واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


کرشماتی مشروب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-07-08, 02:45 PM   #1
کرشماتی مشروب
راجہ صاحب راجہ صاحب آف لائن ہے 28-07-08, 02:45 PM

گاجر کو ہر طرح کی غذائی ضرورت کے مطابق استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کا جوس ''کرشماتی مشروب'' کہلاتا ہے تو اس کا مربہ ایک قوت بخش روح افزاء میٹھا اور سرخوشی مہیا کرتا ہے۔ گاجر میں کھاری اجزاء بکثرت ہوتے ہیں۔ جن سے خون صاف اور توانا ہوتا ہے۔ تیزابیت آج کے دور کی اذیت ناک بیماری ہے۔ گاجر کھانے سے معدے سے تیزابی مادے خارج ہو جاتے ہیں۔گاجر مقوی اور مصفی غذا ہے۔ اسے وٹامنز کا خزانہ بھی کہا جاتا ہے لیکن وٹامن اے اس میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ اس کے کیمیائی اجزاء بدن انسانی اور اعضائے جگر کے لئے بے حد کارآمد ہیں۔ گاجر کو انگریزی میں کیرٹ Carrotکہا جاتا ہے یہ کیروٹین نامی مادہ وٹامن اے کی ابتدائی شکل ہوتا ہے۔یہی کیروٹین جب جگر میں جاتا ہے تو وٹامن اے بن جاتا ہے۔ انسانی صحت کے لئے وٹامن اے ناگزیر ضرورت ہیں۔ اس وٹامن کی وجہ سے بینائی بہتر ہوتی ہے اور یہ بصارت کو قائم و دائم رکھنے کے لئے بھی ضروری وٹامن ہے۔ اس کی کمی کے باعث شب کوری اور نظر کی کمزوری' بدن میں انفیکشن' بار بار نزلہ زکام' بھوک میں کمی' مسوڑھوں' دانتوں اور جلدی بیماریاں' ناک' کان' گلا' آنتوں میں سوزش گردوںاور رحم کے بیرونی حصے کی لعاب دار جھلیاں بری طرح متاثر ہوتی ہیں۔ بچوں کی اچھی صحت کے لئے وٹامن اے نہایت ضروری ہے۔ اس کی کمی کے باعث بچوں کی نشوونما رک جاتی ہے۔ وٹامن اے عموماً حیوانی غذائوں مثلاً انڈے کی زردی' بھیٹر بکری کی کلیجی' دودھ' مکھن اور گھی وغیرہ سے حاصل ہوتا ہے۔ البتہ سبز پتوں والی سبزیوں میں بھی یہ وٹامن قدرتی طور پر موجود ہے اور گاجر ان میں سے ایک ہے۔ گاجر طاقت بخش غذا ہے۔ اس سے قلب و ذہن کو تقویت ملتی اور جگر کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ دائمی قبض' خرابی خون' پیشاب کی بندش' مرض نسیان' اختلاج قلب رفع ہوتا ہے۔ گاجر مسوڑھوں کو مضبوط اور دانتوں کو شفاف کرتی ہے۔

 
راجہ صاحب's Avatar
راجہ صاحب
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,715
شکریہ: 165
749 مراسلہ میں 1,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 436
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ صاحب کا شکریہ ادا کیا
محمد کاشف حبیب (29-07-08), سیپ (28-07-08)
پرانا 28-07-08, 10:20 PM   #2
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,311
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,259 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کرشماتی مشروب

ذیادہ گاجریں کھانے سے بال سفید ہوجاتے ہیں
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-07-08, 09:14 AM   #3
Senior Member
 
راجہ صاحب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,715
کمائي: 35,933
شکریہ: 165
749 مراسلہ میں 1,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کرشماتی مشروب

یہ تو ہے
کسی بھی چیز کو اگر زیادہ استعمال کیا جائے تو نقصان تو ہوتا ہی ہے
راجہ صاحب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نظر, آج, بچوں, خون, صاف, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی فنکاروں سے کام نہ لیں ورنہ سختی سے نمٹیں گے، شیوسینا کی بھارتی چینلز اور پروڈیوسرز کو دھمکی گلاب خان خبریں 0 21-02-11 06:52 AM
Swine Flu سوائن فلو‘‘ آخر ہے کیا؟ یہ بیماری کہاں سے آتی ہے اور کیسے پھیلتی ہے؟ Real_Light شعبہ طب 3 03-05-09 12:52 PM
سڈنی ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام،تاریخ بدلنے کے بھارتی کے بھارتی دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 07-01-08 08:30 AM
واضح شکست دیکھ کر بینظیر پھرن لیگ کی کشتی میں سوار ہونا چاہتی ہیں،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:46 AM
جنرل پرویز ڈوبتی کشتی میں سوار ہیں، جسٹس وجیہہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger