واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


پولیس کی تحقیقات اور عدالت کے فیصلے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-03-11, 12:48 PM   #1
پولیس کی تحقیقات اور عدالت کے فیصلے
قاسم شاہ قاسم شاہ آف لائن ہے 02-03-11, 12:48 PM

'پاکستان میں امریکی اہلکار کے حوالے سے باضابطہ سرکاری صورتحال واضح کرنے سے انکار اور گیند عدالت کے کورٹ میں پھینک دینے سے ایک مرتبہ پھر وہی ہو رہا ہے جو ہوتا آ رہا تھا۔

طرح طرح کے ٹی وی چینلز نے شاید 'عوامی طلب' پوری کرنے کی خود پر مسلط کی گئی ذمہ داری کے مبہم اصول کے تحت 'رات کی عدالتیں' منعقد کرنا شروع کر دی ہیں۔

حکومت تو شاید کسی خاص مصلحت یا کمزوری کی وجہ سے عدالت کو بہانہ بنا کر کوئی خاص مقصد حاصل کرنے کی کوشش میں ہے لیکن میڈیا پر ایسی کوئی پابندی نہیں۔ طویل اشتہاری وقفوں سے بھرے پچپن منٹ کے ٹاک شوز میں روزانہ اس واقعے کے ایک نئے پہلو پر بات سے زیادہ اکھڑ باتیں اور واقعاتی ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلہ صادر کر دیا جاتا ہے۔ اگلے روز نئی معلومات اور نئے مفروضوں پر ایک نئی عدالت سجانے کی تیاری شروع کر دی جاتی ہے۔

امریکی حکومت نے ابھی تک 'ریمنڈ ڈیوس' نامی اس شخص کا اصل نام تک نہیں بتایا لیکن یہاں پاکستان میں اُسے ان مکالموں میں شریک (اہم اور اب تو ان کے لیے سینئر کا سابقہ بھی لگایا جاسکتا ہے) حکومت پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاستدان نے انہیں 'کرائے کا قاتل' اور 'جاسوس' قرار دے کر اس مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

ایک دوسرے چینل پر ایک سینئر صحافی نے اپنی ماہرانہ رائے کے تحت افغان سرحد پر ایک پاکستانی چوکی پر حملے کے واقعے کو بھی لاہور کے حادثے سے جوڑ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود کہ حملے میں امریکی فوجی ملوث نہیں تھے لیکن کمان تو امریکیوں کے پاس ہی ہے نا بھئی۔ ایک اور چینل نے ایک ایسے شخص کو مدعو کیا جن کا ماننا ہے کہ وکلاء کے لانگ مارچ سے لیکر ہر مسئلے کے پیچھے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے ہے۔ ایسے میں حکومتی سیاستدان کا اس پر اکتفا ہے کہ ہم 'حالت جنگ' میں ہیں اور بس۔

مقدمے کا بقول حکومت عدالت کے زیر سماعت ہونا کیا محض حکومت کے لیے ہے۔ ایک اینکر نے تو اپنے مہمان سے یہ بھی پوچھ لیا کہ اگلی سماعت تک مقدمے کے لٹک جانے سے اب وہ کیا کریں؟ کس طرح اسے کور کریں؟ ایسے میں ابہام کم کرنے کی کوشش میں کنفوژن مزید بڑھایا جا رہا ہے۔ کسی کو اپنا سیاسی ایجنڈا آگے بڑھانے کا موقع دیا جا رہا ہے تو کوئی سازشوں کی بدبو کو مزید ہوا دینے کی اپنی خواہش پوری کر رہا ہے۔

امریکی کو تختہ دار پر دیکھنے کی ان افراد کی بظاہر خواہش عدالتی کارروائی کا انتظار بھی نہیں کرسکتی ہے۔ ایسے ماحول اور فضا میں پولیس کی تحقیقات اور عدالت کے فیصلے کا انتظار کسے ہے؟
__________________
ہم ہار کے بھی جیت گئے۔ اور وہ جیت کے بھی ہار گئے۔

قاسم شاہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 423
شکریہ: 82
310 مراسلہ میں 836 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 118
Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, کورٹ, کوشش, گئی, پولیس, پاکستان, پاکستانی, یا, واقعے, میڈیا, موقع, مقصد, خفیہ, خود, دے, رات, شخص, شروع, طلب, عوامی, عدالت, عدالتیں, صورتحال, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چیف جسٹس کی برہمی پر وکلاءپر پولیس تشدد کی تمام ایف آئی آرز بحال ،بے قابو پولیس کسی کی نہیں سنتی جاویداسد خبریں 0 24-11-10 05:25 PM
سہا لہ پولیس کالج امریکیوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ رانا امر خبریں 7 30-11-09 03:36 PM
حکومت نے ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا۔ فرحان دانش موبائلز معلومات اور جائزہ 0 23-06-09 10:19 AM
جیو کی بند ش کیخلاف مظاہر ے،فیصل آباد اور کوئٹہ میں صحافیوں پر پولیس کا تشدد،متعدد زخمی در جنوں کی گرفتاری و رہائی عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 09:42 AM
سوات،اہم طالبان رہنما گر فتار گولہ باری سے4 ہلاک،فیصلہ کُن کارروائی کیلئے فوج نے پولیس اور ایف سی کی کمان سنبھال لی خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 09:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger