واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


پیر راجہ اکرام سے دوسری ملاقات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-08-10, 07:41 PM   #1
پیر راجہ اکرام سے دوسری ملاقات
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آف لائن ہے 12-08-10, 07:41 PM

"جاوید اخلاص پلازہ کے باہر کافی دھوپ ہے اس لیے میں قریب ہی ایک شیڈ کے نیچے کھڑا ہوں"
"آپ دائیں ہاتھ مڑنے والی سڑک پر آگے آئیں"
"آرہا ہوں"
30 سیکنڈ کے بعد میں راجہ اکرام الحق مدظلہ العالی کے سامنے تھا۔ ((بدر بھائی کی طرح راجہ کو "بچہ" نہیں‌کہ سکا کیوں کہ میں خود بھی ابھی "بچہ" ہوں!!))۔خیر جناب بل کھاتی ہوئی دو تین گلیوں اور ایک قبرستان سے شارٹ کٹ لیتے ہوئے ہمیں "ڈیرہ درویشاں" پہنچنے میں زیادہ دیر نہیں لگی۔۔۔۔۔۔۔ عصر حاضر کے درویشوں کاڈیرہ بھی ان کی طرح تمام جدید سہولیات سے مزین ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور پیر راجہ اکرام الحق مد ظلہ العای اپنے جملہ مریدین کے ساتھ یہیں گدی نشین ہیں۔قریب ہی "عظیم" نالہ لئی ٹھاٹھیں مارتا ہوا بہہ رہا ہے۔۔۔۔۔کیا "روح پرور" منظر ہے۔

بدر بھائی کو تو پیر صاحب نے آستانہ عالیہ کا دیدار نہیں کروایا تھا بلکہ صرف
روئے انور کی زیارت پر ہی ٹر خادیا تھا لیکن میں کمال نیاز مندی سے حضرت کے سامنے بیٹھے "انوارو فیوض" سے مستفید ہونے کی سعادت حاصل کر رہا تھا۔۔۔۔۔۔
یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک مسئلہ کہ کافی الجھا ہوا تھا رہنمائی کے لیے پیش کیا تو ارشاد ہوا کہ:
"بس ٹینشن نہ لو اور محنت کرو،کام ہوا کہ ہوا"۔۔۔۔۔میں نے سوچا کہ "پیر جدید" ہونے کے ناطے شاید حضرت نے "اور محنت کرو" کا اضافہ فرما دیا ہے ورنہ باقی سرٹیفیکیت تو ہر گدی سے جاری ہو جاتا ہے!!!عرض کی "حضرت ڈرتا ہوں کہ کہیں گڑ بڑ نہ ہو جائے"ارشاد ہوا" ہمیں دیکھوکبھی ہم نے تینشن نہیں لی،آج ہماری و جملہ مریدین با صفا کی کامیابیاں تمہارے سامنے ہیں"۔
خیر مذاق برطرف"حضرت پیر راجہ اکرام الحق مالہ و ماعلیہ" سے مجلس بڑی ہی مفید اور بابرکت رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گفتگو ہوئی اور خوب ہوئی بلکہ بہت خوب ہوئی،امت مسلمہ کے حقیقی مسائل،جدوجہد اور دعوت کا رخ،مسالک کی اندھا دھند جنگ اور بہت کچھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بلکہ اس سب کچھ سے پہلے "پاک نیٹ" ہی گفتگو کا محور رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جناب منتظمین کی پراسراریت سے لیکر بدر بھائی کی گمشدگی،سبھی زیر بحث آئے۔اسلامک یونیورستی کے ٹیسٹ کے حوالے سے رہنمائی لینے ایا تھا لیکن "اپنی" باتوں میں وقت ایسے گزر گیا کہ احساس ہی نہ ہوا۔پیر صاحب اوہ سوری! راجہ بھائی ایک بہت محبتی اور شفیق بھائی ہیں،زیادہ دیر میں ہی "سٹارٹ" رہا اور راجہ بھائی حسب ضرورت ہی گفتگو فرماتے رہے۔

آخر میں لنگر شریف" کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے خوب خوب انصاف کیا گیا،چکن کڑاہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔آخاہ!کیا ذائقہ کیا مزا تھا،ابھی بھی منہ میں حقیقتا پانی اگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو اے جملہ مبتلایان پاک نیٹ!یہ تھی پیر راجہ اکرام کے ساتھ دوسری ملاقات،پہلی ملاقات کا احوال لکھنے کی پاداش میں بدر بھائی تو لاپتہ ہو ہی چکے ہیں اب دیکھتے ہیں اس ناچیز کے لیے کونسی سزا تجویزکی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یااٰلہی خیر!!!

یکم اگست 2010

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,719 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1753
Reply With Quote
31 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
rabab (19-08-10), shafresha (12-08-10), skjatala (21-06-11), فیضان صديقی ,سندھ (23-09-10), فیصل ناصر (12-08-10), فخر بٹ (14-06-11), پاکستانی (13-08-10), ھارون اعظم (12-08-10), موجو (19-08-10), منتظمین (12-08-10), محمد عاصم (20-08-10), محمدخلیل (20-09-10), wajee (21-06-11), ام طلحہ (23-09-10), ابو عمار (15-08-10), ابن جلال (13-08-10), احمد نذیر (21-06-11), احمد بلال (13-08-10), اردوزبان (12-08-10), بنت حوا (26-10-11), حیدر (20-09-10), راجہ اکرام (13-08-10), رضی (03-04-11), سلونی (16-08-10), سحر (12-08-10), شمشاد احمد (20-08-10), طاھر (12-08-10), عبدالقدوس (13-08-10), عبداللہ حیدر (17-08-10), عدنان دانی (12-08-10), عروج (25-01-11)
پرانا 12-08-10, 09:10 PM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 8
کمائي: 271
شکریہ: 3
5 مراسلہ میں 17 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہم نے سوچا پہلی بار فورم پر آئے ہیں تو پیروں کی زیارت پہلے کرتے ہیں۔
اردوزبان آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے اردوزبان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-08-10), فیصل ناصر (12-08-10), ھارون اعظم (12-08-10), راجہ اکرام (13-08-10), عبدالقدوس (13-08-10), عبداللہ آدم (12-08-10), عروج (25-01-11)
پرانا 12-08-10, 09:15 PM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-08-10), حیدر (20-09-10), راجہ اکرام (13-08-10), عبداللہ آدم (12-08-10), عروج (25-01-11)
پرانا 12-08-10, 09:20 PM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اردوزبان مراسلہ دیکھیں
ہم نے سوچا پہلی بار فورم پر آئے ہیں تو پیروں کی زیارت پہلے کرتے ہیں۔
میاں یہ تو پیروں فقیروں کی سرزمین ہے
بہت سے پیر ملیں کے یہاں آپکو جب ان سے فرصت ملے تو اپنا تعارف بھی کردیجئے گا
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-08-10), احمد بلال (13-08-10), حیدر (20-09-10), راجہ اکرام (13-08-10)
پرانا 12-08-10, 11:28 PM   #5
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,280
شکریہ: 4,887
4,401 مراسلہ میں 11,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجہ بھائی پیر کب سے ہوگئے اور یہ مرید کہا سے پیدا کئے ۔۔؟
کوئی ہمیں بھی درشن کرا دے
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-08-10), احمد بلال (13-08-10), حیدر (20-09-10), راجہ اکرام (13-08-10), عبداللہ آدم (16-08-10)
پرانا 12-08-10, 11:44 PM   #6
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,641
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,939 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم،

بہت اچھی تصویر کشی کی ہے آستانے کی۔ شائد پیر صاحب خوش ہوجائیں۔
اچھی تحریر ہے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-08-10), احمد بلال (13-08-10), راجہ اکرام (13-08-10), عبداللہ آدم (13-08-10)
پرانا 13-08-10, 07:48 AM   #7
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,406
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,424 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

معذرت لیکن میرا خیال تھا کہ آپ کو بھی فتاویٰ جاری کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا لیکن آپ تو تنقید اور تشبیہ بھی اچھی دے لیتے ہیں۔۔۔زبردست یار
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-08-10), اویسی (13-08-10), حیدر (20-09-10), راجہ اکرام (15-08-10), عبداللہ آدم (13-08-10)
پرانا 13-08-10, 11:38 AM   #8
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,101
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,719 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پیر صاحب ابھی تک تجاھل عارفانہ سے کام لے رہے ہیں شاید.................
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (15-08-10)
پرانا 15-08-10, 05:36 AM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,584
کمائي: 315,372
شکریہ: 25,214
16,402 مراسلہ میں 41,657 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
برادران و خواہران
پیر ناقص کے احوال سے آگاہی ہونے کے بعد اب کے کیا تاثرات ہو سکتے ہیں اس بارے میں یہ تو آپ ہی بہتر جانتے ہیں
لیکن عبد اللہ بھائی کو تو ٹھڈ پے گئی ہو گی، شاعر کی روح سے معذرت کے ساتھ
بہت شور سنتے تھے فورم پے راجہ کا
جو دیکھا تو اک عام سا بندہ نکلا
یا
خواب تھا جو دیکھا جو سنا افسانہ تھا

احوال کچھ یوں ہے کہ
عبد اللہ آدم بھائی کا میسج ملا کہ آپ سے ملاقات کرنے کی خواہش ہے
ہمارا کون سا کوئی سیکیورٹی رسک تھا جو جھجھکتے اور نہ کوئی ایسی پریشانی تھی کہ ملنے سے شرمائے
ہن نے فورا پتہ ارسال کیا اور ان کی خواہش کی تکمیل کا انتظام کر دیا،
مطلوبہ دن اور وقت پر جناب نے رابطہ کیا اور جاوید اخلاص پلازے کا مقام طے کر لیا گیا
اس کے بعد درویشوں کے ڈیرے پر پہنچنے تک کے احوال سے تو آپ آگاہ ہو ہی چکے ہیں۔
ویسے عبد اللہ بھائی کے مراسلات اور تحاریر دیکھ کر میرا ان کے بارے میں خیال تھا کہ دبلے پتلے اور شرارتی قسم کے نوجوان سے ملاقات ہو گی
لیکن ماشاء اللہ مناسب قد و قامت کے ساتھ متین شخصیت کے مالک چہرے پر سنت رسول سجائے ایک نوجوان سے ملاقات ہوئی۔
آنکھوں پر موٹے شیشوں والی عینک موصوف کے کثیر المطالعہ ہونے کی غمازی کر رہی تھی۔
بات چیت شروع ہوئی لیکن کوئی نہیں کہ سکتا تھا کہ یہ پہلی ملاقات ہے۔ دیکھنے والوں نے یہی سمجھا ہوگا کہ دیرینہ ساتھی ہیں ،،
بلکہ پاک نیٹ کا ماحول ہی کچھ اس طرح کا ہے کہ جن جن سے بھی ملاقات ہوئی ، سرمد بھائی، کامران تبسم بھائی، بدر بھائی اور پھر عبد اللہ آدم بھائی ، کسی کی بھی ملاقات پہلی ملاقات کا تاثر نہیں دے رہی تھی۔

آئے تو اسلامی یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے رہنمائی لینے تھے لیکن ’’پیراں دا پڑھائی نال کی کم ‘‘۔
اپنی حکمت کے خم و پیچ میں ایسا الجھایا کہ جب یونیورسٹی کا خیال آیا تو وقت کوچ ہوا چاہتا تھا ۔

بہر حال تعلیم کے حوالے سے تو میں کیا رہنمائی کر سکتا تھا دلاسے اور تسلی دے کر ان کا دل اور اپنا ضمیر مطمئن کیا ۔۔
اور بطور مثال خود کو پیش کیا کہ بعض اوقات بغیر محنت کے بھی نکل جاتا ہے۔ اور اللہ کا شکر ہے کہ عزت رہ گئی اور عبد اللہ بھائی نے داخلے کے امتحان کے بعد بتایا کہ بہت اچھا ہو گیا۔ اور ان کا داخلہ بھی ہو گیا ۔ اللہ کامیاب کرے ۔۔ آمین
لیکن یہ نصیحت میں نے انہیں بھی کی اور باقی طالب علموں سے بھی ہے کہ پڑھائی کے دوران نیٹ کو بہت کم استعمال کریں ورنہ میری طرح کسی کام کے نہیں رہیں گے ۔۔

اب وقت ہوا چاہتا تھا کھانے کا، عبد اللہ بھائی جانے کے لئے اصرار کر رہے تھے اور دل میرا بھی مصر تھا کہ ’’راجہ جان دیو‘‘
لیکن پھر خیال آیا کہ کل کلاں کوئی تھریڈ لگا پاک نیٹ پر تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر جب ہوٹل پر پہنچے اور آرڈر دینے کا وقت آیا تو پھر وہی گومگو کی کیفیت کہ دال ماش یا دال چنا
لیکن پھر یہ پاک نیٹ کا تھریڈ نظروں کے سامنے آ گیا جس نے فیصلہ کرنے میں کافی آسانی مہیا کی

بہر حال کھانا کھایا اور اس دوران کافی باتیں ہوتی رہیں جن کا ذکر ایک کتاب کا متقاضی ہے ۔۔

سچ یہ ہے کہ عبد اللہ بھائی سے مل کر بہت خوشی ہوئی ، خاص طور اس دور میں دین سے وابستگی اور امت کا درد رکھنے والے نوجوان سے مل کر بہت خوشی ہوتی ہے۔
جاتے جاتے یہ طے ہوا کہ یہ صرف ایک ملاقات نہیں بلکہ ایک اچھے تعلق کا آغاز ہے۔

انشاء اللہ اگلی ملاقات عبد اللہ بھائی کے ہاں ہو گی اگر زندگی نے ساتھ دیا تو
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
rabab (19-08-10), shafresha (15-08-10), skjatala (21-06-11), فیضان صديقی ,سندھ (23-09-10), فیصل ناصر (15-08-10), ھارون اعظم (19-08-10), محمد عاصم (20-08-10), ابو عمار (15-08-10), احمد نذیر (21-06-11), حیدر (20-09-10), سلونی (16-08-10), سحر (15-08-10), عبداللہ آدم (16-08-10), عدنان دانی (16-08-10), عروج (25-01-11)
پرانا 16-08-10, 01:20 PM   #10
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,101
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,719 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ماشاء اللہ میرے لیے بڑی سعادت کی بات ہے کہ پیر صاحب نے کامل تین دن غور وخوض کے بعد راہنمائی فرمائی ہے..........

اب سنا ہے پیر صاحب افطاری کا انتظآم فرما رہے ہیں.................مریدین خاص کے لیے................
اللھم زد فزد.........

پیر صاحب کب حاضری دے جائے کہ مسترشد مرشد کے فراق میں نڈھال ہے................
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-08-10), راجہ اکرام (16-08-10)
پرانا 16-08-10, 01:57 PM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,584
کمائي: 315,372
شکریہ: 25,214
16,402 مراسلہ میں 41,657 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اصل میں بھائی غور و خوض نہیں تھا میں ۔۔ آپ نے اتنا بھرپور لکھ دیا تھا کہ اس کے بعد لکھنے کے لئے واقعی تیاری کی ضرورت تھی۔۔
کل کمر ہمت کو باندھا اور لکھ دیا
آپ کی بھاری بھرکم شخصیت اور پھر اتنی بھر پور تحریر کا جواب دینے لئے سوچنا تو پڑھتا ہے ناں


اور افطاری کے لئے مرشد بھی تیار ہے بس ساتھ کسی مرید کی تیاری کا انتطام کر رہا ہوں جو آمد و رفت کے اخراجات اور ذرائع کا انتظام کر دے۔
جیسے ہی کوئی ایسا سر پھر ملا ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہو جائیں گے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-08-10), عبداللہ آدم (16-08-10), عروج (25-01-11)
پرانا 16-08-10, 02:02 PM   #12
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,635
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,399 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائیوں آپ لوگ آسان زبان میں گفتگو نہیں فرماسکتے کیا
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-08-10), skjatala (21-06-11), فیصل ناصر (16-08-10), ھارون اعظم (19-08-10), راجہ اکرام (16-08-10), عبداللہ آدم (16-08-10)
پرانا 16-08-10, 02:07 PM   #13
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,819
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,603 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
بھائیوں آپ لوگ آسان زبان میں گفتگو نہیں فرماسکتے کیا
بہن یہ ان کی آسان زبان ہی تو ہے!
مشکل زبان تو خاص تخلیہ میں‌ہی استعمال کرتے ہیں!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فریدون (27-04-11), راجہ اکرام (16-08-10), عبداللہ آدم (16-08-10)
پرانا 16-08-10, 02:37 PM   #14
Junior Member
اجنبی
 
سلونی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: خواب نگر
مراسلات: 12
کمائي: 351
شکریہ: 21
8 مراسلہ میں 17 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اوہ مائی گاڈ
چند ایک الفاظ کے سوا کچھ بھی پلے نہیں پڑا
سلونی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سلونی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-08-10), راجہ اکرام (17-08-10), عبدالقدوس (16-08-10), عبداللہ آدم (16-08-10)
پرانا 16-08-10, 03:31 PM   #15
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,280
شکریہ: 4,887
4,401 مراسلہ میں 11,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
اصل میں بھائی غور و خوض نہیں تھا میں ۔۔ آپ نے اتنا بھرپور لکھ دیا تھا کہ اس کے بعد لکھنے کے لئے واقعی تیاری کی ضرورت تھی۔۔
کل کمر ہمت کو باندھا اور لکھ دیا
آپ کی بھاری بھرکم شخصیت اور پھر اتنی بھر پور تحریر کا جواب دینے لئے سوچنا تو پڑھتا ہے ناں


اور افطاری کے لئے مرشد بھی تیار ہے بس ساتھ کسی مرید کی تیاری کا انتطام کر رہا ہوں جو آمد و رفت کے اخراجات اور ذرائع کا انتظام کر دے۔
جیسے ہی کوئی ایسا سر پھر ملا ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہو جائیں گے
میں بھی بہت جلد آپ کا مرید بننے والا ہوں۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-08-10), راجہ اکرام (17-08-10), عبداللہ آدم (16-08-10)
جواب

Tags
ہماری, کٹ, کمال, پہلے, پیر, پاک, یہیں, وقت, والی, لاپتہ, منظر, الحق, بھائی, بدر, بس, جائے, خود, روح, سوری, شارٹ, شریف, ضرورت, عرض, عظیم, عصر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دوسروں کے لیے پریشانیاں مت پیدا کریں حیدر اپکے کالم 21 01-05-12 01:15 PM
مائیکروسافٹ نےفرنٹ پیج کا متبادل کون سا سافٹ ویر ریلیز کیا ہے؟؟ عبیداللہ عبید Ask Experts ماہرین کی رائے 42 09-09-11 03:24 PM
ہمارے فورمز کے دوسرے 500 مضامین بھیجنے والے منتظمین خاص آفرز اور اعلانات 20 30-12-10 10:29 PM
سانحہ کارساز:انکوائری ٹریبونل میں سیکیورٹی پلان پیش،دوسری ایف آئی آر کے اندراج کے مقدمے کی سماعت ملتوی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger