واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


لڑنے کے آزمودہ نسخے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-05-11, 06:16 PM   #1
لڑنے کے آزمودہ نسخے
skjatala skjatala آف لائن ہے 20-05-11, 06:16 PM

(منظور قادر کالرو)
بعض گھرانوں میں لڑائی کی مثال مرغن غذا کے ساتھ سلاد یا فروٹ کھانے جیسی ہے۔ ان گھروں میں بہت سے ذائقوں کی موجودگی میں بھی اہلِ خانہ کی زبان بے ذائقہ رہتی ہے جب تک کہ چھوٹی موٹی لڑائی جھگڑا نہ ہو۔اِن گھرانوں میں لڑائی جھگڑے کو رونق کے معانی میں لیا جاتا ہے۔گویا ان گھرانوں میں لڑائی علامہ اقبال کے شعر ’ پلٹنا’ جھپٹنا پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ‘ کی عملی تفسیر ہوتی ہے۔ لڑائی محض وارم اپ کے لئے یعنی جسمانی چستی اور تازگی کے لئے لڑی جاتی ہے۔ بعض جو ڑے دن میں دو چار بار اگر جھگڑا نہ کریں تو انہیں جمائیاں اور انگڑائیاں آنے لگتی ہیں۔ بعض جوڑوں کے تو جبڑے ہی درد کرنے لگتےہیں اگر پورا دن لڑائی جھگڑے کے بغیر گزر جائے۔ یہ مانا کہ لڑائی جھگڑا زندگی کا حصہ اوررونق شونق ہوتی ہے لیکن رونق شونق سے جب بات آگے بڑھتی ہے توپڑوسیوں کی رونق شونق بن جاتی ہے۔ سوال ےہ پیدا ہوتا ہے کہ اس ہنگامہ پروردور میں لڑیں تو کیسے لڑیں جس سے عادت بھی پوری ہو جائے اور فساد بھی نہ پھیلے۔

پہلی بات تو یہ کہ لڑائی کو کرنٹ افیر تک محدود رکھنا چاہےے اورماضی کو گھسیٹ کر لڑائی جھگڑے میں شامل نہیں کرنا چاہےے اس لئے کہ فریقِ دوم بھی تاریخی دستاویزات رکھنے لگتا ہے اور اگلے دنگل میں وہ بھی اپنا ریکارڈ کھول بیٹھتا ہے جس کی وجہ سے دونوں فریقین کے چھپے گوشے بے نقاب ہونے لگتے ہیں اور ان گوشوں سے بہت سی مکھیاں مچھر اور چوہیاں چوہے نکل آتے ہیں۔ جھگڑا جس بات سے شروع ہوا ، جھگڑے کو اس بات پر ہی محدود رکھنا چاہےے۔ ایک ہی مسئلہ پرتوجہ مرکوز رکھنے سے ذہانت بھی بڑھتی ہے اور فی البدیہہ بولنے کا تجربہ بھی حاصل ہوتا ہے۔ ہمارے ملک میں فی البدیہہ موضوعات پر بولنے کے لئے تربیت کا باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں، اس لئے ایسے موقعوں سے تربیت کو غنیمت سمجھنا چاہےے۔ لڑائی جھگڑے میں قریبی اور دور کے رشتے داروں کو نہیں گھسیٹنا چاہےے اس سے انہیں خواہ مخواہ کی اہمیت ملتی ہے۔ وہ خواہ مخواہ وی آئی پی بن جاتے ہیں اور اپنے گھر میں اتراتے پھرتے ہیں کہ ہمارا چرچا چاہے لڑائی جھگڑے میں ہی سہی دوسروں کے گھروں میں رہتا تو ہے۔ بعض رشتہ دار پرائی لڑائی کے لئے بارودی مواد کا ذخیرہ کئے رکھتے ہیں۔ دوسروں کی لڑائی جھگڑے کے وقت یہ رشتہ دار اس بارودی مواد کو ٹسٹ کرتے ہیں کہ کہیں ےہ ایکسپائر تو نہیں ہو گیا۔ ایسے رشتہ داروں پر چھوٹی موٹی شرلی پٹاخہ چلا دینے میں کوئی مضائقہ نہیں تاکہ اُن کی زبان کا ذائقہ بھی بد ل جائے ۔

جھگڑے کے وقت رشتے دار اپنی ڈکشنری کو اپ ٹو ڈیٹ کرنے کے لئے آ جاتے ہیں۔ وہ خامیوں اور کمزوریوں کو edit کر کرکے الگ کرتے جاتے ہیں اور اپنی ڈکشنری کا حصہ بناتے جاتے ہیں۔اس مواد کو چھو منتر کے طور پر استعمال کر کے کسی بھی فریق کے غبارے سے ہوا نکالنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔دوسروں کی ڈکشنری کو اپ ٹو ڈیٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ لعنت ملامت سے دوسرے اس طرح لطف اندوز ہوتے ہیں جیسے گرمی کے دنوں میں کلفی کھا رہے ہوں۔ان کو ٹھنڈک اور تسکین پہنچتی ہے۔میرے ایک جاننے پر لڑائی میں ایک شخص نے لعنت کی اُس نے فریقِ مخالف سے التجا کی کہ یار ایک دفعہ پھر کرنا ریح خارج ہو رہی ہے۔ اگر ڈھیٹ پن کا ےہ رتبہ حاصل نہ ہو تو اس لپھڑے میں پڑنا ہی نہیں چاہےے۔ ےہ مانا کہ گالی کے بغیر لڑائی نہ تو چٹخارے دار بنتی ہے اور نہ ہی اس میں رعب پیدا ہوتا ہے۔ جب تک بارعب گالی سے فریقِ مخالف پر حملہ آور نہ ہوا جائے اُس کا بال بھی بیکا نہیں ہوتا۔ بہت سے صاحبِ زبان گالی سے ڈنڈے کا کام لیتے ہیں ۔ لیکن اگر فریقِ مخالف بھی آتشیں اسلحے سے لیس ہو کر حملہ آور ہو تو ضارب کی بجائے بندہ مضروب بن جاتا ہے۔

اس طرح کی لڑائی سے وہی لطف اندوز ہو سکتے ہیں جن کا گالی سن کر بھی زبان کا ذائقہ کرکرا نہیں ہوتا۔بعض اوقات لڑائی کی نوبت ہاتھا پائی تک بھی پہنچ جاتی ہے۔زود وکوب کرنے والی لڑائی ماضی بعید میں لڑی جاتی تھی۔ اس لئے کہ اُن وقتوں میں خوراک کھا دکے بغیر تیار ہوتی تھی ۔ اُس پر زہریلی دواﺅں کے سپرے نہیں ہوتے تھے ۔ اس لئے لوگوں میں طاقت تھی اور اُن کے مظاہرے کے لئے وہ بہانے تلاش کرتے رہتے تھے۔آجکل طاقت کا ےہ عالم ہے کہ گرم جوشی سے مصافحہ کیا جائے تو کندھا اتر جاتا ہے، جھک کر پنسل اُٹھانے لگیں تو چُک نکل جاتی ہے۔ ایسے میں جسمانی لڑائی صرف اکھاڑے میں پہلوانوں کو لڑتے دیکھ پر اپنے دانت کھ
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر

Last edited by skjatala; 20-05-11 at 06:20 PM..

 
skjatala's Avatar
skjatala
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 244
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-05-11), حیدر (21-05-11)
پرانا 20-05-11, 06:17 PM   #2
Senior Member
 
جاسوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: آس پاس
عمر: 18
مراسلات: 465
کمائي: 5,290
شکریہ: 1
339 مراسلہ میں 713 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انکل جی اتنا لمبا مضمون اور وہ بھی گپ شپ میں، ان شاء اللہ مضمون کے بارے تبصرہ ادھار رہا
جاسوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جاسوس کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (20-05-11)
پرانا 20-05-11, 06:19 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تولڑنا ضرور ھے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
skjatala (20-05-11), ننھا بچہ (20-05-11)
پرانا 20-05-11, 06:31 PM   #4
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ماشاءاللہ
اپنے انکل جی کی کیا پسند ہے
اسی لئیے انکل جی گاتے پھر رہئ ہیں

ابھی تو میں جوان ہوں
ابھی تو میں جوان ہوں
__________________
اب تو اتنی بھی میسر نہیں مے خانے میں
ننھا بچہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (20-05-11)
پرانا 20-05-11, 06:37 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 256
کمائي: 5,187
شکریہ: 81
184 مراسلہ میں 533 بارشکریہ ادا کیا گیا
Angry

چاچو جی اپ کے ساتھ ایسا واقعہ کبھی پیش ایا ھے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ابو اسد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو اسد کا شکریہ ادا کیا
skjatala (20-05-11), آبی ٹوکول (20-05-11)
پرانا 20-05-11, 06:42 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 256
کمائي: 5,187
شکریہ: 81
184 مراسلہ میں 533 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لو یہ بھی کویئ بات ھویئ یار ننھے کون ھے جو اپنے آپکو بو ڑھا کھے
ابو اسد آف لائن ہے   Reply With Quote
ابو اسد کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (20-05-11)
پرانا 20-05-11, 07:24 PM   #7
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,356
کمائي: 52,357
شکریہ: 4,409
1,842 مراسلہ میں 6,860 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابو اسد مراسلہ دیکھیں
چاچو جی اپ کے ساتھ ایسا واقعہ کبھی پیش ایا ھے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
یعنی آُ پوچھنا چاہ رہے ہیں کہ بابا جی آب تک کس کس کو لڑے ویسے بابا جی لڑے ہون یا کسی کو نہ توں بابا جی نوں لڑ گیا ایں جوانا
__________________
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیکرِ دلرُبا بن کے‌ آیا ،روحِ ارض و سما بن کے آیا
سب رسولِ خُدا بن کے آئے ،وہ حبیبِ خُدا بن کے آٰیا
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (20-05-11)
پرانا 20-05-11, 08:37 PM   #8
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,654
کمائي: 32,976
شکریہ: 9,791
1,376 مراسلہ میں 4,254 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابو اسد مراسلہ دیکھیں
لو یہ بھی کویئ بات ھویئ یار ننھے کون ھے جو اپنے آپکو بو ڑھا کھے
میں تو اپنے آپ کو بابا ہی کہتا ہوں، اور یہ بات پاک نیٹ پر آن دی ریکارڈ ہے، عابد کی طرح تو ہوں نہیں قصے 40 سال پرانے اور خود 17 سال کے-
skjatala آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (20-05-11), آبی ٹوکول (20-05-11)
پرانا 20-05-11, 10:27 PM   #9
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہا ہا ہا
بابا جی ہیں پر بچوں سے زیادہ شرارتی ہیں
ننھا بچہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (21-05-11)
پرانا 21-05-11, 03:03 PM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,410
کمائي: 96,213
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,303 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مضمون اُٹھنے ہی لگا تھا کہ پہلے ہی بیٹھ گیا۔
یہ سارا ننھے بچے کی وجہ سے ہے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (21-05-11), ننھا بچہ (21-05-11)
پرانا 21-05-11, 03:48 PM   #11
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پیر ساب اس بندے کا کُچھ کریں
ننھا بچہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (21-05-11)
جواب

Tags
ہنگامہ, یا, ڈکشنری, وقت, چاہیے۔, نظر, مکھیاں, منظور, بے, بارودی, تلاش, جیسی, ذرا, رشتے, زندگی, شخص, شعر, طاقتور, علامہ, عالم, عادت, غنیمت, غذا, غضب, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger