واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


گدھوں کا اجلاس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-10-10, 11:54 PM   #1
گدھوں کا اجلاس
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 23-10-10, 11:54 PM

' ڈھینچوں ڈھینچوں ۔۔۔۔۔۔ بستی کے سارے گدھے متوجہ ہوں! ایک ضروری اعلان ہے۔ کل دوپہر بستی کے سارے گدھے ایک نہایت اہم معاملے پر منعقد کی جانے والی اجلاس میں حصہ لینے کے لئے ہائی اسکول کے پچھواڑے میں واقع کھیت میں پہنچ جائیں۔ یاد رہے سب کی شرکت لازمی ہے۔ غیر حاضری کی کوئی گنجائش نہیں۔ بغیر کسی عذر کے غیرحاضر رہنے والے گدھے کو بطور سزا گامے کمہار کے حوالے کرکے باربرداری کی سخت مشقت میں ڈالا جائے گا! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈھینچوں ڈھینچوں ۔۔۔ نیز اجلاس کے بعد شرکاء کی خاطر تواضع فیقے چاچا کی کھیت کے تازہ چارے سے کی جائے گی۔'

ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــ

اجلاس کا آغاز نہایت گھمبیر ماحول میں ہوا۔ بستی کے تقریباً سارے گدھے مقررہ وقت پر پہنچ گئے تھے۔ آج کا اجلاس ہنگامی طور پر بلایا گیا تھا۔ اس میں بہت سارے مسائل پر بحث ہونی تھی۔ گدھوں کا سردار نہایت سنجیدہ موڈ میں بیٹھا ہوا تھا۔

سیکرٹری گدھے نے ایجنڈا پڑھ کر سنایا۔ پہلا موضوع بحث جدید ٹرانسپورٹ اور مشینوں کی وجہ سے گدھوں کی بے روزگاری کا تھا۔ صدر مجلس کی اجازت سے گدھوں نے باقاعدہ بحث شروع کی۔

'معزز گدھو! آج یہ مسئلہ نہایت گھمبیر صورت اختیار کرچکا ہے۔ ہمارے ہنر مند اور جوان گدھے موجودہ دور کے ہر ہنر کے باوجود بے روزگار ہورہے ہیں۔ آخر ہمارا قصور کیا ہے؟ جدید مشینی دور نے ہم سے ہمارا روزگار چھین لیا ہے۔ نئی نسل بے روزگاری کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے۔ اور آج کل کھیتوں پر ڈاکے ڈال کر فصل کی ایسی تیسی کردیتے ہیں۔
ہم انسان سے پوچھنا چاہتے ہیں، آخر ہم لوگوں کے ٹیلنٹ میں ایسی کیا کمی ہے کہ مشینوں کو ہم پر فوقیت دی جارہی ہے؟ کیا ہم وفادار نہیں؟ ایک بار جس راستے پر مالک لے جائے، دوبارہ اس کے ڈنڈے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ہم سے روزی روٹی چھین کر انسان خوش رہ سکے گا کیا؟ ہم یہ بتانا چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔' ابھی گدھا جوش خطابت میں مزید کچھ کہنا چاہتا تھا کہ صدر مجلس نے اشارے سے اس کو بیٹھنے کا اشارہ کردیا۔
'ایجنڈے کے دوسرے نکتے پر بحث شروع کی جائے!' گدھوں کے سردار نے کہا، جو کہ ایک ایک ضعیف العمر اور جہان دیدہ گدھا تھا۔

'جناب، اس اجلاس کا اہم نکتہ جس پر ہم سب گدھوں کو نہایت تشویش ہے، وہ یہ ہے کہ آج کل انسان اپنی آپس کی دشمنیاں نکالنے، دوسرے انسانوں کا مذاق اُڑانے اور ان کو نیچا دکھانے کی خاطرایک دوسرے کو گدھا کہہ کر بلاتے ہیں۔ ہم اس نا انصافی پر شدید احتجاج کرتے ہیں اور انسانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کی جملہ بازی سے گدھوں کی عزت نفس مجروح نہ کریں۔
اور تو اور، پچھلے دنوں تو حد ہوگئی۔ انسانوں نے کرکٹ کھلاڑیوں سے نفرت اور غصے کا اظہار کرنے کی خاطر ہمارے چند بھائیوں کو پکڑ کر ان کے نام ان کرکٹرز کے ناموں پر رکھ کر گدھوں کی پوری برادری کی توہین کی ہے۔ ہم اس بات پر شدید احتجاج کی اپیل کرتے ہیں، اور صدر مجلس سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو مناسب فورم پر اٹھایا جائے۔' ایک جوشیلے گدھے نے اپنی تقریر ختم کرکے باقی گدھوں‌کی طرف داد طلب نظروں سے دیکھا۔ سارے گدھوں نے ڈھینچوں ڈھینچوں کرکے اس کی تائید کی۔

اس کے بعد ان گدھوں کو اجلاس میں پیش کیا گیا، جن کو کرکٹ شائقین نے احتجاج کے دوران پکڑ کر ریلی نکالی تھی۔ صدر مجلس نے ان کی طرف خونخوار نگاہوں سے دیکھا اور کہا، ' ارے گدھو! تم نے ہماری ناک کاٹ ڈالی۔ گدھوں کی عزت کا ذرا بھی خیال نہیں کیا تم لوگوں نے؟ کم از کم اپنی دولتی مار کر تو اپنے غصے کا اظہار کرسکتے تھے۔ انسان کے ہاتھوں کٹھ پتلی بننے سے پہلے سوچا تو ہوتا۔ ارے ان بدنام انسانوں کا کردار نبھا کر آگئے تم لوگ؟ تم لوگوں کو معلوم نہیں ہے گدھے کی عزت نفس کیا ہوتی ہے؟ گدھا کبھی بے وفائی نہیں کرتا۔ مالک کو چھوڑ کر نہیں جاتا۔چاہے مالک کتنا بھی مارے پیٹے۔ یہ انسان اس درجے تک کب پہنچ سکتے ہیں؟'

وہ گدھے معصوم سی صورت بنا کر کھڑے دُم ہلا رہے تھے۔ ایک گدھے نے دوسرے کے کان میں سرگوشی کی اور کہا، 'یار یہ بڈھا تو بہت بول رہا ہے۔ ہم کو اگر کرکٹرز کی جگہ گھمایا جاسکتا ہے تو ان کو بھی تو اس ریلی میں کوئی رول ملنا چاہیئے تھا نا!' دوسرا گدھا الجھن میں پڑ گیا، ' لیکن کیا رول دینا چاہیئے تھا؟' ارے یار، ان کرکٹرز کا کوئی بڑا بھی ہوگا نا ہمارے اس بڑے گدھے کی طرح، جو صرف باتیں بنانا جانتا ہے۔'

اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد پاس کی گئی، جس کے اہم نکات مندرجہ ذیل تھے:
1۔ اس مشینی دور میں گدھوں کی بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے انسان گدھوں کے لئے خصوصی امداد کا اعلان کرے اور گدھوں کے لئے مفت چارے کا بندوبست کیا جائے۔
2۔ انسان اپنی آپس کی رنجشوں میں گدھوں کو نفرت کا نشانہ نہ بنائے۔ گدھے اس مذموم فعل پر احتجاج کرتے ہیں اور اگر اس طرح کی حرکتیں بند نہ کی گئیں تو گدھے اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کھڑی فصلوں کو اپنا نشانہ بنائیں گے۔ پھر سارے فساد کی ذمہ داری انسانوں پر عائد ہوگی۔

اس کے بعد اجلاس برخاست کیا گیا۔ حسبِ روایت اس بار بھی گدھوں کی تواضع فیقے چاچا کی کھیت میں کھڑے فصل سے کی گئی۔ ابھی یہ پارٹی جاری تھی کہ فیقا دور پگڈنڈیوں پر دوڑتا ہوا نظر آیا۔ گدھوں کے سردار نے ڈھینچوں ڈھینچوں کرکے سارے گدھوں کو خطرے سے آگاہ کیا۔ فیقا ان کو گالیاں بک رہا تھا اور اس کے ہاتھ میں ڈنڈا اس بات کا اشارہ تھا کہ اس کے ہاتھ لگنے والے گدھے کا آج بہت برا حشر ہوگا۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,939 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 251
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (24-10-10), فیصل ناصر (24-10-10), پاکستانی (24-10-10), یاسر عمران مرزا (24-10-10), منتظمین (24-10-10), محمدخلیل (24-10-10), مرزا عامر (24-10-10), انجانا (24-10-10), حیدر (24-10-10), راجہ اکرام (24-10-10), شمشاد احمد (24-10-10)
پرانا 24-10-10, 12:33 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (24-10-10), ھارون اعظم (24-10-10), حیدر (24-10-10)
پرانا 24-10-10, 01:17 AM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,411
کمائي: 96,260
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,307 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تبصرہ بعد میں۔ فیالوقت رسیدی ٹکٹ لگا دی ہے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (24-10-10), ھارون اعظم (24-10-10)
پرانا 24-10-10, 06:45 AM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,405
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,424 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی جی خوب لکھا ہے
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (24-10-10), ھارون اعظم (24-10-10)
پرانا 24-10-10, 11:36 AM   #5
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ ہارون بھائی، زبردست تحریر ہے۔ آپکی اپنی ہے سو فیصد ؟؟؟
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (24-10-10), ھارون اعظم (24-10-10)
پرانا 24-10-10, 11:48 AM   #6
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 11,000
کمائي: 49,178
شکریہ: 7,301
5,974 مراسلہ میں 15,160 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مجھے ایسا لگا جیسے پاکستانی پارلیمنٹ کی بات ہو رہیے ہے؟
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (24-10-10), ھارون اعظم (24-10-10), منتظمین (24-10-10)
پرانا 24-10-10, 01:18 PM   #7
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,349
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم !
اچھی تحریر ہے۔۔۔ بلکہ اچھوتا خیال ہے کیوں کہ فی زمانہ انسانوں کو اپنے مسائل اور دکھوں کے رونے سے فرصت نہیں ملتی
ایسے میں بے زبانوں کو زبان دینا واقعی بڑی بات ہے ۔۔۔
لیکن یہ گدھوں کی زیادتی ہے ۔۔۔ اب دیکھیں( مجھ سمیت) کتنے انسان اس تھریڈ میں ان کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں ۔۔
جلدی میں ہونے کے باوجودبھی ۔۔۔۔ اپنا حصہ ڈال رہےہیں ۔۔۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ گدھوں اور الوؤں کی جتنی قدر مغرب میں ہے مشرق میں نہیں ۔۔
ویسے گدھوں کا یہ احتجاج اور ہمیں احساس دلانا واقعی عقلمندانہ ہے جس میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ہماری قوم نے اپنے کھلاڑیوں کے نام گدھوں پر لکھ کر گھمایا گیا ہے ۔۔
ٹھیک ہے ۔۔
کھلاڑی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں لیکن محض ایک الزام جوابھی ثابت بھی نہیں کیا گیا تھا اس پر اتنا جذباتی پن ۔۔ صحت مند قوم کی علامت نہیں ہے
عالمی میڈیا بالخصوص انڈین میڈیا جو پاکستان کی بدنامی کا کائی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ۔۔۔ پاکستانی بھی ان کی زبان بولنے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے ۔۔
کرکٹرز کے تو کیا ہر ادارے کے بڑے کو پہلے لگا م دینا ضروری ہے ۔۔۔
اب تو کہنا پڑے گا ۔۔۔ شاباش گدھوں
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (24-10-10), ھارون اعظم (24-10-10), منتظمین (24-10-10), مرزا عامر (24-10-10), انجانا (24-10-10)
پرانا 24-10-10, 04:43 PM   #8
Junior Member
اجنبی
 
انجانا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مراسلات: 10
کمائي: 264
شکریہ: 14
10 مراسلہ میں 18 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے بھائی یہاں تو گدھوں کی میٹنگ ہورہی ہے ۔
ہمارا یہاں کیا کام؟؟؟؟

میں تو چلا
انجانا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے انجانا کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (24-10-10), مرزا عامر (24-10-10)
پرانا 24-10-10, 09:39 PM   #9
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,641
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,939 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
تبصرہ بعد میں۔ فیالوقت رسیدی ٹکٹ لگا دی ہے
بہت شکریہ بدر بھائی۔ آپ کے تبصرے کا انتظار رہے گا۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
بھائی جی خوب لکھا ہے
تحریر پسند کرنے کے لئے شکریہ۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
واہ ہارون بھائی، زبردست تحریر ہے۔ آپکی اپنی ہے سو فیصد ؟؟؟
جی یاسر بھائی، یہ میری اپنی تحریر ہے۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
مجھے ایسا لگا جیسے پاکستانی پارلیمنٹ کی بات ہو رہیے ہے؟
ارے خلیل بھائی، مروانا ہے کیا؟
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-10-10, 09:40 PM   #10
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,641
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,939 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ARHAM مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم !
اچھی تحریر ہے۔۔۔ بلکہ اچھوتا خیال ہے کیوں کہ فی زمانہ انسانوں کو اپنے مسائل اور دکھوں کے رونے سے فرصت نہیں ملتی
ایسے میں بے زبانوں کو زبان دینا واقعی بڑی بات ہے ۔۔۔
لیکن یہ گدھوں کی زیادتی ہے ۔۔۔ اب دیکھیں( مجھ سمیت) کتنے انسان اس تھریڈ میں ان کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں ۔۔
جلدی میں ہونے کے باوجودبھی ۔۔۔۔ اپنا حصہ ڈال رہےہیں ۔۔۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ گدھوں اور الوؤں کی جتنی قدر مغرب میں ہے مشرق میں نہیں ۔۔
ویسے گدھوں کا یہ احتجاج اور ہمیں احساس دلانا واقعی عقلمندانہ ہے جس میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ہماری قوم نے اپنے کھلاڑیوں کے نام گدھوں پر لکھ کر گھمایا گیا ہے ۔۔
ٹھیک ہے ۔۔
کھلاڑی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں لیکن محض ایک الزام جوابھی ثابت بھی نہیں کیا گیا تھا اس پر اتنا جذباتی پن ۔۔ صحت مند قوم کی علامت نہیں ہے
عالمی میڈیا بالخصوص انڈین میڈیا جو پاکستان کی بدنامی کا کائی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ۔۔۔ پاکستانی بھی ان کی زبان بولنے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے ۔۔
کرکٹرز کے تو کیا ہر ادارے کے بڑے کو پہلے لگا م دینا ضروری ہے ۔۔۔
اب تو کہنا پڑے گا ۔۔۔ شاباش گدھوں
اتنے تفصیلی تبصرے کے لئے بہت بہت شکریہ بہن۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
فورم, وقت, نفرت, چاچا, مفت, موجودہ, مسائل, معلوم, آج, انسان, احتجاج, بول, بے, خوش, خلاف, خصوصی, درخواست, ذرا, سردار, عائد, عذر, عزت, غصے, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں آنکھیں روشن ستارہ لکھوں اور پھر نظر کو شراب لکھوں جواد رضا خان جامی جواد رضا خان جامی 2 18-09-10 11:42 AM
آپ کی آنکھوں کے لیے ایک چیلنج ابو عمار دلچسپ اور عجیب 32 31-08-10 09:19 AM
آنکھوں کی الرجی کا علاج کیا ہے؟ محمد کاشف حبیب شعبہ طب 7 14-07-08 08:25 PM
دکھوں کے موڑ پہ اکثر مجھے ملا وہ شخص خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 1 01-07-08 07:43 PM
آنکھوں سے مانگنے لگے پانی وضو کا ہم خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 12:52 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger