واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


پنجتن کا ٹولہ!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-03-10, 09:15 AM   #1
پنجتن کا ٹولہ!
shafresha shafresha آف لائن ہے 29-03-10, 09:15 AM

میں، اشفاق، منصور، شعیب اور ذاکر!
پانچ لڑکوں پر مشتمل یہ وہ ٹولہ تھا جسے میںنے "پنجتن" کہہ کر پکارا ہے۔

اس گروپ میں منصور اور شعیب ہی ایسے تھے جن کی دوستی کافی پُرانی تھی ، میں اشفاق اور ذاکر تو بعد میں اس میں شامل ہوئے اور اس دوستی نے جنم لیا تھا مسجد "تاج المساجد" میں۔

واقعی کچھ یوں بیان کیا جاتا ہے کہ منصور بھائی بچپن ہی سے خوش الحان تھے اور یہ خوش الحانی اُنھیں ورثے میں ملی تھی۔ گھر سے قریب ہی مسجد "تاج المساجد" واقع تھی اور ننھے منصور میاں محلے کی دیگر بچوں کی طرح اس مسجد میں مدرسہ پڑھنے جایا کرتے تھے۔ مسجد میں آئے دن ہونی والی نعت خونی کی محافل میں مدرسے کے طلباءبڑے شوق سے حصہ لیا کرتے تھے۔ اُنہی بچوں میں ایک چھوٹا سا معصوم بچہ شعیب نام کا بھی تھا۔ یہ بچہ بھی بلا کا ذھین اور خوش الحان تھا۔ اس بچے کی ایک خصوصیت جو اُسے دوسروں سے ممتاز کرتی تھی وہ اُس کا دوسروں کی نقل اُتارنا تھا، وہ کسی بھی نعت خواں کی خوبصورتی سے نقل اُتار سکتا تھا۔

جلد ہی ننھے منصور اور شعیب کی دوستی ہوگئی اور آج تک قائم ہے۔

ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ " اس دوستی نے جنم لیا تھا مسجد تاج المساجد میں"۔ تاج المساجد کا مطلب ہے "مسجدوں کا تاج" اگرچہ یہ بات مبالغہ لگتی ہے مگر جن لوگوں کے اس مسجد کی رونق اور چہل پہل دیکھی ہے وہ یقینا اس بات سے متفق ہوں گے کہ مسجد تاج المساجد اپنے نام کی طرح حسین اور خوبصورت تھی
(نوٹ:اب یہ مسجد ایک سنگی قلعے کا روپ دھار چکی ہے اور بد قسمتی سے اپنی ساری خوبصورتی سے ہاتھ دھو چکی ہے)۔

مسجد کی تعمیر میں محلے کے اکثر بزرگوں نے حصہ لیا تھا اور اپنے فن کی مہارتیں دکھائیں تھیں۔ تاج المساجد کی ایک خاص بات اس کا مسجد نبوی سے مشابہ ڈیزائن تھا۔ دوسری خاص بات اس کے صحن میں بنے کالے اور پیلے رنگ کا فرش تھا ۔ چکور خانوں پر مشتمل اس ڈیزائن کے کالے حصے گرمیوں میں ٹھنڈے اور پیلے رنگ کے حصے گرم ہوتے تھے، سردیوں میں یہ عمل اُلٹ ہوجاتا تھا۔

"تایا نے اپنی پوری مہارت اس میں لگا دی تھی" منصور بھائی نے مجھے ایک دن بتایا تھا!
یہ سب ہوتا کیسے تھا کسی کو نہیں معلوم۔
مسجد کا گنبد اور محرابیں بھی مسجد نبوی کی یاد دلاتیں تھی۔

تو جناب اسی مسجد تاج المساجد میں جہاں منصور بھائی اور شعیب کی دوستی ہوئی تھی، اشفاق نے بھی قدم رکھا اور پھر پیچھے پیچھے میں اور ذاکر بھی آگئے۔
ذاکر کے گھرانے سے ہمارے بچپن کے تعلقات تھے۔ ذاکر کے چچا میرے ابو کو اُستاد کہہ کر پکارتے تھے، دونوں گھرانوں میں بے تکلف آنا جانا تھا۔
البتہ اس گروپ میں اشفاق ہی ایسا تھا جو تنہا تھااور شاید آج تک ہے!


نوٹ:
میرے نہایت قریبی دوستوں ‌کا یہ تذکرہ ابھی ادھورا ہے!

 
shafresha's Avatar
shafresha
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,603 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 767
Reply With Quote
22 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (31-03-10), saraah (28-03-11), فیصل ناصر (29-03-10), پاکستانی (26-03-11), ھارون اعظم (29-03-10), یاسر عمران مرزا (24-11-10), نورالدین (30-03-10), موجو (10-12-11), محمدخلیل (10-08-10), مرزا عامر (10-08-10), ابو عمار (30-03-10), احمدنواز (10-08-10), بزم خیال (27-03-11), رضی (14-12-10), سحر (29-03-10), شاہ جی 90 (29-03-10), عارف اقبال (31-03-10), عبدالقدوس (12-08-10), عبداللہ آدم (29-03-10), عبداللہ حیدر (29-03-10), غلام مجتبی جان (29-03-10), غلام خان (26-01-12)
پرانا 29-03-10, 10:23 AM   #2
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تکمیل کا انتظار ہے ،
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (03-09-10), shafresha (29-03-10), رضی (14-12-10), شاہ جی 90 (29-03-10)
پرانا 29-03-10, 11:35 PM   #3
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہمیں بھی ، اور شدت سے انتظار رہے گا
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-03-10), رضی (14-12-10)
پرانا 29-03-10, 11:38 PM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہد بھائی اتنا انتظار نا کرایا کریں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-03-10), رضی (14-12-10), شاہ جی 90 (31-03-10)
پرانا 30-03-10, 12:29 PM   #5
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,819
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,603 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پنجتن کا ٹولہ!
دوسری قسط!


چلیئے میں پہلے ان حضرات کے حلیئے اور شخصیتوں سے آپ کو آگاہ کردوں۔

منصور بھائی

چھوٹے قد کے منحنی سے جسم کے مالک ہیں۔ رنگ سانولی سی اور پیشانی چوڑی ہے جو ان کے ذہین ہونے کی نشانی ہے۔ منصور بھائی کو وراثت میں کئی ہنر ملے ہیں اس لیئے ان کی ذات میں بیک وقت ایک اچھے گوئیے، کارپینٹڑ، اُستاداور قاری کی صلاحیتیں پائی جاتیں ہیں۔

بتانے والے بتاتے ہیں کہ منصور بھائی لڑکپن میں "ٹی بی" کا شکار ہوگئے تھے۔ اُن کی والدہ نے اُنہیں شہر سے دور واقع "ٹی بی سینیٹوریم" میں داخل کروادیا تھا۔ ٹی بی کو لاعلاج اور مہلک مرض تصور کرنے والوں کو بیچارے منصور کی ذندگی کی کوئی اُمید نظر نہیں آتی تھی۔

وہاں رات کو تیز ہوائیں چلتی تھی اور جنگلی کُتے اکثر اسپتال کے احاطے میں گھس آتے تھے، منصور بھائی نے مجھے ایک دن بتایا تھا۔

سینیٹوریم کے عملے کی محنت اور منصور بھائی کی والدہ کی دُعاؤں سے منصور بھائی کونئی زندگی مل گئی اور وہ کچھ سالوں میں صحت یاب ہوکر گھر واپس آگئے۔

سینیٹوریم میں گذارے سال اُن کی زندگی کے پُر آشوب سال تھے۔ اُن دنوں کی یادوں نے منصور بھائی کو یکسر تبدیل کرڈالا۔ اُن کا رجحان مذہب کی جانب ہوگیا تھا۔ اُنہوں نے خالق کائنات کے حضور حمد اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدحت شروع کردی۔ سینیٹوریم سے گھر واپسی پر وہ مسجد کی طرف گئے اور پھر وہیں کے ہو کر رہ گئے۔

منصور بھائی اس ٹولے میں تصوف کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سیدنا الشیخ عبدالقادر سے لے کر لعل شہباز قلندر اور موجودہ دور کے کئی بزرگوں سے عقیدت رکھتے ہیں۔ اسلام کے کے مشہور اصفیاءاور علما کی لکھی ہوئی کتابوں اور حوالوں کو رٹا ہوا ہے۔
امام غزالی ، مولانا رومی، خواجہ فرید الدین عطار، حضرت شمش تبریزی، حضرت داتا گنج بخش سمیت کئی جلیل القدر اصفیاو اولیا کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں۔

منصور بھائی کے بارے میں ایک روایات اور بھی پائی جاتی ہے (اس روایت کا راوی شعیب ہے) ۔
چناچہ کہا جاتا ہے کہ منصور بھائی کی شادی سے پہلے جب تک اُن کا کمرہ نہیں بنا تھا، اُنہوں نے گھر کے پچھواڑے میں ایک قبر کھودی ہوئی تھی اور جب نفس اس فانی دُنیا کی رغبت کی جانب مائل ہوتا تو وہ اس قبر میں لیٹ کر اپنے نفس کو قبر کی ہولناکیوں سے ڈراتے اور مراقبہ کرتے۔
دروغ بہ گردن راوی۔ ۔ ۔ ۔۔

منصور بھائی نے ایک مشہور مذہبی تنظیم (جس کا ذکر آگے آئے گا) کے زیر اہتمام قراءت کا کورس کیا اور بطور قاری کئی سال کی طلبا ءکی تربیت کی۔

PACC سے انگلش لینگوئج کا کورس کرنے کے بعد علاقے میں خواتین کو انگلش کی تعلیمات سے روشناس کرنے کا سہرہ بھی منصور بھائی کے سر جاتا ہے۔
PACC ہی سے ایک علت یعنی "بانسری" بھی لاحق ہوئی لہذا اکثر اُسے بجاتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ اشفاق کے خیال میں‌یہ " نیرو" کی بانسری ہے!

منصور بھائی نے ایک سچے مُرشد کی تلاش میں کئی جگہوں کا سفر اور کئی شخصیات سے بھی مُلاقات کی۔ اس سفرتلاش حق کے دوران ہم بدبخت "گوہر شاہی" سے بھی ملے تھے۔
تم نے دیکھا اُس خبیث نے ہاتھوں میں‌انگوٹھیاں اور دھاتی گھڑی پہنے ہوئی تھی!
گوہر شاہی سے مُلاقات کے بعد منصور بھائی نے میرے کان میں شرگوشی کی تھی!

اب تک اُنہیں اُن کا گوہر مطلوب نہیں مل سکا ہے!

آج کل شاعری سے شغف فرمارہے ہیں ۔ تصوف اور فلسفے سے عقیدت اُن کے اشعار سے عیاں ہے۔
اگر موقعہ ملا تو اُن کے اشعار آپ سے شئیر کروں گا۔


نوٹ: میرے نہایت قریبی دوستوں ‌کا یہ تذکرہ ابھی ادھورا ہے!

Last edited by shafresha; 30-03-10 at 08:16 PM. وجہ: چند حروف کی تصیح
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
saraah (28-03-11), فیصل ناصر (30-03-10), پاکستانی (26-03-11), ھارون اعظم (30-03-10), نورالدین (30-03-10), موجو (10-12-11), مرزا عامر (11-08-10), احمدنواز (10-08-10), بزم خیال (27-03-11), رضی (27-03-11), شاہ جی 90 (31-03-10), عارف اقبال (31-03-10), عبدالقدوس (20-08-10), عبداللہ آدم (30-03-10)
پرانا 30-03-10, 07:18 PM   #6
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,101
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,719 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شاہد بھائی کیا بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شخصیت نگاری خوب ہے۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-03-10), شاہ جی 90 (31-03-10)
پرانا 31-03-10, 05:04 AM   #7
Senior Member
 
Kamran_Tabasum's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: rawalpindi
مراسلات: 1,090
کمائي: 13,504
شکریہ: 12,553
976 مراسلہ میں 2,849 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہد بھائ تیسری قسط کب ریلیز ہو گی؟
Kamran_Tabasum آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Kamran_Tabasum کا شکریہ ادا کیا
shafresha (31-03-10), شاہ جی 90 (31-03-10)
پرانا 31-03-10, 02:42 PM   #8
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,101
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,719 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کب ریلیز ہو گی؟))))))))))))

انیمیشن جاری ہے شاید اس لیے تاخیر ہو رہی ہےےےےےےےےےےے
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-04-10), شاہ جی 90 (31-03-10)
پرانا 10-08-10, 12:40 PM   #9
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,819
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,603 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پنجتن کا ٹولہ!
تیسری قسط!


شعیب
مذکورہ ٹولے کا دوسرا رکن شعیب ہے۔
شعیب میری دانست میں بیک وقت خوش قسمت بھی ہے اور بدقسمت بھی۔
خوش قسمت اس لیئے کہ قدرت کی طرف سے اُسے بہترین حافظہ، آواز، اور حاضر دماغی عطا ہوئی ہے ۔
بد قسمت اس لیئے کہ وہ اپنی ان صلاحیتوں کو کما حقہ استعمال کرنے میں ناکام رہا۔

اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہونے کی وجہ سے شعیب کو سب ڈھیر سارا پیار ملا۔ ناصرف گھر والے بلکے خاندان اور آس پاس کے لوگ بھی اس بچے کی ذہانت و فطانت کے معترف تھے۔

مسجد تاج المساجد میں ایک صوفی صاحب ہوا کرتے تھے۔ صوفی صاحب کی خصوصیت اُن کا لہک لہک کر انتہائی خو ش الہانی سے نعت و حمد پڑھنا تھا۔ (افسوس کے بعد میں صوفی صاحب کو انتہائی رکیک اور گھناﺅنے الزام کے بعد مسجد کی ذمہ داریوں سے برخاست کردیا گیا تھا)۔

تو مسجد کے تمام بچے صوفی صاحب کی صحبت میں نعت خونی کیا کرتے تھے۔ صوفی صاحب کا یہ معمول تھا کہ فجر کی نماز کے بعد لاؤڈ اسپیکر کھول کے نعتیں اور حمد پڑھا کرتے تھے۔مدرسے کے بچے بھی اُن کی معیت میں اپنے اپنے جوہر دیکھایا کرتے تھے۔اُنہی بچوں میں سب سے منفرد آواز شیعب کی بھی ہوتی تھی۔ جب وہ نعت پڑھتا تو چلنے والے مسجد کے اندر جھانک جھانک کر نعت پڑھنے والے کو دیکھتے، بعض خوش ہوکر انعام وغیرہ بھی دیا کرتے تھے۔

گھر کا لاڈلہ اور سب سے چھوٹا ہونے کی وجہ سے ملنے والے پیار کے باوجود شعیب شرمیلا واقع ہوا تھا۔ ناجانے کیوں وہ دیگر بچوں کی بہ نسبت منصور کے قریب آگیا اور بچن کی یہ دوستی اب تک برقرار ہے۔

تو بات ہوئی تھی شعیب کی نقل اُتارنے کی!
میں نے شیعب کو علامہ شاہ احمد نورانی، مولانا شاہ تراب الحق قادری، انڈیا کے مدنی میاں، سمیت درجنوں علماءاور حفاظ کی ہو بہو نقل اُترتے ہوئے دیکھا ہے،خصوصا علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کے مشہور تراویح کے انداز پر تو حقیقت کا گماں ہوتا تھا۔

شعیب نے ایک مشہور دینی ادارے سے حافظ کی سند ایک مشہور و معروف ہستی کے ہاتھوں سے حاصل کی تھی۔ کافی عرصے تک وہ تراویح بھی پڑھاتا رہا ہے ۔

اپنے والد کے انتقال پر بھی اُس کی شوخ طبیعت باز نہیں آئی۔ تیجے والے دن اُس نے ہمیں ہاتھ سے اشارہ کیا اور اندر کمرے میں لے گیا۔ اندر گرم گرم بریانی کی دیگیں رکھی ہوئی تھیں۔ اُس نے جلدی جلدی چند پلیٹوں میں مرغی کی رانیں اور چاول بھرنے شروع کردئیے اور بولا "چلو سالوں شروع ہوجاؤ" اور خود دروازے پر کھڑا پہرا دینے لگا۔

اُس کے بھائیوں نے والد کے انتقال کے بعد اُسے نظر انداز کرنا شروع کردیا تھا۔ وہ اکثر ملتا اور شکایت کرتا، لیکن کمال کی بات ہے کہ اُس نے کبھی اُن سے مدد طلب نہیں کی۔ وہ ہمیشہ ایک نئے منصونے کے ساتھ حاضر ہوتا اور ہمیں ملنے والی کامیابیوں کی نوید سُناتا۔

کچھ عرصے بعد اپنے نئے کاروبار کے ختم ہوجانے یا تباہ ہوجانے کے بعد وہ پھر ذاکر کی دُکان پرہمارے ساتھ موجودہوتا اور اُن واقعات اور لوگوں کو "سلواتیں" سُناتا جن کی وجہ سے اُسے نقصان ہوا ہوتا۔
پولٹری فارم، فش فارم، کباڑی، موٹر سائیکل کی بروکری، ٹھیکیداری، سمیت ناجانے کون کون سے کاروبار شروع ہوئے اور اپنی موت آپ مرگئے۔

شعیب کی ایک عادت (شاید بُری عادت) یہ بھی تھی وہ لوگوں کے نام رکھ دیا کرتا تھا اور مزے کی بات یہ ہے کہ بعد میں صرف ہم ہی نہیں بالکل دیگر ساتھی بھی اُن لوگوں کے اصل کے بجائے شعیب کے دیئے ہوئے نام سے پُکارتے تھے۔
یوں میں بہاری، منصور بھائی چھوٹے، اشفاق مُربہ اور ذاکر قصائی قرار پائے تھے، ہم اُسے حافظ جی کہہ کر پکارتے تھے۔
اُس کی تلوار محض ہم ہی پر نہیں بلکے مشہور شخصیات پر بھی چلتی تھی، جناچہ شاہ تراب الحق قاری "ننگا چھُرا" کہلائے۔
باقیوں کودیئے گئے القابات ناقابل اشاعت ہیں۔

اُس کی طبیعت میں لاُبالی پن کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ کھانے پینے کا یہ عالم تھا کہ بریانی کھانے کے لیئے وہ دوستوں سے اُدھار لینے سے بھی گریز نہیں کرتا تھا۔ اُس کا اسٹائل تھا کہ وہ ذاکر کی دُکان کے قریب بنے تھڑے پر کچھ دیر باتیں کرتا اور پھر کہا "چلو یار بڑی بھوک لگی ہے"۔
ہم نے رات کے تین بجے چائے پراٹھے، بریانی، انڈے چھولے بھی کھائے ہیں اور صبح پانچ بجے دال چاول بھی ہضم کیئے ہیں اور انتہائی نہار منہ ذاہد کی نہاری تو جمعے کے لوازمات میںشامل تھی۔
محض چائے پینے کے لیئے دور واقع ایک مذہبی اجتماع میں شرکت ہر جمعے کا معمول تھا۔

وہ اکثر کئی کئی دنوں بلکے ہفتوں کے لیئے غائب ہوجاتا اور پھر اس دوران ہونے والے واقعات مزے لے لے کر سُناتا۔ اُس کی باتیں سُن کر ہم ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوجاتے۔ پھر وہ ایسا غائب ہوا کہ کوئی خبر ہی نا ملی۔
ایک دن مجھے ملا تو خبر دی کے شادی کررہا ہوں، "کتنے دن کے لیئے" میں نے ہنسے ہوئے کہا!
ابے سالے سچ بول رہا ہوں، وہ سنجیدگی سے بولا، یہ لے اپنا کارڈ۔۔۔۔

القصہ مختصر اب اُس کی شادی ہوگئی ہے، شادی کے دن کے بعد سے اب تک کوئی ملاقات نہیں ہوئی سُنا ہے کہ وہ باپ بن گیا ہے لیکن پتہ نہیں بچے کی پیدائش ہوئی ہے یا بیٹی کی خوشخبری ملی ہے!

نوٹ: میرے نہایت قریبی دوستوں کا یہ تذکرہ ابھی ادھورا ہے!

Last edited by shafresha; 10-08-10 at 10:45 PM. وجہ: چند الفاظ‌کی تصیح!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
saraah (28-03-11), فیصل ناصر (12-08-10), پاکستانی (26-03-11), منتظمین (10-08-10), مرزا عامر (11-08-10), احمدنواز (10-08-10), بزم خیال (27-03-11), شاہ جی 90 (20-08-10), عبدالقدوس (20-08-10)
پرانا 20-08-10, 06:33 AM   #10
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شافریشہ بھائی
اللہ آپ کو خوش رکھے
ہم اپنے آپ کو اسی ماحول میں محسوس کرنے لگتے ہیں
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-08-10), مرزا عامر (24-11-10), بزم خیال (27-03-11)
پرانا 20-08-10, 09:19 AM   #11
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,819
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,603 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پسندیدگی کا شکریہ شاہ صاحب!!!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-11-10, 07:25 AM   #12
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,819
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,603 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نئے دوستوں کی خدمت میں پیش ہے!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-11-10, 11:11 AM   #13
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,819
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,603 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پنجتن کا ٹولہ!
چوتھی قسط!


ذاکر


اس ٹولے کے سب سے قدآور اور طاقتور ساتھی کا نام ذاکر ہے۔
قد کوئی ساڑھے چھ فٹ سے نکلتا ہوا، بھاری بھرکم جسم رنگ کسی زمانے میں یقینا گورا رہا ہوگا اور عجیب بے ڈھنگی سے چال۔
ذاکر بھی شعیب سے القابات پانے والوں کی فہرست میں شامل ہے تو جناب اُس کا نام رکھا گیا "قصائی"۔
شعیب کے خیال میں ذاکر میں قصائیوں والی ساری خصوصیات کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہیں اور اگر وہ مار کھاتا بھی ہے تو صرف اپنے لہجے سے۔

ہم ذاکر کے تن و توش کا استعمال اکثر موقعوں پر کرتے تھے مثلا ؛
کسی ٹریفک پولیس والے سے مڈبھیڑ ہوجائے تو اُس پر رُعب ڈالنے کے لیے
ہوٹل پر بیرے کو جلد بُلانے یا گیریبی حاصل کرنے کے لیئے
بس میں ڈرائیور سے گاڑی تیز چلوانے کے لیئے
مُحرم یا دیگر موقعوں پر لنگر لوٹنے کے لیئے
شادی بیاہ یا دیگر تقریبات میں دیگیں اُٹھوانے یا کھانا نکلوانے کے لیئے

ذاکر پیشے کی لحاظ سے درزی ہے۔ لہذا اپنی ذاتی ایک دُکان کا مالک تھا (یہ دُکان اب نہیں رہی) اُسی دُکان کے سامنے ریوڑی والے کے ٹھیئے پر شام کو محفل جمتی تھی۔ اُس ٹھیئے پر ناجانے دُنیا جہاں کے کن کن موضوعات پر کفتگو ہوتی تھی۔ شعیب دیگر لوگوں کی مختلف دلچسپ عادات کی نقل اُتارتا تھا، اشفاق اور میں دقیق علمی مسائل پر مغز ماری کرنے کی کوشش کرتے تھے اور جناب منصور صاحب اصفیاء کی کرامات سُنایا کرتے تھے۔ (آہ کیا دن تھے!)

قریبی ہوٹل کے چند سنجیدہ بوڑھے بھی سیاسی گفتگو کرنے کے لیئے اسی ٹھیئے/تھڑے پر آتے تھے۔ اُنہی میں سے ایک اُستاد بھی تھے۔ اُستاد کا اصل نام تو یاد نہیں البتہ ذاکر کے اُنہیں اُستاد کہہ کر پکارنے کی وجہ سے وہ جگ اُستاد کہلاتے تھے۔ اُستاد انتہائی جہاندیدہ شخص تھے۔ انتہائی ٹہر ٹہر کر ذو معنی مگر علمی گفتگو کیا کرتے تھے (یہ الگ بات ہے کہ اُن کی یہ علمی گفتگو بعض اوقات خطرناک حد تک بور کردیتی تھی) ۔ اُستاد میں جہاں کئی خوبیاں مثلا قناعت پسندی، خودداری، وضعداری وغیرہ تھیں وہی اُن میں ایک خامی بھی تھی وہ یہ کہ وہ کسی کی بھی بات کو تسلیم نہیں کرتے تھے اور اس بات پر یقین رکھتے تھے وہ وہی درست بات کررہے ہیں۔
اشفاق کی علمیت کے قائل ہونے کہ باوجود وہ اکثر کہا کرتے تھے "دیکھ بات تو تو ٹھیک کررہا ہے لیکن میں یہ کہہ رہا تھا کہ۔۔۔۔"

اُن کی اس عادت سے بیزاری سبھی کو تھی لہذا ہم اکثر اوقات یہ دیکھ کر کہ اُستاد دُکان پر بیٹھے ہیں دور ہی سے چلے جاتے تھے۔ ذاکر کی چوں کے مجبوری تھی لہذا وہ وہیں دُکان پر بیٹھا رہتا، چناچہ اُسے بلوانے کے لیئے کسی بچے کے کہلوایا جاتا کہ "ذاکر بھائی امی بُلوا رہی ہیں" یا چائے والے کی مدد لی جاتی۔

کبھی کبھی جھگڑا ہوجانے کی صورت میں اُس کے جسم کو دیکھا کر فائدہ اُٹھایا جاتا تھا، البتہ اُس پر یہ پابندی ضرور تھی کہ "منہ مت کھولنا"۔
بقول منصور ذاکر کو بولنے کی تمیز نہیں ہے!!! (میں ، منصور اور اشفاق اس خیال سے متفق نہیں)
شعیب کہتا ہے کہ وہ غلط موقعے پر درست بات اور درست موقعے پر غلط بات کرنے کی بیماری میں مبتلا ہے۔

بچپن ہی سے کمانے کی وجہ سے روپیہ پیسہ اُس کے ایک عام سے بات تھی۔ ذاکر کو ہمارے حلقے میں "بینک" کہا جاتا تھا کیوں کہ سارے دوستوں میں وہی مالی طور پر مستحکم تھا۔
اس "بینک" سے کبھی بھی "لون" لیا جاسکتا تھا، چناچہ اشفاق کو نئی کتابیں خریدنی ہوں یا منصور بھائی کو امی کی دوائی لینی ہو، شعیب کو بریانی والے کا اُدھار دینا ہو یا مجھے کمپیوٹر کا کوئی پُرزہ لینا ہو چھوٹی موٹی تمام ضرورتوں میں اسی بینک سے رجوع کیا جاتا تھا۔

البتہ دلچسپ صورتحال اُس وقت بنتی جب شعیب کو اُدھار لینا ہو۔ ذاکر کا کہنا یہ تھا کہ وہ اُدھار لے کر واپس نہیں کرتا یا پھر رقم توڑ توڑ کر دیتا ہے۔ چناچہ ایک مرتبہ ذاکر اور شعیب کی خوب لڑائی ہوئی، واقعہ یہ تھا کہ شعیب نے ذاکر سے کہا کہ "چل یار بریانی کھا کہ آٓتے ہیں" بریانی کھانے کے بعد شعیب نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو وہ خالی تھی، حسب معمول "بینک" سے مدد لی گئی اور جلد واپس کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی وہ رقم نا دی گئی تو جھگڑا ہوگیا۔ اب شعیب کا کہنا تھا کہ وہ صرف اپنی پلیٹ کے پیسے دیگا جبکے ذاکر کا کہنا تھا کہ دعوت تو شیعب کی طرف سے تھی لیذا وہ ہی دونوں پلیٹوں کے پیسے دیگا۔

ایسا نہیں کہ وہ ہمیشہ ہی غیر متعلقہ بات کرتا تھا، اکثر اُس کے منہ سے عقل و دانش کے پھول بھی کھلتے ہوئے دیکھے گئے ہیں (ایسا اکثر برموقعہ کہاوتیں سُنانے کے موقعے پر ہوتا تھا)۔ شعیب اکثر کہتا "ابے قصوڑے یہ تو پنی اماں کی کہاوتیں ہمیں کیوں سُناتا ہے؟"۔

ذاکر کی دُکان چوں کی گھر کے باہر تھی لہذا ایک دروازہ اندر گھر میں بھی کھلتا تھا۔ وہ اکثر کام ذیادہ ہونے کا بہانہ بناتا اور ہم پانچوں رات ہوجانے پر اُس کی دُکان میں فلمیں دیکھا کرتے تھے۔ وی سی آر میرا ٹی وی ذاکر کا اور کیسٹوں کا کرایہ اشفاق، شعیب اور منصور کی ذمہ داری تھی۔

شعیب اور ذاکر میں ایک ہی مماثلت تھی اور وہ تھی "کھانا"اور خوب کھانا۔
اکثر اُس کی دُکان پر بیٹھے بیٹھے کھانے پینے کا پروگرام بن جاتا۔ ذاکر اکثر کہتا تھا "یار وہ ذاہد بھائی کا فون آیا تھا" (ذاہد بھائی سے مُراد "ذاہد نہاری والے" تھی)، اس بات کا مطلب ہوتا تھا کہ آج نہاری کھانے کا پروگرام ہے۔

پھر اُس کی شادی ہوگئی۔ اللہ نے ایک خوبصورت بیٹی سے نوازہ لیکن ناجانے اُس کی آزمائش مقصود ہے یا کیا کہ بچی ذہنی طور پر تندرست نہیں۔

پچھلے دنوں مُلاقات ہوئی تو اُسے بجھا ہوا پایا، کیا ہوا؟ میں نے پوچھا تو بولا "بیٹی کو لے کر ڈاکٹر کے پاس گیا تھا ، وہ کہتا ہے کہ کچھ سال لگیں گے" ۔

میری اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اللہ عزوجل اُس پر اور اُس کی بیٹی پر رحم فرمائے اور میرے دوست کی مشکلات کو جلد از جلد حل فرمائے آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔ ۔


نوٹ: میرے نہایت قریبی دوستوں کا یہ تذکرہ ابھی ادھورا ہے!

Last edited by shafresha; 24-11-10 at 11:52 PM. وجہ: ایک سطر کا اضافہ!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
saraah (28-03-11), پاکستانی (26-03-11), مرزا عامر (24-11-10), مزمل فاروق (24-11-10), بزم خیال (27-03-11), عبدالقدوس (24-11-10)
پرانا 24-11-10, 07:40 PM   #14
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,406
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,424 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میری اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اللہ عزوجل اُس پر اور اُس کی بیٹی پر رحم فرمائے اور میرے دوست کی مشکلات کو جلد از جلد حل فرمائے آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔ ۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-11-10), مرزا عامر (24-11-10), بلال الراعی (10-12-11), بزم خیال (27-03-11)
پرانا 24-11-10, 11:53 PM   #15
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,819
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,603 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ بھائی !!!!!

اللہ تعالیٰ‌ آپ کی دُعا کو قبول فرمائے، آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔ ۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہوتے, ہوتا, فن, کرتے, گھر, یوں, ڈیزائن, والی, قدم, نام, نبوی, نعت, مسجد, مسجد نبوی, آج, بھائی, بے, بچپن, بچوں, تاج, حصہ, خوش, رنگ, صحن


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کارٹون رانا امر دلچسپ اور عجیب 14 18-06-10 10:15 AM
حکمران ٹولے کا موجودہ امریکی دورہ محمد الیاس خبریں 0 26-03-10 10:56 AM
آج کا کارٹون فیصل ناصر خبریں 35 04-02-10 12:01 AM
کارٹون گارڈن مسافر دلچسپ اور عجیب 2 28-01-09 12:28 PM
ایشیا کپ کرکٹ ٹون۔۔۔۔ champion_pakistani موبائل ہی موبائل 0 30-06-08 02:29 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger