السلام علیکم
روضۃ الخلیل میں باجی صاحبہ نرسری کلاس میں
بچو ں کو اللہ تعالی سے محبت کا درس دے رہی
تھیں ۔ ہلکے پھلکے انداز سے باتوں میں باجی صاحبہ
نے ا پنے د و نو ں ہا تھو ں کو پھیلا تے ہو ئے کہا
“مجھے اللہ سے ‘ اتنی ‘ محبت ہے “۔
اور پھر بچو ں سے پو چھا “ آ پ کو اللہ تعالی سے
کتنی محبت ہے ؟ بچے ا پنے ننھے بازؤوں کو خوب
پھیلاتے ہوئے کہنے لگے “مجھےاللہ تعالی سے ‘اتنی‘
محبت ہے ۔“
اتنے میں باجی کی نظر ایک بچی پر پڑی جو کہ خاموش
تھی ۔ باجی نے اس بچی سے پوچھا ، “بیٹا ! آ پ کو
اللہ تعالی سے کتنی محبت ہے “ ؟
بچی نے کہا “ مجھے بھی اللہ تعالی سے ‘ اتنی ‘محبت
ہے“( پھر بے بسی سے ا س میں ا ضا فہ کر تے ہو ئے
کہا ) “لیکن میرے ہاتھ چھوٹے ہیں ۔
Received from SMS
والسلام
زارا