واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


پینے کیلئے صاف پانی کیسے حاصل کیا جائے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-07-08, 05:08 PM   #1
پینے کیلئے صاف پانی کیسے حاصل کیا جائے
راجہ صاحب راجہ صاحب آف لائن ہے 31-07-08, 05:08 PM

قدرت نے انسان کو صاف و شفاف پانی سے نوازا ہے جو ایک اساسی غذائیت بخش نعمت ہے۔ کوئی بھی انسان کھانا کھائے بغیر ایک مہینے تک تو زندہ رہ سکتا ہے لیکن پانی پیئے بغیر اس کا گزارہ ممکن نہیں کیونکہ اگر ہمارے جسم سے 2 فیصد پانی بھی کم ہو جائے تو ہماری صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ پانی صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک ہو۔ ہمارے ہاں پانی کی فراہمی اور اس کی صفائی دونوں ہی صحت کے اہم مسائل ہیں جن کے حل کیلئے حکومتی اقدامات اور لوگوں میں صفائی کا شعور بیدار کرنے کی کوششیں اوّل تو کی ہی نہیں جاتیں اور اگر ایسا ہو جائے تو اس سے صرف ایک خاص طبقہ ہی مستفید ہو پاتا ہے لیکن ہمارے تمام معزز قارئین کی سہولت کیلئے اور پانی جیسی نعمت کے وسیع استعمال کو ممکن بنانے کیلئے اور صحت کے شعور و آگہی کو اجاگر کرنے کیلئے اس مضمون کے تحت پانی کی صفائی کے مختلف طریقے منظر عام پر لائے جا رہے ہیں تاکہ آپ صاف پانی حاصل کر کے صحت مند زندگی گزار سکیں۔
اُبالنا
پانی کو اُبالنے سے تمام جراثیم اور بیکٹیریا ہلاک ہو جاتے ہیں لیکن اسے ابالنے کیلئے صاف برتن کا ہونا ضروری ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق پانی کو کم از کم 3 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 20 منٹ تک اُبالیں تو یہ وائرس، کیڑوں اور بیکٹیریا، جراثیم سے پاک ہو جاتا ہے۔
سات دن اور جراثیم ہلاک
ماحولیات کے ماہرین کے مطابق سات دن تک ذخیرہ شدہ پانی میں جراثیم مکمل طور پر ہلاک ہو جاتے ہیں لیکن اس پانی میں تازگی نہیں رہتی ۔عالمی ادارہ صحت کی سفارش کے مطابق طویل عرصے تک پانی ذحیرہ کرنے سے اس کے معیار میں کمی نہیں ہوتی۔
لیموں سے صفائی
عموماً لیموں کا استعمال سکنجبین کے طور پر ہی کیا جاتا ہے لیکن پانی صاف کرنے کیلئے بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ایک لیٹر پانی میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کرنے سے یہ پانی 15 منٹ بعد بالکل صاف اور جراثیم سے پاک ہو جائیگا۔
کلورین سے صفائی
دنیا بھر میں کلورین پائوڈر اور کلورین گولیاں پانی کی صفائی کیلئے استعمال ہو رہی ہیں ۔کلورین پانی میں موجود جراثیم ہلاک کرنے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔
پھٹکری
پھٹکری کی اہم خوبی یہ ہے کہ اس سے مٹی ملا گدلا پانی فوری صاف ہو جاتا ہے لیکن اس سے کم جراثیم ہلاک ہوتے ہیں پھٹکری کے ایک ٹکڑے کو کپڑے میں باندھ کر اسے پانی میں دو یا تین مرتبہ ڈبوئیں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد یہ پانی صاف ہو جائیگا۔
ہائیڈروجن پرآکسائیڈ
یہ بھی جراثیم کش خصوصیات کا حامل ہے۔ خاص طور پر اس کی بدولت خطرناک بیکٹیریا ایکولی اور کالرا فوری ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ایک لٹر پانی میں صرف دو بوند ہائیڈروجن پرآکسائیڈ شامل کرنے سے یہ جراثیم سے پاک ہو جائیگا اور پانی کا ذائقہ بھی خراب نہیں ہوتا۔
بلیچنگ پائوڈر
تقریباً 600 ملی لیٹر پانی میں ایک چائے کا چمچ بلیچنگ پائوڈر ڈالنے کے بعد اسے 30 منٹ تک چھوڑ دیں تو تمام جراثیم ہلاک ہو جائیں گے اور پانی جراثیم سے پاک ہو جائیگا۔
دھوپ سے صفائی
سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں بھی پانی کی صفائی کا ذریعہ بنتی ہیں۔ ایک کھلے برتن یا مٹکے میں پانی بھر کر اسے کالے رنگ کے کپڑے سے ڈھانپ دیں اور صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک صحن یا چھت پر رکھیں۔ دھوپ کی تمازت سے پانی کے نقصان دہ جراثیم ہلاک ہو جائیں گے اور یہ پانی اْبلے ہوئے پانی کی طرح محفوظ ہو گا۔ ٭

 
راجہ صاحب's Avatar
راجہ صاحب
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,715
شکریہ: 165
749 مراسلہ میں 1,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 323
Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, مکمل, ممکن, مسائل, انسان, حل, زندگی, صاف, صبح, صحن, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دیکھیئے کہ جانور اپنے آپ کو دشمن سے بچانے اور شکار کو دھوکا دینے کے لیے کیسے کیسے روپ دھارتے ہیں عبدالقدوس جنگلی حیات 10 29-08-11 02:59 PM
ویژول بیسک ڈاٹ نیٹ کی شروعات کیسے کی جاۓ؟ عقرب مائیکروسوفٹ ونڈوز 12 01-09-10 06:38 AM
ریسلنگ میرا پسندیدہ کھیل shafresha کھیل اور کھلاڑی 20 27-08-10 07:30 PM
ونڈو XP کاپی شدہ پیک سے کیسے انسٹال کروں؟ yousafdummar Ask Experts ماہرین کی رائے 13 28-09-08 11:03 PM
ایس۔ایس۔جی اور این۔ایس۔ایس۔جی پاکستانی کمانڈوز عرفان حیدر میرا پاکستان 0 06-02-08 03:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger