واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


میں اور اردو ----- 2

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-08-09, 12:37 AM   #1
میں اور اردو ----- 2
Haya 786 Haya 786 آف لائن ہے 08-08-09, 12:37 AM

یں کسی بھاری بھرگم وجود سے ٹکرائ - ٹکر اتنی زبردست تھی سر گھوم گیا ایسے میں لوگوں کی آنکھوں کے سامنے تارے ناچنے لگتے ھیں مگر میری آنکھوں کے سامنے سے تو سورج ھی غائب ھوگیا سائیں سائیں کرتے ھوئے کانوں میں ایک آواز ائ جو مجھے دیکھ کر چلنے کی ھدایت دے رھی تھی میں نے سوری کہا اور جلدی سے کتابیں اٹھا کر کلاس میں آ گئ
اردو کا پیریڈ تھا ٹیچر نے سب کا نام پوچھا انھوں نے کہا آج پہلا دن ھے اس لیے آج پڑھائ نہیں ھوگی مگر میں چاھتی ھوں سب سٹوڈنٹ حاضر دماغ کے ساتھ اسکول آیا کریں ھر کسی سے ٹکراتی نہ پھریں انگریز جاتے جاتے ایک اچھا لفظ سیکھا گئے ھیں ۔۔۔۔ سوری ---- جہاں کوئ بات ھو لوگ سوری کہہ کر سمجھتے ھیں بڑا احسان کیا اپنی غلطی بھول جاتے ھیں میں پریشان ھو رھی تھی یہ سب باتیں مجھے دیکھ کر کیوں کر رھی ھیں پھر احساس ھوا سائیں سائیں کرتے ھوئے کان والی آواز اور ہماری ٹیچر کی آواز بہت مل رھی ھے پھر احساس ھوا یہ ایک ھی آواز ھے
میں نے سوچا تھا اب سے اردو پوری سنجیدگی سے پڑھنی ھے مگرپہلےدن ھی ٹیچر پہ امپریشن اچھا نہیں پڑا

کسی بھی زبان کا حسن دیکھنا ھو یا سمجھنا ھو تو اس کے ادب کا مطالعہ کرنا چاھیے پھر ایک کے بعد ایک شعر غالب کی شاعری کی گہرائ میر تقی میر کی شاعری کی لطافت ۔۔ اقبال کی شاعری کا مقام بنا رکے اتنا کچھ کہا جو ھم نے منہ کھول کہ سنا سمجھ کچھ بھی نہیں آیا خدا خدا کر کے پیریڈ ختم ھوا میری ایک دوست اسے شعر الف بے کی طرح رٹے ھوئے تھے وہ جھوم جھوم کہ مس کی تعریف کر رھی تھی اور میں دل میں لاحول پڑھ رھی تھی

اگلے دن ھاف ٹائم میں نئ کلاس اور کتابوں کا زکر ھو رھا تھا میں نے کہا
میرا دل کرتا ھے سب شاعروں کا گلا دبا دوں
ابھی میں ان نارد خیالات کا اظہار کر رھی تھی سامنے دیکھا تو اردو کی ٹیچر کھڑی تھیں
میری دوست نے میرے کان میں گھس کے آنے والی عزت افزائ کی خوش خبری سنائ جسے سنتے ھی دل ھولے ھولے کانپنے لگا
اردو کا پیریڈ شروع ھوا حاضری کے بعد ھمیں کتابیں کھولنے کو کہا
مس نے غالب کا ایک شعر جھوم کے پڑھا
جی سعدیہ آپ بتائیں اس شعر میں شاعر کیا کہہ رھا ھے
میں نے کھڑے ھو کر ایک بار با آواز بلند شعر پڑھا سر پر سے گزر گیا دوسری بار زیرِ لب دھرایا شعر پھر سابقہ اونچائ سے گزر گیا تھوڑی دیر سوچنے کے بعد کہا
مس اس شعر میں شاعر جو بھی کہہ رھا ھے ٹھیک کہہ رھا ھے ساتھ ھی اپنی سیٹ پہ بیٹھ گئ
سناٹے کا احساس ھوا دیکھا تو ساری کلاس منہ کھول کے سکتے کے عالم میں تھی ٹیچر ناک پہ چشمہ رکھے مجھے دیکھ رھی تھیں دو منٹ بعد سکتہ ٹوٹا
ماشاءاللہ سبحان اللہ آپ نے تو اردو ادب پہ بہت بڑا احسان کیا ھے اج تک کسی کو نہیں پتا تھا غالب نے جو کہا ھے وہ ٹھیک کہا ھے آج تو غالب کی روح کو سکون مل گیا ھو گا
( مسکرا مسکرا کر طنز کرنا اور بھگو بھگو کر جوتے مارنا میں نے ان سے ھی سیکھا تھا (

جی سعدیہ آپ کیا کہہ رھی تھیں تشریح کریں اشعار کی
میں نے ایک بار پھر دل ھی دل میں شعر پڑھے دائیں بائیں کندھوں بیٹھے اپنے فرشتوں سے صلح مشورہ کیا انھوں نے بھی بے خبری کا اظہار کیا
ہاں تو کیا ٹھیک کہہ رھے تھے غالب
دل تو کیا کہہ دوں میرے فرشتوں کو بھی خبر نہیں مگر میں ایسی بے ادب نہیں تھی
مس شاعر کہہ رھا ھے تو ٹھیک ھی کہہ رھا ھوگا
آہستہ سے کہا اور چپ کر کے بیٹھ گئ


ابھی جاری ھے

Haya 786
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 332
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-08-09), فیصل ناصر (08-08-09), wajee (08-08-09), رضی (08-08-09)
پرانا 08-08-09, 01:02 AM   #2
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,543
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہا ہا ہا
خوب لکھتی ہیں
سچی مزہ آگیا

اب یہ بتائیں یہ واقعہ ہو بہ ہو اسی طرح ہے یاـــــــــــــــــــــ دکھائی گئی ہے(خالی جگہ پر کریں(
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
wajee (08-08-09)
پرانا 08-08-09, 09:22 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,275
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,478 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے آپکی اس تحریر کا انتظار ہے بہت اچھا لکھتی ہیں آپ
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (08-08-09)
پرانا 08-08-09, 10:34 AM   #4
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہترین
شاندار
بہت خوب لکھاہے
ماشاءاللہ
بس ٹائپنگ کی چند غلطیاں ہیں جو اکثر ہو جاتی ہیں۔
۔۔
آپ کے اندر اچھا لکھنے کی صلاحیت ہے۔ اور مشاہدہ بھی بہت اچھا ہے۔
جاری رکھئے۔۔

بہت ساری دعائیں
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (08-08-09)
پرانا 08-08-09, 05:32 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
کمائي: 37,989
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام اور شکریہ رازی

یہ واقعہ ایسے ھی ھے خالی جگہ پر کریں کا سوال نہیں
Haya 786 آف لائن ہے   Reply With Quote
Haya 786 کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (08-08-09)
پرانا 08-08-09, 05:36 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
کمائي: 37,989
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام اور شکریہ وقاص

دوسری قسط لکھنی تو کب سے تھی لیٹ ھوگئ
Haya 786 آف لائن ہے   Reply With Quote
Haya 786 کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (08-08-09)
پرانا 08-08-09, 05:39 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
کمائي: 37,989
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام ڈاکٹر نور

بہت بہت شکریہ حوصلہ افزائ کا
ٹائیپنگ کی غلطیاں کوشش کروں گی اگلی بار کم ھوں
Haya 786 آف لائن ہے   Reply With Quote
Haya 786 کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (08-08-09)
پرانا 08-08-09, 06:00 PM   #8
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

برائے کرم درخواست ہے کہ جب جاری ہے لکھا ہو تو ابتظار کر لیا کریں اس سے تحریر کا تسلسل ختم ہو جاتا ہے
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (10-08-09)
پرانا 08-08-09, 07:16 PM   #9
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,543
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

او معذرت چاہتا ہوں میں نے یکھا نہیں تھا کہ جارہ ہے بھی لکھا ہوا ہے یہ سلسلہ میرے وجہ سے خراب ھوا ہے میں نے ہی پہلا جواب دیا تھا معذرت۔

باجی جی آپ ایسا کر لیں کہ اسی میں ہی اپنا بقیہ جواب بھی لکھ دیجیئے گا شکریہ جا ناظم سے درخواست کر دیجیئے گا کہ شیرو شکر کر دیں ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 10-08-09, 01:57 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
کمائي: 37,989
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام سید انجم اور رازی

آپ تبصرہ کر سکتے ھیں میں نیا تھریڈ لکھونگی اگلی قسط میں اور شاعری
Haya 786 آف لائن ہے   Reply With Quote
Haya 786 کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (10-08-09)
جواب

Tags
کتابوں, میر تقی میر, معذرت, آج, اردو, اشعار, تحریر, جواب, حسن, خوش, خدا, دوست, دل, درخواست, دعائیں, سوری, شاعری, شعر, عالم, عزت, صلاحیت, صلح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger