۔

ہائی وے پر ایمبولینس گاڑیاں کھڑی کردی گئی ہیں کہ کہیں کسی کو مکھیوں نے کاٹ لیا تو فوری طبی مدد فراہم کردی جائے۔

بتایا گیا ہے کہ لاری میں شہد کی مکھیوں کے 330 کریٹ تھے جب یہ لاری سینٹ لینارڈو کے قریب نیو برنزوک میں الٹ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مکھیاں اس لیے ادھر ادھر نہیں گئیں کہ علاقے میں بارش ہو رہی تھی لہذا وہ گاڑی کے قریب ہی منڈلاتی پھر رہی ہیں۔

پولیس کے ترجمان ڈیرک سٹرونگ نے بتایا: ’شہد کی مکھیوں کو بارش اچھی نہیں لگتی۔ اب ہزاروں کی تعداد میں مکھیاں لاری کے عقبی حصے کے آس پاس اور فٹ پاتھ کے اوپر اڑ رہی ہیں۔‘

ٹورنٹو میں بی بی سی کے نامہ نگار لی کارٹر نے بتایا ہے کہ یہ مکھیاں ایک فصل کی تیاری کے لیے استعمال کی گئی تھی اور جب یہ حادثہ پیش آیا تو انہیں واپس لایا جا رہا تھا۔

بعد میں ہائی وے بند کردی گئی اور مکھیوں کے ماہرین سفید حفاظتی لباس پہن کر موقع پر پہنچ گئے تاکہ کسی طرح مکھیوں کو ٹرک میں واپس لایا جا سکے۔

کینیڈا کے ایک صحافی نے جب ٹرک کے بہت قریب جانے کی کوشش کی تو کئی مکھیوں نے انہیں ڈنگ مارا۔ تاہم ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر موقع پر مکھیاں پالنے والے ماہرین نہ پہنچے تو مکھیوں کے زندہ بچنے کا امکان کم ہو جائے گا۔tebyan
محمد کاشف حبیب آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے محمد کاشف حبیب کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
arslansun (28-02-09), چیتا چالباز (24-01-09)
پرانا 28-02-09, 12:07 PM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 38
مراسلات: 4,146
کمائي: 60,763
شکریہ: 9,971
3,005 مراسلہ میں 7,309 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: لاکھوں مکھیاں سڑک پر

لیجیئے اس تصویر بھی دیکھ لیں

اور ویڈیو بھی
LiveLeak.com - Truck overturns, 12 million bees set loose
shafresha آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
arslansun (28-02-09)
جواب

Bookmarks

Tags
com, image, موقع, تصویر, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
موت کی سڑک!!!!!!!!!!!!!!! instafotos دلچسپ اور عجیب 7 19-11-08 10:01 PM
کھڑی سڑک کملا گپ شپ 7 30-10-08 12:13 AM
لاکھوں غیرملکی د ہشتگرد سندھ پر قبضہ کرنے کراچی پہنچ گئے ،الطاف حسین۔ پروپیگنڈہ ہے، جماعت اسلامی زین خان خبریں 0 12-10-08 08:31 PM
رجسٹرڈ نہ ہونے پر لاکھوں موبائل نمبرز خاموش champion_pakistani خبریں 4 30-04-08 07:20 AM
بارودی سرنگیں ڈھونڈتی مکھیاں زبیر گپ شپ 6 04-08-07 11:38 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger