واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


مقامِ فکر ہے کہ ۔۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-02-11, 01:02 PM   #1
مقامِ فکر ہے کہ ۔۔
زارا زارا آف لائن ہے 10-02-11, 01:02 PM

السلام علیکم

مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

ہمیں 100 روپے مسجد میں دیتے ہوئے بہت زیادہ لگتے ہیں
جبکہ وہی 100 روپے بازار میں خریداری کرتے ہوئے بہت کم لگتے ہیں

مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

نماز تراویح میں ایک گھنٹہ کھڑا ہونا بہت مشکل لگتا ہے
کرکٹ کا میچ دیکھنے کے لیے آدھا دن یا سارا دن بیٹھنا کتنا خوشگوار لگتا ہے

مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

مسجد میں خطابِ جمعہ یا محفلِ میلاد کے لیے ڈیڑھ دو گھنٹے بیٹھنا کتنا بورنگ ہوتا ہے
جبکہ 3 گھنٹے کی فلم دیکھنا کتنا دلچسپ اور لطف آور ہوتا ہے

مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

کسی مشکل کے لیے 2 نماز نفل پڑھ کر اللہ تعالی کے حضور دعا کرنے کیطرف دھیان نہیں جاتا
بلکہ وہی مشکل بیان کرنے کے لیے ہم دنیا داروں کے دروازے پر دھکے کھاتے پھرتے ہیں

مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

نمازِ جمعہ میں ریگولر وقت سے چند منٹ زیادہ لگ جانے پر کتنی الجھن ہوتی ہے
جبکہ فٹبال ، کرکٹ میچ کے ریگولر ٹائم میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں اضافی ٹائم کتنا گرمجوشی سے گذرتا ہے

مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

قرانِ مجید کی چند آیاتِ کریمہ کی تلاوت اور ترجمہ پڑھنا کتنا " فضول " لگتا ہے
جبکہ ڈائجسٹ، ناول ، قصے کہانیاں پڑھنے میں ہمیں شب و روز کا ہوش نہیں رہتا

مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

آفس میں باس کی طرف سے کہے گئے "تھینک یو" پر ہم فوراً " ڈونٹ مینشن ، اٹس مائی ڈیوٹی سر " کہتے ہیں
کسی غریب کی مدد کرتے ہوئے ہم دل ہی دل میں اس سے انتہائی عاجزی سے شکریہ ادا کرنے کی توقع کیے ہوتے ہیں

مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

ہم 60 سال سے انہیں سیاستدانوں کو اپنی غربت، مفلوک الحالی اور ابتری کا ذمہ دار بھی ٹھہراتے ہیں
ہر دفعہ الیکشن میں انہیں کو ووٹ دے کر انکے بیلٹ بکس بھی بھر دیتے ہیں

مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

ہم کسی اہل، دیانتدار اور انصاف پسند راہنما کے آنے کی دعا اور خواہش کرتے ہیں
لیکن شریف و دیانتدار اور بدمعاش امیدوار کے درمیان انتخابی مقابلے میں بدمعاش و بدکردار کو ووٹ دے آتے ہیں

مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

ہم الیکٹرانک میڈیا اور بالخصوص انگلش نیوز چینل کی بات پر کتنی جلدی یقین کرلیتے ہیں
لیکن احکامِ قرآنی اور احادیثِ نبوی کے ماننے میں کتنی توجیحات تلاش کرتے ہیں

مقامِ فکر ہے کہ ۔۔۔

ہم روزانہ درجنوں لطیفے سنتے ، آگے بیان کرتے اور ای-میل فارورڈ کرتے ہیں
لیکن اصلاحی پیغامات پڑھ کر نہ تو اپنے گریبان میں جھانکتے ہیں اور نہ ہی آگے بیان کرتے ہیں۔

والسلام
زارا
__________________

 
زارا's Avatar
زارا
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,170 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 212
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
مون (10-02-11), عبداللہ حیدر (10-02-11), عروج (10-02-11)
پرانا 10-02-11, 01:10 PM   #2
Senior Member
 
مون's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 1,672
کمائي: 14,921
شکریہ: 2,817
894 مراسلہ میں 1,676 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نائس شیرنگ زارا سسٹر
مون آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-02-11, 01:26 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سچ ھے، حق ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-04-11, 05:10 PM   #4
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,248
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,170 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پسندیدگی کا شُکریہ ۔۔۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتے, ہوتا, فلم, کرتے, پسند, یو, وقت, قرآنی, نیوز, چینل, نبوی, میڈیا, مجید, مسجد, اللہ, انگلش, تلاش, ترجمہ, جانے, دے, دنیا, دعا, سال, عاجزی, غریب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger