واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


”شب برات کی پھلجھڑیاں“

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-08-09, 04:44 AM   #1
”شب برات کی پھلجھڑیاں“
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 07-08-09, 04:44 AM

آج شب برات ہے !
جیسے مثالیں دی جاتی ہیں کہ ہر دن عید کا اور رات شبِ برات ہو!
شبرات کے نام سے یادوں میں انار اور پھلجھڑیاں چھوٹنے لگتی ہیں، رنگ برنگی چٹپٹیاں اندھیرے میں چمکتا فاسفورس اور اس کی مہک جیسے ابھی کل ہی بات ہو۔ آتش بازیاں بھی قسموں قسموں کی ہوتی تھیں راکٹ، شُرلی، ڈھبری، چھچھوندر جس کے فلیتے کو آگ دکھانے سے پہلے ذرا اونچی جائے پناہ ڈھونڈھ لیجاتی، دیوار پر پھوڑنے والے پٹاخے اور بم۔ حادثات اُسوقت بھی ہوتے تھے لیکن مکانات فاصلے فاصلے سے ہوتے تھے اور ان مشاغل کے لیے میدان اور کشادہ جگہیں بھی میسر تھیں غرض شبرات کا اہتمام شعبان کی شروع ہی سے کردیا جاتا تھا۔
آج ہدایت و تعلیم کا نور اسطرح پھیلا ہے کہ اب خوشی منانے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے کہ یہ کس فرقے کا تہوار ہے؟ میرا تعلق کس فرقے سے ہے؟ کس کو مبارکباد دوں کس کو نہیں؟ حلوہ کِس کے گھر بھیجنا ہے؟ حلیم کہیں غلط پڑوسی کے ہاں نہ چلی جائے؟ کونڈوں سے کہیں باہمی منافقانہ خیر سگالی کا ہی کونڈا نہ ہوجائے؟ بارہ ربیع الاول پر پہلے صرف اسکولوں کی حد تک نعتیہ پروگرام اور سیرت النبّی صلعم کے جلسے ہوا کرتے تھے اب بارہ ربیع الاول کے دن بھی کہ رحمت العالمین کے حوالے سے عید میلاد النبّی صلعم ہے پولیس کی اسپیشل ڈیوٹی لگائی جاتی ہے اور شام کو مائیں تب سُکھ کا سانس لیتی ہیں جب ان کے لال خیریت سے گھروں کو لوٹ آتے ہیں۔
زندگی کا بیشتر حصہ عرب کے ریگستانی معاشرے میں گزارنے سے کئی ایک سماجی اور سوشل سرگرمیاں ختم ہی ہو گئیں آج شام بازار میں ایک عجب قسم کی گہما گہمی نظر آئی، مٹھائی کی دکانوں پر کھجلے پھینیاں اور قتلمے پوریاں سجی دیکھ کر یوں لگ رہا تھا کہ رمضان آگیا ہے دکانوں پر بینر لگے تھے اور تیل کی کڑھاؤ فٹ پاتھ پر ہی سجے تھے پنڈی کی کمرشل مارکیٹ کراچی کا برنس روڈ بنی تھی اس منظر کو دیکھ کر یقین آگیا کہ بھلے عام لوگ بھول جائیں کہ آج شب برات ہے مگر جنکے حلوے مانڈے انہی تقریبات کے دم سے ہیں وہ کہاں بھولنے دیتے ہیں۔
گھر لوٹ کر آئے تو بلڈنگ میں داخل ہوتے ہی اگر بتیوں کی خوشبو نے استقبال کیا – یوں لگا کہ ہم کسی مزار کے احاطے میں داخل ہو رہے ہیں کیونکہ ہماری بلڈنگ کی پشت پر قبرستان ہے اور تیسری منزل پر ہمارے کمروں سے تمام قبریں صاف دکھتی ہیں ویسے تو یہ ایک پرانا قبرستان ہے مگر اپنے پیاروں کو یاد کرنے تو اب بھی لوگ آتے ہیں۔ انہوں نے اگربتیوں کی خوشبو سے سارا مہکا رکھا تھا اور اب شام ہوتے ہی کئی قبروں پر دیئے ٹمٹمارہے ہیں جانے کون لوگ ہوں گے جو چلے گئے مگر ان کے قدرداں ان سے پیار کرنے والے اب بھی اپنی وفاؤں کے چراغ لیے آ موجود ہوتے ہیں۔ ان ٹمٹماتے دیوں کی لوء سے یادوں کے کتنے تاریک کونے آج پھر منور ہوگئے۔
اب کے شب رات پر برسوں بعد ہم نے بھی صابونی حلوے کی کڑھائی چولہے پر چڑھوا دی کہ زبان و دہن کو اسی پرانے ذائقے سے پھر آشنا کریں۔

تحریر : رضوان (سراب )
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1080
Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (22-07-11), sahj (08-08-09), نورالدین (27-07-11), نبیل خان (17-07-11), منتظمین (07-08-09), محمد یاسرعلی (17-07-11), مرزا عامر (17-07-11), yashaka (07-08-09), ام طلحہ (07-08-09), حیدر (17-07-11), حیدر Rehan (08-08-09), راجہ اکرام (08-08-09), رضی (07-08-09), سیپ (21-07-11), شمشاد احمد (18-07-11), عروج (18-07-11)
پرانا 07-08-09, 08:07 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کےلیے پیش کی جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-08-09), نورالدین (27-07-11), نبیل خان (17-07-11), حیدر Rehan (08-08-09), راجہ اکرام (08-08-09), شمشاد احمد (18-07-11)
پرانا 07-08-09, 09:29 AM   #3
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,662
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی شئیرنگ ہے فیصل بھائی!
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-08-09), نورالدین (27-07-11), حیدر Rehan (08-08-09), راجہ اکرام (08-08-09), شمشاد احمد (18-07-11)
پرانا 07-08-09, 12:57 PM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شکریہ !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
حیدر Rehan (08-08-09), شمشاد احمد (18-07-11)
پرانا 08-08-09, 11:00 AM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,356
شکریہ: 25,212
16,401 مراسلہ میں 41,655 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فیصل بھیا اچھی شیئرنگ ہے
وقت نے حالات اور حالات نے معاملات پر بہت گہرا اثر ڈالا ہے۔۔ لیکن یہ تو قدرت کا کھیل ہے۔۔۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (18-07-11)
پرانا 08-08-09, 01:10 PM   #6
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,889
کمائي: 51,344
شکریہ: 7,999
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مجھے بہت خوشی ہوئی جب فیصل بھائی سے ایسا مراسلہ سنے کو ملا ۔۔
شروع میں تو لگا فیصل بھائی اپنی شب برات کی مصروفیت بتا رہے ہیں ، ساتھ ہی ساتھ میں سمجھا کہ وہ راولپنڈی میں رہتے ہیں اور ہمارئے کراچی کے برنس روڈ کی یاد بھی دل میں لیے ہوئے ہیں، یہ سوچ کر پریشان بھی ہوا اور حیرت بھی کہ فیصل بھائی کی کتنی گہری سوچ ہوگی ہے ، کتنی باریک باتیں کرنے لگے ہیں ، ، ، ،

پھر بھائی چارئے اور اتحاد بین المسلیمن کی کوشش جو تحریر میں پڑھی خوش دل ہوگیا ، ، ، ،
جب یہ پڑھا کہ گھر جاکر انھونے حلواہ پکوا ہی لیا تو دل میں سوچا یہ فیصل بھائی نے کمال کردیا ۔،،،،
، ، ، ، ،،، ، ، ، ، ،، ، ، ، ، ، ،، مراسلہ ختم ہونے لگا تو ایک طرف کچھ نظر ایا ، ، ،
،
،۔
۔،
،
۔
،
،
،
،
،
،

لکھا تھا تحریر رضوان سراب
__________________
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-08-09), محمد یاسرعلی (17-07-11), شمشاد احمد (18-07-11)
پرانا 08-08-09, 02:02 PM   #7
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,996
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اور حلوہ بیچ میں ہی رہ گیا
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-07-11, 12:50 AM   #8
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

موقع کی مناسبت سے پیش خدمت ہے
خاص طور پر مرزا عامر بھائی کے لئے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (17-07-11), شمشاد احمد (18-07-11)
پرانا 17-07-11, 01:10 AM   #9
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے بھائی پردیس میں کہاں حلوہ ۔ بس اتفاق سے چاکلیٹ کھا رہا ہوں۔ اور ہاں یہاں کے قبرستان بھی خاموش ہیں نہ کوئی پٹاخہ نہ کوئی ہل چل ۔ بھلا قبرستان بھی خاموش ہوا کرتے ہیں ۔ آج کی رات
چاکلیٹ کھاتا ہوا قران حکیم کے حوالے سے لکھ رہا تھا کہ آیا قران میں اس رات کا ذکر ہے بھی یا نہیں ان شاءاللہ تھوڑی دیر میں بھیجتا ہوں مراسلہ
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-07-11), فاروق سرورخان (17-07-11), نورالدین (27-07-11), محمد یاسرعلی (17-07-11), ارشد کمبوہ (17-07-11), حیدر (17-07-11), شمشاد احمد (18-07-11)
پرانا 17-07-11, 01:12 AM   #10
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,670
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
شروع میں تو لگا فیصل بھائی اپنی شب برات کی مصروفیت بتا رہے ہیں ، ساتھ ہی ساتھ میں سمجھا کہ وہ راولپنڈی میں رہتے ہیں
میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا اس لیے تحریر وہاں ہی چھوڑ مقام چیک کیا مگر وہاں کراچی ہی لکھا تھا پھر بھی ہم یہ سمجھے شاید آج پنڈی میں ہیں مگر خوش فہمی تب ختم ہوئی جب تحریر کے آخر پہ کونے پہ نظر پڑی۔ جہاں ہمارا منہ چڑھانے کے لیے لکھا تھا تحریر رضوان سراب
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-07-11), حیدر (17-07-11), شمشاد احمد (18-07-11)
پرانا 17-07-11, 01:55 AM   #11
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کچھ لوگ شبِ بارات کو قران حکیم سے ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے لیئے سورۃ الدخان کی شروع کی آیات کا حوالہ دیا جاتا ہے ۔ آئیے قران پاک کی مزید سورتوں کی آیات سے کیا ربط ملتا ہے

1 شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيْ أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ۔۔۔۔۔۔ سورۃ البقرۃ آیت 185
رمضان کا مہینہ جس میں قرآن اتارا گیا ہے جو لوگوں کے لئے ہدایت ہے اور رہنمائی کرنے والی اور امتیاز کرنے والی واضح نشانیاں ہیں،-----

2 . حمO وَالْكِتَابِ الْمُبِينِO. إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةٍ مُّبَارَكَةٍ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَO فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍO أَمْرًا مِّنْ عِندِنَا إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَO رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُO
حا میم اس روشن کتاب کی قسمo بیشک ہم نے اسے ایک بابرکت رات میں اتارا ہے بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیںo اس میں ہر حکمت والے کام کا فیصلہ کر دیا جاتا ہےo ہماری بارگاہ کے حکم سے، بیشک ہم ہی بھیجنے والے ہیںo آپ کے رب کی جانب سے رحمت ہے، بیشک وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہےo سورۃ الدخان آیات 1 تا 6


3- إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِO وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِO لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍO تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍO سَلَامٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِO

بیشک ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں اتارا ہےo اور آپ کیا سمجھے ہیں (کہ) شبِ قدر کیا ہےo شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہےo اس میں فرشتے اور روح الامین اپنے رب کے حکم سے ہر امر کے ساتھ اترتے ہیںo یہ طلوعِ فجر تک سلامتی ہےo

اہم نقاط ۔
1 رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قران کا نزول ہوا -
2 سورۃ دخان کی شروع کی آیات میں جو بات کی جارہی ہے وہ اس مبارک رات کی کی جا رہی ہے جس میں قران نزول ہوا ۔ اور قران کا نزول رمضان میں ہوا نہ کہ شعبان میں
3 سورۃ القدر میں اس رات کو لیلۃ القدر کا نام دیا گیا ۔
4 تمام امور کے فیصلے لیلۃ القدر یعنی تقدیر کی رات میں کیئے جاتے ہین
اس کے علاوہ اگر کسی اور رات کا قران پاک میں ذکر ہے تو براہ مہربانی تصحیح فرمادیں
اگر آپ کے کسی مسلک کے مولوی نے سورۃ دحان کی آیات کو شبِ برات سے جوڑنے کی کوشش کی ہے تو آپ خود اپنے دل سے بھی پوچھیں کہ حقیقت تو کچھ اور واضح ہو رہی ہے ۔
احادیث کے مطابق آپ لوگ شبِ بارات کو جس طرح گزارنا چاہیں آپ کی مر ضی لیکن قران حکیم کو ہدایت کے لیئے پڑھیئے نہ کہ اپنے مسلک کی پشت پناہی کے لیئے ۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-07-11), فاروق سرورخان (17-07-11), نورالدین (27-07-11), ارشد کمبوہ (17-07-11), حیدر (17-07-11), سام (21-07-11), شمشاد احمد (18-07-11), عروج (18-07-11)
پرانا 17-07-11, 02:21 AM   #12
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لگا لیں جی جتنا زور لگتا ہے
ننھا بچہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
حیدر (17-07-11), شمشاد احمد (18-07-11)
پرانا 17-07-11, 09:54 AM   #13
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,411
کمائي: 96,260
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,307 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
آج ہدایت و تعلیم کا نور اسطرح پھیلا ہے کہ اب خوشی منانے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے کہ یہ کس فرقے کا تہوار ہے؟ میرا تعلق کس فرقے سے ہے؟ کس کو مبارکباد دوں کس کو نہیں؟ حلوہ کِس کے گھر بھیجنا ہے؟ حلیم کہیں غلط پڑوسی کے ہاں نہ چلی جائے؟ کونڈوں سے کہیں باہمی منافقانہ خیر سگالی کا ہی کونڈا نہ ہوجائے؟
ہاہاہا یہ بہت خُوب کہا

کل امی بتا رہیں تھیں کہ محلے کی خواتین کا ایک دینی اجتماع میں جانا ہوا۔
اب وہ پریشان تھیں کہ اگر انہوں نے پوچھ لیا کہ بریلوی ہو یا دیوبندی ہو یا اہلحدیث ہو کیا ہو ،،تو کیا جواب دیں گے۔
اِدھر اُدھر کے بینرز پر نظر دوڑائی تو کسی "جماعت الدعوۃ" کا نام نظر ایا ۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ کہہ دیں گے جی ہم تو اسی جماعت کے ہیں۔
پھر امی مجھ سے پوچھنے لگ پڑٰیں کہ ہم ہیں کس فرقے کے؟
میں نے ٹھنڈی سانس بھری اور کہا کہ ساری زندگی اسی کشٹ میں گزار دی کہ جان سکیں کس فرقے سے ہیں۔ مگر بخدا ابھی تک نہیں پتا چل پایا کہ کس فرقے سے ہیں۔
تم سبھی کُچھ ہو بتاؤ تو مسلمان بھی ہو۔

جب ان "بدعتوں" پر عمل کرتے تھے تو پھر بھی سال میں 10، 15 مرتبہ عبادت کر لیا کرتے تھے رات کی۔ اب علم و نور کا سیلاب ایسا آیا کہ عرصہ دراز ہوا، رات کی ہر عبادت ختم ہوئی۔ دل کا شیطان ہر عبادت پر پھُسلا لیتا ہے۔ کہ یہ تو بدعت ہے۔ چھوڑا یار آرام سے سو جاؤ۔
اس عبادت کی احادیث ضعیف ہیں۔ آرام سے سو جاؤ،
پہلے نماز کے بعد سُنتیں اہتمام سے پڑھا کرتے تھے اور انکو فرض جتنی ہی اہمیت دیا کرتے تھے، سُنت چھوڑنے والے کو تعجب سے دیکھا کرتے تھے۔ علم و نور کے سیلاب نے ہم پر انکشاف کیا کہ نماز کی سُنتیں اہم ضرور ہیں ، لیکن انکے بغیر بھی نماز ہو جایا کرتی ہے۔ بس دل کو تسلی چاہیے تھی۔ اب نماز پڑھتے ہیں اور فرض پڑھ کر "شُوٹ" غائب۔
پہلے نماز کے بعد دُعا مانگا کرتے تھے۔ کہ اسکو نماز کا حصہ سمجھتے تھے۔ آگاہی ہوئی کہ اس کو نماز کا حصہ بتانا بدعت ہے اور یہ کوئی ضروری حصہ نہیں ہے۔ نماز بھی تو ایک دعا ہی تو ہے۔ بس وہ دن اور آج کا دن دعا کے لیے ہاتھ نہیں اُٹھتے۔

علم و نور کا سیلاب پھیلانے والوں نے اصل اسلام سے آگاہی تو ضرور دے دی لیکن عبادات کے خانے میں آنے والی کمی کو عملی طور پر دُور نہ کیا۔ ایک "بدعت" سے ہٹا کر "دوسری صحیح سُنت" کی طرف عملی طور پر راغب نہ کیا۔ جس کا نتیجہ صریح طور پر اسلام سے دُوری میں نکلا۔ علم تو دے دیا ہم کو یاران وطن نے، لیکن تربیت نہ کر سکے۔

آج اسلام کا حقیقی علم تو موجود ہے لیکن اسلام کی رُوح غائب ہو گئی ہے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (17-07-11), فیصل ناصر (17-07-11), فاروق سرورخان (17-07-11), نورالدین (27-07-11), ننھا بچہ (17-07-11), محمد یاسرعلی (17-07-11), مرزا عامر (17-07-11), آبی ٹوکول (17-07-11), رضی (17-07-11), سام (21-07-11), شمشاد احمد (18-07-11), طاھر (18-07-11), عبداللہ آدم (21-07-11), عروج (18-07-11)
کمائي نے حیدر کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
21-07-11 عبداللہ آدم ایک "بدعت" سے ہٹا کر "دوسری صحیح سُنت" کی طرف عملی طور پر راغب نہ کیا۔ جس کا نتیجہ صریح طور پر اسلام سے دُوری میں نکلا۔ علم تو دے دیا ہ 0
18-07-11 طاھر دل کا شیطان ہر عبادت پر پھُسلا لیتا ہے۔ کہ یہ تو بدعت ہے۔ چھوڑا یار آرام سے سو جاؤ۔ 50
18-07-11 شمشاد احمد ایک "بدعت" سے ہٹا کر "دوسری صحیح سُنت" کی طرف عملی طور پر راغب نہ کیا۔ جس کا نتیجہ صریح طور پر اسلام سے دُوری میں نکلا۔ ۔۔۔۔ گويا كہ ن 0
17-07-11 فیصل ناصر بہت دن بعد لڑکا کھل کے بولا 89
17-07-11 ننھا بچہ پہلے نماز کے بعد سُنتیں اہتمام سے پڑھا کرتے تھے اور انکو فرض جتنی ہی اہمیت دیا کرتے تھے، سُنت چھوڑنے والے کو تعجب سے دیکھا کرتے تھے۔ علم و نور 1
پرانا 17-07-11, 10:38 AM   #14
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی حیدر بھائی ۔ پسند آیا آپ کا یہ مراسلہ ۔ اچھا ہوا آپ کسی فرقہ سے تعلق نہیں رکھتے ۔ کیونکہ فرقہ واریت اللہ کے نزدیک کسی طرح بھی پسندیدہ عل نہیں ۔ اور رہی بات علم کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ نفع والے علم کی دعا کی ۔ نماز بھی ایک دعا ہے ۔ اور عبادت بھی ۔ اور فرمان رسول کے مطابق دعا عبادت کا مغز ہے ، بھائی تو جب عبادت کی ہے تو ہاتھ دعا سے کیوں گراتے ہو ۔
علن و حکمت کی نہریں اس تھریڈ میں اپنا کیا گل کھلا رہی ہیں یہ تو آپ نے پڑھ ہی لیا ہو گا
آیت اظہارِ دین اور خلافت معاویہ رضی اللہ عنہ
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-07-11), فاروق سرورخان (17-07-11), نورالدین (27-07-11), ارشد کمبوہ (17-07-11), حیدر (17-07-11), شمشاد احمد (18-07-11)
پرانا 17-07-11, 10:46 AM   #15
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,411
کمائي: 96,260
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,307 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی ہاں اُس تھریڈ میں باقاعدگی سے حاضری جاری ہے۔ آخر کو ذمہ داری جو ہے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-07-11), مرزا عامر (17-07-11), ارشد کمبوہ (17-07-11), شمشاد احمد (18-07-11)
جواب

Tags
color, کمال, کراچی, پیاروں, پیش, پولیس, قران, لوگ, نظر, موقع, مرزا, آج, بھائی, تحریر, تعلیم, خدمت, دل, رمضان, شام, شعبان, طور, عید, عامر, صاف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کھپے کارڈ محمد عاصم قہقہے ہی قہقے 1 24-01-11 01:26 PM
بڑا آیا پھنے خاں عبدالقدوس قہقہے ہی قہقے 10 10-11-10 10:21 AM
کرپشن نہ کھپے ALI-OAD میرا پاکستان 0 06-11-10 03:18 AM
چھپکلی کو گھر سے بھگانے کا طریقہ wajee گپ شپ 33 14-07-09 09:39 PM
آنکھ جھپکنے سے دماغ بند چاچا کمال شعبہ طب 4 02-11-07 06:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger