واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


’ونڈوز 7‘ کا تجرباتی ورژن جاری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-09, 07:51 AM   #1
’ونڈوز 7‘ کا تجرباتی ورژن جاری
ابرارحسین ابرارحسین آف لائن ہے 09-01-09, 07:51 AM

بشکریہ بی بی سی
مائیکروسافٹ کے کمپیوٹر آپریٹنگ نظام ’ونڈوز‘ کا نیا ورژن ’ونڈوز7‘ تجرباتی مقاصد کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔
بل گیٹس کی جگہ مائیکرو سافٹ کی سربراہی سنبھالنے والے سٹیو بلمار نے لاس ویگاس میں جاری ’ کنزیومر الیکٹرانکس شو‘ کے دوران اپنی تقریر میں اعلان کیا کہ سافٹ ویئر ڈویلپرز کو ’ونڈوز 7‘ کا بیٹا ورژن دیا جا رہا ہے جبکہ نو جنوری سے عوام ونڈوز کے اس نئے ورژن کو اپنے کمپیوٹرز پر ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ’ونڈوز 7‘ کا تجرباتی ورژن ہے تاہم اس میں مکمل آپریٹنگ نظام کی ’تقریباً تمام‘ خصوصیات دی گئی ہیں اور یہ سافٹ ویئر کے بارے میں صارفین کی رائے بدل کر رکھ دے گا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ مائیکروسافٹ عام صارفین کو محدود تعداد میں ہی ’ونڈوز 7‘ کا بیٹا ورژن فراہم کرے گی۔ اس نظام کو چلانے کے لیے ضروری ہے کہ صارف کے کمپیوٹر کے پراسیسر کی رفتار اور ریم کی استعداد کم از کم ایک گیگا ہرٹز ہو، اس کے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو پر سولہ گیگا بائٹ جگہ موجود ہو، اس میں 128 میگا بائٹ کی ویڈیو میموری ہو اور اس میں ڈی ایکس 9 گرافکس کو دکھانے کی صلاحیت ہو۔
’ونڈوز 7‘ نظام میں ایک ’ہوم گروپ‘ سسٹم بھی موجود ہے جو کہ ویڈیوگیمز کنسولز، پرسنل کمپیوٹرز اور میڈیا سروز کو ایک ’لوکل نیٹ ورک‘ کی شکل دے دیتا ہے اور یہ تمام مشینیں آپس میں میڈیا اور مواد بانٹ سکتی ہیں۔
سٹیو بلمار کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ کمپیوٹر، فون اور ٹی وی آنے دنوں میں اس طرح ساتھ مل کر کام کریں گے کہ یہ ایک ڈیجیٹل’ایکو سسٹم‘ کی شکل اختیار کر لیں گے۔
اسی کانفرنس میں سٹیو بلمار نے یہ بھی اعلان کیا کہ مائیکروسافٹ نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک سے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ممبران کو ان کے ذاتی صفحہ پر کی جانے والی تبدیلیوں کے بارے میں ان کے ونڈوز لائیو صفحات پر بھی مطلع کیا جائے گا۔

ابرارحسین
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 983
شکریہ: 1,331
738 مراسلہ میں 2,352 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 227
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابرارحسین کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (11-01-09), چیتا چالباز (10-01-09), طارق راحیل (10-01-09)
جواب

Tags
کمپیوٹر, ویب, ڈرائیو, مکمل, رفتار, صفحہ, صفحات, صلاحیت, صارفین


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ونڈوز ایکس پی میں چلتی ہوئی ویڈیو سے تصویر نکالنا زبیر مائیکروسوفٹ ونڈوز 13 25-04-12 02:05 PM
ملک کی خدمت کیلئے تربیت حاصل کی‘ سینئر افسران کپڑے دھلوارہے ہیں‘ بھارتی کمانڈوز کا خط گلاب خان خبریں 0 29-01-11 03:40 AM
خالص سونے اور ہیروں سے بنے دنیا کے قیمتی ترین کموڈز محمدعمر خبریں 12 09-12-09 01:58 PM
’ونڈوز 7‘ کا تجرباتی ورژن جاری محمدعدنان مائیکروسوفٹ ونڈوز 3 06-08-09 11:02 AM
ونڈوز دیر سے کھلتی ہے wajee Ask Experts ماہرین کی رائے 36 28-05-09 06:15 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger