واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > گپ شپ



گپ شپ کسی بھی مو ضوع پر گفتگو کرئے


PIMS، کچھ یادیں کچھ باتیں!!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-04-11, 01:24 AM   #1
PIMS، کچھ یادیں کچھ باتیں!!!
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آف لائن ہے 17-04-11, 01:24 AM

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جو پمز کے نام سے معروف ہے 1985 میں قائم کیا گیا، آج تک قائم ہے....البتہ بعض مساجد کی طرح آج تک مکمل نہیں ہو سکا... مزید تفصیل کے لیے یہاں "آہو" کریں!!!

یہ پچھلے ہفتے کی بات ہے ، میں نیورسٹی کے ہاسٹل میں تھا کہ ایک ہم جماعت کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور اتنی خراب ہو گئی کہ ایمبولنس طلب کرنی پڑی. بارش زوروں پر تھی، خیر جیسے تیسے کر کے مریض کو ایمبولنس میں ڈالا تو ڈرائیور نے بتایا کہ ہم پمز جائیں گے کہ قریب تر وہی ہے.

گاڑی چلنا شروع ہوئی تو میری آنکھوں میں پچھلے برس انہی دنوں کا منظر اتر آیا جب ایک دوست کے پیٹ میں پانی بھر جانے سے وہ پھولنا شروع ہو گیا تھا اور ہم ایک پرائیویٹ ہسپتال میں خوار ہونے کے بعد بالاخر اسے پمز لے کر آئے تھے.
می نے خود کلامی سی شروع کر دی::"ایک سال گزر گیا ہے؟؟ " ..." نہیں یار" ..."پتہ ہی نہیں چلا"..." "ایک دن بندہ بھی گزر جاتا ہے کوئی پتہ نہیں چلتا"..." وقت بہت تیز ہو گیا ہے"" .....

اس رات بھی مجھے بہت کچھ یاد آیا تھا، بالکل ایسے ہی جیسے آج آ رہا تھا کہ ماضی سے پیچھا چھڑایا ہی نہیں جا سکتا، ظاہراً انسان کتنا بھی بے پرواہی کا مظاہرہ کر لے، خود پر جبر کر کے "دوسروں" کو کوئی اندازہ لگانے کا موقع نہ دے... لیکن دماغ کی سکرین پر گزرے وقت کے جھماکے ضرور ہوتے رہتے ہیں!!!

مجھے وہ ڈاکٹر یاد آیا جو آج بھی یاد آتا ہے تو دل سے دعائیں نکلتی ہیں، ساری رات وہ مریضوں کو اتینڈ کرتا رہا تو ہم سمجھے کہ یہ اس کی ڈیوٹی ہے، لیکن حیران تو اس نے اس وقت کیا جب اس کے سب کولیگز کی شفٹ ختم ہوئی.... وہ بدستور وہیں تھا، اسی جذبے اور انہی چمکتی آنکھوں کے ساتھ، جو اس کا خاصہ تھیں. ابھی پچھلے دنوں ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی تو مجھے وہ یاد آیا کہ میں تو بس اسی " ینگ ڈاکٹر " سے "واقف" ہوں..."اس نے ہڑتال نہیں کی ہو گی" میرے دل نے گواہی دی.

میں نے اس کمرے کو ڈھونڈنے کی کوشش کی ، جہاں رات کے پچھلے پہر ایک بزرگ اور لاوارث خاتون نے اچانک میرا دامن پکڑ کر کہا تھا کہ " بیٹا! مجھے بھوک لگی ہے کچھ کھانے کو تو لا دو!"،غالبا نفسیاتی مریض بھی تھیں وہ... اور میں نے اشکبار آنکھوں سے اللہ کا شکر ادا کیا تھا کہ اس نے میرے ساتھ کتنی نرمی کر رکھی ہے، ورنہ اعمال تو زمین کے اوپر رہنے کے قابل نہیں ہیں.

پارکنگ کے ساتھ ایک درخت کے نیچے گھاس پر دیر سے ادا کی گئی عشاء کی نماز کا لطف یاد آیا جو ہمیں دبیز قالینوں میں باوجود کوشش کے نہیں ملتا..... وہ سکون، وہ وقت... اور وہ کیفیت... ناقابل بیان...!!!

اب ہم پمز پہنچ چکے تھے. ایمرجنسی میں بھائی کو چیک کیا گیا تو پتہ یہ چلا کہ بلد پریشر بہت لو ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اسے شدید سردی لگ رہی تھی اور بہت کمزوری محسوس ہو رہی تھی، ڈاکٹرز نے ٹیسٹ لکھ کر دیے جن کا رزلت ایک بجے شب آنا تھا. چند ایک چیزیں لینے کے لیے باہر میدیکل ستور تک گیا تو فلم دوبارہ چلنی شروع ہو گئی.......!!!

یہ 25 مئی 2005 کی بات ہے، جب ابا جی کی ٹانگ ایک ایکسیڈنٹ میں فریکچر ہو گئی تھی، جنرل ہسپتال میں ابتدائی ٹریٹمنت کے بعد یہی فیصلہ ہوا کہ پمز منتقل کر دیا جائے کیونکہ وہاں تجربہ کار ترین ڈاکٹرز موجود ہیں، خیر تب میں نے شاید پہلی دفعہ اس وسیع ہسپتال کا "معائنہ" کیا تھا، پھر اگلے ڈیڑھ مہینے تک صبح شام یہی وطیفہ جاری رہا.

ابا جی کا وہ شاگرد یاد آیا جس کا نام طارق تھا اور غالبا جھنگ سے اس کا تعلق تھا ، میں نے تو کیا خاک خدمت کی تھی ان دنوں میں ، اسے دیکھ کر حیران ہوتا تھا کہ ایسے شاگرد آج کے دور میں بھی پائے جاتے ہیں... آخری ایک ہفتہ تو اس نے "بزور بازو" مجھے اور چاچو کو منع کر دیا کہ آپ نے تو سرکے پاس رہنا ہی ہے، مجھے بھی کچھ حق ادا کرنے دیں....

لان میں باتیں کرتے ایک شخص کے الفاط یاد آئے کہ جس سے میں نے زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوچھی تھی، جواب تھا:: اللہ کے ہاں مقبول شہادت.... ::مومنوں میں سے کچھ تو ایسے ہیں کہ انہوں نے اللہ سے کیا گیا عہد پورا کر دیا(الاحزاب(

اور اب، اس وقت مجھے لال مسجد کے وہ شھداء یاد ارہے ہیں جن کی سوختہ لاشیں اسی پمز کے مردہ خانے میں لا پھینکی گئی تھیں
اور تب سے پورے پاکستان میں ::ایمرجنسی:: نافذ ہے !!!
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,720 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 842
Reply With Quote
30 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (19-04-11), mama_shalla (23-04-11), shafresha (18-04-11), کنعان (19-04-11), گوندل (19-04-11), ھارون اعظم (18-04-11), یاسر عمران مرزا (19-04-11), نورالدین (19-04-11), ننھا بچہ (17-04-11), موجو (21-04-11), منتظمین (17-04-11), محمدمبشرعلی (24-04-11), مرزا عامر (23-04-11), wajee (20-04-11), Zullu230 (20-04-11), آبی ٹوکول (19-04-11), احمد بلال (19-04-11), حیدر (20-04-11), راجہ اکرام (18-04-11), زارا (19-04-11), سیپ (18-04-11), سحر (19-04-11), شمشاد احمد (19-04-11), شاہ جی 90 (18-04-11), علامہ (19-04-11), عائشہ_پروین (22-04-11), عبدالقدوس (19-04-11), عبداللہ حیدر (17-04-11), عدنان دانی (19-04-11), عروج (19-04-11)
پرانا 18-04-11, 10:11 PM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,106
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,720 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اتنا سارا لکھا تھا یارو!

وہ بھی رات ڈیڑھ بجے............... کوئی تبصری شبصرہ کوئی بات چیت کچھ تو ہونا چاہیے.................

ورنہ تو
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (23-04-11), shafresha (18-04-11), نورالدین (19-04-11), wajee (20-04-11), احمد بلال (19-04-11), شمشاد احمد (19-04-11), شاہ جی 90 (18-04-11), عدنان دانی (19-04-11)
پرانا 18-04-11, 10:23 PM   #3
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبداللہ بھائی کیا کہیں ،
اتنی اچھی تحریر کہ الفاظ نہیں ملتے تعریف کے لیئے
چند جھلکیاں کیا کچھ نہیں کہ گئیں
اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-04-11), کنعان (19-04-11), نورالدین (19-04-11), آبی ٹوکول (19-04-11), احمد بلال (19-04-11), حیدر (20-04-11), شمشاد احمد (19-04-11), عبداللہ آدم (18-04-11)
پرانا 18-04-11, 10:29 PM   #4
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,641
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,939 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پمز جانے کا اتفاق ہوا ہے۔ میرے خیال میں اچھا انتظام ہے علاج کا۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-04-11), نورالدین (19-04-11), احمد بلال (19-04-11), حیدر (20-04-11), شمشاد احمد (19-04-11), عبداللہ آدم (18-04-11)
پرانا 18-04-11, 11:51 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,585
کمائي: 315,408
شکریہ: 25,214
16,404 مراسلہ میں 41,664 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
یاد ماضی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماضی تو سبھی کو یاد رہتا ہے، لیکن یہ یاد اسی کے لئے مفید ہے جو اس سے کچھ عبرت، کچھ سبق اور کچھ نصیحت حاصل کرتا ہے۔
یہ چند جھلکیاں یقینا اپنے پس منظر میں پوری داستانیں لئے ہوئے ہیں۔ یہ ہمارے روز مرہ کے مشاہدات اور معمولات کا حصہ ہوتی ہیں، لیکن بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں یہ خوش بختی حاصل ہو کہ چند گھڑیاں بیٹھ کر انہیں ذہن میں تازہ کریں اور کچھ سبق حاصل کرنے کی سعی کریں۔

اور طارق جیسے شاگرد اب بھی ہیں لیکن ہیں بہت کم ۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ایسے شاگردوں کی تیاری میں استاد کی اہمیت زیادہ ہے۔

ایک خوبصورت تحریر ہے جناب ۔۔۔۔۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (19-04-11), ننھا بچہ (19-04-11), احمد بلال (19-04-11), حیدر (20-04-11), شمشاد احمد (19-04-11), عبداللہ آدم (19-04-11), عروج (19-04-11)
پرانا 18-04-11, 11:57 PM   #6
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
کمائي: 1,047,317
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,260 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
یادیں بھی کتنی عجیب ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (19-04-11), حیدر (20-04-11), شمشاد احمد (19-04-11), عبداللہ آدم (19-04-11)
پرانا 19-04-11, 12:07 AM   #7
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,199
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی بہت اچھی تحریر ہے اور یقین نہیں آتا کے طارق جیسے شاگرد ابھی بھی ہیں اس دنیا میں
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (19-04-11), احمد بلال (19-04-11), حیدر (20-04-11), عبداللہ آدم (19-04-11)
پرانا 19-04-11, 01:08 AM   #8
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 178
کمائي: 3,313
شکریہ: 72
128 مراسلہ میں 387 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی بہت ہی عمدہ انداز تحریر ہے آپ کا ، اللہ آپ کے اس ہنر کو مزید نکھارے۔ اور آپ نے جو اپنے اس پیغام ماضی سے سبق لینے کی طرف اشارہ کیا ہے تو اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں سمجھ عطا فرمائے۔
علامہ آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے علامہ کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (19-04-11), حیدر (20-04-11), شمشاد احمد (19-04-11), عبداللہ آدم (19-04-11), عروج (19-04-11)
پرانا 19-04-11, 06:09 AM   #9
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,406
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,424 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یادِ ماضی عذاب ہے یار رب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (19-04-11), حیدر (20-04-11), شمشاد احمد (19-04-11), عبداللہ آدم (19-04-11)
پرانا 19-04-11, 07:46 AM   #10
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,300
شکریہ: 4,887
4,401 مراسلہ میں 11,066 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبدااللہ بھائی آپ کی پیار کی طرح ایک خوبصورت تحریر، نہایت عمد، بہت خوبصورت۔۔۔ جیتےرہو۔۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
حیدر (20-04-11), عبداللہ آدم (19-04-11)
پرانا 19-04-11, 08:43 AM   #11
Senior Member
مقبول
 
ابن جمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 165
کمائي: 5,060
شکریہ: 266
149 مراسلہ میں 489 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ صحیح ہے کہ سرکاری ڈاکٹر اورہاسپیٹل اگرایمانداری سے عوام کی خدمت کریں تو نجی نرسنگ ہوم اورہاسپٹل میں عوام قطعانہ جائیں۔
ویسے واقعتا اچھی تحریر ہے اگرچہ مجھے آج تک کسی ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہونے کا اتفاق نہیں ہوا جوکچھ لکھاوہ دوسروں کے تجربات تھے۔
ابن جمال آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابن جمال کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (19-04-11), حیدر (20-04-11), عبداللہ آدم (19-04-11)
پرانا 19-04-11, 09:50 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,647
کمائي: 28,623
شکریہ: 7,152
2,977 مراسلہ میں 8,788 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

5:33 إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَن يُقَتَّلُواْ أَوْ يُصَلَّبُواْ أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم مِّنْ خِلاَفٍ أَوْ يُنفَوْاْ مِنَ الْأَرْضِ ذَلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ

صرف یہی ہے سزا۔ اُن لوگوں کی جو جنگ کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسُول سے اور بھاگ دوڑ کرتے ہیں زمین میں فساد مچانے کی کہ قتل کیے جائیں یا سولی چڑھائے جائیں یا کاٹے جائیں اُ کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے یا نکال دیئے جائیں ملک سے۔ یہ (سزا) ان کے لیے ذلت و خواری ہے دُنیا میں اور ان کے لیے ہے آخرت میں عذابِ عظیم۔

کتنے بھی اللہ کا نام لینے والے لوگ ہوں۔ جب ریاست کے خلاف کھڑے ہوں‌ تو بلا تفریق ان کے اس جرم ۔۔۔ اللہ کی زمین میں فساد --- کی سزا موت ہے۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (20-04-11)
پرانا 19-04-11, 10:06 AM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,051
کمائي: 55,320
شکریہ: 11,816
1,570 مراسلہ میں 4,870 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت عمدہ عبداللہ آدم بھائی ۔
پہلے تو میں سمجھا کہ کسی بڑے کالم نگار کی تحریر شیئر کر رہے ہين۔
مگر یہ جان کر کہ آپ کی تحریر ہے ۔ بہت دل خوش ہوا ۔
اور میری بھی کچھ یادیں ہاسپٹل سے متعلق تازہ ہو گئیں ۔ ۔

کراچی میں جب بھی ہلکی بوندا باری ہوتی ہے۔ میرا اور میرے جیسے لوگوں کا دل کرتا ہے سی ویو ( ساحل سمندر ) جانے کا ۔
مگر اس دوران یہ شوق پورا کرنے کتنے ہی لوگ نکل پڑتے ہيں کہ سڑکیں ہی ٹریفک جام ہونا شروع ہو جاتی ہيں ۔
اس ٹریفک جام میں کتنے مجبور پھنسے ہوتے ہيں اس کا اندازہ ایمبولنس ز کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے ۔
اور لڑکے اس ٹریفک جام کو بھی انجوائے کرنے کی کوشش کرتے ہيں ۔
میں بھی کبھی کبھار کرتا تھا ۔

ایک بار چھوٹے بھائی کا ایکسڈنٹ ہوگیا اور اس کوجناح ہاسپٹل لے کر جانا پڑا ۔
وہ بھی وہی وقت تھا جب ہلکی بوندا باری ہوگئی ۔

اور جناح ہسپتال سے محض ایک کلومٹر کے فاصلے پر ٹیکسی کھڑی ہے اور آگے جانے کا راستہ نہيں ۔
تب میرا خون کھولنا شروع ہو گیا ۔ کیسے لوگ ہيں
جن کو بارش انجوائے کی سوجھ رہی ہے۔ اور یہاں ٹریفک جام کی وجہ سے میرے بھائی کی جان خطرے میں ہے ۔

بالآخر فٹ پاتھ پر جانے والے ایک موٹر سائیکل سوار ( جو کہ فٹ پاتھ پر سے ٹریفک کے ہجوم کو پار کرنے میں ماہر ہوتے ہيں )
کو اس بات پر تیار کیا کہ وہ مریض کو چند قدم آگے ہاسپٹل تک پہنچادے ۔ منجھلا بھائی پیچھے بیٹھ کے تھام کر بیٹھ گیا ۔ بقیہ افراد ٹیکسی میں بیٹھے رہے اور کچھ پیدل ہی ہاسپٹل کی طرف چل دیے ۔
مریض بروقت ایمرجنسی پہنچ گئے ۔ گو کہ اتنے خطرے کی بات نہيں تھی ۔

مگر اس دن سوچ کا دھارا کافی بدل گیا ۔ خالی سڑک پر بھی جاتا ہوں تو دھیان میں ایمبولنس کے سائرن گونجتے رہتے ہيں
کہ نہ جانے کون مجبور ہو گا اس وقت ۔ کم سے کم میری وجہ سے کوئی ٹریفک جام نہ ہونے پائے ۔
اور ہاں اب سی ویو سیر سپاٹے سے بھی دل ہٹ گیا ہے ۔


ایک بار پھر جزاک اللہ عبداللہ آدم بھائی
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔

Last edited by نورالدین; 21-04-11 at 12:26 AM.
نورالدین آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (19-04-11), ننھا بچہ (19-04-11), موجو (21-04-11), منتظمین (19-04-11), wajee (20-04-11), حیدر (20-04-11), شمشاد احمد (19-04-11), عبداللہ آدم (19-04-11), عبداللہ حیدر (20-04-11)
پرانا 19-04-11, 10:07 AM   #14
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: pakistan Latifabad Hyderabad
مراسلات: 5
کمائي: 3
شکریہ: 0
3 مراسلہ میں 5 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبدالقدوس بھائی اتنے اپ سیٹ کیوں ہوں
محمّد اسفندیار صدیقی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمّد اسفندیار صدیقی کا شکریہ ادا کیا
حیدر (20-04-11), عبداللہ آدم (19-04-11)
پرانا 19-04-11, 10:18 AM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر انسانیت کی خدمت کا جذبہ زندہ ھو تو سرکاری ھسپتال ھی میں ڈاکٹروں ،نرسنگ سٹاف یا دیگر شعبوں میں کام کرنا چاھئیے۔ مستحقین کی زیادہ تعداد بھی یہیں پائی جاتی ھے ورنہ اُمراء تو الشفاء جیسے ھسپتالوں میں زبردستی ھی خدمت کروا لیتے ھیں۔ بہرحال میرا ذاتی خیال و تجربہ بھی پمز کے بارے میں بہترین رھا ھے۔ بات رھی طارق جیسے شاگردوں کی تو ان جیسے شاگرد تیار کرنے والے اساتذہ کا بھی تو ''فقدان '' ھے ۔ نسلوں کو سنوارنے کا جذبہ ھم میں اب کہاں۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (19-04-11), حیدر (20-04-11), عبداللہ آدم (19-04-11)
جواب

Tags
فلم, کوشش, کرنی, پاکستان, نماز, مکمل, موقع, منتقل, مسجد, آج, اللہ, انسان, بھائی, جواب, دوست, دل, دعائیں, رات, زندگی, سال, شاگرد, شام, شخص, عہد, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں ڈرون حملوں اور یورپ میں ٹی بی سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں:شہباز شریف جاویداسد خبریں 6 08-11-10 07:46 PM
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راجہ اکرام شعر و شاعری 15 29-10-10 04:06 PM
لڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا،الطاف حسینلڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مین عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:27 AM
شوقِ رقص سے جب تک انگلیاں نہیں کھلتیں خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 02:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:36 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger