واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


پڑھتا جا شرماتا جا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-03-11, 12:54 PM   #1
پڑھتا جا شرماتا جا
قاسم شاہ قاسم شاہ آف لائن ہے 02-03-11, 12:54 PM

تاجروں کے لیے دکان سجانے کی جگہ کی کمی نہیں اور خریداروں کو سستے سامان کی لالچ رکنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ نیلے پیلے بستروں اور کمبلوں کا ڈھیر آپ کو اپنی جانب متوجہ کیے بنا نہیں رہ سکتا۔ اور جب رکیں تو پھر وہاں موجود نوجوان پٹھان تاجر سے خالی ہاتھ جانا تقریباً ناممکن ہے۔

یہ احوال ہے مردان میں سڑک کنارے ایک عارضی بازار کا جس پر وہاں سے گزرتے ہوئے نظر پڑی۔ بڑے بڑے جعلی حروف میں ان پر امدادی تنظیموں کے نام لکھے ہیں۔ یہ وہ تنظیمیں ہیں جو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں شدت پسندی سے متاثرہ ضلع سوات اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں چارسدہ اور نوشہرہ میں متاثرین میں امداد تقسیم کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے لیے ادارے یو این ایچ سی آر کی طرف سے متاثرین کو دیئے جانے والے کمبل، لحاف، بسترے، چائے اور دیگر سامان مردان کے قریب سڑک کنارے لگی دکانوں میں بیچا جا رہا ہے۔ ان دکان داروں کا تاہم اصرار ہے کہ یہ صرف سوات کے متاثرین کے لیے دیا جانے والا سامان ہے، سیلاب والا نہیں۔ لیکن وہاں موجود چند عینی شاہدین اور کسی ٹی وی ٹاک شو کی طرز پر باآسانی دستیاب تجزیہ نگاروں نے کہا کہ یہاں دونوں قسم کے متاثرین کو ملنے والا سامان بِک رہا ہے۔ جب دکان لگانی ہے تو پھر مکمل انتظام ہونا چاہیے۔ امدادی سامان کے ساتھ دیگر سامان بھی لاکر یہاں فروخت کیا جاتا ہے اور عام شہری اسے بازار سے ارزاں سمجھتے ہوئے خرید لیتے ہیں۔

وہاں عکس بندی اور دو کمبلوں کی خریداری کے بعد ذہن میں سوال آیا کہ کیا میں نے درست کیا؟ لیکن پھر تسلی دی کہ متاثرہ شخص کو کمبل سے زیادہ رقم کی ضرورت تھی لہذا وہ تو اپنی رقم لے گیا، میرے خریدنے نا خریدنے سے اب اسے کوئی نفع نقصان نہیں ہوگا۔ ہاں یہ سامان خریدنے سے شاید ایک منفی عنصر یہ ہوسکتا ہے کہ اس سے دیگر متاثرین کی بھی اپنی امداد فروخت کرنے کی حوصلہ افزائی ہو۔

تاہم اس سے سب سے زیادہ اہم سوال ذہن میں یہ تھا کہ اس انتہائی سرد موسم میں سوات اور نوشہرہ کے سرد علاقے کے لوگ اپنے بسترے اور کمبل فروخت کر رہے ہیں، تو یہ کیا ظاہر کرتا ہے؟ شاید یہ کہ جو متاثرین کو چاہیے وہ انہیں نہیں مل رہا۔ انہیں آسٹریلیا کی چائے نہیں، سو دو سو روپے کی ضرورت ہے جس سے وہ اپنی کوئی اور زیادہ اہم ضرورت پوری کر سکیں۔ شاید چائے جیسی عیاشی کی نسبت انہیں دو روٹیوں کی زیادہ ضرورت تھی؟
__________________
ہم ہار کے بھی جیت گئے۔ اور وہ جیت کے بھی ہار گئے۔

قاسم شاہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 423
شکریہ: 82
310 مراسلہ میں 836 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 223
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے قاسم شاہ کا شکریہ ادا کیا
حیدر (02-03-11), عدنان دانی (02-03-11)
پرانا 02-03-11, 01:08 PM   #2
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,280
شکریہ: 4,887
4,401 مراسلہ میں 11,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سولہ آنے سچ ، میں نے خود دیکھا ہے ، بلکہ ہمارے سامنے ہوتا تھا ایسے ، سوات اور باجوڑ کے جو متاثرین صوابی ہجرت کر کے آئے تھے وہ سب حکومت سے امدادی سامان لیکر سستے داموں بھیجتے ہیں اب بھی صوابی سے مردان آتے ہوئے ضلع مردان کے آغاز میں میلہ لگتا ہے جس میں تقریبا 90 فیصد مال امدادی سامان کا ہوتا ہے، بسکٹ سے لیکر، آٹآ، گھی، کپڑا، خیمے اور بہت کچھ سستے داموں ملتا ہے۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (02-03-11)
پرانا 02-03-11, 01:53 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,411
کمائي: 96,285
شکریہ: 52,572
11,198 مراسلہ میں 35,312 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر تو حقیقی متاثرین ہی سامان بیچ ڈالیں تو کوئی گلا نہیں۔ اُنکی چیز تھی۔ وہ جو مرضی فیصلہ کریں۔
تاہم میرے خیال میں معاملہ اتنا سادہ نہیں۔
اکثریت کو سامان ملا ہی نہیں۔ یا پھر ایک گھر کے لیے جو پیکج تھا ، اُس میں معاملات سے متعلق لوگوں نے خورد بُرد کر کے کمی کر دی اور خورد بُرد شُدہ سامان بازار میں بیچ ڈالا۔
میرا ایک کزن جو روجھان اور بنگہ اِچھا کے علاقے میں این آر ایس پی کے تحت سامان تقسیم کرنے کا ذمہ دار تھا۔ وہ انہی حرکات میں ملوث تھا۔ وہاں کے بڑے لوگ بھی انہی ہی حرکات میں ملوث پائے گئے۔
اس لیے متاثرین پر کُلی طور پر الزام دھرنا مناسب نہیں معلوم ہوتا۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-03-11, 02:05 PM   #4
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,891
کمائي: 51,348
شکریہ: 8,012
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ارے یہ چھوڑیں ، یہ تو بچارے غریب و نادار و لاوارث و غیر زمہ دار ہیں یعنی ان پر کوئی ایسی باز پرس نہ ہوگئی جیسی میں زکر کرنے لگا ہوں


ایک دن میں گوشت کی دکان سے گوشت خرید رہا تھا
ایک مولوی صاحب ائے اور کچھ باتیں کرنے لگے ان کے ہاتھ میں‌کچھ تھا
ان کے جانے کے بعد میں نے گوشت والے سے پوچھا تو اس نے بتایا
کہ مولوی صاحب گوشت کا سودا کرنے ائے تھے
میں زیادہ حیران نہی ہوا کیونکہ میں ان ملاوں کی حرکتوں سے پہلے ہی تقریبا واقف ہوں
میں نے پوچھا اکثر اتے ہونگے اور خاص کر جمعرات و جمعہ کو تو ضرور اتے ہونگے
اس نے اس بات کی تصدیق کردی ۔ ۔ ۔

اپ بھی اپنے قریبی گوشت والے سے ایسے حالات معلوم کرسکتے ہیں
__________________
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-03-11, 02:15 PM   #5
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,280
شکریہ: 4,887
4,401 مراسلہ میں 11,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہمارے علاقے کے بڑے بڑے شخصیات جو سیاست میں بھی حصہ لے رہے ہیں
ان کے گھر بھی متاثرین کا سامان آتا ہے، اور بعض متاثرین ایسے ہیں جو 5 پانچ
بار سامان حصول کر چکے ہیں، اور پھر بعد میں بھیج دیتے ہیں۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-03-11, 02:16 PM   #6
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,280
شکریہ: 4,887
4,401 مراسلہ میں 11,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کچھ لوگوں کے علاقے میں اب حالات بہتر ہو گئے ہیں لیکن اب بھی انہوں نے
اپنے خیمے صرف اس لئے نہیں اکاڑے کہ شاید اور مدد آجائے ۔۔۔۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوسکتا, ہے۔, ہے،, فروخت, کوئی, پاکستان, یو, لکھے, لوگ, چاہیے۔, نظر, مکمل, ملنے, آر, این, جیسی, سوال, شو, شخص, ضلع, علاقے, عنصر, عارضی, صوبہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خطا کو دیکھتا ہوں اور سزا کو دیکھتا ہوں عبدالقدوس شعر و شاعری 2 02-11-10 07:05 PM
جو دیکھتا ہو وہی لکھتا ہو wajee عمومی بحث 17 28-07-09 11:28 PM
::: لیاری سے 7 سالہ بچہ پراسرار طور پر لاپتا::: ابو کاشان خبریں 0 03-01-08 12:25 PM
کپتانی کے لیے مشروط آمادگی محمدعدنان کرکٹ 0 17-12-07 03:22 AM
سلمان بٹ نئے نائب کپتان زبیر کرکٹ 11 06-08-07 02:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger