واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


ٹم برنس لی"بابائے انٹرنیٹ" آخری حصّہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-05-09, 05:22 PM   #1
ٹم برنس لی"بابائے انٹرنیٹ" آخری حصّہ
shafresha shafresha آف لائن ہے 05-05-09, 05:22 PM

اس مضمون کا پہلا حصہ پڑھنے کے لیئے نیچے دیئے لنک پر کلک کریں۔
ٹم برنس لی"بابائے انٹرنیٹ"

CERN میں ٹم کو جس پرجیکٹ پر کام کا موقعہ ملا اُس کا نام تھا :
Distributed real-time systems for scientific data acquisition and system control اس پرجیکٹ کے ساتھ ساتھ ٹم ایک اور پرجیکٹ پر بھی کام رہا تھا جسکا نام تھا FASTBUS یہ ایک ریموٹ پروسیجر کال سسٹم تھا۔ اُنیس سو نواسی میں ٹم نے ایک "گلوبل ہائپر ٹیکسٹ پروجیکٹ" کا خیال پیش کیا، اس پروجیکٹ کو آج ہم ورلڈ وائیڈ ویب یعنی WWW کے نام سے جانتے ہیں۔
ٹم کا یہ خیال دراصل اُس کے پچھلے ذاتی انفارمیشن سارٹنگ کے پروگرام "Enquire" پر مبنی تھا۔ اس سیدھے سادھے پروگرام کا مرکزی خیال دراصل مختلف جگہوں اور مقامات پر بیٹھے لوگوں کو ایک مرکزی پروگرام کے ذریعے معلومات شئیر کرنے کا موقعہ فراہم کرنا تھا۔ ٹم نے بعد میں دُنیا کا پہلا ورلڈ وائیڈ ویب سرور "httpd" لکھا اور اس کے لیئے پہلا کلائنٹ سافٹ وئیر بھی بنایا، یہ پروگرام NeXTStep Environment میں چلتے تھے۔
اُنیس نوے میں شروع کیئے جانے والا یہ پروجیکٹ اُنیس سو اکیانوے میں کامیابی سے CERN میں استعمال ہونے لگا۔ اُنیس سو اکیانوے سے اُنیس سو تیرانوے تک ٹم نے مختلف لوگوں کی آرا اور مشورے سے اس پروگرام کو بہتر بنایا ۔ ٹم کی وضع کی گئی اصطلاحات URLs, HTTP اور HTML دیگر سائنسدانوں میں مقبولیت پا گئیں اور آج تک مقبولِ عام ہیں۔

ٹم کا بنایا ہوا ویب براؤزر علمی حلقوں میں مقبول تھا ۔ اسی دوران مارک اینڈرسن کے "Mosaic" نے اپنی الگ شناخت بنائی اس نئے ویب براؤزر میں ٹم کی ایجاد کردہ HTML کو بہت خوبصورتی اور اپنی مرضی سے استعمال کیا کاسکتا تھا۔ "Mosaic" نے بعد میں اپنے دور کے مقبول ترین براؤزر "Netscape" کی بُنیاد رکھی۔

اُنیس سو چورانوے میں ٹم نے CERN میں "World Wide Web Consortium" کی بُنیاد رکھی۔ اس ادارے کی ابتدا سے لیکر آج تک ٹم اس ادارے کا ڈائیریکٹر ہے ۔ اس کنسورشم کا مقصد ورلڈ وائیڈ ویب کو اُسکی مکمل صلاحیت کے ساتھ دُنیا میں پھیلانا اور نت نئی ایجادات کے مطابق ڈھالنا ہے۔ اُنیس سو چورانوے ہی میں ٹم نے Massachusetts University میں واقع دُنیا کے بہترین انسٹیٹیوٹ Institute of Technology یعنی MIT کی لیبارٹری فار کمپیوٹر سائنس "LCS" کو جوائن کرلیا ۔

دسمبر دو ہزار تین میں ملکہ برطانیہ نے ٹم کی خدمات کے اعتراف میں ٹم کو نائٹ ہُڈ "Knighthood" کے اعلی ترین اعزاز سے نوازا۔ اس اعزاز کے علاہ ٹم کے پاس مندرجہ ذیل اعزازات بھی ہیں۔

.1 فرسٹ ہولڈر آف 3Com Founders Chair (اُنیس سو ننانوے)
.2 فاﺅنڈر پروفیسر 3Com Engineering School
.3 ہیڈ آف Decentralized Information Group
.4 پروفیسر Computer Science Department یونیورسٹی آف ساﺅتھ ہمپٹن UK (دو ہزار چار)
5. کو ڈائیریکٹرWeb Science Research Initiative (دو ہزار چھ)

یہاں میں ٹم کے ساتھ کام کرنے والے CERN کے ساتھی "Robert Cailliau" کا ذکر کرنا مُناسب خیال کرتا ہوں جو ٹم کے ابتدائی سفر میں ٹم کے ساتھ تھا۔

ٹم نے "Weaving the Web" کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی ہے جس میں اُس نے انٹرنیٹ کے ماضی، حال اور مستقبل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ذیل میں‌اس مضمون سے متعلقہ چند تصاویر ہیں جو آپ کی دلچسپی کے لیئے پیش کی جارہی ہیں۔ مذکورہ مضمون پر آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔
۔
۔

Attached Thumbnails
timfinal.jpg  


Last edited by shafresha; 05-05-09 at 05:25 PM.. وجہ: چند اعراب کی تصیح

 
shafresha's Avatar
shafresha
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,603 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 295
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-05-09), محمدخلیل (08-05-09), رضی (10-06-09)
پرانا 08-05-09, 07:51 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جانی اسکو پچھلے حصہ کے ساتھ ہی ملادیتے
بہت معلوماتی شئرنگ ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (10-06-09)
پرانا 09-05-09, 01:39 PM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

----------------------------------------------------------------------
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-06-09, 02:14 PM   #4
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,543
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ تو پہلے حصے والی ہی معلومات ہے ایک جگہ جمع کردیا ہے شکریہ
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-06-09, 04:06 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,259
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہد بھائی ٹم برنرزلی زندہ ہے؟
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
راشد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (10-06-09)
پرانا 10-06-09, 06:39 PM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,819
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,603 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راشد احمد مراسلہ دیکھیں
شاہد بھائی ٹم برنرزلی زندہ ہے؟
جی ہاں وہ حیات ہیں اور تادم تحریر World Wide Web Consortium نامی ادارے کے ڈائیریکٹر ہیں۔

Last edited by shafresha; 10-06-09 at 06:44 PM.
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
راشد احمد (10-06-09)
جواب

Tags
color, com, computer, data, engineering, environment, group, hood, کمپیوٹر, ویب, مکمل, world, آج, انٹرنیٹ, بہترین, بھائی, تحریر, تصاویر, حال, سفر, سافٹ, شناخت, صلاحیت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ََِِ"" اپنا وزن کم کریں "" مژگان فیشن اور بیوٹی ٹپس 29 01-01-12 02:34 AM
انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" Hashims Search Engines 8 02-09-11 03:24 PM
اسلامی سکرین سیور """ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ؟ """" عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 17 23-02-11 07:37 PM
"کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا حیدر خبریں 6 11-10-10 04:49 PM
کراچی میں پولیس کا "ناکے پہ ناکہ "اور ڈاکو ں کا "ڈاکے پہ ڈاکہ"جاری جاویداسد خبریں 0 01-10-10 06:38 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:27 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger