واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


میں کیا لکھوں ؟؟؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-10-09, 05:09 PM   #1
میں کیا لکھوں ؟؟؟
Haya 786 Haya 786 آف لائن ہے 29-10-09, 05:09 PM

بہت دن ھو گئے کچھ نہیں لکھا کچھ لکھنے کو دل بھی نہیں کرتا کیا لکھوں ؟؟
کس موضوع پہ لکھوں ؟
زلزلہ ذدگان پہ لکھوں ؟ جو اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی ٹین کے بنے ھوئے گھروں میں رہ رھے ھیں ----
سوات کے اجڑے ھوئے لوگوں پہ لکھوں ؟
وزیرستان پہ لکھوں ؟؟ یا بلیک واٹر پہ لکھوں ؟
برسوں سے جلتے ھوئے بلوچستان پہ لکھوں ؟؟
بھوک سے مرتے ھوئے لوگوں پہ لکھوں ؟؟
یا خون میں ڈوبی ھوئ لاشوں پہ لکھوں ؟؟
مر جانے والوں کے بے بس گھر والوں پہ لکھوں‌؟؟
حکمرانوں کی بے حسی پہ لکھوں ؟
یا عوام کی موت کے سائے میں گزرتی ھوئ زندگی پہ لکھوں
ملک میں بڑھتی ھوئ غربت پہ لکھوں یا اربوں ڈالر میں ملنے والی امداد پہ لکھوں ؟؟
جب بھی لکھنا چاھتی ھوں کچھ نہیں لکھ پاتی
ھر گزرنے والے دن کے ساتھ اندھیرا بڑھ رھا ھے مایوسی بھی -- لوگ بجلی اور آٹے کے بحران کو بھول گئے ھیں خودکش حملوں نے بھوک پیاس کے احساس کو ھی ختم کر دیا ھے آج کل مستقبل کو کون سوچ رھا ھے ڈرتے سہمے ھوئے دن گزر جائے اتنا کافی ھے کیا ایسے ماحول میں قومیں ترقی کر سکتی ھیں ؟؟
پاکستان میں درجنوں اخبارات چھپتے ھیں کالم نگار تجزیہ کار چینخ رھے ھیں مگر سنتا کون ھے
میرے لکھنے یا کچھ نہ لکھنے سے کیا ھوگا کچھ بھی نہیں ---
مجھے تو کہیں کوئ روشنی کی نظر نہیں آرہی اگر کسی کوامید کی کوئ کرن نظر آرھی ھے تو مجھے ضرور بتائے -----

Haya 786
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 352
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-10-09), محمدعدنان (29-10-09), ایس اے نقوی (29-10-09), سام (02-11-09), سحر (29-10-09), عبیداللہ عبید (03-11-09)
پرانا 29-10-09, 06:16 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,524
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,209 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہاں ہے امید کی کرن نہیں امید کا سورج ہے۔
وہ یہ کہ ہر کسی میں ان حالات کے خلاف ایک سوچ بیدار ہے۔ مکالمے کا اغاز ہو چکا ہے۔ آج نہیں تو کل مختلف آرا رکھنے والے لوگ کسی مشترکہ نقطے پر جمع ہونا شروع ہو جائیں گے انشا اللہ۔ پھر تبدیلی آئے گی۔ یہ سٹوڈنٹ بھائی، یہ وقاص بھائی، یہ راجہ اکرام، یہ فاروق سرور خان یہ سبھی لوگ جو آج ہر بات میں اختلاف کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔در حقیقت وہ ایک ہی نقطے پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اور جب یہ عمل پورے پاکستان میں مکمل ہو جائے گا پھر تبدیلی آئے گی۔ پر امن انقلاب۔ وہ انقلاب جو ہمارے معاشرے کو تبدیل کر کے رکھ دے گا۔ جب اس ملک میں حقیقتا شہد کی نہریں بہیں گی۔ تب اس ملک میں ہر کوئی ایک دوسرے کا بھائی ہوگا، تب ہر کسی کو ایک دوسرے کے تکلیف کا دکھ ہوگا۔ انشا اللہ وہ وقت دور نہیں ۔ انشا اللہ ہم وہ وقت ضرور دیکھیں گے۔
پاکستان : یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ پھر امید کا سورج آئے گا۔ ہر طرف محبتوں کے چراغ روشن ہوں گے۔ تب ظلمت کا شیطان تلملائے گا۔ انشا اللہ وہ وقت ضرور آئے گا۔وہ وقت ضرور آئے گا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
Haya 786 (02-11-09), ایس اے نقوی (29-10-09), رانا امر (30-10-09), سام (02-11-09), سحر (29-10-09)
پرانا 02-11-09, 04:27 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
کمائي: 37,987
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام بدر بھائ

اللہ کرے وہ وقت جلد آئے اس سے پہلے کے آنکھوں میں جلتے چراغ بجھ جائیں
Haya 786 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (03-11-09), سام (02-11-09)
پرانا 03-11-09, 09:01 AM   #4
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,659
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر کوئی نا سنتا ہو تو کیا ہم بولنا لکھنا چھوڑ دیں؟؟ لکھتی رہیں سعدیہ، یہ ہمارا فرض ہے آگے خدا کی رضا۔ ملک اسوقت کڑے امتحان سے گزر رہا ہے۔کوئی حل بس میں نہیں تو قلم کی طاقت تو ہے نا۔سب ٹھیک ہو جائے گا انشاللہ۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 03-11-09, 09:16 AM   #5
Senior Member
 
احمدنواز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 865
کمائي: 13,995
شکریہ: 1,237
604 مراسلہ میں 1,513 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

گھر جل رھا ہو تو خاموش تو نہیں بیٹھا جاتا ،،،،
اٹھیئے اور اس ظلم کے خلاف یک آواز ہو جا ہیئے جو پس سایہ دیوار سے سر بازار پہنچ چکا ہے ،
احمدنواز آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمدنواز کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (03-11-09), ام طلحہ (03-11-09)
پرانا 03-11-09, 12:12 PM   #6
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,659
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : احمدنواز مراسلہ دیکھیں
گھر جل رھا ہو تو خاموش تو نہیں بیٹھا جاتا ،،،،
اٹھیئے اور اس ظلم کے خلاف یک آواز ہو جا ہیئے جو پس سایہ دیوار سے سر بازار پہنچ چکا ہے ،
ٹھیک کہا۔ اب واقعی کر گزرنے کا وقت ہے۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 03-11-09, 02:57 PM   #7
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,016
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سعدیہ صاحبہ دیکھ لیں جو بات میں آپ کو سمجھانا چاہ رہا تھا اور سمجھا نہیں پایا
اسی بات کو دو مختلف و سہل انداز میں ام طلحہ آپی اور احمد نواز بھائی نے بیان کر دیا اگر اب بھی آپ نے کچھ نہ لکھا تو ہم سب کو بہت افسوس ہو گا
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, کوشش, کرن, پاکستان, لوگ, نظر, مکمل, موت, آج, انشا, امتحان, بھائی, جلد, حل, خون, خودکش, خلاف, خان, خدا, دل, زندگی, سہل, سال, عوام, غربت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
::: اسلام کو جرمن کے سرکاری ادیان میں شامل ہونا چاہیے ؟؟؟ ::: عادل سہیل خبریں 3 09-02-11 07:59 AM
::: اسلام کو جرمن کے سرکاری ادیان میں شامل ہونا چاہیے ؟؟؟ ::: عادل سہیل عمومی بحث 3 09-02-11 12:10 AM
میں آنکھیں روشن ستارہ لکھوں اور پھر نظر کو شراب لکھوں جواد رضا خان جامی جواد رضا خان جامی 2 18-09-10 11:42 AM
صدر کیا کریں گے؟؟؟ گلاب خان عمومی بحث 2 09-01-10 12:12 AM
رویے کب تبدیل ھوں گے۔۔۔۔۔۔۔؟ ؟؟؟ Wahid Mahmood گپ شپ 6 11-11-09 08:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger