واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


محمد عامر: کرکٹ کا نیا پوسٹر بوائے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-08-10, 09:54 PM   #1
محمد عامر: کرکٹ کا نیا پوسٹر بوائے
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 02-08-10, 09:54 PM

ڈینس للی اور جیف تھامسن کو 1975 کی ایشیز سیریز میں انگریز بیٹسمینوں کی وکٹیں اڑاتے اور ان کے جسموں پر نیل کے نشان بناتے دیکھ کر انگریز کرکٹ پنڈتوں نے کہا تھا کہ فاسٹ بولنگ کا یہ سب سے دلکش منظر ہے جو انگلینڈ کے میدانوں پر دیکھنے میں آیا ہے۔

آج محمد عامر محمد آصف اور عمرگل کی بولنگ نے پنتیس سال پرانی للی اور تھامسن کی جوڑی کی یاد تازہ کردی ہے۔گوکہ پاکستانی بولرز کی رفتار آسٹریلوی جنگجوؤں سے کم ہی ہے لیکن وار ان جیسا ہی مہلک ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تینوں ابھی تک صرف چھ ٹیسٹ میچوں میں ساتھ کھیلے ہیں اور گرنے والی ایک سو تین کل وکٹوں میں ان تینوں کی حاصل کردہ وکٹیں چوہتر ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ جو اسوقت کمنٹری کے لئے انگلینڈ میں موجود ہیں کہتے ہیں ’عام شائقین ہوں یا اسکائی یا بی بی سی کے کمنٹری باکسز ہر جگہ محمد عامر کی باتیں ہورہی ہیں ان کے ٹیلنٹ کا تذکرہ ہورہا ہے اور ان کے روشن مستقبل کی نوید سنائی جارہی ہے محمد عامراس وقت کرکٹ کے نئے پوسٹر بوائے بنے ہوئے ہیں۔‘

عام شائقین ہوں یا اسکائی یا بی بی سی کے کمنٹری باکسز ہر جگہ محمد عامر کی باتیں ہورہی ہیں ان کے ٹیلنٹ کا تذکرہ ہورہا ہے اور ان کے روشن مستقبل کی نوید سنائی جارہی ہے محمد عامراس وقت کرکٹ کے نئے پوسٹر بوائے بنے ہوئے ہیں۔
رمیز راجہ
آخر اس پوسٹر بوائے بننے کی بھی تو کوئی وجہ ہوگی؟

رمیز راجہ اس سوال پر محمد عامر کی صلاحیتیں گنواتے ہیں’اس عمر میں جب کرکٹ کی باریکیاں کھلاڑی کو پتہ نہیں ہوتیں محمد عامر ایک منجھے ہوئے بولر کا روپ دھار چکے ہیں۔انہیں ابھی سے پتہ ہے کہ ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں مختلف لائن کے ساتھ بولنگ کرنی ہے۔ اس کم عمری میں وہ پاکستان کے فرنٹ لائن بولر ہیں اور کپتان پر جب بھی پریشر بڑھتا ہے وہ انہیں گیند تھمادیتا ہے اور وہ اپنی عقل اور مہارت کے ذریعے ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہیں۔‘

سابق کپتان انضمام الحق کو محمد عامر میں وسیم اکرم کی جھلک دکھائی دیتی ہے ’وسیم اکرم کی طرح عامر کی لائن لینتھ بھی غیرمعمولی طور پر زبردست ہے اس میں صرف ایک بڑا بولر ہی نہیں آل راؤنڈر بننے کی صلاحیت بھی موجود ہے لیکن اسے اپنی فٹنس کا دھیان رکھنا ہوگا اور کرکٹ پر ہی اپنی توجہ مرکوز رکھنی ہوگی۔‘

میں اس عمر میں عامر سے زیادہ چالاک یا ذہین بولر نہیں تھا۔اس کے پاس خاص ٹیلنٹ ہے اور اسے گیند کو دونوں جانب سوئنگ کرنے کا فن آتا ہے جو کسی بھی فاسٹ بولر کے لئے آئیڈیل ہوتا ہے۔ وہ سیکھنا چاہتا ہے اور جو بتایا جاتا ہے اس پر عمل کرتا ہے میرا اسے صرف یہی مشورہ ہے کہ وہ کریز کا استعمال زیادہ کرتا ہے تاکہ گیند بیٹسمین کی طرف آئے یہ اچھی بات ہے لیکن سلو وکٹوں پر یہ موثر نہیں ہوگا لہذا اسے اسٹمپس کے قریب سےگیند کرنی چاہئے
وسیم اختر
محمد عامر کا غیرمعمولی ٹیلنٹ گجر خان کے ایک چھوٹے سےگاؤں کی خاموشی میں چھپا ہوا تھا جسے وسیم اکرم کی مردم شناس آنکھوں نے اس وقت بھانپ لیا جب انہوں نے اس نوعمر کو فاسٹ بولرز کے ایک کیمپ میں بولنگ کرتے دیکھا اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کی چکاچوند روشنی میں آگئے۔

خود وسیم اکرم یہ کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے کہ اٹھارہ سال کی عمر میں عامر ان سے زیادہ چالاک بولر ہے ’میں اس عمر میں عامر سے زیادہ چالاک یا ذہین بولر نہیں تھا۔اس کے پاس خاص ٹیلنٹ ہے اور اسے گیند کو دونوں جانب سوئنگ کرنے کا فن آتا ہے جو کسی بھی فاسٹ بولر کے لئے آئیڈیل ہوتا ہے۔ وہ سیکھنا چاہتا ہے اور جو بتایا جاتا ہے اس پر عمل کرتا ہے میرا اسے صرف یہی مشورہ ہے کہ وہ کریز کا استعمال زیادہ کرتا ہے تاکہ گیند بیٹسمین کی طرف آئے یہ اچھی بات ہے لیکن سلو وکٹوں پر یہ موثر نہیں ہوگا لہذا اسے اسٹمپس کے قریب سےگیند کرنی چاہئے‘۔

محمد عامر نے انڈر19 کی سطح پر اپنی متاثر کن بولنگ سے یہ پیغام دے دیا تھا کہ ان کی پرواز بلند اور بہت دور تک جائے گی لیکن انگلینڈ اور سری لنکا کے دوروں میں عمدہ پرفارمنس کے بعد ڈینگی وائرس نے انہیں ملائشیا میں منعقدہ انڈر19 ورلڈ کپ میں کچھ کردکھانے سے باز رکھا۔

ڈومیسٹک سیزن میں وکٹوں کی نصف سنچری انہیں ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے پاکستانی اسکواڈ میں لے آئی اور سہیل تنویر کے آؤٹ آف فارم ہونے کے نتیجے میں کپتان یونس خان کو اس نوجوان پر اعتماد کرنا پڑا اور انہیں قطعاً مایوسی نہیں ہوئی کیونکہ اننگز کا آغاز ہو یا اختتام یا پھر پریشر والے لمحات ، عامر نے ذہانت سے بولنگ کی۔

فائنل میں انہوں نے ڈینجر مین تلکارتنے دلشان کو پانچ شارٹ پچ گیندیں کراکر جس طرح آؤٹ کیا وہ ان کی صلاحیتوں کا ثبوت تھا۔

محمد عامر ٹی ٹوئنٹی سے ٹیسٹ اور پھر ون ڈے میں آئے تو وہاں بھی کامیابی ان کی منتظر تھی لیکن وہ ایک ایسی ٹیم کے بولر رہے ہیں جس کے بیٹسمینوں نے ان کی محنت کو کئی بار مٹی میں ملادیا تاہم عامر کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔

اپنے اولین ٹیسٹ میں انہوں نے سری لنکا کی چھ وکٹیں حاصل کیں لیکن بیٹسمینوں کی غیرذمہ داری نے جیت کےلئے درکار صرف168 رنز نہیں بننے دیئے۔

ڈنیڈن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انہوں نے نیوزی لینڈ کی پہلی دو وکٹیں صفر پر گرادیں لیکن بیٹسمینوں کی نااہلی کے سبب پاکستانی ٹیم وہ میچ بھی ہارگئی۔

عامر کی سب سے متاثرکن بات گیند کو اپنا ایکشن تبدیل کئے بغیر دونوں جانب سوئنگ کرنا ہے۔اس کے علاوہ دائیں اور بائیں ہاتھ کے بیٹسمین پر کنٹرول ایک جیسا ہے اس کے پاس اسپیڈ ہے مستقل مزاجی ہے
آسٹریلوی مضبوط بیٹنگ کے سامنے میلبرن ٹیسٹ میں انہوں نے پہلی مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور جب یہ بیٹسمین لارڈز میں دوبارہ ان کے سامنے آئے تو پہلی اننگز میں انہوں نے واٹسن اور پونٹنگ سمیت چار بیٹسمینوں کو آؤٹ کیا۔

یہ کارکردگی مائیکل ہولڈنگ کو بھی متاثر کئے بغیر نہ رہ سکی ’عامر کی سب سے متاثرکن بات گیند کو اپنا ایکشن تبدیل کئے بغیر دونوں جانب سوئنگ کرنا ہے۔اس کے علاوہ دائیں اور بائیں ہاتھ کے بیٹسمین پر کنٹرول ایک جیسا ہے اس کے پاس اسپیڈ ہے مستقل مزاجی ہے‘۔

ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ عامر کئی باتیں سیکھے گا جیسا کہ دوسری اننگزمیں اسے وکٹ نہیں ملی تو اس نے بہت زیادہ تجربے کرنے شروع کردیئے۔

لارڈز کے بعد جب پاکستانی ٹیم کی کپتانی پھر تبدیل ہوئی تو عامر نے شاید ہی سوچا ہو کہ سلمان بٹ ہی وہ کپتان ہیں جنہیں وہ اپنی بولنگ سے خوش بختی کی علامت بنانے جارہے ہیں ہیڈنگلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی جمود توڑنے میں محمد عامر کی سات وکٹوں نے کلیدی کردار ادا کیا ۔درحقیقت اسی شاندار کارکردگی نے پاکستانی کرکٹ کی شکل ہی بدل دی۔

1954میں فضل محمود انگلینڈ کے میدانوں پر اپنی غیرمعمولی کارکردگی کی یاد چھوڑ گئے تھے جس کے بعد اسی کی دہائی میں عمران خان اور پھر نوے کے عشرے میں ٹو ڈبلیوز کی سحرانگیزی تاریخ میں لکھی گئی۔ اب مبصرین یہ سیزن نوجوان عامر کی غیرمعمولی صلاحیتوں کے نام کرچکے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــ ـــــ
بی بی سی۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 145
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (03-08-10), سلونی (03-08-10)
پرانا 03-08-10, 03:47 PM   #2
Member
اجنبی
 
saqib's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 56
کمائي: 30
شکریہ: 2
31 مراسلہ میں 63 بارشکریہ ادا کیا گیا
saqib کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ کرے عامر ویسا ہی رہے جیسا چل رہا ہے ہمیں تو یہی ڈررہتا ہے کہ کہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
saqib آف لائن ہے   Reply With Quote
saqib کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 03-08-10, 08:59 PM   #3
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,616
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جی بالکل، شروع میں ہمارے کھلاڑی اچھا کھیلتے ہیں لیکن بعد میں سیاست کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل (03-08-10)
جواب

Tags
فن, کنٹرول, پاکستانی, ڈینگی وائرس, وائرس, جیت, خوش, خان, رفتار, سال, سری لنکا, شاندار, عقل, علامت, عمدہ, عمری, عمران, عمران خان, عامر, عشرے, غیرمعمولی, صفر, صلاحیتیں, صلاحیتوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسلامک پوسٹرزایک خوبصورت ویب سائٹ ایڈیٹر شمارہ 0 04-01-11 04:21 PM
امیتابھ بچن کیخلاف دوبارہ پوسٹر آویزاں کر دئیے گئے محمدعدنان فلمی دنیا 1 03-08-10 03:48 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger