واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


پنجاب میں انقلابیوں کی جنگ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-06-11, 12:50 PM   #1
پنجاب میں انقلابیوں کی جنگ
fazain fazain آف لائن ہے 18-06-11, 12:50 PM

مجھے یوں لگتا ہےجیسے پنجاب انقلابیوں کی رزم گاہ اور میدانِ جنگ بننے والا ہے۔اور ہو سکتا ہے کہ انقلابیوں کی یہی جنگ نیم خوابیدہ پنجاب کو بیدار کر دےورنہ اب تک پنجاب کا یہی رویہ لگتا ہےکہ پنجاب کی قوت برداشت یا فاتحوں اور حکمرانوں کو سہنے کی صلاحیت ہمیشہ بحث کا موضوع رہی ہے۔ فلحال تو یہ جنگ انقلاب دو انقلابی لیڈروں کے درمیان ہوگی لیکن اگر اس کشمکش میں گرما گرمی پیدا کردی تو انشااللہ دوسرے انقلابی بھی خم ٹھونک کر میدان میں اُتر آئیں گے۔اور اپنے اپنے نعروں سے پنجابیوں کی نیند میں خلل ڈالیں گے۔ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جب یہ شیر نیند سے بیدار ہوتا ہے تو انقلاب آتا ہے۔ورنہ انقلاب دریائے راوی میں بہہ جاتاہے۔کسی زمانے میں قائداعظم اور علامہ اقبال کو بھی پنجاب سے یہی گلہ تھا کہ پنجاب سورہاہے۔اور طویل عرصے تک سکھوں کو سہنے کے بعد اب انگریزوں کو برداشت کر رہا ہے۔اسی حوالے سے کچھ عرصہ قبل محتر آیاز میر نے بھی یہی طعنہ دیاتھاکہ پنجاب نے تو رنجیت سنگھ کے علاوہ کوئی لیڈر پیدا ہی نہیں کیا۔

جس طرح ہمارے موجودہ انقلابیوں کو گلہ ہے کہ پنجاب سو رہا ہےاور اس کےبلند بانگ انقلابی نعروں کا خاطر خواہ جواب نہیں دے رہا اسی طرح کسی دور میں مسلم لیگی قیادت کو بھی پنجاب سے یہی شکایت تھی اور وہ یہ کہتے تھے کہ جب تک پنجاب کا شیر نہیں جاگے گا ، جب تک پنجاب کا شیر" کا شیر ہوشیار نہیں ہوگا نہ ہماری تحریک آگے برھے گی اور نہ ہی ہندوستان میں انقلاب آئے گا۔ خود قائداعظم بھی پنجاب کی سردمہری سے دل گرفتہ تھے۔تاریخ کے اس نازک موڑ پر علامہ اقبال نے قائداعظم کی راہنمائی کی۔اور عامی توجہ حاصل کرنے کے نسخے بتائے۔جب قائداعظم نے ان نسخوں کو اپنایا تو پنجاب میں بیداری کی لہر پھیلنے لگی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے چند برسوں کے اندر اندر پنجاب کا ہر نوجوان ، ہر گھرانہ پاکستان بن گیا۔اور گلی محلے یہ نعرے گونجنے لگے بن کے رہے گا پاکستان لے کے رہیں گے پاکستان۔
آج کل پنجاب دو انقلابی لیڈروں کی رزم گاہ اور آماجگابناہوا ہےاور دونون لیڈروں کو بنجاب کی غنودگی اور بے اعتنائی سے شکایات ہے۔ دونوں اچھی طرح جانتے ہے کہ لاہور میں انقلاب برپاکئے بغیر پنجاب میں انقلاب برپا نہیں کیا جاسکتااور پنجاب میں انقلاب برپاکئے بغیر پاکستان میں تبدیلی نہیں لائی جاسکتی۔میں شہباز شریف صاحب گزشتہ تین سال سے دن رات انقلاب پکار رہے ہے۔ کبھی وہ یہ انقلاب سڑکوں اور فلائی اوروں کی تومیر کے حوالے سےشیر شاہ سوری بن کر لانا چاہتے تھے اور کبھی سستی روٹی کے تندوروں کے زریعے انقلاب کی آگ بھڑکانا چاہتے تھے۔لیکن افسوس کہ یہ نسخے کارگر نہ ہوئے۔
ہر انقلاب کے پیچھے ایک فکر ایک فکر، ایک فلسفہ، اور ایک محرک ہوتا ہے۔بھلا محلات میں رہنے والے اور اسودگی مارے حکمران کیسے انقلاب لاسکتے ہیں؟اب س خلا کو پُر کرنے کے لئے متوسط کے اجارہ دار اپنی تجربہ کار فوج کے ساتھ پنجاب میں انقلاب لانے کے لئے لاہور میں اُترے ہےاور اُنھیں یقین ہے کہ وہ جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف نعریں لگاکر پنجاب میں انقلاب برپا کردیں گے۔ وہ نہیں سمجھتے ہے کہ ان کی پشت پر بھتہ ، ٹارگٹ کلنگ اور لسانی عصبیت کا بوجھ لدا ہوا ہے۔جس سے پنجابی خائف ہے نعرے خوفزدہ عوام میں جوش پیدا نہیں کیا کرتے اسلئے انجام معلوم۔۔۔۔۔۔۔۔محققین کہتے ہے کہ ہر انقلاب ایک فکری بنیاد اورنظریاتی کمٹ منٹ ہوتی ہوتی ہے۔فکری قوت کے بغیر صرف نعرے لگانے سے انقلاب نہیں آیا کرتے۔ انقلاب کی خشت اول، خلوص اور سچ پر رکھی جاتی ہے جو موجودہ انق؛ابیوں کا طری امتیاز نہیں۔تاریخ یہ بتاتی ہے کہ ہر قائداعظم کے پیچھے ایک اقبال ہوتاہےجبکہ موجودہ انقلاب نعمتوں سے تہی دامن ہےاسلئے آپ موجودہ انقلابی جنگ کو زیادہ سے زیادہ سیاست کی دوکان کہہ سکتے ہیں۔
آمید ہے آپ سمجھ گئے ہونگے۔
__________________
زمانہ دیکھے گا جب میرے دل سے
محشر اٹھے گا گفتگو کا

 
fazain's Avatar
fazain
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 544
شکریہ: 602
343 مراسلہ میں 782 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 138
Reply With Quote
fazain کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (18-06-11)
پرانا 18-06-11, 01:53 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,584
کمائي: 315,372
شکریہ: 25,214
16,402 مراسلہ میں 41,657 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کامران بھئی ۔۔۔ جن کی تحریر شیئر کریں ساتھ حوالہ بھی دے دیا کریں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
fazain (18-06-11)
پرانا 18-06-11, 01:54 PM   #3
Senior Member
 
fazain's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 544
کمائي: 6,664
شکریہ: 602
343 مراسلہ میں 782 بارشکریہ ادا کیا گیا
fazain کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں fazain کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھا بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
fazain آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, کلنگ, گھرانہ, پاکستان, یوں, یا, قائداعظم, نیند, موجودہ, انجام, بے, توجہ, جواب, خود, خلاف, دل, رات, سیاست, سوری, سال, عوام, علامہ, عرصہ, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارتی فوجیوں کو راشن سپلائی میں بدعنوانیوں کا انکشاف جاویداسد خبریں 0 04-08-10 07:13 PM
جعلی ڈگریوں کی ریس جاری 529ارکان اسمبلی کی ڈگریوں میں 29جعلی 22مشکوک ۔ جاویداسد خبریں 0 14-07-10 06:36 PM
ہوٹل میں امریکی فوجیوں کا پراسرار آپریشن! کیا حملہ ان فوجیوں پر تھا؟ تفسیر حیدر خبریں 1 21-09-08 08:23 PM
جیو کی بندش اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف لاہور میں صحافیوں کی احتجاجی ریلی عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 08:36 AM
میڈیا پر پابندیوں کیخلاف راولپنڈی اسلام آبادمیں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger