واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > گھر اور گھرداری > گھریلو ٹوٹکے




سوائن فلو وائرس ایک خوفناک عفریت۔..

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-05-09, 06:07 AM   #1
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,501
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سوائن فلو وائرس ایک خوفناک عفریت۔..

سوائن فلو وائرس ایک خوفناک عفریت۔..

ارشادربانی ہے کہ’’ آپ کہہ دیجئے کہ جوکچھ احکام بذریعہ وحی میرے پاس آئے ان میں تو میں کوئی حرام نہیں پاتا کسی کھانے والے کیلئے جو اس کو کھائے ’ مگر یہ کہ وہ مردارہو یا کہ بہتا ہوا خون ہو یا خنزیر کا گوشت ہوکیونکہ وہ بالکل ناپاک ہے یا جو شرک کا ذریعہ ہو کہ غیر اللہ کیلئے نامزد کر دیا گیا ہو۔ پھر جو شخص مجبور ہو جائے بشرطیکہ نہ تو طالب لذت ہو اور نہ تجاوز کرنے والا ہو تو واقعی آپ کا رب غفور ورحیم ہے’’ (سورہ انعام 146)
جدیدسائنس نے اسلامی شریعت میں ممنوعہ چیزوں کے بعض اسباب جاننے کی کوشش کی جس کو متبعین شریعت نے خورد بینوں کے انکشاف سے پہلے صدیوں تک عمل کیا ہے۔ ترتیب کے ساتھ مردار اور خون اس سے جراثیم پروان چڑھتے ہیںنیز خون سے تیزی اور کثرت کیساتھ بڑھتے ہیں اور خنزیر(سور)جس کے بدن میں تمام جہاں کی بیماریاں اور گندگیاں جمع ہیں ’ اور کسی بھی طرح کی صفائی ستھرائی ان کو دور نہیں کر سکتی خنزیرکے اندر کیڑے ‘بیکٹیریا اور ایسے وائرس ہوتے ہیںجن کو وہ انسان اور جانوروں میں منتقل کرتا ہے ۔ او ر خطرناک امراض کا باعث بنتا ہے مثلاTRCHINELLA،Balantidium Dysentery،Taenia Solium،Spiralis،ASCARIS،Fasciolopsis Buski،Balantidiasisوغیرہ اور سور کے اندر انفلوانزا کا مخصوص وائرس ہوتاہے جو کہ خنزیر پالنے والوں اور ان سے میل جول رکھنے والوں کے اندر وبائی مرض کی شکل میں ظاھرہوتا ہے۔ اور یہ مرض مصنوعی طور پر ترقی یافتہ ملکوں میں جہاں جہاں خنزیر پالے جاتے ہیں ‘زیادہ ہوتا ہے ۔عام طور پر اس بیماری کی علامت طبی نقطہ نظر کے حوالے سے موسمی نزلہ زکام سے مشابہہ ہیں تاہم کلینیکل رپورٹ کے مطابق یہ بیماری شروع ہونے کے بعد تیزی سے تبدیل ہوتی ہے اور موت تک ایک شدید نوعیت کے نمونیا میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اگرچہ جرمنی، فرانس ، فلپائن اور وینژویلا وغیرہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے جدید ٹیکنیکس بروئے کار لاکرخنزیر کے گوشت کی نجاستوں اور خباستوں کو دور کر دیا ہے لیکن ان ممالک کے مخصوص سرٹیفائڈ فارموں کا مذکورہ گوشت کھانے والے بیشمار افرادمیںبھی Trichinellosisکا مرض لگ جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے معدے سے آواز نکلنے لگتی ہے اور کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں جن کی تعدادکم ازکم دس ہزار ہوتی ہے پھر یہ کیڑے خون کے راستہ سے انسان کے پٹھوں میں منتقل ہوجاتے ہیں اور پھر مزیدمہلک امراض کی شکل اختبار کر لیتے ہیں ۔اسی طرح Spiralisکا مرض بیمارخنزیر کا گوشت کھانے سے لگتا ہے ۔ اس مرض میں بھی انسان کی آنتوں کے اندر کیڑا پروان چڑھنے لگتا ہے جس کی لمبائی کبھی کبھی سات میٹر سے بھی لمبی ہوتی ہے جس کا کانٹے دار سر آنتوں کی دیواروں کے اندر فضلے اوردوران خون کی دشواری کا سبب بنتا ہے اسکی چار چو سنے والی چونچیں اور ایک گردن ہوتی ہے جس سے مزید چونچ دار کیڑے وجود میں آتے ہیں جن کا ایک مستقل وجود ھوتا ہے اور تعدادہزار تک ہوتی ہے ، اور ہر بارہزار انڈے پیدا ہوتے ہیںاور انڈوں سے ملوث کھانا کھانے کی صورت میں Taenia Soliumکا مرض لگ جاتا ہے جس سے کیڑے پیدا ہو کر خون میں منتقل ہو جاتے ہیں اور مہلک امراض کا باعث بنتے ہیں۔
یہ معلومات وہ ہیں جوکہ پنجاب کی ایک اعلیٰ شخصیت کی طرف سے سور کے گوشت کے استعمال کے حوالے سے آنے والی خبروں کے بعد ایلیٹ سوسائٹی کے اراکین تک پہنچانے کی کوشش کر چکا ہوں۔تاکہ ان خبروں سے اس نجس گوشت کے استعمال کی ترغیب نہ ہونے پائے۔جبکہ پاکستان میں سب سے پہلے اس خدشے کا اظہار بھی راقم نے ہی کیا تھا کہ پاکستان میں مرغیوں کوسور کی چربی سے بنی فیڈ استعمال کروانے سے برڈ فلو کے کیسز زیادہ سامنے آرہے ہیں لہذا اس پر پابندی عائد کی جائے۔پاکستان کی عدلیہ نے بھی اس کی توثیق کی اور سورکی چربی ملی مرغیوں کی فیڈ پر پابندی عائد ہوئی۔
سوائن فلو یا خنزیر میں ہونے والے انفلوائنزا وائرس سے متعلقہ خبریں تو مارچ کے اواخر سے ہی سور کا گوشت استعمال کرنے والے ممالک کے حوالے سے سامنے آرہی تھیںلہذا اتنی فکرلاحق نہ ہوئی لیکن جب اپریل کے اواخر تک سوائن فلو عالمی وباکی شکل اختیار کرنے لگا تو ماتھاٹنکااور اس سلسلے میں معلومات کے حصول کیلئے تگ ودو شروع کی ‘اب تک جو معلومات حاصل ہوئیں وہ نذرقارئین ہے۔
سوائن فلو کی وبا نے دنیا کے بیسیوںممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یورپ میں اسپین اور برطانیہ کے بعد جرمنی میں بھی سوائن فلو کے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سوائن فلو کی وبا کا آغازمارچ میں میکسیکو سے ہوا’ جہاں اب تک سینکڑوںافراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔سوائن فلو کے مشتبہ مریضوں کی تعدادہزاروںسے تجاوز کرچکی ہے ۔ تادم تحریرمیکسیکو میں مشتبہ مریضوں کی تعداد دو ہزار چار سو اٹھانوے ہے ۔امریکا میں ریاست کیلیفورنیا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے نیو یارک میں ایک سکول کے سینکڑوں طالبعلم اس وائرس کی زد میں ہیں ۔امریکہ کے صدر باراک اوباما نے اس وائرس کے خلاف اقدامات کے لئے کانگریس سے ڈیڑھ بلین ڈالر کا تقاضا کیا ہے۔ کینیڈا ،نیوزی لینڈ ، کوسٹاریکا ، اسکاٹ لینڈ، اسپین ، اسرائیل، جرمنی ، ارجنٹائن، آسٹریلیا، آسٹریا،چلی، کولمبیا، ڈنمارک، فرانس، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ،آئرلینڈ، ہالینڈ، پولینڈ جنوبی کوریا، سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور تھائی لینڈ میں مہلک سوائن فلو کے مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔میکسیکو میں تمام اسکولوں کو جبکہ امریکا میں متاثرہ ریاستوں کے اسکول بند کردیئے گئے ہیں ۔ پاکستان سمیت کئی ممالک نے ایئرپورٹس اور داخلی راستوں پر مسافروں کی اسکیننگ شروع کردی ہے۔ عالمی سطح پر ہیجان اور تشویش کا باعث بننے والا سوائن وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔میکسیکو کے شہری گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال کر رہے ہیں اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔سکولوں سے لے کر ہوٹلوں تک ہر جگہ بند ہے۔ اس وائرس کے پھیلا کی وجہ سے ملکی سیاحت بھی شدید متاثر ہو رہی ہے اور صرف میکسیکو سٹی کو روزانہ 57 ملین ڈالر کا خسارہ اٹھانا پڑ رہا ہے۔آٹھ ممالک نے، جن میں فرانس، برطانیہ، کیوبا اور ارجنٹائن شامل ہیں ، میکسیکو کے لئے اپنی پروازوں کا سلسلہ معطل کر دیا ہے اور اپنے شہریوں سے اس ملک کا سفر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔وائرس کے پھیلا کی تشویش کی وجہ سے فرانس سے تھائی لینڈ تک بہت سے افراد کو جن پر اس وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس مرحلے پر مرض پر قابو پانا ممکن نہیں رہا۔ دنیا بھر میں کوئی جگہ اس وائرس سے محفوظ نہیں مزید یہ کہ ادارے نے ہنگامی صورتحال میں مزید اقدامات کا اضافہ کردیا ہے۔
سوائن فلو ہے کیا؟
سوائن فلو کی موجودہ وباء خنزیروں میں موجود ایک وائرسinfluenza A virus subtype H1N1کی وجہ سے دنیا کی تباہی کا پیغام لے کر آئی ہے۔ یہ سب ٹائپ فلو،جانورں اور انسانی فلو وائرس کے مختلف اجزا سے مرکب ہے۔ اس کی ابتدا کیسے ہوئی، اس کا اب تک پتہ نہیں چلایا جا سکا لیکن سوائن وائرس کا سب سے پہلے انکشاف 1930 میں سانس کی خطرناک بیماری میں مبتلا سوروں میں ہوا۔
سوائن فلو ‘زکام سے مشابہہ متعددی مرض ہے مگر اس کا طریقہ کار مخفی ہے۔ ابھی تک یہی خیال کیا جا رہا ہے کہ کھانسنے ، چھینکنے اور متاثرہ شخص کو چھونے سے یہ مرض ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔خصوصا انسانی تنفس سے دوسرے انسان کو متاثر کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت WHOکے مطابق میکسیکو میں ہلاکتوں کا سبب بننے والا وائرس A/H1N1وائرس ہے۔ یہ وائرس انسان سے انسان کو منتقل ہوتا ہے اور انسانوں، سوروں اور پرندوں کے فلو وائرس کے اجتماع سے سامنے آتا ہے۔
علامات
طبی ماہرین کے مطابق سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی اہم علامات میں اچانک 104درجے کا بخار شدیدزکام، کھانسی ،سردرد ،جوڑوں کا درد اور بھوک کا ختم ہو جانا ہیں۔اگر بروقت علاج نہ ہوسکے اور مدافعتی نظام ناکارہ ہوجائے تو مریض نمونیا کا شکار ہو کر دم توڑ جاتا ہے۔چونکہ سوائن فلو کی بیماری واضح علامات ظاہر نہیں کرتی اور عام معمولی فلو کے مریض کی طرح کی ہی علامات سامنے آتی ہیںجس کی وجہ سے اس بیماری میں مبتلا انسانوں کی درست تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔


تحریر: قاضی ایم اے خالد ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-05-09), منتظمین (02-05-09), wajee (02-05-09), ابن آدم (02-05-09), عبداللہ حیدر (08-05-09)
پرانا 02-05-09, 06:15 AM   #2
Senior Member
 
monee3s's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Muzaffarabad
عمر: 22
مراسلات: 989
کمائي: 20,309
شکریہ: 143
577 مراسلہ میں 1,181 بارشکریہ ادا کیا گیا
monee3s کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں monee3s کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تو آپ بھی لکھتی ہیں ام غزل صاحبہ ۔
monee3s آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے monee3s کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-05-09), ام غزل (02-05-09)
پرانا 02-05-09, 01:33 PM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-05-09), ام غزل (02-05-09)
پرانا 02-05-09, 01:43 PM   #4
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,891
کمائي: 51,348
شکریہ: 8,012
2,146 مراسلہ میں 4,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب ۔ ۔ ۔
شکریہ ۔ ۔
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (02-05-09)
پرانا 02-05-09, 08:31 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,275
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,478 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبردست معلومات جو قرآن نے کہا وہ غلط ہو نہیں سکتا
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (03-05-09)
پرانا 02-05-09, 08:37 PM   #6
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
کمائي: 22,963
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ناظمین سے گزارش ہے کے اس مراسلے کو متعلقہ سیکشن میں منتقل کریں
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (03-05-09)
پرانا 02-05-09, 10:13 PM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : monee3s مراسلہ دیکھیں
تو آپ بھی لکھتی ہیں ام غزل صاحبہ ۔

بہت اچھے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (03-05-09)
پرانا 03-05-09, 02:52 AM   #8
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,825
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,604 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اُمی یہ ہوئی نا بات!
اب لگتا ہے کے تم بھی تعداد کے بجائے کوالٹی پر زور دینے لگی ہو،
میری جانب سے مفید اور بروقت شئیرنگ پر 1000 بار شکریہ قبول کرو!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (03-05-09)
پرانا 03-05-09, 02:53 AM   #9
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,825
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,604 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اُمی یہ ہوئی نا بات!
اب لگتا ہے کے تم بھی تعداد کے بجائے کوالٹی پر زور دینے لگی ہو،
میری جانب سے مفید اور بروقت شئیرنگ پر 1000 بار شکریہ قبول کرو!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (03-05-09)
پرانا 03-05-09, 05:16 AM   #10
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبردست معلومات ہیں
شکریہ ام غزل جی
کیا پاکستان میں یہ وائرس ابھی تک سامنےآیا ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (03-05-09)
پرانا 03-05-09, 11:49 PM   #11
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,501
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ وائرس تو بہت پھیل گیا ہے مگر اس کی وجوہات کیا ہیں اور کس حد تک ہیں یہ بتانا مشکل ہے ، خود میں بھی مسلسل فلو کا شکار رہ کر اب دمے کی مریض بن چکی ہوں ، لاہور اور اسلام آباد میں الرجی اور اس طرح کے وائرس کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ ان کے علاج کے ادارے بھی اب تعداد پکڑ رہے ہیں ،
اللہ رحم کرے ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-05-09, 07:52 AM   #12
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,825
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,604 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سوائن فلو وائرس بھی "فلو" کی اُس قسم سے تعلق رکھتاہے جو جانوروں یا پھر پرندوں سے انسانوں میں‌منتقل ہوجاتا ہے۔ برڈ فلو کے بعد یہ تیسرا بڑا حملہ ہے۔ الحمد للہ ابھی تک پاکستان فلو کی اس قسم سے محفوظ ہے۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-05-09), منتظمین (04-05-09), ام غزل (05-05-09)
پرانا 08-05-09, 04:10 PM   #13
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کی تصویر پر موجود خواتین کی آنکھیں دیکھ کر
ایک پرانا گانے کے بول ذہن میں آنے لگے

تیری نظریں ہیں تلوار۔۔۔۔۔۔
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (08-05-09)
پرانا 08-05-09, 04:26 PM   #14
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,501
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس کو آپ کا تبصرہ سمجھوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
ام غزل کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (08-05-09)
پرانا 08-05-09, 04:37 PM   #15
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,195
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام غزل مراسلہ دیکھیں
اس کو آپ کا تبصرہ سمجھوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جی یہ تبصرہ صرف تصویر پر ہے
آپکی پوسٹ پر نہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (08-05-09)
جواب

Tags
com, گانے, پوسٹ, پاکستان, وائرس, نظر, موت, موجودہ, منتقل, ممکن, آج, اقوام متحدہ, اللہ, انسان, اسلامی, اعلیٰ, تصویر, خون, خواتین, خلاف, راستہ, غزل, صاحبہ, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اے جاہلو، کیا تم مجھے اللہ کے سوا دوسروں کی عبادت کا حکم دیتے ہو؟ عبداللہ حیدر توحید 95 02-03-10 03:25 PM
جیتے جی کوچۂ دل دار سے جایا نہ گیا خرم شہزاد خرم میر تقی میر 1 08-09-09 07:07 PM
ٌلوک گیت۔۔۔۔۔! شیراز احمد گپ شپ 2 24-02-09 08:05 AM
پہلے بتا دیتے نوائے سحر نوائے سحر 4 20-03-08 08:47 AM
شاھ کا ایک بیت۔ عاشق چانگ شعر و شاعری 0 12-03-08 03:19 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:39 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger