واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


مرد روتے کیوں نہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-06-09, 01:57 AM   #1
مرد روتے کیوں نہیں
سحر سحر آن لائن ہے 27-06-09, 01:57 AM

جب میرے ابو کا انتقال ہوا ۔ اس وقت میں اسکول میں پڑھتی تھی ۔ ابو نے اپنے انتقال سے ایک ہفتے پہلے مجھے بلاکر اپنے پاس بٹھایا اور کچھ باتیں کرنے لگے ۔ شائد ابو کو اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ اب جانے والے ہیں ۔ جو میرے وہم وگمان میں بھی نہ تھا ۔ ابو نے آخر میں کہا کہ میں اپنے بچوں کو اللہ کے حوالے کر کے جا رہا ہوں ۔ یہ کہتے ہوئے ابو کی آنکھ سے ایک آنسو ٹپک گیا ۔ میں نے اپنی زندگی میں ابو کبھی روتے نہیں دیکھا تھا ۔ میں نے ابو کے گال سے آنسو صاف کیے اور حیران ہوکر ابو کی طرف دیکھا اور کہا ابو آپ رو رہے ہیں ۔ ابو مرد تو نہیں روتے ۔ ابو نے جواب دیا کیوں ،مرد کیوں نہیں روسکتے ۔ کیوں ،مرد انسان نہیں ہوتے ۔ یہ سن کر میں خاموش ہوگئی ۔
ایک ہفتے بعد میرے ابو کا انتقال ہوگیا ۔ ابو کے انتقال کے بعد میں نے اپنی بڑی بہن سے پوچھا کہ ابو ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے تو میری بہن نے جواب دیا
ابو کبھی روتے نہیں تھے اور تمام تکالیف اور دکھ اپنے دل میں جمع کرلیتے تھے ۔ اس لیے ان کا دل کمزور ہوگیا اور اس نے چلنا چھوڑ دیا ۔
آخر میں ، صرف اتنا کہوں گی کہ اپنوں کے سامنے رونے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے ۔ ہاں آپ
کے نہ رونے سے آپ کے اپنوں کا بہت نقصان ہوجاتا ہے

Last edited by سحر; 27-06-09 at 02:42 AM..

 
سحر's Avatar
سحر
Administrator
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,399 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 818
Reply With Quote
17 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
Arabian (29-06-09), فیصل ناصر (27-06-09), فاروق سرورخان (27-06-09), ماسٹر مقسود (28-06-09), محمدعدنان (27-06-09), مرزا عامر (05-10-10), wajee (27-06-09), ام طلحہ (29-06-09), ابو عمار (27-06-09), ابن آدم (27-06-09), حیدر Rehan (27-06-09), خرم شہزاد خرم (27-06-09), راجہ اکرام (27-06-09), رضی (27-06-09), شیراز احمد (27-06-09), عبداللہ حیدر (27-06-09), عروج (25-02-11)
پرانا 27-06-09, 02:14 AM   #2
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,492
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور اپنی رحمت سے ڈھانک لے۔ آپ نے اہم نکتہ اٹھایا ہے۔ رو لینے سے دل ہلکا ہو جاتا ہے۔ مصیبت میں اپنوں کے سامنے رو لینا بڑا اچھا ہوتا ہے اور خاص طور اس رب کے سامنے جو سب سے زیادہ ہمارا خیال رکھنے والا ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-06-09), فاروق سرورخان (27-06-09), مرزا عامر (05-10-10), ام طلحہ (29-06-09), ابو عمار (27-06-09), خرم شہزاد خرم (27-06-09), راجہ اکرام (27-06-09), رضی (27-06-09), سحر (27-06-09), طاھر (27-06-09), عروج (25-02-11)
پرانا 27-06-09, 03:41 AM   #3
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واقعی رو لینا چاہئیے کسی اپنے کے سامنے، جب کبھی دل درد سے پھٹ رہا ہو
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (27-06-09), مرزا عامر (05-10-10), ابو عمار (27-06-09), راجہ اکرام (27-06-09), عروج (25-02-11)
پرانا 27-06-09, 03:41 AM   #4
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واقعی رو لینا چاہئیے کسی اپنے کے سامنے، جب کبھی دل درد سے پھٹ رہا ہو
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (05-10-10), راجہ اکرام (27-06-09), رضی (27-06-09), سحر (27-06-09), عروج (25-02-11)
پرانا 27-06-09, 05:11 AM   #5
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,819
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,603 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں‌اپنی والدہ اور اپنی وفا شعار بیوی کے سامنے رو لیتا ہوں۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (05-10-10), خرم شہزاد خرم (27-06-09), راجہ اکرام (27-06-09), رضی (27-06-09), سحر (27-06-09), عروج (25-02-11)
پرانا 27-06-09, 05:49 AM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اماں کے سامنے تو خوب روتا تھا
اب تنہائی ڈھونڈتا ہوں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-06-09), فاروق سرورخان (27-06-09), مرزا عامر (05-10-10), ام طلحہ (29-06-09), خرم شہزاد خرم (27-06-09), راجہ اکرام (27-06-09), رضی (27-06-09), سحر (27-06-09), عبداللہ حیدر (28-06-09), عروج (25-02-11)
پرانا 27-06-09, 05:53 AM   #7
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,634
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,399 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اماں کے سامنے تو خوب روتا تھا
اب تنہائی ڈھونڈتا ہوں
ویسے بیوی بھی اپنوں میں آتی ہے
کیا وجہ ہے کہ لوگ اپنی بیویوں کے سامنے رونے سے کتراتے ہیں ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (27-06-09), مرزا عامر (05-10-10), ام طلحہ (29-06-09), راجہ اکرام (27-06-09), رضی (27-06-09), عروج (25-02-11)
پرانا 27-06-09, 06:38 AM   #8
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس کی وجہ کچھ اور ہے
مرد کبھی خود کو کمزور ظاہر نہیں کرنا چاہتے
دوسرے یہ کے ایک سر براہ ہونے کے باعث بیوی اور بچوں کے سامنے مضبوط ہونا ہی پڑتا ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (05-10-10), ابو عمار (27-06-09), ثانیہ حق (27-06-09), خرم شہزاد خرم (27-06-09), راجہ اکرام (27-06-09), رضی (27-06-09), سحر (27-06-09), عروج (25-02-11)
پرانا 27-06-09, 09:49 AM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,341
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,652 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
سحر بہنا آپ کی باتیں واقعی قابل غور اور قابل عمل ہوتی ہیں۔
اللہ آپ کو عمر دراز، رزق حلال اور ڈھیروں خوشیاں دے۔ تاکہ آپ اسی طرح اچھی باتیں شیئر کرتی رہیں،

محتاج دعا
راجہ اکرام
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-06-09), مرزا عامر (05-10-10), ام طلحہ (29-06-09), ثانیہ حق (27-06-09), رضی (27-06-09), سحر (27-06-09), عروج (25-02-11)
پرانا 27-06-09, 10:21 AM   #10
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,543
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ زندگی کے ہر پہلو کو ایک سبق میں نہایت عمدہ طرقے سے پیش کرتی ہیں۔ اللہ آپ کے والد کی مغفرت فرمائے۔
باجی ایک بات کہوں میں اکثر رو لیتا ہوں لیکن کبھی بھی کسی کے سسامنے نہیں رویا میں واش روم میں جاکر رو لیا کرتا ہوں۔ اور کبھی کبھی تو بلا وجہ ہی رونے کو دل کرتا ہے اور بے اختیار آنسو ٹپک پڑتے ہیں اس کیفیت کی مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی ایسا کیوں ھوتا ہے۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-06-09), مرزا عامر (05-10-10), ام طلحہ (29-06-09), سحر (27-06-09), عروج (25-02-11)
پرانا 27-06-09, 10:38 AM   #11
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,634
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,399 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

رضی بھائی
میں آپ کو ایک بات بتاؤں میں ایک عورت ہو کر کسی کے سامنے رونے سے کتراتی ہوں ۔ اور اکیلے میں رونے کو پریفر کرتی ہوں ۔ لیکن پتا نہیں کیسے میرے شوہر کو معلوم ہو جاتا ہے ۔
بلاوجہ رونا ایک عام بات ہے ۔ جو سب کے ساتھ ہوتا ہے ۔ میرے ساتھ تو ہوتا ہے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-06-09), مرزا عامر (05-10-10), ام طلحہ (29-06-09), راجہ اکرام (27-06-09), رضی (27-06-09), شاہ جی 90 (27-06-09), عروج (25-02-11)
پرانا 27-06-09, 11:12 AM   #12
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,543
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی ایسا کیوں ھوتا ہے بلاوجہ رونے کو دل کیوں کرتا ہے ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (05-10-10), ام طلحہ (29-06-09), خرم شہزاد خرم (27-06-09), سحر (27-06-09), شاہ جی 90 (27-06-09), عروج (25-02-11)
پرانا 27-06-09, 01:33 PM   #13
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Razi مراسلہ دیکھیں
لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی ایسا کیوں ھوتا ہے بلاوجہ رونے کو دل کیوں کرتا ہے ۔
ایموشنز کو اگر Scientifically سٹڈی کریں تو ایک اصول سامنے آتا ہے کہ جب بھی کوئی Stimuli ہمارے موڈ یا مزاج پر اثر انداز ہوتا ہے ہم اس کی نیچر کے مطابق React کرتے ہیں
یہاں میں خوف کی مثال دوں گا ۔ جیسا کہ آج کل خود کش دھماکے بڑے ہو رہے ہیں ، اور ایسی کئی خبریں سننے میں آئیں‌ کہ کسی مولوی کو پولیس نے روکا تو اس نے دونوں بازو کھڑے کر کے االلہ اکبر کا نعرہ لگایا اور پولیس والے بھاگ کھڑے ہوے ، وہ کیا چیز ہے جس نے انہیں‌بھاگنے پر مجبور کیا۔
ظاہر ہے کہ یہاں خوف ایک محرک تھا لیکن اگر غور کیا جائے تو خوف خود کش حملہ آور کا تھا اور وہی اصل محرک تھا خوف تو اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والا ایک Emotion تھا ، یہ عمل کیسے ہوتا ہے ، آسان سی بات ہے ہم جب کسی چیز سے خوفزدہ ہونے لگتے ہیں تو ہماری ہارٹ بیٹ تیز ہو جاتی ہے ، جسم تیزی سے پسینا اگلتا ہے اور مسلز گرم ہو جاتے ہیں اسی دوران متعلقہ غدود adrenalin افراز کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں انسان فیصلہ کرتا ہے کہ اسے لڑنا چاہئیے یا بھاگ جانا چاہئیے یہ کیفیت Fight or Flight Theory سے آسانی سے واضح ہو جاتی ہے ، اسے ہم لڑو یا نس جائو تھیوری بھی کہتے ہیں‌۔ اوپر بیان کی گئی کیفیت میں مسلز کا گرم ہونا اور پسینہ آنا جسم کو تیزی سے حرکت کرنے کیلیے تیار کرتے ہیں اب یہ انسان کی چوائس ہے کہ وہ اپنے جسم کی اس تیاری کو لڑنے میں‌لگاتا ہے یا بھاگ جانے میں ۔
جیسے کہ خوف ایک Emotion ہے اسے طرح اداسی بھی ایک Emotion ہے جس کے نتیجہ میں رونا آتا ہے اب جب تک کوئی Stimuli نہ ہو رونا ناممکن سا نظر آتا ہے ، وہ الگ بات کہ ہم اس Stimuli کو سمجھہ نہ پا رہے ہوں ۔ یہی وہ کیفیت ہے کہ جس میں ہم کہتے ہیں کہ ہمیں بلا وجہ رونا آ رہا ہے ۔
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (27-06-09), مرزا عامر (05-10-10), ام طلحہ (29-06-09), حیدر Rehan (27-06-09), راجہ اکرام (27-06-09), رضی (27-06-09), سحر (27-06-09), عروج (25-02-11)
پرانا 27-06-09, 01:51 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,230
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر کچھ ایسی ویسی بات ہوتی ہے تو میں چھپ کر رو لیتا ہو
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (05-10-10), رضی (27-06-09), عروج (25-02-11)
پرانا 27-06-09, 01:53 PM   #15
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
رضی بھائی
میں آپ کو ایک بات بتاؤں میں ایک عورت ہو کر کسی کے سامنے رونے سے کتراتی ہوں ۔ اور اکیلے میں رونے کو پریفر کرتی ہوں ۔ لیکن پتا نہیں کیسے میرے شوہر کو معلوم ہو جاتا ہے ۔
بلاوجہ رونا ایک عام بات ہے ۔ جو سب کے ساتھ ہوتا ہے ۔ میرے ساتھ تو ہوتا ہے
ہمارے ہاں مردوں کا نہ رونا اور خواتین کا رونا Society Norms میں آتا ہے ، بچپن سے ہی لڑکوں کو روتے دیکھہ کر چپ ہی ایسے کروایا جاتا ہے کہ تم تو شیر بہادر بچے ہو ، مرد بھی کبھی روتے ہیں ، اس کے مقابلے میں لڑکیوں کو رونے کے لیے کہا تو نہیں جاتا لیکن ان کے رونے کو ایک عام سی بات لیا جاتا ہے اور پھر وہ گھر میں دیکھتی ہیں کہ ان کی باجیاں اور امی روتے ہیں اسی طرح لڑکے دیکھتے ہیں کہ ان کے بڑے بھائی اور والد کچھہ بھی ہو جائے نہیں روتے ۔ اس کے لیے Gender & women Studies میں ایک ٹرم استعمال ہوتی ہے ، ابھی ذہن میں نہیں آ رہی ،
تو ہوتا یہ ہے کہ بچپن سے دماغ میں بٹھائی گئی باتیں کہ مرد کو Powerful اور ناقابل شکست ہونا چاہئیے اسے مجبور کرتی ہیں کہ وہ نہ روئے یا کم از کم کسی کے سامنے نہ روئے ۔ کچھہ لڑکیاں زیادہ حساس ہوتی ہیں‌اور معاشرے کی اس Labeling کو قبول نہیں‌کرتیں کہ لڑکیاں بزدل ہوتی ہیں ، یا لڑکیاں‌چھوٹی چھوٹی بات پر رو پڑتی ہیں ۔ وہ اپنے آپ کو اس لیبلنگ سے بچانے کے لیے ہمیشہ بہادر ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہیں ، اسی بنا پر کہا جاتا ہے کہ فلاں کا صبر مردوں جیسا ہے ، مجال ہے جو کسی کے سامنے ایک آنسو بھی آنکھہ سے ٹپک پڑے ۔
یہ سب تو نفسیاتی اور معاشرتی علوم ہیں ۔ عام فہم میں ہم یہی کہیں گے کہ رونا کوئی انا پر ضرب نہیں ہے کہ رویا ہی نہ جائے ، لیکن رونے سے پہلے انسان اتنا ضرور دیکھہ لے کہ جس کے کاندھے پر سر رکھہ کر وہ رو رہا ہے کہیں وہی تو اس کو کمزور سمجھہ کر اس کا دشمن نہیں بن جائے گا ۔ میں نے کافی سے زیادہ پڑھی لکھی خواتین کو یہ کہتے سنا ہے کہ مرد تو جابر اور مضبوط ہی اچھے لگتے ہیں ، اب اگر ان کا میاں ان کے سامنے رونے لگ جائے تو وہ تو گر گیا نا اپنی زوجہ محترمہ کی نظر سے ،
اسی لیے ہم کہتے ہیں
تنہائی کے لمہوں میں کبھی رو بھی لیا کر
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-06-09), مرزا عامر (05-10-10), ام طلحہ (29-06-09), رضی (27-06-09), سحر (27-06-09), عروج (25-02-11)
جواب

Tags
arabic, color, پیارے, پوسٹ, پاک, پسندیدہ, وفا, قرآن, لوگ, ماں, آدمی, اللہ, انسان, بھائی, بچوں, جواب, خوش, خصوصی, دل, روتا, زندگی, شخص, عورت, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پہلوٹھی کے بچے دوسرے بہن بھائیوں سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں جاویداسد عمومی بحث 23 20-10-10 12:59 PM
انگلینڈ سے سٹوڈنٹ اپنی غلطیوں سے ڈپورٹ ہوتے ہیں کنعان تعلیم و تربیت 4 26-07-10 12:43 AM
روتے ہوے بہن بھائیوں کو عید مبارک کیسے کہیں شاہ جی 90 آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 12 02-12-09 10:18 AM
Zakat Decalaration CZ-50کیا زکوتہ ڈیکلریشن میں قادیانیوں کو مسلم قرار دیا گیا ہے؟ Real_Light خبریں 3 09-11-09 09:21 PM
قتل کیوں ہوتے ہیں؟ Zullu230 دیس ہوئے پردیس 0 12-05-08 12:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger