واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


میں انسان ہوں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-10-08, 12:36 PM   #1
میں انسان ہوں؟
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 30-10-08, 12:36 PM

میں انسان ہوں؟

انسان اشرف المخلوقات ہے۔ یہ بات مجھے اس وقت پتہ چل گی تھی جس وقت مجھے اشرف المخلوقات کا پتہ بھی نہیں تھا۔ اور جب مجھے اس لفظ کا مطلب پتہ چل گیا تو اپنے آپ پر فخر کرنے لگا کہ میں یعنی انسان ساری مخلوق میں بہتر مخلوق ہے ۔ میں بڑا ہوتا گیا عقل بھی آتی گی اور معاشرے کا تجربہ بھی ہوتا گیا بہت کچھ دیکھتابھی رہا اور پھر ایک مقام پر مجھے اس بات پر شک ہونے لگا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔ اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرے ضمیر نے مجھ سے ہی سوال کر دیا ” میں انسان ہوں؟“ تو میں نے کہاں
”ہاں میں انسان ہوں“
تو ضمیر نے کہا ”تم کیسے کہہ سکتے ہو کہ تم انسان ہو“
”کیو نکہ میں اشرف المخلوقات ہوں “
ضمیر نے کہا ”وہ کیا وجہ ہے جس وجہ سے تم خود کو اشرف المخلوقات کہتے ہو “
میں بولا ” کیوں کہ میں انسان ہوں“
” یہی تو میں پوچھ رہا ہوں تم انسان ہو“۔
”ہاں میں انسان ہوں“
”کیا انسان تم جیسے ہوتے ہیں“
” کیوں مجھ میں کیا ہے “
” میں نے تو سنا ہے انسان عقل و خرد کی وجہ سے اشرف المخلوقات کہلوایا ہے۔ اس کو اچھے اور بُرے کی تمیز ہے۔ یہ غلط اور صحیح کو پہچھانتا ہے یہ ظلم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ ہوتا ہے۔ کیا یہ خوبیاں تم میں ہیں“
میرے پاس ان باتوں کا جواب نہیں‌تھا میں خاموش ہو گیا لیکن ضمیر بولتا گیا
”میں نے سنا ہے جانور کو صرف کھانے کی فکر ہوتی ہے۔ کیا تم کو کھانے کی فکر نہیں‌ہے کیا تم ہر وقت اپنے پیٹ کے لیے فکر مند نہیں‌رہتے۔ جانور اپنے سے کمزور جانور کو کھا جاتا ہے اس کو زخمی کرتا ہے اس کو مارتا ہے۔ کیا تم اپنے سے کمزور کا حق نہیں‌کھاتے ۔ کیا تم اپنے سے کمزور کو نیچا دکھانے کی کوشش نہیں‌کرتے ۔ کیا تم ظالم کے خلاف چپ نہیں رہتے ۔ انسان تو وہ تھے جنوں نے اپنے خدا کو پہچھان لیا تھا ۔ جو اپنے خدا کی عبادت کرتے تھے اور اس کے فرمان کے مطابق دوسروں کا خیال رکھتے تھے اور اللہ ان انہیں انسانوں میں سے حکمران بھی پیدا کے تھے جو اپنے جیسے انسانوں کی طرح تھے اور انسانوں کا خیال رکھتے تھے ۔ راتوں کو گشت کرتے تھے اور انصاف کرتے تھے۔
تم خود کو انسان کہتا ہوں جہاں چاہتے ہو وہاں جنگ شروع کر دیتے ہو جہاں چاہتے ہو قبصہ کر لیتے ہو انصاف کے بارئے میں‌تو تم کو علم ہی نہیں‌ہے ہر جگہ جنگل کا قانون ہے۔ جہاں انصاف نہیں‌ہوتا جہاں غریب کی مدد نہیں ہوتی ، جہاں بڑوں کی عزت نہیں‌ہوتی، وہاں کون سے انسان بستے ہیں وہ تم کو انسان کہلوانے کا کوئی حق نہیں ۔“
ضمیر کی یہ باتیں میرے دل و دماغ کو کاٹتی رہی اور میں بے جان سا بیٹھا یہ باتیں سنتا رہا اور اپنے آپ پر شرمندہ بھی ہوتا رہااور خود سے بھی سوال کرنے لگا”کیا میں انسان ہوں“ تو مجھے اس کا کوئی جواب نا ملا

تحریر خرم شہزاد خرم
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 372
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
GSM MAMA (30-10-08), پیاسا (30-10-08), ام طلحہ (30-10-08), تفسیر حیدر (30-10-08)
پرانا 30-10-08, 12:44 PM   #2
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میں انسان ہوں؟

بہترین خرم بھای۔ہم واقعی اجارہ داری کیلئے خود کو انسان کہتے ہیں مگرہم ہیں کیا۔ جانوروں سے بدتر۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 30-10-08, 12:49 PM   #3
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,354
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میں انسان ہوں؟

جی ہاں ککو بھائی ایسا ہی ہے ہم خود تو آئنہ نہیں دیکھتے اور دوسروں کو آئنہ دیکھانے کی کوشش کرتیں ہیں
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-10-08, 01:00 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,275
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,478 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میں انسان ہوں؟

بہت ہی عمدہ خیالات
....
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 30-10-08, 01:19 PM   #5
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میں انسان ہوں؟

بہت خوب خرم بھائی۔
اللہ آپ کو بہترین جزا دے اور ہم سب کو انسان بنادے۔
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
تفسیر حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 30-10-08, 02:05 PM   #6
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,138
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,528 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میں انسان ہوں؟

آئینہ ہر انسان کو خود دیکھنا چاہئیے ضرور
nsa47 آف لائن ہے   Reply With Quote
nsa47 کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 30-10-08, 03:23 PM   #7
Senior Member
 
پیاسا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مقام: IN THE SHADOW OF SWORD
عمر: 29
مراسلات: 1,824
کمائي: 3,859
شکریہ: 1,712
863 مراسلہ میں 1,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میں انسان ہوں؟

بہت خوب بھائی خرم.................اللہ کرے زور قلم اور زیادہ............بڑی اچھی اور سچی تحریر لکھی آپ نے........
پیاسا آف لائن ہے   Reply With Quote
پیاسا کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 31-10-08, 08:00 AM   #8
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,354
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میں انسان ہوں؟

پسند کرنے کا بہت شکریہ
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-11-08, 07:49 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مراسلات: 226
کمائي: 3,747
شکریہ: 616
120 مراسلہ میں 184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: میں انسان ہوں؟

بہت اچھی تحریر ہے خرم بھائی
اور اگر اب بھی اس حقیقت کو سمجھ لیں تو دنیاوآخرت کی کامیابی مل سکتی ہے
arshad khan آف لائن ہے   Reply With Quote
arshad khan کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, پسند, آئینہ, اللہ, انسان, بہترین, بھائی, تحریر, جواب, خلاف, خدا, خرم, دل, شہزاد, ظالم, عقل, عبادت, عزت, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں کیا کروں؟ حیدر Ask Experts ماہرین کی رائے 22 15-05-10 01:53 AM
میں کیا کرُوں؟ حیدر گپ شپ 53 10-05-10 06:05 PM
میں انسان ہوں؟ خرم شہزاد خرم نئے تخلیق کار 5 10-08-09 03:53 PM
کیامیں صحیح ہوں؟ مشال خان سیاست 1 04-03-09 01:36 AM
کیامیں صحیح ہوں؟ مشال خان سیاست 3 25-02-09 08:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger