واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


کسی فورم پر ناظم یا ماڈریٹر کے عہدے تک پہنچنا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-10-10, 05:21 PM   #1
کسی فورم پر ناظم یا ماڈریٹر کے عہدے تک پہنچنا
حیدر حیدر آن لائن ہے 07-10-10, 05:21 PM

بھائیو اور بہنو ۔ ۔ ۔ چونکہ اب میں بھی ذیلی ناظم بنا دیا گیا ہوں اس لیے میرا فرض بنتا ہے کہ بڑی بڑی باتیں کرُوں۔ ورنہ مجھے کوئی ناظم نہیں سمجھے گا۔تاہم میں کوشش کروں گا کہ بڑی بڑی باتیں ہلکے پُھلکے انداز میں کروں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جنہوں نے کسی بھی فورم پر کُچھ وقت بِتایا ہوتا ہے وہ بخوبی جانتے ہیں کہ کسی بھی فورم پر ماڈریٹر یا ایڈمنسٹریٹر کس قدر اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ انکے رنگ جُدا، انکے ڈھنگ جُدا، جب چاہتے ہیں کسی کی پوسٹ میں چھیڑ خانی کر لیتے ہیں، اور تو اور کسی سے ناراضگی ہو جائے تو اُن صاحب کا داخلہ بھی بند کر دیتے ہیں۔ عُرف عام میں ماڈریٹرز کو کسی بھی فورم کا پرویز مشرف کہا جا سکتا ہے۔ تاہم میں آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ اس قسم کی فہرست میں پاکنیٹ کے موڈریٹز شامل نہیں۔ پاک نیٹ کے ماڈریٹرز بیچارے مرنجاں مرنج قسم کے، ممبرز کی تلخ تُرش بات سُننے پر مجبور ، ہر مراسلے کے جواب میں ٹھنڈی آہ بھرنے والے کہ کاش میں ناظم نہ ہوتا تو کیا ہوتا۔ الغرض پاکنیٹ کے موڈریٹز دنیا کی الگ ہی مخلوق ہیں۔ تاہم پھر بھی ۔ ۔ ۔ ہیں تو ماڈریٹرز نا۔

تو اس مراسلہ میں ۔ ۔ ۔میری کوشش ہو گی کہ میں اُن چند خوبیوں یا نقاط کو بیان کر سکوں جن کی بنیاد پر مجھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔اررررررر۔۔۔۔میرا مطلب ہے کسی کو فورم کا ماڈریٹر چُنا جا سکتا ہے یا وہ ماڈریٹر بننے کی درخؤاست دے سکتا ہے۔یہ خوبیاں یا نقاط ناقابل تنسیخ ہیں۔ آپ اس فورم کو چھوڑ کر کسی بھی فورم میں چلے جائیں، انہی سے ملتی جُلتی خوبیوں سے مزین ماڈریٹرز آپ کو نظر آئیں گے۔


پسندیدہ عوامل:

مخلص اور ایماندار:
صرف کسی فورم پر نہیں بلکہ دنیا کی کسی بھی فیلڈ میں کامیاب ہونے کے لیے یہ بنیادی شرط ہے۔ محنت سے بھی قبل ۔اگر آپ مخلص نہیں، اگر آپ ایماندار نہیں تو آپ کی کامیابی کبھی بھی لمبے عرصے کے لیے نہیں ہو گی۔ فورم کے ساتھ مخلص ہونے سے مراد یہ ہے کہ آپ فورم کو محض شغل میلے کی جگہ نہ سمجھیں۔ بلکہ ادھر کُچھ سیکھنے اور سکھانے کی نیت سے آئیں۔ادھر اپنی رائے کا اظہار کھل کر کریں۔ اگر فورم کو کبھی آپکی ضرورت ہو اور آپ کے پاس وقت ہو تو بہانہ نا بنائیں۔ آپ کے مراسلے ، آپ کی تحریر ، آپکی تحریر کے الفاظ چیخ چیخ کر آپکی شخصیت کے بارے میں بیان کرتے ہیں۔ اس لیے جب بھی لکھنے لگیں خوب سوچ سمجھ کر لکھیں۔ خیر اب ایسا بھی نہ کیجیے گا کہ محض سوچتے ہی رہ جائیں اور اتنی دیر میں بیس ، پچیس پوسٹس اور ہو جائیں۔

مراسلات کے جوابات:
مراسلات کا تجزیہ ٹھنڈے دل سے اور اپنے نظریات کے مطابق نہ کیجیے۔بلکہ غیر جانبدارانہ انداز اپنائیے۔ آپ کے مراسلات سے ہر گز ایسا ظاہر نہ ہو کہ خواہ کُچھ بھی ہو جائے آپ کسی ایک نظریہ کی ہی حمایت جاری رکھیں گے خواہ وہ کتنا ہی غلط ثابت کیوں نہ ہو چُکا ہو۔ اگر کسی بات کا علم نا ہو تو اپنی بات پر اڑ مت جائیے ۔

ریگولر:
ایک تو انگلش کے چند الفاظ ایسے ہیں جنکا اب ترجمہ بھی معلوم نہیں۔ چناچہ فورم پر ریگولر رہنے کی کوشش کیجیے۔ کوشش کیجیے کہ روزانہ فورم پر آئیں۔ اگر روزانہ ممکن نہیں تو اپنے دورے جلد سے جلد کرنے کی کوشش کریں۔ تاکہ انتظامیہ کی نگاہوں میں رہیں۔"کسی کی نظروں میں رہنا بہت اہم کام ہے"۔ ایسے نا ہو کہ آپ کی یادوں پر وقت کی گرد بیٹھ جایا کرے۔انتظامیہ کئی ضروری وجوہات کی بنا پر ریگولر ممبرز کو زیادہ پسند کرتی ہے۔

فورم کے اصُول:
فورم کے جو بھی اصُول ہوں انکی پابندی کی کوشش کیجیے۔ ایسا نہ ہو کہ آپ انکی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے جائیں اور معتوب ٹھہریں۔ ہو سکتا ہے کہ انتظامیہ آپ پر پابندی نا لگائے لیکن ماڈریٹر شپ کی فہرست میں سے آپکا نام نکل جاتا ہے۔

میچورٹی:
چونکہ ماڈریٹر شپ ایک ذمہ داری کا کام ہے۔ اور بنیادی طور پر ایک ماڈریٹر فورم کے چلنے یا "بیٹھ" جانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اس لیے انتظامیہ کوشش کرتی ہے کہ ذہنی طور پر میچور ممبر کو انتظامیہ میں لے۔میچورٹی کی تعریف کرنا مشکل کام ہے۔ لیکن میچورٹی سے مراد لے لیں اچھی خصؤصیات کا حامل۔

علم:
کوشش کیجیے کہ آپ فورم پر سیکھنے کی نیت سے آیا کریں۔ کبھی بھی اپنے علم کو حرف آخر نہ سمجھا کریں۔اس طرح علم مین اضافہ ہوتا ہے۔علم سے مراد ڈگری نہیں بلکہ علم سے مراد کسی ٹاپک پر اچھی معلومات ہے۔ اس طرح ممبر کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔ محض ہنسی مذاق والی پوسٹنگ کبھی بھی آپکی عزت میں اضافہ نہیں کروائیں گی۔

نئے موضوعات:
فورم کی انتظامیہ ایسے ممبر کو پسند کرتی ہے جو اکثر و بیشتر موضوعات کا آغاز کرتا رہے۔ یاد رکھیے موضوعات اور شاندار موضوعات کسی بھی فورم کی جان ہوتے ہیں۔ اور اگر آپ یہ "جان بننا" چاہتے ہیں تو مراسلات کے ساتھ ساتھ موضوعات شروع کرنے پر خصوصی توجہ دیجیے۔ کئی ممبرز اس کو اہمیت نہیں دیتے۔لیکن یہ بہت اہم عنصر ہے۔

PRO-ACTIVE:
پرو ایکٹو کی تعریف کرنا بھی بہت مشکل امر ہے۔ یوں سمجھ لیں کہ اپنی ذمہ داری سمجھنے والا، قدم اُٹھانے والا، دوست شخصیت۔ تو پرو ایکٹو رہیے۔ پرو ایکٹو لوگ ہر جگہ کامیاب ہوتے ہیں۔


نا پسندیدہ عوامل:
مراسلات کی دوڑ:Spamming
رپلائی یا مراسلات کا جواب ایک بہت اہم عنصر ہے جس کو اکثر ممبرز نظر انداز کر جاتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ مراسلات کی دوڑ ہی اصل میں فورم میں وجہ پسندیدگی ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ ہر مراسلے کے جواب میں محض شکریہ، تھینکس، کرم، نوازش، گریٹ وغیرہ جیسے مختصر فقرے لکھ کر چلے جاتے ہیں۔ اس طرح چند مہینوں میں ان کے مراسلہ جات کی تعداد ہزاروں میں پہنچ جاتی ہے۔ اور کوئی شک نہیں کہ وہ پاپولر بھی ہو جاتے ہیں لیکن فورم کی انتظامیہ انکو دیکھنے کے ساتھ ساتھ پرکھ رہی ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ فورم پر مراسلات کی دوڑ میں حصہ لینے والے عموماً انتظامیہ کی نظروں میں اتنے پسندیدہ نہیں ہوتے اور انتظامیہ انکو کبھی بھی ماڈریٹر شپ کے لیے خوشی سے قبول نہیں کرتی۔

رویہ:
فورم پر اپنا رویہ معتدل رکھیے۔ طنزیہ گفتگو، حد سے زیادہ ہنسی مذاق، spammingوغیرہ کبھی بھی اپکو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کریں گی۔

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,411
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,307 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 947
Reply With Quote
44 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (16-11-10), ARHAM (07-10-10), J.S (08-10-10), mama_shalla (06-01-12), Miss Khan (06-01-12), proiub (10-11-10), rana ammar mazhar (07-01-12), shafirajput (09-01-12), shafresha (07-10-10), skjatala (05-06-11), فیصل ناصر (07-10-10), کنعان (07-10-10), گلاب خان (05-05-12), پاکستانی (08-10-10), ھارون اعظم (08-10-10), یاسر عمران مرزا (08-10-10), نورالدین (09-10-10), نبیل خان (09-01-12), موجو (07-05-12), منتظمین (08-10-10), محمد یاسرعلی (08-10-10), محمد عاصم (07-10-10), محمدخلیل (07-10-10), محمدعدنان (08-10-10), مرزا عامر (07-10-10), مزمل فاروق (07-10-10), wajee (05-06-11), آصف رضا (17-01-12), ایکسٹو (08-10-10), ابن آدم (08-01-12), ابرارحسین (08-10-10), احمد نذیر (08-01-12), احمد بلال (08-10-10), اسد لطیف (08-10-10), بنت حوا (08-01-12), راجہ اکرام (08-10-10), رضی (04-11-10), سلمان آصف (07-10-10), سحر (07-10-10), شمشاد احمد (07-10-10), طاھر (30-10-10), عبدالقدوس (08-10-10), عبداللہ آدم (07-10-10), عروج (20-10-10)
پرانا 07-10-10, 05:30 PM   #2
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,682
کمائي: 52,664
شکریہ: 5,151
1,536 مراسلہ میں 5,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اتنے اچھے مشورے دینے کا شکریہ بدر بھائی،
میں سمجھتا ہوں انسان کو ویسے ہی یہ سب اچھائیاں حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیں اور فضولیات سے اپنے آپ کو بچانا چاہیے۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
19 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (07-10-10), rana ammar mazhar (07-01-12), shafresha (07-10-10), skjatala (05-06-11), فیصل ناصر (07-10-10), ھارون اعظم (08-10-10), نورالدین (09-10-10), نبیل خان (09-01-12), موجو (07-05-12), محمد یاسرعلی (08-10-10), مرزا عامر (07-10-10), آصف رضا (17-01-12), احمد نذیر (05-05-12), احمد بلال (08-10-10), حیدر (07-10-10), راجہ اکرام (08-10-10), شمشاد احمد (07-10-10), عبدالقدوس (08-10-10), عروج (20-10-10)
پرانا 07-10-10, 05:35 PM   #3
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,696
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائي ميري طرف سے يه قيد با مشقت آپ كو بهت بهت مبارك هو۔۔


۔۔۔۔ باقي جو خوبيان اور نصائح بيان كي هيں ان پر يقينا آپ شكريه كے مستحق هيں۔۔۔۔ وه صرف ايك ناظم يا ماڈريٹر ميں هي نهيں هم سب كو اپنے اندر پيدا كرنے كي بھر پور كوشش كرني چاهے۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (06-01-12), rana ammar mazhar (07-01-12), shafresha (07-10-10), skjatala (05-06-11), فیصل ناصر (07-10-10), نورالدین (09-10-10), نبیل خان (09-01-12), موجو (07-05-12), محمد عاصم (07-10-10), آصف رضا (17-01-12), حیدر (07-10-10), راجہ اکرام (08-10-10), طاھر (30-10-10), عبدالقدوس (08-10-10), عبداللہ آدم (07-10-10), عروج (20-10-10)
پرانا 07-10-10, 05:55 PM   #4
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,349
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے مشوروں سے نوازا ہے آپ نے ۔۔!! جزاک اللہ
حقیقت یہی ہے کہ جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے ذمہ داری بھی اتنی ہی سخت ۔۔۔
خوشی ہوئی جان کر کہ پاک نیٹ پر عہدے کو ذمہ داری سے زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی ۔۔۔
ہم چاہے فورم پر ہوں یا کسی بھی میدان میں ۔۔۔۔۔
اصول و قواعد کی پابندی اور نظم و ضبط کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے ۔۔۔ عام شہری سے لے کر حکومت کے اعلٰی عہدے دار کا یہ فرض ہے ۔۔۔
اپنے اس فرض سےکوتائی کی وجہ سے ۔۔ آج ہم دنیا کی ۔۔۔۔۔۔ خیر
خوشی کا موقع ہے ۔۔۔ میرا اپنا یہ اصول ہے کہ کسی منصب پر فائز ہوں یا نہ ہوں ۔۔۔ عزت اسی میں ہے کہ ہم قانون کا احترام کریں ، اعلیٰ اخلاق اپنائیں اور برداشت کا مادہ پیدا کریں ۔۔۔۔
پھر چاہے کوئی بھی رنگ اختیار کر جائیں ۔۔۔ وہ سوٹ کرے گا ۔۔۔
( مجھےذاتی طور پر اپنے لیے کالا رنگ ہی پسند ہے )
( قوم یا فورم کے لیے عام شہری یا ممبر بھی کار آمد ہوسکتا ہے ۔)
ویسے آپ اس عہدے ہر کب سرفراز ہوئے ۔۔؟
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔

Last edited by ARHAM; 07-10-10 at 06:02 PM.
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (07-01-12), shafresha (07-10-10), skjatala (05-06-11), فیصل ناصر (07-10-10), ھارون اعظم (09-10-10), نبیل خان (09-01-12), محمد عاصم (07-10-10), مرزا عامر (07-10-10), احمد بلال (08-10-10), حیدر (07-10-10), راجہ اکرام (08-10-10), شمشاد احمد (07-10-10), طاھر (30-10-10), عروج (20-10-10)
پرانا 07-10-10, 06:07 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,411
کمائي: 96,259
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,307 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے سمجھنے والوں کے لیے اشارہ ہی کافی ہے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (07-01-12), shafresha (07-10-10), skjatala (05-06-11), مرزا عامر (07-10-10), مزمل فاروق (07-10-10), احمد بلال (08-10-10), سحر (07-10-10), عروج (20-10-10)
پرانا 07-10-10, 11:51 PM   #6
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مراسلات: 2
کمائي: 228
شکریہ: 3
2 مراسلہ میں 10 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
پاک نیٹ کے ماڈریٹرز بیچارے مرنجاں مرنج قسم کے
۔


















۔
سلمان آصف آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے سلمان آصف کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (07-01-12), shafresha (08-10-10), نبیل خان (09-01-12), احمد بلال (08-10-10), حیدر (08-10-10), عروج (20-10-10)
پرانا 08-10-10, 03:46 AM   #7
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدر بھائی کا آفیشل عہدہ کوارڈینیٹر کا ہے۔ اور اس حوالے سے ان کی یہ پوسٹ‌بلاشبہ بہت ہی کارآمد ہے۔

عنقریب ہی فورم پر مختلف ماڈریٹڑز کی پوسٹس اوپن ہونے والی ہیں اس لیے اپنا اپنا زور لگا لیں
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (09-10-10), rana ammar mazhar (07-01-12), shafresha (08-10-10), skjatala (05-06-11), فیصل ناصر (08-10-10), ھارون اعظم (08-10-10), نورالدین (06-01-12), نبیل خان (09-01-12), محمدعدنان (08-10-10), احمد بلال (08-10-10), حیدر (08-10-10), راجہ اکرام (08-10-10), عبدالقدوس (08-10-10), عروج (20-10-10)
پرانا 08-10-10, 07:00 AM   #8
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,696
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نهيں بھائي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ هم تو اس قيد بامشقت سے ۔۔۔۔ باز آئے۔۔۔۔۔۔ هاں۔۔۔ اگر يهاں فورم پر بيگار ميں پكڑ كر بھي يه قيد بامشقت كے امور مفوضه سر انجام دينے كي پاليسي هے تو براه كرم هميں آ گاه كيا جائے۔۔۔۔ تا كه ان مقامات ميں جانے سے ان ايام ميں گريز كيا جائے۔۔۔ جهاں پاك نٹ كے خركارے گردش ميں هيں۔۔۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (06-01-12), rana ammar mazhar (07-01-12), shafresha (08-10-10), skjatala (05-06-11), احمد بلال (08-10-10), حیدر (08-10-10), راجہ اکرام (08-10-10), عروج (20-10-10)
پرانا 08-10-10, 10:14 AM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,341
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,652 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
ویسے سمجھنے والوں کے لیے اشارہ ہی کافی ہے
میں سمجھ گیا بدر بھائی
آپ نے چن چن کر وہ خصوصیات لکھی ہیں جن میں سے ایک بھی مجھ میں نہیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (07-01-12), shafresha (08-10-10), skjatala (05-06-11), فیصل ناصر (08-10-10), نبیل خان (09-01-12), احمد بلال (08-10-10), حیدر (08-10-10)
پرانا 08-10-10, 10:17 AM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,341
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,652 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی تحریر ہے بدر بھائی
اسی معیار کے پیش نظر اگر ٹیم کا انتخاب ہو گا تو یقینا کام کی رفتار و معیار میں اضافہ ہو گے اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (07-01-12), shafresha (08-10-10), skjatala (05-06-11), فیصل ناصر (08-10-10), نورالدین (09-10-10), احمد بلال (08-10-10), حیدر (08-10-10)
پرانا 08-10-10, 12:58 PM   #11
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
۔ تا كه ان مقامات ميں جانے سے ان ايام ميں گريز كيا جائے۔۔۔ جهاں پاك نٹ كے خركارے گردش ميں هيں۔۔۔۔۔

اسلامی سیکشن
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (07-01-12), shafresha (08-10-10), احمد بلال (08-10-10), حیدر (08-10-10), شمشاد احمد (08-10-10)
پرانا 08-10-10, 01:53 PM   #12
Senior Member
 
مزمل فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 25
مراسلات: 1,247
کمائي: 81,354
شکریہ: 1,023
782 مراسلہ میں 1,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
ویسے سمجھنے والوں کے لیے اشارہ ہی کافی ہے
اب تو ہم آپ کی اشارے بازی کے بھی فین بن گئے -
مزمل فاروق آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے مزمل فاروق کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (07-01-12), shafresha (08-10-10), فیصل ناصر (08-10-10), احمد بلال (08-10-10), حیدر (08-10-10), راجہ اکرام (09-10-10)
پرانا 08-10-10, 02:34 PM   #13
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,198
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بدر بھائی بہت بہت مبارک ہو انتظامیہ میں شامل ہونے کی اور
بہت اچھی پوسٹ لکھی ہے آپ نے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (07-01-12), shafresha (08-10-10), فیصل ناصر (08-10-10), احمد بلال (08-10-10), حیدر (08-10-10), راجہ اکرام (09-10-10)
پرانا 08-10-10, 05:53 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,270
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,477 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے یار سیدے سیدے کیوں نہیں کہہ دیتے اتنا لمبا چھوڑا لکھنے کو کہ ہماری چھٹی ہو جائے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (07-01-12), shafresha (08-10-10), حیدر (08-10-10), راجہ اکرام (09-10-10)
پرانا 08-10-10, 06:55 PM   #15
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,411
کمائي: 96,259
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,307 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
ارے یار سیدے سیدے کیوں نہیں کہہ دیتے اتنا لمبا چھوڑا لکھنے کو کہ ہماری چھٹی ہو جائے
ہر ادارے میں ہائرنگ اور فائرنگ (فلموں والی فائرنگ نہیں)ہوتی رہتی ہے۔ لوگوں کے آنے یا جانے سے ادارے کو فرق نہیں پڑا کرتا۔ ٹِکتا وہی ہے جس سے ادارے کو فائدہ ہو۔ ورنہ بوجھ بن کر جینے سے کیا فائدہ۔

ویسے میں اپنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ انتظامیہ میں میری عمر چند ماہ سے زیادہ نہیں ہے۔ میں تھوڑا سا اُلٹ مزاج کا بندہ ہوں۔ افسروں کے ساتھ سخت اور جونئیرز کے ساتھ نرم۔ ایسے میں "چھُٹی" ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (06-01-12), rana ammar mazhar (07-01-12), shafresha (08-10-10), skjatala (05-06-11), فیصل ناصر (08-10-10), نورالدین (06-01-12), احمد بلال (05-05-12), راجہ اکرام (09-10-10)
جواب

Tags
color, فورم, فرض, کوشش, پوسٹ, پسندیدہ, قدم, لوگ, نظر, ممکن, معلوم, انگلش, انتظامیہ, تحریر, جواب, جلد, خلاف, خصوصی, دوست, دل, شاندار, علم, عنصر, عزت, غلط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارتی فوجی افسر جنسی سکینڈل پر زبردستی ریٹائرڈ جاویداسد خبریں 3 04-06-10 03:23 PM
پی سی دنیا کی جانب سے ان میٹرڈ مفت ویب ہوسٹنگ حسن مغل آپکے کاروباری اشتہارات 4 01-04-09 03:51 PM
ہلری اور بارک اوبامہ کی سیاسی جنگ کو اینیمیٹدفلم کی شکل دے دی گئی عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:34 PM
میچز جیوسوپر کے علاوہ کسی اور چینل سے دکھانے پر کیبل آپریٹرز کیخلاف کارروا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:14 AM
کسی نے نہ کی جن کے میٹر کی ریڈنگ چاچا کمال مزاحیہ شاعری 0 09-12-07 09:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger