واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


پہلے محرکات دیکھیں پھر فیصلہ کریں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-10-11, 01:31 AM   #1
پہلے محرکات دیکھیں پھر فیصلہ کریں
شمشاد احمد شمشاد احمد آف لائن ہے 07-10-11, 01:31 AM

ابتدائی سکول کی اُستانی نے ایک بچے سے نہایت ہی شفقت اور پیار کے ساتھ سوال پوچھا ؛ مُنے اگر میں تمہیں ایک سیب دوں، پھر ایک اور سیب دوں اور پھر ایک اور بھی سیب دوں تو تمہارے پاس کل کتنے سیب ہو جائیں گے؟بچے نے اپنی انگلیوں پر گن کر اُستانی سے کہا: چار

اتنی وضاحت اور تفصیل کے ساتھ پوچھے گئے سوال کا غلط جواب ملنے پر اُستانی کے چہرے پر ناگواری کے تأثرات کا ظاہر ہونا تو فطری عمل تھا ہی مگر وہ اپنے ناراضگی کے تأثرات کو بھی چھپائے بغیر نہ رہ سکی۔اس سیدھے سے سوال کا جواب تین سیب بنتا تھا جو کہ بچہ نہیں بتا پایا تھا۔

اُستانی نے یہ سوچ کر کہ شاید وہ اپنا سوال ٹھیک سے نہیں بتا پائی یا پھر وہ بچہ ٹھیک طرح سے اُسکا سوال نہیں سمجھ پایا، اُس نے اپنا سوال ایک بار پھر دہراتے ہوئے بچے سے پوچھا، مُنے میرا سوال غور سے سُنو، اگر میں تمہیں ایک سیب دوں، پھر ایک اور سیب دوں، اس کے بعد ایک اور بھی سیب دوں تو کل ملا کرتُمہارے پاس کتنے سیب ہو جائیں گے؟

بچہ اُستانی کے چہرے پر ناگواری اور غصہ دیکھ چکا تھا، اور اب اُس کی خواہش تھی کہ کسی طرح اپنی اُستانی کے چہرے پر دوبارہ وہی مُسکراہٹ دیکھےجس میں رضا اور شفقت کا احساس ہو۔ بچے نے اس بار زیادہ توجہ اور انہماک کے ساتھ اپنی انگلیوں پر گننا شروع کیا۔ اس بار بچے نے پورے یقین اور بھروسے کے ساتھ کہا؛ ٹیچر- چار سیب۔

پہلے تو اُستانی کے چہرے پر غصے اور ناراضگی کے محض تأثرات ہی تھے مگر اس بار تو واقعی غصہ اور غضب دکھائی بھی دے رہا تھا۔ اُستانی نے سوچا کہ دو باتیں ہو سکتی ہیں؛ یا تو اُسکا شمار ناکام اور برے اساتذہ میں ہونا چاہیئے جو طلباء کو اپنا پیغام صحیح طریقے سے پہنچانے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے یا پھر یہ بچہ انتہائی کند ذہن اور غبی ہے۔ کافی دیر سوچنے کے بعد اُستانی نے سوچا کہ وہ کیوں نا اپنا سوال بچوں کے کسی اور پسندیدہ پھل کا نام لیکر کرے۔ اس بار اُستانی نے کہا؛ مُنے اگر میں تمہیں ایک سٹرابیری دوں، پھر ایک اور سٹرابیری دوں اور پھر ایک اور سٹرابیری دوں تو تمہارے پاس کل ملا کر کتنی سٹرابیری ہو جائیں گی؟بچے نے ایک بار اپنی انگلیوں پر گنتی کی اور جواب دیا؛ تین۔ اُستانی کے چہرے پر یہ سوچ کر ایک مُسکراہٹ آگئی کہ وہ جس محنت، توجہ اور مُحبت کے ساتھ بچوں کو پڑھاتی ہے وہ محنت ضائع نہیں جا رہی۔مگر اس کے ساتھ ہی ایک خیال یہ بھی آیا کہ وہ کیوں نا ایک بار پھر اپنا پہلے ولا سوال دوبارہ پوچھ لے۔مُنے کو سٹرابیری کا جواب صحیح دینے پر شاباش دیتے ہوئے اُس نے اپنا سوال دہرایا؛ مُنے اب اگر میں تم کو ایک سیب دوں، پھر ایک اور سیب دوں اور پھر ایک اور سیب دوں تو کل ملا کر تمہارے پاس کتنے سیب ہو جائیں گے؟

مُنے نے ملنے والی شاباش اور اُستانی کے دوستانہ رویہ سے شہ پا کر قدرے پر جوش طریقہ سے جواب دیا؛ مِس، چار سیب ۔ اِس بار اُستانی سے برداشت نہ ہو سکا اور اُس نے غصے کو دباتے ہوئے اونچی آواز میں پوچھا، مجھے بتاؤ کس طرح سے یہ سیب چار بن جائیں گے؟ مُنے نے اُستانی کے درشت رویہ سے سہم کر ڈرتے ہوئے جواب دیا؛ مس ا ٓج صبح میری امی نے بھی مجھے ایک سیب دیا تھا جو میرے بستے میں پڑا ہے اور اب اگر آپ مجھے تین سیب دینا چاہتی ہیں تو اس طرح سے کل ملا کر میرے پاس چار سیب ہو جائیں گے۔

اس چھوٹے سے قصے میں بھی حکمت کی چند باتیں پوشیدہ ہیں اور وہ یہ ہیں کہ؛

ہمیں چاہیئے کہ کسی بھی معاملے میں اُس وقت تک کوئی حتمی رائے قائم نا کریں جب تک اُس معاملے کے پس منظر اور محرکات کے بارے میں نا جان لیں۔

اپنے خیالات، رویئے اور عقائد کو کم از کم اتنا لچکدار ضرور رکھیں کہ دوسروں کے نقطہ نظر کو قبول کر سکیں۔

دوسروں کے نقطہ نظر کو جان کر کسی معاملہ میں فیصلہ کرتے وقت غلطیوں کا امکان کم سے کم رہتا ہے۔ اگر ہم نے اپنے فیصلوں میں دوسروں کے اعتقادات اور نظریات کو بھی جاننا شروع کر دیا تو فیصلے جادو کی حد تک صحیح ہونگے۔ آجکل کی نوجوان نسل کے ساتھ معاملہ کرتے ہوئے تو اور بھی ضروری ہے کہ اُن کے افکار کو جانا جائے جو اُن کے ناپختہ ذہنوں پر کسی منفی اثر کے باعث ہو سکتے ہیں۔

مذکورہ بالا قصہ میں اُستانی بچے کے اپنے جواب پر اصرار کا سبب اُسی وقت ہی جان پائی جب اُس نے بچے سے یہ پوچھا کہ کس طرح یہ سیب تین نہیں چار ہو رہے ہیں۔ اگر آپ بھی کسی کو ایک مخصوص نقطہ نظر پر مُصر دیکھیں تو کوئی حرج نہیں کہ اُس سے پوچھ ہی لیں کہ وہ کیوں ایسی رائے یا اعتقاد پر یقین کیئے بیٹھا ہے۔ جان لینے کے بعد آپ کو معاملہ آگے بڑھانے میں آسانی رہے گی۔ بلکہ ہو سکے تو ایک بار خود اپنے آپ سے بھی یہ پوچھ لیا کریں کہ آپ کیوں کسی کے بارے میں یہ رائے قائم کر رہے ہیں کہ وہ غلطی پر ہے؟ کہیں غلطی پر آپ ہی ناں ہوں۔

اقتباس:
بذريعہ اي ميل موصول شدہ ايك عمدہ تحرير جسے آپ سب كے لئےمنتخب كيا
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 559
Reply With Quote
19 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (07-10-11), nomanpak (07-10-11), فیصل ناصر (07-10-11), ہادی (07-10-11), ھارون اعظم (07-10-11), منتظمین (07-10-11), محمدمبشرعلی (13-10-11), مرزا عامر (07-10-11), wajee (07-10-11), احمد بلال (07-10-11), حیدر (08-10-11), حیدر Rehan (07-10-11), حسنین ایوب (07-10-11), راجہ اکرام (07-10-11), رضی (07-10-11), سحر (07-10-11), عبدالقدوس (07-10-11), عبداللہ آدم (08-10-11), عروج (10-10-11)
پرانا 07-10-11, 04:09 AM   #2
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,677
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ھم، بہترین موضوع ہے
بہت شکریہ جناب
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (07-10-11), حیدر (08-10-11), شمشاد احمد (07-10-11), عبداللہ آدم (08-10-11)
پرانا 07-10-11, 07:48 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے تجویز کرتا ہوں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
حیدر (08-10-11), راجہ اکرام (07-10-11), شمشاد احمد (07-10-11), عبداللہ آدم (08-10-11), عروج (10-10-11)
پرانا 07-10-11, 11:51 AM   #4
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,635
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,399 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اگر آپ بھی کسی کو ایک مخصوص نقطہ نظر پر مُصر دیکھیں تو کوئی حرج نہیں کہ اُس سے پوچھ ہی لیں کہ وہ کیوں ایسی رائے یا اعتقاد پر یقین کیئے بیٹھا ہے۔
اگر یہ بات سمجھ آجائے تو کیا ہی بات ہے !
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-10-11), wajee (07-10-11), حیدر (08-10-11), راجہ اکرام (07-10-11), شمشاد احمد (07-10-11), عبداللہ آدم (08-10-11)
پرانا 07-10-11, 12:36 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,584
کمائي: 315,372
شکریہ: 25,214
16,402 مراسلہ میں 41,657 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوبصورت اور قابل عمل طرز عمل
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
حیدر (08-10-11), شمشاد احمد (07-10-11)
پرانا 07-10-11, 12:57 PM   #6
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,891
کمائي: 51,348
شکریہ: 8,012
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یعنی عقلی طور پر اس کا مطلب یہ ہوا کہ

کوئی بھی فیصلہ کرنے میں جلدی نہ کریں


یا دوسرے لفظوں میں

جلد بازی میں کوئی بھی رائے قائم نہ کریں



اور اگر اسلامی نقظہ نظر سے دیکھتا ہوں تو یہ جملہ بنتا ہے کہ

اپنے قیاس و گمان پر یقین نہ کریں بلکہ اسے رد کردیں۔
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
حیدر (08-10-11), شمشاد احمد (07-10-11), عبداللہ آدم (08-10-11)
پرانا 07-10-11, 01:12 PM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
اگر یہ بات سمجھ آجائے تو کیا ہی بات ہے !
بہن جی یہ بات سمجھ میں آنا مشکل نہیں تھی لیکن کیا کیا جائے کے ہمیں پہلا سبق ہی عدم برداشت کا پڑھایا جاتا ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
حیدر (08-10-11), حیدر Rehan (07-10-11), شمشاد احمد (07-10-11)
پرانا 07-10-11, 02:04 PM   #8
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,641
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,939 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہمارے ہاں دوسرے کا نقطہ نظر سننے کی روایت ہی نہیں۔ یہ صرف مذہبی معاملات میں ہی نہیں، دنیاوی معاملات میں بھی ہمارا طرز عمل کچھ ایسا ہی ہے۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-10-11), حیدر (08-10-11), حیدر Rehan (08-10-11), شمشاد احمد (07-10-11), عبداللہ آدم (08-10-11)
پرانا 07-10-11, 07:16 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,275
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,478 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی شئرنگ کی ہے ۔۔۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
حیدر (08-10-11), شمشاد احمد (07-10-11)
پرانا 07-10-11, 07:38 PM   #10
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,696
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسي تناظر ميں آپ تمام حضرات سے ميں آپ سب كے ذاتي تجربات جاننا چاہوں گا۔۔۔

آج كل ميڈيا ميں شدت پسندي خصوصا مذہبي شدت پسندي كا بہت شور و غوغا ہے۔۔ ہماري مذہببي جماعتوں كے قائدين، عمائدين اور كاركنان ميں بھي كسي جلسے تحريك يا جلوس وغيرہ سے بظاہر شدت پسندي كا يہ منظر نظر آ جاتا ہے۔۔۔۔ يا ميڈيا كے بار بار اس لفظ كو استعمال كرنے كي وجہ سے ہمارے دماغوں ميں يہ گھس چكا ہے۔۔

ميں يہاں آپ سے آپ سب كے ذاتي مشاہدات اور تجربات جاننا چاہوں گا۔۔۔ كہ كيا واقعي آپ بھي يہي سمجھتے ہيں كہ ہماري قوم ميں شدت پسندي خصوصا مذہبي شدت پسندي قابل تشويش حد تك پائي جاتي ہے۔۔ خصوصا باالخصوص انفرادي ميل جول اور ملاقاتوں ميں كيا ايسا ہي ہے۔۔۔۔۔ جلسے جلسوں اور تحريكوں ميں ہونے والي توڑ پھوڑ كو ميں في الحال زير بحث نہيں لانا چاہتا۔۔۔۔ كيوں كہ اس ميں ميري رائے كے مطابق بہت سے دوسرے عناصر كام كر جاتے ہيں۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
حیدر (08-10-11), عبداللہ آدم (08-10-11), عروج (10-10-11)
پرانا 07-10-11, 09:09 PM   #11
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,635
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,399 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
بہن جی یہ بات سمجھ میں آنا مشکل نہیں تھی لیکن کیا کیا جائے کے ہمیں پہلا سبق ہی عدم برداشت کا پڑھایا جاتا ہے
نہیں بھائی پہلا سبق عدم برداشت کا نہیں بلکہ اپنے آپ کو ہر حال میں صحیح سمجھنا ہے ۔
عدم برداشت کی بات تو اس وقت آتی ہے جب بات ذاتیات تک آجائے ۔
لیکن ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم لوگ کسی سے بھی بات کرنے سے پہلے کچھ باتیں سامنے والے کی شخصیت سے منسلک کردیتے ہیں ۔ اب وہ بات کسی بھی تناظر میں کررہا ہو ۔ سامنے والا توڑ مڑور کر مطلب وہی لیتا ہے۔ اور
سامنے والے کے دلائل کو نظر انداز کرکے ، اپنی بات دہراتا رہتا ہے ۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-10-11), حیدر (08-10-11), حیدر Rehan (08-10-11), رضی (07-10-11), شمشاد احمد (08-10-11)
پرانا 07-10-11, 09:24 PM   #12
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

متفق ہوں آپ کی بات سے !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
حیدر (08-10-11), شمشاد احمد (08-10-11)
پرانا 08-10-11, 10:29 AM   #13
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,101
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,719 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شمشاد بھائی! کل میں پنڈورہ کے پاس پیٹرول کی تلاش میں بھٹک رہا تھا ، لیکن پمپوں والے یہی عرض کر رہے تھے کہ اگر ہم نے پیٹعول دیا تو ان مولویوں نے یہ کر دینا ہے وہ کر دینا ہے،،،،،،،،، اسی دوران میں نے ڈندہ بردار دیکھے تو ایک دو کی داڑھیاں تھیں اور وہ حلیے سے بھی مدرسے کے ستوڈنت لگ رہے تھے جبکہ باقی 8 سے 10 لڑکے پنجاب کالج کی یونیفارمز میں چہروں پر نقاب کیے سرگرم تھے !!!

اس سے دو تاثر جومیں نے لیے::

پہلا تو یہ کہ مذہنی شدت پسندی اتنی نہیں جتنی کہ بتائی جاتی ہے بلکہ کسی بھی ایشو پر عوام کے جنرل جذبات وہی ہوتے ہیں جو مذہبی لوگوں کے ہوتے ہیں اور پروپیگندہ صرف ان کے حصے میں اتا ہے.

دوسری یہ نتیجہ بھی نکالا جا سکتا ہے کہ ایسے مواقع پر مدرسہ کالج اور اس طرح کے امتیازات ختم ہو جاتے ہیں،

اب جو نتیجہ احباب نکالیں ، نکالیں.

والسلام
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (08-10-11), حیدر (08-10-11), حیدر Rehan (08-10-11), شمشاد احمد (08-10-11), عروج (10-10-11)
پرانا 08-10-11, 02:32 PM   #14
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,411
کمائي: 96,285
شکریہ: 52,572
11,198 مراسلہ میں 35,312 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مذہبی شدت پسندی:

1: قلیل مقدار میں شدت پسند موجود ضرور ہیں۔ تاہم یہ قلت اتنی زیادہ بھی نہیں۔
2:فرقہ وارانہ منافرت موجود ضرور ہے تاہم ضروری نہیں کہ ہر منافرت قتل و غارت گری پر ہی منتج ہو۔
3:قلیل تعداد میں جو شدت پسند ہیں اور قتل و غارت گری کو بھی ایک جائز ذریعہ گردانتے ہیں
4: یہ لوگ اپنے کام سے انتہائی مخلص ہیں اور ایکٹو بھی ہیں۔ تن من دھن سے اپنے نظریہ کی ترویج کرتے ہیں
5: عموماً یہی لوگ ہر اول دستہ بن جانتے ہیں ۔۔۔تباہی و غارت گری کا۔
6: یہ لوگ محض اپنی Dedicationاور commitment کی وجہ سے غالب آ جاتے ہیں یا معاشرے کا چہرہ بن جاتے ہیں۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ابرارحسین (08-10-11), شمشاد احمد (08-10-11), عبداللہ آدم (08-10-11)
پرانا 08-10-11, 02:44 PM   #15
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,101
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,719 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بالکل ! اور میں چونکہ تازہ تازہ اس ایج سے گزرا ہوں تو اس عمر میں تھرل اور ایدونچر والے کام بندہ دیکھا دیکھی میں بہت جلدی کرنے لگتا ہے............... مزا اتا ہے !!!
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
حیدر (08-10-11), شمشاد احمد (08-10-11)
جواب

Tags
ہے۔, پہلے, پسندیدہ, وقت, وضاحت, قصہ, نام, بچوں, توجہ, جواب, خود, دیکھ, دینا, شروع, عقائد, عمدہ, غور, غلط, غلطیوں, غضب, غصہ, غصے, صلاحیت, صبح, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فیصل آباد: پابندی کے باوجود بعض علاقوں میں بسنت، ڈور پھرنے سے6 زخمی گلاب خان خبریں 0 19-02-11 06:58 AM
حکومتی مزاج میں نشیب و فراز… سبکدوش پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے پہلے مزاحمت پھر فیصلہ قبول کرلیا گلاب خان خبریں 0 03-09-10 03:22 AM
درد ھوتے ھیں کئی دل میں چھپانے کے لئے The Great شعر و شاعری 0 14-08-09 09:12 PM
میں پھرتا ہوں دل میں چھپائے انھیں Zullu230 شعر و شاعری 0 30-01-08 03:31 AM
آج پھر پر ملال ہیں آنکھیں - امین عاصم ابن ضیاء شعر و شاعری 0 08-01-08 01:16 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger