واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


پاکستان کے حالات، 2012 اور ریحان حیدر کا مشورہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-03-11, 02:15 PM   #1
پاکستان کے حالات، 2012 اور ریحان حیدر کا مشورہ
حیدر حیدر آن لائن ہے 01-03-11, 02:15 PM

پاکستان کے حالات:
فی زمانہ پاکستان کے حالات یہ ہیں کہ ہر طرف طوائف الملوکی کا دور دورہ ہے۔ ملکی و غیر ملکی دہشت گردون نے قتل و غارت کا طوفان برپا کر رکھا ہے۔ مہنگائی کا عفریت آئے دن نت نئے شکار نگلتا چلا جا رہا ہے۔ ملکی ترقی کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا ہے۔ کرپشن کا یہ عالم ہے کہ سپریم کورٹ سو موٹو ایکشن لے لے کر عاجز آ چُکی ہے۔ الغرض ایک نفسا نفسی کا سا عالم ہے۔

2012 اور پاکستان:
کئی علما گزشتہ دہائی سے اس بات کی طرف اشارہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ 9/11 کا اصل نشانہ افغانستان نہیں بلکہ پاکستان تھا۔ شیطانی قوتیں در حقیقت اپنے عزائم کو بروئے کار لانے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کرنا چاہتی ہیں کہ انکے راستے کی تمام رکاوٹیں پہلے ہی ختم کر دی جائیں تاکہ انکو للکارنے والا کوئی نہ ہو۔ اگر مسلم امہ میں سے ہم نظر دوڑائیں تو شیطانی قوتوں کا سامنا کرنے کی فوجی طاقت ماسوائے پاکستان کے کسی اور کے پاس نہیں ہے۔ کسی حد تک ایران کو بھی اس فہرست میں ڈالا جا سکتا ہے۔شیطانی قوتوں کا پاکستانی ایٹمی قوت کے خلاف عرصہ دراز سے جاری اور روز افزوں تیز تر ہوتا پروپیگنڈہ اور امریکہ کی ہاٹ پرسوٹ کی خواہش اور ارادے بار بار اس بات کی طرف نشاندہی کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے کے گرد شیطانی قوتوں کا گھیرا تیزی سے تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں چند علما نے ایک دہائی قبل ہی اس بات کا اشارہ کر دیا تھا کہ یہ تبھی ممکن ہو گا جب پاکستان میں خانہ جنگی کی صورت حال پیدا ہو گی۔ اور خانہ جنگی کی صورت حال تبھی پیدا ہو گی جب پاکستانی مسلح افواج کے مختلف گروہ آپس میں ہی برسر پیکار ہو جائییں گے۔
امریکہ کا بار بار پاکستانی مسلح افواج میں موجود اُن عناصر کی طرف دھمکی آمیز رویہ کہ جو امریکہ کو نا پسند کرتے ہیں، شمالی وزیرستان آپریشن کے لیے دباؤ وغیرہ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی تاریخ کے نازک ترین دور میں سے گزر رہی ہیں ۔ اور ذرا سی لغزش شیطانی طاقتوں کے مقاصد کو پورا کرنے کا سبب بن سکتی ہیں ۔ یعنی مسلح افواج میں بغاوت اور جس کا نتیجہ پاکستان میں خآنہ جنگی۔
چناچہ یہ اور ان جیسے دیگر کئی اشاریے ہم کو آگاہ کر رہے ہیں کہ یہ وقت انقلاب کا نہیں ہے۔
موجودہ مسلح انقلاب مثبت اثرات سے زیادہ منفی اثرات لا سکتا ہے۔ یعنی شیطانی قوتوں کو یہ موقع بہم پہنچانا کہ وہ پاکستان میں داخل ہو کر پاکستانی ایٹمی اثاثوں کا تباہ کر کے واپس چلی جائیں۔ اور 2012 ہو جائے ۔ یعنی شیطانی طاقتوں کا سامنہ کرنے والی کوئی قوت (بظاہر )باقی نہ رہ جائے۔

حیدر ریحان کا مشورہ:
گزشتہ کئی دنوں سے اس فورم کے ایک ممبر حیدر ریحان بھی انقلاب سے دور رہنے کا مشورہ دیتے دکھائی دیتے ہیں۔باوجود اس کے کہ وہ اپنی بات سمجھا نہیں پا رہے۔ بہر حال موجودہ حالات میں انکا مشورہ قابل غور ضرور ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی یہ سوال بھی ذہن میں پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان کے حالات کو نظر میں رکھتے ہوئے کیا ہم محض 2012 کے خوف سے ملک میں تبدیلی کی کوشش ہی نہ کریں؟
موجودہ حکمران شرافت سے کوئی بات مانتے دکھائی نہیں دیتے۔ یہ لوگ اچھا کام صرف تبھی کرتے ہیں جب ان پر شدید عوامی دباؤ آ جائے۔ورنہ اگر انکو معلوم ہو کہ کسی بھی وجہ سے عوان انکے خلاف نہیں اُٹھ کھرے ہوں گے تو یہ شیطانی آلہ کار بن کر دندناتے پھریں گے اور ملک کا بیڑہ ویسے ہی غرق کر کے رکھ دیں گے۔

اضافی معلومات:
جہاں تک میری یادداشت کام کرتی ہے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فتنوں کے بیان میں یہی فرمایا تھا کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ روز نت نئے فتنے برپا ہوں گے۔اور ایسے وقت کے لیے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی تجویز فرمائی تھی کہ جو جہاں ہے وہیں رُکا رہے۔ایسے فتنوں کے وقت میں بیٹھا ہوا ، چلنے والے سے بہتر ہے۔ اور لیٹا ہوا، بیٹھے ہووں سے۔مجھے یہ نصیحت بھی یاد پڑتی ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ تب تم اپنی تلوار کو توڑ ڈالنا (یعنی یہ چانس ہی نہ رہے کہ تم مسلح بغاوت کر سکو)۔ مجھے یہ بھی یاد پڑتا ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے نصیحت کی تھی کہ جہاں تک ممکن ہو شہروں سے دور ہو کر بیابانوں اور پہاڑوں میں چلے جانا۔ واللہ اعلم

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,411
شکریہ: 52,572
11,198 مراسلہ میں 35,312 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 257
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-03-11), ھارون اعظم (01-03-11), محمدخلیل (01-03-11), مرزا عامر (01-03-11)
پرانا 01-03-11, 09:53 PM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,101
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,719 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں بدر بھائی کی سوچ سے مکمل اختلاف کرتا ہوں.
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-03-11), مرزا عامر (01-03-11), حیدر (01-03-11)
پرانا 01-03-11, 10:07 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,411
کمائي: 96,285
شکریہ: 52,572
11,198 مراسلہ میں 35,312 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے کونسی سوچ پیش کی ہے؟
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-03-11), عبداللہ آدم (01-03-11)
پرانا 01-03-11, 11:51 PM   #4
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,101
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,719 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تو اوپر کیا جھک ماری ہے؟؟؟
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (02-03-11)
جواب

Tags
9/11, color, فورم, کورٹ, کوشش, پاکستان, پاکستانی, پسند, لوگ, نظر, مہنگائی, موقع, ممکن, معلوم, آپریشن, ایران, اللہ, اچھا کام, امریکہ, جام, خلاف, زمانہ, سپریم, عالم, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انسانی زندگی پر ستاروں کے اثرات، قرآن و حدیث‌ کی روشنی میں عبداللہ حیدر کفروشرک 21 18-01-12 12:37 PM
خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان میں بارش زیارت، گلیات، چترال اور مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان گلاب خان خبریں 0 19-02-11 03:44 AM
بدترین معاشی حالات، پاکستان جلد عوامی بغاوت کا شکار ہو سکتا ہے گلاب خان خبریں 0 04-02-11 04:49 AM
بھارت، من موہن نے تیل کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ مسترد کردیا ابن ضیاء خبریں 8 01-02-10 09:42 PM
بھارت، آسام کے پانچ اضلاع میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے وجدان خبریں 3 06-10-08 09:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger