واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


مرنے کے بعد کیا ہو گا ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-11-11, 03:26 AM   #1
مرنے کے بعد کیا ہو گا ؟
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 12-11-11, 03:26 AM

عطاء الحق قاسمی
میری بیوی بڑی سگھڑ اور گھرگرہستن خاتون ہے۔ اس نے مجھے ہلا جلا کر دیکھا اور جب اسے یقین ہو گیا کہ میں فوت ہو گیا ہوں تو اس نے رونے دھونے کی بجائے پہلے گھر میں موجود قیمتی چیزیں ایک کمرے میں محفوظ جگہ پر رکھیں اور کمرے کو باہرسے تالا لگا دیا۔ اس کے بعد اس نے تعزیت کے لئے آنے والوں کے لئے قالین پر چادریں بچھائیں اور پھر اسی طرح کے کچھ دوسرے ضروری کام کرنے کے بعد اس نے رونا دھونا شروع کر دیا اور میرے بیٹوں کو بتایا کہ تمہارا باپ فوت ہو گیا ہے جس پر روتے روتے ان کی حالت غیر ہو گئی۔ اس دوران میں نے اپنے ایک دانشور دوست کو فون کیا اور کہا ”یار میں نے تمہیں اطلاع دینا تھی کہ تھوڑی دیر پہلے میرا انتقال ہو گیا ہے تمہاری بھابی اور بھتیجوں کا رو رو کر بُرا حال ہے تم ذرا میرے گھر آ کر انہیں تسلی دو“ دوست بولا ”یہ تو بہت برا ہوا، تم تو ٹھیک ٹھاک تھے، اچانک کیا ہو گیا؟“میں نے کہا ”پتہ نہیں صبح اٹھ کر نماز پڑھی ہے، کمر سیدھی کرنے کے لئے چارپائی پر لیٹا ہوں، دیکھا کہ عزرائیل  چلے آ رہے ہیں، میں نے گھبرا کر پوچھا کیسے آنا ہوا، بولے تمہاری جان لینے آیا ہوں، میں نے کہا مجھے کچھ ضروری کام ہیں آپ دو چار سال بعد تشریف لے آئیں اتنے عرصے میں، میں اپنے کام نمٹا لوں گا۔ مگر عزرائیل نے کہا میں جہاں بھی جاتا ہوں، ہر شخص یہی کہتا ہے کہ پھر کبھی آ جائیں۔ ابھی دنیا میں بہت سے کام کرنے ہیں حالانکہ بعد میں ان کے بغیر بھی سارے کام ہو جاتے ہیں۔ یہ سن کر میں نے اپنے بیٹے کو آواز دینا چاہی کہ مہمان کے لئے چائے پانی کا انتظام کرو۔ میرا مقصد یہ تھا کہ عزرائیل  کو مصروف کر کے خود ادھر ادھر ہو جاؤں گا مگر اس کے ساتھ ہی میں نے محسوس کیا کہ میرا جسم ساکت ہو گیا ہے، میری بیوی نے آ کر میری آنکھیں بند کیں اور رونا پیٹنا شروع کر دیا۔ کسی نے میرے کانوں میں اور ناک میں روئی بھی ٹھونس دی ہے جس سے مجھے بہت الجھن ہو رہی ہے۔ خیر چھوڑو ان باتوں کو تم بتاؤ کہ کتنی دیر میں میرے گھر پہنچ رہے ہو، مجھ سے اہل خانہ کا رونا پیٹنا برداشت نہیں ہو رہا!
اس پر میرے عزیز دوست نے کہا ”میں نے نماز پڑھنی ہے، پھر وظیفہ کرنا ہے، اس کے بعد قیلولہ کرنا ہے تم اور تمہارے بچے مجھے بہت عزیز ہیں لیکن اس کے لئے عبادت تو نہیں چھوڑی جا سکتی!“ مجھے اپنے دوست کی بات کا بہت دکھ ہوا، مگر میں نے اپنے جذبات پر قابو پاتے ہوئے کہا ”کوئی بات نہیں تم صبح جنازے میں شریک ہو جانا، گیارہ بجے جنازہ کا ٹائم ہے“۔ دوست نے کہا ”یار یہ جنازے کا ٹائم کچھ آگے پیچھے نہیں ہو سکتا، میں ابھی بھابی سے فون پر بات کرتا ہوں“۔ میں نے پوچھا ”کیا گیارہ بجے تمہاری کوئی مصروفیت ہے؟“ دوست نے کہا ”کمشنر صاحب کی پھوپھی صاحبہ انتقال کر گئی ہیں ان کی نمازِ جنازہ بھی گیارہ بجے ہے مگر تم فکر نہ کرو، میں بھابی سے بات کر کے ٹائم ایڈجسٹ کر لوں گا“۔ مجھے دوست کی یہ بات سن کر ایک دفعہ پھر دکھ ہوا میں نے کہا ”ٹائم تبدیل نہیں ہو سکتا، دوسرے شہروں میں مقیم رشتے داروں کو اطلاع دی جا چکی ہے، اخباروں کو خبریں بھی بھیجی جا چکی ہیں، چلو کوئی بات نہیں تم قلوں میں آ جانا“۔ دوست نے پوچھا ”قل کب ہیں؟“ میں نے بتایا ”پرسوں چار بجے سہ پہر ہیں“ دوست نے کہا ”ایک منٹ،میں ذرا اپنی ڈائری دیکھ لوں“ ۔ ڈائری دیکھ کر اس نے کہا ”سوری یار ، پرسوں چار بجے میری ٹی وی ریکارڈنگ ہے تم مجھے بھابی سے بات کرنے دو ، ٹائم کچھ آگے پیچھے کر لیں گے“ مجھے یہ بات سخت ناگوار گزری مگر میں نے کہا ”ٹھیک ہے تم بات کر کے دیکھ لو“۔ بولا ”جب تم نے اپنے انتقال کی خبر سنائی، میں نے اسی وقت ٹیلی فون ڈائری سے تمہارا ٹیلی فون نمبر کاٹ دیا تھا، وہ نمبر مجھے اب یاد نہیں رہا ، کیا نمبر ہے ؟“ میں نے غصے میں فون بند کر دیا!
جب میں نے دوست کو فون کیا میرے ذہن میں یہ تھا کہ میں اسے اپنے بچوں کا خیال رکھنے کے لئے کہوں گا اور اسے بتاؤں گا کہ ساری عمر رزق حلال پر انحصار کرنے کی وجہ سے میری بچت کوئی نہیں ہے۔ لہٰذا اگر میرے بچوں پر کوئی مشکل وقت آئے تو ان کا خیال رکھنا مگر اس کی بے رخی اور دنیا داری دیکھ کر میں نے اس سلسلے میں اس سے کوئی بات نہیں کی۔ میرے انتقال کے کچھ عرصہ بعد ہم دونوں کا ایک مشترکہ دوست بھی انتقال کر گیا ۔ اسے جنت کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر چند روز کے لئے دوزخ میں بھیجا گیا تھا۔ یہ دوست مجھے دوزخ میں دیکھ کر بہت حیران ہوا۔ میں نے کہا ”اس میں حیرانی کی کون سی بات ہے۔ میرے گناہ میری نیکیوں سے زیادہ نکلے اب میں اپنے گناہوں کی فصل کاٹ رہا ہوں“۔
جنت سے ”پیرول“ پر دوزخ آئے ہوئے میرے اس دوست نے بتایا کہ ”تمہارا جگری دوست نیچے دنیا میں تمہاری یاد میں منعقد ہونے والے تعزیتی جلسوں کی صدارتیں کرتا ہے، اور تمہارا ذکر کرتے وقت اس کی آنکھیں ڈبڈبا جاتی ہیں۔ وہ تمہارے بچوں کی مدد کے نام پر اب تک لاکھوں روپے بھی بٹور چکا ہے۔ میرے اس عارضی دوزخی دوست نے اپنی جیب سے اخبار کے ایک کالم کا تراشا بھی نکالا جس پر تصویر میرے دنیا دار دوست کی تھی اور یہ لکھا میری وفات پر گیا تھا۔ اس نے میری تعریف میں زمین آسماں کے قلابے ملا دیئے تھے اور لکھا تھا کہ اپنے دوست کی وفات سے وہ دنیا میں تنہا رہ گیا ہے اور یہ بھی کہ وہ اپنے دوست کے جنازے اور قلوں میں شدت غم کی وجہ سے شریک نہ ہو سکا اس میں ہلنے جلنے کی سکت ہی نہیں رہی تھی۔
میں نے اس تراشے پر ایک نظر ڈالی اور پھر اسے پرزے پرزے کر کے دوزخ کے بھڑکتے ہوئے شعلوں کی نذر کر دیا۔
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 237
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (13-11-11), shafresha (14-11-11), ھارون اعظم (12-11-11), یاسر عمران مرزا (12-11-11), قاسمی (12-11-11), مرزا عامر (12-11-11), wajee (12-11-11), احمد نذیر (12-11-11), رضی (12-11-11), عروج (13-11-11)
پرانا 12-11-11, 11:09 AM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,616
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دلوں کا حال اللٰہ جانتا ہے۔ لوگ سامنے جھوٹ بولتے ہیں، اور ہم میں سے اکثر لوگ جھوٹ بولنا گناہ سمجھتے ہی نہیں۔ ویسے عطاء الحق قاسمی پہلے بھی کئی بار اپنے کالموں میں وفات پا چکا ہے۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (13-11-11), shafresha (14-11-11), فیصل ناصر (12-11-11), یاسر عمران مرزا (12-11-11), حسن قادری (14-11-11), رضی (13-11-11)
پرانا 12-11-11, 11:17 AM   #3
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہا ہا ہا۔ بہت عمدہ۔ شاید ہم سب کے ساتھ بھی ایسا ہی ہونے والا ہے۔۔۔ اللہ معاف کرے جی
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (13-11-11), shafresha (14-11-11), فیصل ناصر (12-11-11), ھارون اعظم (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 12:43 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,230
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کتنا آسان ہے مرنا اور دوزخ میں بھی مزے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (13-11-11), shafresha (14-11-11), قاسمی (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 03:39 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 329
کمائي: 6,309
شکریہ: 2,159
266 مراسلہ میں 795 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں
قاسمی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے قاسمی کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (13-11-11), shafresha (14-11-11), فیصل ناصر (12-11-11), رضی (13-11-11)
پرانا 13-11-11, 03:44 AM   #6
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,677
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا ہی بات ہے عطاءالحق صاحب کی۔۔۔۔۔۔!
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
Miss Khan کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (14-11-11)
پرانا 13-11-11, 11:18 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ھماری منافقت اور دورُخی سے پُر یہ تحریر مگر ھے کڑوا سچ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (14-11-11)
پرانا 13-11-11, 12:37 PM   #8
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
میری بیوی بڑی سگھڑ اور گھرگرہستن خاتون ہے۔ اس نے مجھے ہلا جلا کر دیکھا اور جب اسے یقین ہو گیا کہ میں فوت ہو گیا ہوں تو اس نے رونے دھونے کی بجائے پہلے گھر میں موجود قیمتی چیزیں ایک کمرے میں محفوظ جگہ پر رکھیں اور کمرے کو باہرسے تالا لگا دیا۔ اس کے بعد اس نے تعزیت کے لئے آنے والوں کے لئے قالین پر چادریں بچھائیں
جو قبروں سے مردوں کی ہڈیاں نکال کر بیچ رہے ہیں تنقید صرف ان ہی پر کیوں؟؟ کیا معاشرے کا طرز عمل قابل تنقید نہیں؟؟
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-11-11), فیصل ناصر (13-11-11)
پرانا 13-11-11, 01:08 PM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عامر بھائی
لال رنگ میں ہائی لائٹ کئے گئے عمل کو بے حرمتی نہیں بلکہ احتیاط پسندی کہا جائے گا
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-11-11), مرزا عامر (13-11-11)
جواب

Tags
وقت, قواعد, نماز, نظر, مقصد, بیوی, بے, بچوں, تصویر, خلاف, دوست, دنیا, ذرا, رشتے, سال, شخص, ضوابط, عارضی, عبادت, عرصہ, عزیز, غم, غصے, صاحبہ, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger