واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


مولوی کی کلاس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-02-11, 02:20 PM   #1
مولوی کی کلاس
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 01-02-11, 02:20 PM

آپ شائد سوچ رہے ہونگے کہ یہ مولوی صاحب کی کلاس کی بات ہورہی ہے جس میں وہ بچوں کو ا، ب پڑھاتے ہیں۔ جی نہیں، یہ وہ کلاس ہے جس میں مولوی‌ صاحب کو پیش کرکے ان کی 'خاطر تواضع' کی جاتی ہے۔ یوں تو اس سلسلے میں ایک غیر مربوط کوشش پہلے سے ہی چل رہی ہے لیکن اس کلاس کو منظم کرنے کے لئے سوچ کر آپ کو اس کے اصول و ضوابط سے آگاہ کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ ان قواعد و ضوابط کی پابندی لازمی ہے، اس کے بغیر کلاس کو مولوی کی کلاس نہیں سمجھا جائے گا۔ بلکہ اس بندے کو مولویوں کا ہمدرد سمجھا جائے گا۔

مولوی کی کلاس لینے کے لئے ضروری ہے کہ لوگ آپ کو روشن خیال سمجھیں ورنہ آپ کی کلاس بے کار ہوجائے گی اور لوگ سمجھیں گے کہ یہ مذہبی لڑائی ہے۔ روشن خیال بننے کے لئے کچھ آزمودہ طریقے پیش خدمت ہیں۔

سب سے پہلے، اگر آپ مرد ہیں تو داڑھی سے چھٹکارا پانے کی کوشش کریں، داڑھی والا ہمیشہ انتہا پسند ہی ہوتا ہے۔ اس لئے اسمارٹ بنیں اور کلین شیو پر توجہ دیں، پھر ترقی پسندوں کی تصانیف پڑھیں، ان کی تصانیف میں شامل وہ باتیں جن سے کان سرخ ہوتے ہوں، ہر مناسب موقع پر لوگوں کے ساتھ شئیر کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی باتیں کریں، کسی عورت کے ساتھ ظلم ہو تو ریلیاں نکالیں، ان کے پاس جا کر فوٹو سیشن کرائیں اور یہ مطالبہ کریں‌ کہ ذمہ داروں کو جلد از جلد سزا دی جائے۔ لیکن اتنا بھی شور و غوغا نہ کریں کہ حکومت واقعی مجبور ہو، ہتھ ہولا رکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر بات میں مولویوں کو کوسیں، امن و امان کا مسئلہ ہو، مہنگائی کا مسئلہ ہو، یا پاکستان کی عالمی ساکھ کا، ہر بات میں مولوی کو گھسیٹیں۔ اس سے آپ کا امیج بہت روشن ہوگا اور آپ خود ہی چند ہفتوں یا مہینوں میں فرق محسوس کریں گے۔

اگر آپ خاتون ہیں، تو مندرجہ بالا طریقوں میں سے داڑھی کی بات چھوڑ کر باقی آپ کے لئے بھی ہیں، البتہ آپ کی صنف کے حساب سے کچھ مزید طریقے ہیں جن کو آزما کر آپ دقیانوسی کی جگہ روشن خیال کہلائیں گی۔ سب سے پہلے حجاب کو خیرباد کہہ دیں، روشن خیالی کے لئے ضروری ہے کہ آپ کا چہرہ بھی روشن رہے۔ اس کے بعد بتدریج دوپٹے کو سر سے سِرکا کر کندھے پر لے آئیں۔ پھر کچھ عرصے کے بعد دوپٹے کو بھی خیر باد کہہ دیں۔ لیکن یاد رہے کہ یہ سارا عمل بہت آہستہ ہو ورنہ مولوی آپ کی کلاس لینا شروع کردے گا۔ اسی طرح کپڑوں میں بتدریج تبدیلیاں لائیں حتیٰ کہ آپ بھی ترقی پسند خواتین کی طرح ان کی رنگ میں رنگ جائیں۔ کلبوں میں جائیں، بوائے فرینڈ ڈھونڈیں، اور ظالم سماج کی زنجیریں توڑنے کا عزم کریں۔ پھر اس کے بعد مولوی کی کلاس لینا شروع کریں، میڈیا پر آپ کو بہت پذیرائی ملے گی اور آپ خود ہی محسوس کریں گی کہ واقعی روشن خیال ہونا کتنی اچھی بات ہے!!!!

اس کے علاوہ کتے پالنے کا شوق رکھیں، صبح کی سیر میں ان کو ساتھ لے کر جائیں تا کہ آپ ماڈرن لگیں۔ اور فوٹو سیشنز میں بھی کتوں کو گود میں بٹھا کر ان سے پیار کریں تاکہ آپ کی بے زبانوں کے ساتھ دوستی مشہورِ عام وخاص ہوجائے۔

لیجئے، اب آپ دل کھول کر مولوی کو گالیاں دیں۔ ان کو معاشرے کا ناسور قرار دیں۔ ان کے رہن سہن، کپڑوں، کھانے (حلوہ ) وغیرہ کی بھی برائی کریں۔ ان کی ایسی خاطر تواضع کریں کہ کوئی بھی مولوی آپ کے سامنے ٹک بھی نہیں سکے۔ ایسا کرنے سے کوئی آپ کو روک نہیں سکے گا کیونکہ آپ کے دماغ میں روشن خیالی کا بلب روشن ہے، جس کا مقابلہ مولوی کے دماغ کی پرانی شمع نہیں کرسکتی۔

نوٹ: میں مولوی نہیں ہوں۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,939 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 692
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
sahj (01-02-11), فیصل ناصر (01-02-11), نیلم خان (12-02-11), نورالدین (18-02-11), محمدمبشرعلی (01-02-11), مرزا عامر (02-02-11), مسٹر شیف (02-02-11), ابو عمار (05-02-11), ابوسعد (13-02-11), راجہ اکرام (01-02-11), شمشاد احمد (01-02-11), شاہ جی 90 (04-07-11), عبداللہ آدم (01-02-11), عبداللہ حیدر (01-02-11), عدنان دانی (01-02-11)
پرانا 01-02-11, 03:19 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تبصرہ بعد میں !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (01-02-11), شمشاد احمد (01-02-11), شاہ جی 90 (04-07-11)
پرانا 01-02-11, 03:41 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,583
کمائي: 315,366
شکریہ: 25,214
16,401 مراسلہ میں 41,656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مولوی کی کلاس لینے کے لئے لوگوں کو اس طرح پلیٹ فارم مہیا کرنے کا مطلب ’’بندروں کے ہاتھ میں استرے پکڑوانے‘‘ کے مترادف ہے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (01-02-11), شمشاد احمد (01-02-11), شاہ جی 90 (04-07-11)
پرانا 01-02-11, 04:10 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,789
کمائي: 26,647
شکریہ: 941
1,286 مراسلہ میں 2,931 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھا آرٹیکل ہے بالخصوص جدت پسندی کی دوڑ میں مولوی کے پیچھے لٹھ لے کے پڑنے والوں کے بارے میں ۔

بہت خوب
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (01-02-11), شمشاد احمد (01-02-11), شاہ جی 90 (04-07-11), عبداللہ آدم (01-02-11)
پرانا 01-02-11, 06:08 PM   #5
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,641
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,939 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
مولوی کی کلاس لینے کے لئے لوگوں کو اس طرح پلیٹ فارم مہیا کرنے کا مطلب ’’بندروں کے ہاتھ میں استرے پکڑوانے‘‘ کے مترادف ہے
راجہ بھائی، روشن خیالوں کو پلیٹ فارم مہیا کررہا ہوں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (01-02-11)
پرانا 01-02-11, 06:08 PM   #6
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,641
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,939 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
تبصرہ بعد میں !
فیصل بھائی، انتظار رہے گا۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (01-02-11)
پرانا 01-02-11, 06:11 PM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,583
کمائي: 315,366
شکریہ: 25,214
16,401 مراسلہ میں 41,656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کا مطلب ہے کہ روشن خیال ’’‘‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-02-11, 06:15 PM   #8
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,641
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,939 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

راجہ بھائی، ذومعنی باتیں نہ کریں، ورنہ روشن خیال آپ کو بھی مولوی سمجھ کر مندرجہ بالا طریقے آپ پر آزمائیں‌گے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-02-11, 06:19 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,583
کمائي: 315,366
شکریہ: 25,214
16,401 مراسلہ میں 41,656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں تو کوشش کر رہا ہوں کہ ’’بے معنی‘‘ باتیں کروں تا کہ کسی طرح ’’روشن خیالی‘‘ کے زمرے میں آ جاؤں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (01-02-11)
پرانا 01-02-11, 07:05 PM   #10
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن یہاں تو لگ رہا ہے مولویوں کو پلیٹ فارم فراہم کردیا گیا ہے "روشن خیالی" نامی گالی کے خلاف
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-02-11, 07:11 PM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,583
کمائي: 315,366
شکریہ: 25,214
16,401 مراسلہ میں 41,656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چچا بھائی
آپ کو ایسا کیوں لگ رہا ہے؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-02-11, 08:02 PM   #12
Senior Member
 
محمدمبشرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 23
مراسلات: 1,442
کمائي: 21,476
شکریہ: 2,638
1,002 مراسلہ میں 2,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدمبشرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدمبشرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

رقیبوں نے رپٹ لکھوائی ہے جا جا کہ تھانوں میں
کہ اکبرنام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں
محمدمبشرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدمبشرعلی کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (01-02-11), نورالدین (18-02-11), عبداللہ آدم (01-02-11)
پرانا 01-02-11, 09:12 PM   #13
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,101
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,719 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

""مولوی کلاس"" کی طرف سے ""دفاع مولویان"" پر اپ ""داد و تحسین"" کے لائق ہیں!!!

اب ہیلمٹ پہن لیں.....................!!!
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (01-02-11)
پرانا 01-02-11, 10:47 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 762
کمائي: 15,474
شکریہ: 2,138
584 مراسلہ میں 1,674 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

روشن خیالوں کا جو نقشہ راقم نے کھینچا ہے داد دینے کے قابل ہے
dxbgraphics آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے dxbgraphics کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (02-02-11), ننھا بچہ (03-03-11)
پرانا 01-02-11, 10:49 PM   #15
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,583
کمائي: 315,366
شکریہ: 25,214
16,401 مراسلہ میں 41,656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھئی اس میں تو کوئی شک نہیں کہ تصویر کشی خوب کی ہے ۔۔ تحریر واقعی جاندار اور قابل داد ہے ۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (02-02-11), ننھا بچہ (03-03-11), عبداللہ آدم (02-02-11)
جواب

Tags
color, فوٹو, کوشش, کلین, کلاس, پاکستان, پسند, قواعد, لوگ, مہنگائی, موقع, مقابلہ, بچوں, جلد, خواتین, دل, داڑھی, سیر, شور, ضوابط, ظالم, عورت, عالمی, عزم, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں اپنی ویب سائٹ پر ڈی وی ڈی ویڈیو کیسے چلاؤں سونیا ثانی Ask Experts ماہرین کی رائے 1 17-04-09 10:47 PM
اشاعت دین کیلئے ابن حسن رضوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا عون نقوی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:41 AM
بر طانوی ٹیم کا راولپنڈی مر دہ خانے کا دورہ،انسانی اعضاء کا تجزیہ ،ڈاکٹر وں سے سوالات ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 12:11 PM
لاہور:ڈی سی ایچ ڈی کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر اور جیو کے کیمپ میں دیئے جلائے خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 09:58 AM
انتخابات کے بائیکاٹ کیلئے اے آر ڈی اوراے پی ڈی ایم کے مذاکرات تعطل کا شکار عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 07:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger