واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


لیکن خدا کو کیا ملا ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-11-11, 07:57 PM   #1
لیکن خدا کو کیا ملا ؟
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 07-11-11, 07:57 PM

روایت کے مطابق جب چار ہزار برس قبل خدا نے یہ دیکھ لیا کہ ابراہیم کی نیّت میں کوئی کھوٹ نہیں اور بیٹا بھی باپ کے فرمان پر قربان ہونے کے لیے دل سے آمادہ ہے تو خدا نے اس امتحان میں باپ اور بیٹے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے قربانی کی علامت کے طور پر ایک مینڈھا چھری تلے بھیج دیا۔

ہر سال اس دنیا کے مسلمان دس کروڑ سے زائد جانور عیدالضحی کے تین دنوں میں قربان کرتے ہیں۔ان میں سے لگ بھگ پچاس لاکھ مینڈھے، بکرے، بیل، گائے اور اونٹ وغیرہ پاکستان میں زبح کیے جاتے ہیں۔آج کے حساب سے ان جانوروں کی خریداری پر پاکستانی شہری کم ازکم ایک کھرب روپے خرچ کرتے ہیں۔ مزید پندرہ ارب روپے قربانی سے جڑے لازمی ذیلی اخراجات اور محصولات کی مد میں شمار کر لیجئے۔ مزید دس ارب روپے شاپنگ اور دیگر متفرقات کی مد میں جوڑ لیجئے۔ یوں صرف عید الضحی کے تین دنوں کی معیشت پاکستان میں سوا کھرب روپے کی گردش پیدا کرتی ہے۔

عید الضحی پر ہر ایک کو کچھ نا کچھ مل جاتا ہے۔ٹرانپسورٹرز کو جانور ڈھونے کا منہ مانگا کرایہ، چُنگی اور بکرا پیڑھی کی انتظامیہ کو اپنی مرضی کا ٹیکس، جانور کے مالک کو دُگنی تگنی قیمت، پانی اور چارہ فروخت کرنے والوں کو منہ مانگے دام، چھریاں تیز کرنے والے کو ہر دھار کے الگ پیسے، قصائی کو وی وی آئی پی سٹیٹس، سیاسی و مذہبی گروہوں کو تحکمانہ اپیل کے عوض کھالیں، کلاشنکوف برداروں کو مفت کے جانور اغوا کرنے کا نادر موقع، ڈیپ فریزر، کوئلے اور بار بی کیو کے چولہے اور خدمات فراہم کرنے والوں کو مرضی کے پیسے، پیشہ ور بھکاری گروہوں کو اوجھڑی، گوشت اور سری پائے، صاحبِ حیثیت کو بیس لاکھ کا بیل یا تین لاکھ کا اونٹ یا اسی ہزار روپے کا لحیم شحیم بکرا خریدنے پر رشک و تعریف کے ڈونگڑے، بچوں کو قربانی کے جانور سجانے اور گلیوں میں دوڑانے کی مصروفیت اور سفید پوش ہمسائیوں اور رشتے داروں کو ایک یا دو وقت کے لیے خالص گوشت نصیب ہو جاتا ہے۔

لیکن اس سارے کاروبارِ قربانی میں سے خدا کو کیا ملتا ہے ؟

وہ خدا جس نے بار بار سمجھانے کی کوشش کی کہ اسے صرف پرہیز گاروں کی قربانی ہی قبول ہے۔ وہ خدا جو کہتا ہے کہ اسے جانور کے گوشت یا خون کی نہیں بلکہ قربانی کرنے والے کے اخلاص کی ضرورت ہے۔ وہ خدا جو کہتا ہے کہ رمضان کی آخری دس راتیں اس تک پہنچنے کے لیے اہم ہیں اسی طرح ذی الحج کے پہلے دس دن کے اعمال بھی اس کی قربت کے لیے اتنے ہی اہم ہیں۔

وہ خدا جس کی خواہش ہے کہ چھری جانور کی گردن پر بعد میں اور لالچی نفس پر پہلے چلے۔ مگر اتنی تکرار کے بعد بھی خدا کے ہاتھ کیا آتا ہے، کتنا آتا ہے اور کہاں سے آتا ہے؟

روزِ حساب جب میرا پیش ہو دفترِ عمل
آپ بھی شرمسار ہو، مجھ کو بھی شرمسار کر

وسعت اللہ خان
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 226
Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (09-11-11), نیلم خان (07-11-11), محمدخلیل (07-11-11), محمدعدنان (11-11-11), مرزا عامر (09-11-11), wajee (07-11-11), احمد نذیر (08-11-11), احمد بلال (07-11-11), بنت حوا (07-11-11), راجہ اکرام (10-11-11), رضی (09-11-11), سام (07-11-11), عدنان دانی (09-11-11)
پرانا 07-11-11, 09:09 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,230
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اب قربانی صرف دکھواے کے لیے رہے گی ہے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (09-11-11), یاسر عمران مرزا (09-11-11), نیلم خان (07-11-11), مرزا عامر (09-11-11), رضی (09-11-11)
پرانا 07-11-11, 09:52 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,915
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فیصل بھائی آپ جو خان صاحب کے کالم شئر کرتے ہیں کمال کے ہوتے ہیں۔
نفس میں لالچ اور دکھاوا کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (09-11-11), نیلم خان (07-11-11), رضی (09-11-11)
پرانا 07-11-11, 10:15 PM   #4
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,696
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شايد ميں كالم سمجھ نہيں پايا اس ليے تبصرہ بيكار ہے۔۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (07-11-11), ابرارحسین (07-11-11), رضی (09-11-11), عبداللہ حیدر (07-11-11)
پرانا 07-11-11, 10:36 PM   #5
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,191
شکریہ: 25,590
10,453 مراسلہ میں 38,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
اب قربانی صرف دکھواے کے لیے رہے گی ہے
اب بھی سچے اور سُچے لوگ موجود ہیں‌ ۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
خالد حسین (10-02-12), رضی (09-11-11)
پرانا 07-11-11, 10:53 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,230
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نیلم خان مراسلہ دیکھیں
اب بھی سچے اور سُچے لوگ موجود ہیں‌ ۔
اس میں کوئی شک نہیں لیکن جہاں تک دیکھوں ایک دوسرے سے سقبقت لے جانے میں قربانی صرف دھکاوا اگر کوئی قربانی نہیں کر سکتا تو لوگ سوال کر کر کے مار رہیں ہیں قربانی نہیں کی اب بندہ کیا کہے
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (09-11-11), رضی (09-11-11)
پرانا 07-11-11, 11:13 PM   #7
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,492
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
شايد ميں كالم سمجھ نہيں پايا اس ليے تبصرہ بيكار ہے۔۔۔۔
اپنا بھی یہی حال ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (09-11-11)
پرانا 09-11-11, 01:09 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 453
کمائي: 10,779
شکریہ: 354
449 مراسلہ میں 1,483 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

"خدا کو کیا ملتا ہے، خدا کے ہاتھ کیا آتا ہے؟"
اگر قدامت پرستی کا فتویٰ‌نہ لگائیں تو معذرت کے ساتھ ایسے الفاظ‌کچھ نامناسب سے معلوم ہوتے ہیں خدا کی ذات کے بارے میں۔ ہمارا تقویٰ بھی ہمارے ہی لئے فائدہ مند ہے، نہ کہ اس سے خدا کے ہاتھ کچھ آنا ہے۔
شکاری آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شکاری کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (09-11-11), رضی (09-11-11)
پرانا 09-11-11, 01:51 PM   #9
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,543
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اخلاص نیت کی بحث ایک طرف کر دیں تو سوال کا جواب یہ بنتا ہے کہ خدا کے ہاتھ اسکی بڑائی آئی۔

ٹکے ٹکے پر پر بھائی سے لڑنے والے خدا کے حکم پر ہزاروں روپے پر چھری پھیر دیتے ہیں۔ خدا کو زعم اسکی بڑائی کا اقرار اس صورت میں ملتا ہے۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (09-11-11)
پرانا 09-11-11, 03:30 PM   #10
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کل ڈاکٹر اسرار احمد کے ایک بیان میں سن رہا تھا
ایک طبقہ دین کے ظاہری الفاظ پر اسقدر آگے نکل گیا کے دین کی روح کہیں کی کہیں رہ گئی
یہاں بھی یہی حال نظر آتا ہے
جن کو یہ سمجھ میں نہیں آیا کے اس کالم میں وست اللہ خان کیا کہنا چاہتے ہیں انہیں کالم کا آخری پیرا دوبارہ پڑھنے کی ضرورت ہے

قربانی کے وجوب کی سنت کا سبق کیا ہے ؟
اور ہم نے "اتنی بہت سی قربانیوں" سے کتنا سبق حاصل کیا ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (10-11-11)
پرانا 09-11-11, 03:52 PM   #11
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,240
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عید کے دن کراچی میں اجتماعی قربانی کی جگہ سے مسلح افراد کلاشنکوف کی زور پر کھالیں جمع کر کے لے گئے ۔

نہ سمجھو گے تو مٹ جاوں گے سن لو اے مسلمانوں
تمھاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (09-11-11), رضی (10-11-11)
پرانا 10-11-11, 05:47 PM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,341
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,652 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نار نمرود سے نجات ۔۔ سنت ابراہیمی پر عمل
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-11-11, 07:08 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مراسلات: 259
کمائي: 5,659
شکریہ: 447
126 مراسلہ میں 516 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بندے کے تمام اعمال اسی کو فائدہ دیں گے۔رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا اِنّمَا الاَعمَالُ بِا النِّیَات جس سےاخلاص کی اھمیت مسّلم ہے۔اللہ تعالٰی ہم سب کی سوچ میں وسعت عطا فرمائے ۔وسعت اللہ خان صاحب کی نیت پر شبہ نہیں کرنا چاہیے پھر بھی اگر اللہ تعالٰی کے متعلق ایسے الفاظ کا انتخاب کیا جائے جنکے معنی ہم جیسے کم علم افرادکو بھی واضع طور پر اللہ تعالٰی کی شان کے مطابق لگیں اس میں تو کسی کو اختلاف نہیں ہونا چاہیے۔۔ آپکا بہت شکریہ
__________________
یکے آنکہ در خویش خود بیں مباش
دوم آنکہ در غیر بد بیں مباش
ملک اظہر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ملک اظہر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (10-11-11), مرزا عامر (11-11-11), رضی (10-11-11)
پرانا 10-11-11, 09:20 PM   #14
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی بات کی اظہر بھائی
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ملک اظہر (11-11-11)
جواب

Tags
فروخت, کوشش, کلاشنکوف, پاکستان, پاکستانی, وقت, مفت, متفرقات, مسلمان, مطابق, اللہ, انتظامیہ, امتحان, اغوا, بچوں, خون, خان, خدا, دل, دنیا, رمضان, رشتے, سال, علامت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger