واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ

گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے

2008 کے مشہور واقعات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-12-08, 01:10 PM   #1
2008 کے مشہور واقعات
Zullu230 Zullu230 آف لائن ہے 29-12-08, 01:10 PM

2008 اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔۔۔۔۔! اس سال کا کوئی ایسا واقعہ جو آپ کو پیش آیا اور اُس نے آپ کو بہت ہی متاثر کیا ۔۔۔۔ بلکہ نا قابل فراموش کی حیثیت اختیار کر گیا ۔۔۔۔۔۔۔ ضرور شئیر کیجئیے۔
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny.

Zullu230's Avatar
Zullu230
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
شکریہ: 3,274
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 302
Reply With Quote
پرانا 29-12-08, 08:15 PM   #2
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,889
شکریہ: 4,003
1,212 مراسلہ میں 2,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: 2008 کے مشہور واقعات

میری بیٹی نے 12 اگست کو جنم لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 30-12-08, 10:33 PM   #3
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
کمائي: 15,662
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: 2008 کے مشہور واقعات

2 دن بعد ہوتیں تو پورا پاکستان ہر سال ان کی سالگرہ مناتا
چیتا چالباز آف لائن ہے   Reply With Quote
چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (31-12-08)
پرانا 31-12-08, 06:48 PM   #4
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,086
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: 2008 کے مشہور واقعات

2007 میں میرا ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے میں پورے 2008 میں ٹیکسی سے ہی سفر کرتا رہا۔ اس سال میرا تعلق زیادہ تر ٹیکسی والوں سے ہی رہا۔ میں ان لوگوں سے بہت متاثر ہوا۔ میں ان کو واقعات نہیں کہوں گا مگر انکی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن کو میں نے بہت enjoy کیا یا جن سے میں بہت متاثر ہوا۔

- ایک بہت بوڑھے ٹیکسی والے سے میں نے پوچھا کب سے ٹیکسی چلا رہے ہیں، تو کہتے ہیں، بیٹا آپ کا سن پیدائیش کیا ہے۔ میں نے کہا 1975 تو کہتے ہیں بیٹا جس گاڑی میں آپ بیٹھے ہو 1976 سے میں ہی چلا رہا ہوں۔

- ایک ٹیکسی والے بابا نے کہا کہ بیٹا جہاں آپ کا دفتر ہے وہاں پہلے ویرانہ ہوتا تھا اور ہم یہاں برساتی ندی میں بہتی ہوئی لاوارث لاشیں دفناتے تھے۔

- ایک بابا جس نے مجھ سے کرایہ بھی زیادہ مانگا اور میں مان بھی گیا کیونکہ وہ مجھے بہت sweet سا بابا لگ رہا تھا۔ بیٹھتے ہی مجھے ایک کاپی اور پنسل تھما دی اور شروع ہوگیا حساب کتاب لکھوانے۔ اتنے پیسے فلاں مسجد میں دیے۔ اتنے پیسے فلاں مولانا کو دیے۔ اتنے پیسے فلاں مدرسے کو دیے۔ میں نے روک کر پوچھا بابا کیا گھر میں نہیں پیسے نہیں دیتے۔ شاید کم سنتا تھا زور سے بولا 'ہاں'۔ میں نے اپنا سوال دہرایا تو غصے میں آگیا کہ گھر کا کیا ہے، گھر میں تو سب کتے ہیں، بیوی کو جتنا دو کم ہے، اولاد کو جتنا دو وہ نافرمان ہی رہتی ہے، یہ تو سب کتے ہیں جتنا کھلائو کھاتے رہتے ہیں۔ ان مولوی لوگوں کو دیتا ہوں تو کچھ آخرت کا بن جائے گا۔ خوتم چوڑو صاب آگے لکھو۔

- ایک ٹیکسی والے بابے سے 140 طے ہوا، منزل پر پہنچنے پر میں نے 150 نکالے اور اس کو دیے تو بولا: صاب کھلا نہیں ہے۔ میں نے کہا اچھا جب کھلا ہوجائے توکسی غریب کو دے دینا۔ تو وہ یہ کہہ کر چلتا بنا کہ اچھا صاب بڑی مہربانی ہم سے زیادہ غریب اور کون ہوگا۔

- ایک بابے سے میں نے پوچھا اتنا عرصہ ہوگیا ٹیکسی چلاتے ہوئے تو زیادہ تر کیسے لوگ ملے۔ پٹھان بابا تھا۔ تو بولا صاب کیا بتاوے آپ کو کبھی کبھی تو اتنا اچھا لوگ مل جاتا ہے کہ دل چاہتا ہے بس بیٹھا رہے اور بیشک پیسے نہ دیوے۔ اور کبھی ایسا لوگ بھی بیٹھ جاتا ہے کہ دل چاہتا ہے کہ یہ الٹا ہم سے پیسے بھی لے لیوے اور یہیں غرق بھی ہوجاوے۔

- ایک پٹھان نوجوان سے میں بہت متاثر ہوا، گریجویٹ تھا نوکری کرتا تھا پہلے اور اچھی آمدنی تھی۔ مگر پھر سب چھوڑ کر ٹیکسی خریدی اور اب 3 ٹیکسی بھی بنا لی اور 1 وین بھی۔

- ایک ایسا اللہ لوک بابا بھی ملا جس کا کھانا پینا، سونا جاگنا سب ٹیکسی میں، نہ اس کا کوئی گھر نہ ٹھکانا۔ جہاں رات ہوجاتی سوجاتا، جہاں بھوک لگتی گاڑی روک کر کھانا کھا لیتا۔

- ایک پڑھا لکھا سعودی ریٹرن سے میں نے پوچھا پڑھے لکھے ہو کوئی نوکری کیوں نہیں‌ کرلیتے۔ تو کہنے لگا سعودیا میں جاب کرتا تھا اپنی ماں کی وجہ سے چھوڑ دی کہ ان پر فالج گر گیا ہے۔ اور ان کے سارے کام میں خود کرتا ہے۔ مجھے جہاں کی بھی سواری ملے میں اسے اسکی منزل پر چھوڑ کرواپس اپنے علاقے میں‌ آجاتا ہوں کہ کہیں میری ماں‌کو میری ضرورت نہ پڑجائے۔

- سب سے زیادہ جس شخص سے میں متاثر ہوا وہ ایک 55 سالہ بابا تھا جسے میں نے رات 9 بجے ایک ریسٹورنٹ جانے کے لیے کہا۔ کچھ تامل کر کے وہ مان گیا۔ جب میں اپنے مطلوبہ ریسٹورنٹ پر پہنچا تو میں نے اس سے ریکوسٹ کی کہ اگر وہ میرے لیے آدھا گھنٹہ رک جائے تو میں اسکے ساتھ واپس چلا بھی جائوں گا اور اسے رکنے کے پیسے بھی دوں گا۔ اصل میں‌ رات بھی تھی اور راستہ کافی ویران تھا اور میں اپنی فیملی کے ساتھ تھا۔ اس پر وہ بابا تھوڑا سا پریشان ہوا اور مجھے کہنے لگا کہ صاحب آپ کو کہیں دیر نہ ہوجائے۔ میں نے اس سے کہا کہ اگر دیر ہوجائے تو بیشک آپ چلے جانا۔ خیر ہوا یہ کہ مجھے وہاں گھنٹے سے زیادہ لگ گیا اور میں‌ نے سوچ لیا تھا کہ اب تو ٹیکسی والا چلا ہی گیا ہوگا۔ کافی دیر بعد ہوٹل کا بیرا میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ باہر ایک ٹیکسی والا آپ کا انتظار کر رہا ہے۔ مجھے بہت حیرت ہوئی اور میں فیملی سمیت واپس ٹیکسی میں آگیا تو بچارا ٹیکسی والا ابھی تک میرا انتظار کر رہا تھا۔ میں نے اس سے معذرت کی اور پوچھا کہ کافی رات ہوگئی ہے کیا آپ کھانا کھائو گے تو کہنے لگا کہ یہی تو مسئلہ ہے صاحب میرا گھر یہاں سے گھنٹے کی مسافت پر ہے اور میری ماں کھانے پر میرا انتظار کر رہی ہوگی اور وہ میرے بغیر کھانا نہیں کھاتی۔ اتنا میں آپ کے بچوں کی وجہ سے رک گیا کہ آپ کو پریشانی نہ ہو۔
مجھے اس بندے نے بہت متاثر کیا، کہ ماشاءاللہ ایسے عظیم لوگ بھی ابھی ہیں دنیا میں۔

اوپر کہی ہوئی ساری باتیں بظاہر عام سی اور معمولی سی ہیں مگر یہ وہ عظیم جذبے ہیں جو اب ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ اور جو میرے لیے 2008 کی یادیں ہیں۔
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
وسیم (02-01-09), چیتا چالباز (01-01-09), مجاور (01-01-09), ابن جلال (31-12-08), سیپ (01-01-09), طاھر (31-12-08), عبدالقدوس (31-12-08), عزیزامین (01-01-09)
پرانا 31-12-08, 06:49 PM   #5
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,086
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: 2008 کے مشہور واقعات

طارق بھائی مبارک ہو اللہ نے آپ کو اس سال اپنی رحمت سے نوازہ ہے۔
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
مجاور (01-01-09)
پرانا 31-12-08, 06:59 PM   #6
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,405
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,424 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: 2008 کے مشہور واقعات

ایک حادثے میں میرا پاوں زخمی ہوا اور بالآخر 2 ماہ بعد آدھی انگوٹھے کے ساتھ آدھے انگلی شہید ہوگئی
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-12-08, 08:37 PM   #7
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 12
کمائي: 1,034
شکریہ: 0
9 مراسلہ میں 32 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: 2008 کے مشہور واقعات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سرمد مراسلہ دیکھیں
2007 میں میرا ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے میں پورے 2008 میں ٹیکسی سے ہی سفر کرتا رہا۔ اس سال میرا تعلق زیادہ تر ٹیکسی والوں سے ہی رہا۔ میں ان لوگوں سے بہت متاثر ہوا۔ میں ان کو واقعات نہیں کہوں گا مگر انکی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن کو میں نے بہت enjoy کیا یا جن سے میں بہت متاثر ہوا۔

- ایک بہت بوڑھے ٹیکسی والے سے میں نے پوچھا کب سے ٹیکسی چلا رہے ہیں، تو کہتے ہیں، بیٹا آپ کا سن پیدائیش کیا ہے۔ میں نے کہا 1975 تو کہتے ہیں بیٹا جس گاڑی میں آپ بیٹھے ہو 1976 سے میں ہی چلا رہا ہوں۔

- ایک ٹیکسی والے بابا نے کہا کہ بیٹا جہاں آپ کا دفتر ہے وہاں پہلے ویرانہ ہوتا تھا اور ہم یہاں برساتی ندی میں بہتی ہوئی لاوارث لاشیں دفناتے تھے۔

- ایک بابا جس نے مجھ سے کرایہ بھی زیادہ مانگا اور میں مان بھی گیا کیونکہ وہ مجھے بہت sweet سا بابا لگ رہا تھا۔ بیٹھتے ہی مجھے ایک کاپی اور پنسل تھما دی اور شروع ہوگیا حساب کتاب لکھوانے۔ اتنے پیسے فلاں مسجد میں دیے۔ اتنے پیسے فلاں مولانا کو دیے۔ اتنے پیسے فلاں مدرسے کو دیے۔ میں نے روک کر پوچھا بابا کیا گھر میں نہیں پیسے نہیں دیتے۔ شاید کم سنتا تھا زور سے بولا 'ہاں'۔ میں نے اپنا سوال دہرایا تو غصے میں آگیا کہ گھر کا کیا ہے، گھر میں تو سب کتے ہیں، بیوی کو جتنا دو کم ہے، اولاد کو جتنا دو وہ نافرمان ہی رہتی ہے، یہ تو سب کتے ہیں جتنا کھلائو کھاتے رہتے ہیں۔ ان مولوی لوگوں کو دیتا ہوں تو کچھ آخرت کا بن جائے گا۔ خوتم چوڑو صاب آگے لکھو۔

- ایک ٹیکسی والے بابے سے 140 طے ہوا، منزل پر پہنچنے پر میں نے 150 نکالے اور اس کو دیے تو بولا: صاب کھلا نہیں ہے۔ میں نے کہا اچھا جب کھلا ہوجائے توکسی غریب کو دے دینا۔ تو وہ یہ کہہ کر چلتا بنا کہ اچھا صاب بڑی مہربانی ہم سے زیادہ غریب اور کون ہوگا۔

- ایک بابے سے میں نے پوچھا اتنا عرصہ ہوگیا ٹیکسی چلاتے ہوئے تو زیادہ تر کیسے لوگ ملے۔ پٹھان بابا تھا۔ تو بولا صاب کیا بتاوے آپ کو کبھی کبھی تو اتنا اچھا لوگ مل جاتا ہے کہ دل چاہتا ہے بس بیٹھا رہے اور بیشک پیسے نہ دیوے۔ اور کبھی ایسا لوگ بھی بیٹھ جاتا ہے کہ دل چاہتا ہے کہ یہ الٹا ہم سے پیسے بھی لے لیوے اور یہیں غرق بھی ہوجاوے۔

- ایک پٹھان نوجوان سے میں بہت متاثر ہوا، گریجویٹ تھا نوکری کرتا تھا پہلے اور اچھی آمدنی تھی۔ مگر پھر سب چھوڑ کر ٹیکسی خریدی اور اب 3 ٹیکسی بھی بنا لی اور 1 وین بھی۔

- ایک ایسا اللہ لوک بابا بھی ملا جس کا کھانا پینا، سونا جاگنا سب ٹیکسی میں، نہ اس کا کوئی گھر نہ ٹھکانا۔ جہاں رات ہوجاتی سوجاتا، جہاں بھوک لگتی گاڑی روک کر کھانا کھا لیتا۔

- ایک پڑھا لکھا سعودی ریٹرن سے میں نے پوچھا پڑھے لکھے ہو کوئی نوکری کیوں نہیں‌ کرلیتے۔ تو کہنے لگا سعودیا میں جاب کرتا تھا اپنی ماں کی وجہ سے چھوڑ دی کہ ان پر فالج گر گیا ہے۔ اور ان کے سارے کام میں خود کرتا ہے۔ مجھے جہاں کی بھی سواری ملے میں اسے اسکی منزل پر چھوڑ کرواپس اپنے علاقے میں‌ آجاتا ہوں کہ کہیں میری ماں‌کو میری ضرورت نہ پڑجائے۔

- سب سے زیادہ جس شخص سے میں متاثر ہوا وہ ایک 55 سالہ بابا تھا جسے میں نے رات 9 بجے ایک ریسٹورنٹ جانے کے لیے کہا۔ کچھ تامل کر کے وہ مان گیا۔ جب میں اپنے مطلوبہ ریسٹورنٹ پر پہنچا تو میں نے اس سے ریکوسٹ کی کہ اگر وہ میرے لیے آدھا گھنٹہ رک جائے تو میں اسکے ساتھ واپس چلا بھی جائوں گا اور اسے رکنے کے پیسے بھی دوں گا۔ اصل میں‌ رات بھی تھی اور راستہ کافی ویران تھا اور میں اپنی فیملی کے ساتھ تھا۔ اس پر وہ بابا تھوڑا سا پریشان ہوا اور مجھے کہنے لگا کہ صاحب آپ کو کہیں دیر نہ ہوجائے۔ میں نے اس سے کہا کہ اگر دیر ہوجائے تو بیشک آپ چلے جانا۔ خیر ہوا یہ کہ مجھے وہاں گھنٹے سے زیادہ لگ گیا اور میں‌ نے سوچ لیا تھا کہ اب تو ٹیکسی والا چلا ہی گیا ہوگا۔ کافی دیر بعد ہوٹل کا بیرا میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ باہر ایک ٹیکسی والا آپ کا انتظار کر رہا ہے۔ مجھے بہت حیرت ہوئی اور میں فیملی سمیت واپس ٹیکسی میں آگیا تو بچارا ٹیکسی والا ابھی تک میرا انتظار کر رہا تھا۔ میں نے اس سے معذرت کی اور پوچھا کہ کافی رات ہوگئی ہے کیا آپ کھانا کھائو گے تو کہنے لگا کہ یہی تو مسئلہ ہے صاحب میرا گھر یہاں سے گھنٹے کی مسافت پر ہے اور میری ماں کھانے پر میرا انتظار کر رہی ہوگی اور وہ میرے بغیر کھانا نہیں کھاتی۔ اتنا میں آپ کے بچوں کی وجہ سے رک گیا کہ آپ کو پریشانی نہ ہو۔
مجھے اس بندے نے بہت متاثر کیا، کہ ماشاءاللہ ایسے عظیم لوگ بھی ابھی ہیں دنیا میں۔

اوپر کہی ہوئی ساری باتیں بظاہر عام سی اور معمولی سی ہیں مگر یہ وہ عظیم جذبے ہیں جو اب ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ اور جو میرے لیے 2008 کی یادیں ہیں۔
بہت ہی ا چھی یادیں شئر کی ہیں اللہ آپ کو صحت عطا فرمائے
malik akmal آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے malik akmal کا شکریہ ادا کیا
مجاور (01-01-09), ابو عمار (01-01-09), عزیزامین (01-01-09)
پرانا 01-01-09, 09:43 AM   #8
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,086
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: 2008 کے مشہور واقعات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
ایک حادثے میں میرا پاوں زخمی ہوا اور بالآخر 2 ماہ بعد آدھی انگوٹھے کے ساتھ آدھے انگلی شہید ہوگئی
بہت افسوس ہوا آپکے انگوٹھے کا۔
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
مجاور (01-01-09)
پرانا 01-01-09, 10:33 AM   #9
Member
اجنبی
 
مجاور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 71
کمائي: 142
شکریہ: 48
31 مراسلہ میں 49 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: 2008 کے مشہور واقعات

میری شادی ہوتے ہوتے رہ گئی
مجاور آف لائن ہے   Reply With Quote
مجاور کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 01-01-09, 12:45 PM   #10
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 66,086
شکریہ: 6,147
2,304 مراسلہ میں 5,840 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: 2008 کے مشہور واقعات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مجاور مراسلہ دیکھیں
میری شادی ہوتے ہوتے رہ گئی
اوئے ہوئے یار اگر ایک اینگل سے دیکھو تویہ سال کا سب سے عظیم سانحہ ہے۔

ویسے اگر دوسرے اینگل سے دیکھو تو ایک عظیم سانحہ ہوتے ہوتے رہ گیا
(مزاق کر رہا ہوں ناراض مت ہونا)
ابو عمار آف لائن ہے   Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 01-01-09, 02:17 PM   #11
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
کمائي: 15,662
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
Talking جواب: 2008 کے مشہور واقعات

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مجاور مراسلہ دیکھیں
میری شادی ہوتے ہوتے رہ گئی
کوئی بات نہیں

محمود غزنوی نے بھی 17 حملوں کے بعد کامیابی حاصل کی تھی

اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے

چیتا چالباز آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
enjoy, کمر, پاکستان, واقعات, نوکری, ماں, مسجد, معذرت, اللہ, بھائی, بچوں, جواب, خدا, دیکھو, دل, رات, راستہ, سفر, سال, سالگرہ, شخص, عبدالقدوس, صحت

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بہترین کارکردگی دکھانے والے اراکین برائے سال 2008 میاں شاہد آئیے ذہانت آزمائیے 311 07-09-09 04:47 PM
آن لائن قربانی 2008 میاں شاہد خاص آفرز اور اعلانات 8 18-11-08 01:16 PM
مان گئے مغل عظم 2008 J.S گانے 4 11-10-08 08:05 PM
2008 کا فقیر ابو عمار قہقہے ہی قہقے 2 04-05-08 04:15 PM
الیکشن 2008 کے لئے ایک آئٹم Zullu230 سیاست 3 26-12-07 03:37 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger