واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


ناکامی کا خوف۔۔۔ تصور کا دشمن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-07-09, 09:26 PM   #1
ناکامی کا خوف۔۔۔ تصور کا دشمن
wajee wajee آف لائن ہے 16-07-09, 09:26 PM

ہم سب کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ ہمارے تصورات کی قوت کا سب سے بڑا دشمن ’’خوف‘‘ ہے۔ اس سے اپنے آپ کو بچانا ہے۔ کیونکہ جب بھی ہم اپنے تصور کو حقیقت یا عمل کا روپ دینے کی طرف مائل ہوتے ہیں تو مختلف قسم کے خوف و خدشات ہم پر حملہ آور ہوجاتے ہیں۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر فرد کسی نہ کسی خوف کا شکار ہوتا ہے لیکن اس سے چھٹکارا بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مقصد کے حصول میں ناکامی کا خوف آپ کو پہلے ہی مرحلے میں اپنی گرفت میں لینے کے لئے سرگرم ہوجاتا ہے۔ اگر آپ خوف زدہ ہیں تو پھر کامیابی ممکن نہیں۔ خوف سے نجات پاکر ہی اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لایئے۔

مشہور مفکر رابرٹ براؤننگ کا کہنا ہے کہ ’’فرد کو اپنی استطاعت اور وسائل کے مطابق بھرپور کوشش کرنی چاہئے‘‘۔

اسی طرح جیمز رسل لائل کہا کرتا تھا کہ ’’ناکامی نہیں بلکہ کمتر مقصد کا تعین جرم ہے۔ ہمیشہ بڑا سوچئے، آپ بڑے ہوجائیں گے‘‘۔

رابرٹ ایچ اسکالر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ’’میں ایک وسیع و عریض میدانی علاقے میں بننے والی ایک عمارت کے متعلق سوچ رہا تھا کہ میری نظر ایک ادھیڑ عمر شخص پر پڑی جو بندوق اٹھائے میری طرف بڑھ رہا تھا۔ ہیلو ہائے ہونے کے بعد اس نے مجھے بتایا کہ وہ یہاں خرگوش کے شکار کے لئے آیا ہے۔ ’’تو اب تک تم نے کتنے خرگوشوں کا شکار کیا ہے؟ میں نے بات آگے بڑھائی۔۔۔ ’’ایک بھی نہیں اور آج بھی شکار مشکل ہی نظر آئے گا‘‘۔۔۔ ’’وہ دیکھو خرگوش نظر آرہے ہیں جاکر قسمت آزمائی تو کرو‘‘۔ میں نے اسے کہا۔۔۔ ’’مشکل ہے‘‘۔ اس نے مایوسی کے انداز میں کہا۔۔۔ ’’میں جاؤں گا تو وہ بھاگ جائیں گے۔ کیونکہ یہ بڑے تیز ہوتے ہیں، قدموں کی چاپ سے بھی بھاگ جاتے ہیں۔ ان کی سماعت بڑی تیز ہوتی۔۔۔‘‘ اس نے ایک لمبی تقریر کرنا شروع کردی۔ وہ اپنی ناکامی کے بارے میں کتنا پر امید تھا۔۔۔ میں نے اسے عمل پر آمادہ کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ آپ جاکر ٹرائی تو کرو۔ پہلے سے نتائج اخذ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جب تک کہ تم نے ابھی عمل بھی نہیں کیا۔۔۔ وہ تیار ہوگیا۔ پھر اس نے بڑی احتیاط سے خرگوش کی طرف بڑھنا شروع کردیا۔ مناسب فاصلے پر پہنچ کر اس نے فائر کیا اور خرگوش مجھے جھاڑیوں میں دوڑتے ہوئے نظر آئے۔ اس نے غیر یقینی انداز سے جھاڑیوں کی طرف دیکھا اور اس طرف دوڑا۔ جب وہ واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں ایک خرگوش تھا۔ کچھ دیر پہلے وہ شخص اپنی کامیابی کے بارے میں کس قدر ناامید تھا لیکن جب اس نے ناکامی کے تصور سے کنارہ کش ہوکر عملی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا تو وہ مثبت انداز فکر رکھنے والوں میں شامل ہوگیا اور کامیاب ہوا۔

آپ کو بھی خود کو شکاری تصور کرنا ہے۔ آپ کا ہدف کیا ہے؟ اس کو طے کئے بغیر آگے بڑھنا ناممکن ہے۔
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.

wajee
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,478 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 322
Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-07-09, 10:08 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
مریم گیلانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مقام: خوابوں کی سرزمین
مراسلات: 100
کمائي: 1,252
شکریہ: 62
64 مراسلہ میں 141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا لکھا ہے آپ نے
مریم گیلانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-07-09, 12:40 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,275
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,478 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ پر یہ میں نے نہیں لکھا ۔۔۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نظر, ممکن, آج, جرم, دیکھو, شخص, صلاحیتیں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کا مکمل تصوری البم عرفان حیدر کتاب گھر 15 26-12-10 06:39 AM
علامہ اقبال کا تصور خودی۔ محمدخلیل شاعر مشرق علامہ اقبال 31 02-12-10 11:14 PM
غامدی صاحب کا تصورِ سنت میاں شاہد اسلام اور عصر حاضر 7 18-11-09 09:23 AM
”اقبال کا تصور شاہین“ خرم شہزاد خرم اردو ادب سے اقتباسات 7 06-12-07 01:55 PM
اسلام کا تصورِ علم حصہ دوم زبیر اسلامی نظریہ حیات 0 17-08-07 03:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger