واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > گھر اور گھرداری > گھریلو ٹوٹکے




گھریلو ٹوٹکے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-02-11, 07:24 PM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,249
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,170 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default گھریلو ٹوٹکے

گھریلو ٹوٹکے

السلام علیکم

ابلتے ہوئے دودھ کو گرنے سے بچانے کے لئے اس دیگچی کو جس پر دودھ ابالا جائے اس کے کنارے پر تھوڑا سا گھی یا مکھن لگا دیں، ابلتے وقت دودھ نیچے نہیں گرے گا۔ بچوں کے فیڈر کی نپل میں بعض اوقات چکنائی جم جاتی ہے جس کی وجہ سے دودھ پینے میں دشواری ہوتی ہے، اس کا آسان حل یہ ہے کہ نپل میں دو چٹکی نمک ڈال کر دس منٹ تک کے لیے رکھ دیں بعد میں نیم گرم پانی سے دھوئیں، بلکل صاف پائیں گے۔

دہی جمانے سے پہلے دودھ کو ابال کراس میں دو سبز مرچ ڈال دیں اورآدھے گھنٹے کے لئے رکھ چھوڑئیے اورپھر دیکھئے دہی جلد اورسخت جمے گا۔

اکثر کچن میں کھانا بناتے ہوئے خوشبو سارے گھر میں پھیل جاتی ہے ات کو روکنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک پیالی سفید سر کہ چولہے کے پاس رکھ دیں خوشبو نہیں پھیلے گی۔

باسی چاول تازہ کرنے کے لئے پانی ابالیں اس میں چاول ڈال دیں ایک ابال کے بعد پاتی نکال دیں اوردم پررکھ دیں۔

لیموں سے زیادہ رس حاصل کرنے کیلئے ایک دو منٹ تک نیم گرم پانی میں بھگودیں پھر اس کا رس نکا دیں پھراس کارس دوگنا حاصل ہوگا۔

نمک دانی میں چاول کے چار پانچ دانے ڈال دیں اس میں نمک نہیں جمے گا۔

چائے کی بدمزگی

چائے کے پانی کو اگر زیادہ کھولایا جائے تو چائے بدمزہ ہوجاتی ہے۔ شیشے کی بوتلیں سر کے اور پانی سے شیشے کی بوتلیں اورصراحیاں خوب صاف ہوجاتی ہیں۔

چاقو کی صفائی

کچا آلو کاٹ کر چاقو پر ملنے سے چاقو صاف ہوجاتا ہے۔

جو توں کی چمک

سیاہ بوٹ پالش میں ذراسا سر کہ ملا دیا جائے تو جوتوں پر خوب چمک آجاتی ہے۔

چہرے کے داغ دھبے دور کرنا

ایک گلاس پانی لے کر دو عدد لیموں کارس اس میں ملادیں پھر اس آمیزے کو برف جمانے والی ٹرے میں جمالیں پھر روزانہ ایک ٹکڑانکال کر چہرے پرملیں۔ چہرہ صاف ہوجائے گا۔

پلاسٹک کے برتنوں کی صفائی

کثرت سے استعمال کے بعد پلاسٹک کے برتنوں ، بوتلوں پر کچھ داغ پڑ جاتے ہیں چکنائی جم جاتی ہے۔ اس کے لئے ایک بڑے سے ٹب میں برتنوں کے حساب سے دو چار چمچ کپڑے دھونے والا سوڈ ڈال کرتیز گرم یا پانی میں بھگودیں، ایک گھٹنے وغیرہ پر بھی آزماسکتے ہیں۔ نتائج حیران کن ہوں گے۔

نکسیر کا علاج

اگر آپ کو نکسیر کی بیماری ہے توآپ آملے کوایک دن کے لیے پانی میں بھگو دیں ۔ اس کے بعد اس پانی کے چار قطرے روزانہ ناک میں ڈالیں۔ انشاءاللہ آرام آئے گا۔ اورجب نکسیر بہے تو پیاز کا ٹ کر ضرور سونگھیے ۔ انشاءاللہ آرام آئے گا۔

پاﺅں کا پسینہ کم کرنیکی ترکیب

اگر آپ کی جلد چکنی ہے یا آپ کے پاﺅں میں بہت پسینہ آتا ہے تو گرم پانی میں سرکہ یا لیموں کا عرق ملا کراس سے پاﺅں دھوئیں۔ پسینہ آنا کم ہوجائے گا۔

دیسی گھی سے بو دور کرنا

بعض دفعہ دیسی گھی سے کھٹی لسی وغیرہ کو بو آتی ہے۔ اس کو دور کرنے کے لئے تقربیاً ایک کلو گھی میں دو کھانے کے چمچ سو کھا آٹا ڈال کر پکائیں ۔ پھر چھا ن کراستعمال کریں کسی بھی قسم کی بو باقی نہیں رہے گی۔ برتن چمکائیں گلاس اوراسٹیل کے برتن صاف کرنا بعض اوقات بہت مشکل ہوتاہے۔ اس کے ئے گندم کا آٹا چھاننے کے بعد بچ جانے والا چھلکا ضائع مت کریں۔ اس گلاس اوراسٹیل کے دیگر برتن دھوئیں اورپھر ان کی چمک دیکھیں۔ تازہ چپاتی چپاتیوں کو ڈبہ میں بند کرتے وقت اس میں تھوڑی سی ادرک رکھ دیں ۔ چپاتی نرم اور تازہ رہے گی۔

ہچکی روکنے کے لئے

اگر آپ ہچکی کو فوراً روکنا چاہتے ہیں توایک سبز الائچی اچھی طرح چبا کرنگل لیں اور فوراً ٹھنڈے پانی کا ایک گلاس پی لیں۔ انشاءاللہ ہچکی بند ہوجائے گی۔

دہی کوزیادہ دن استعمال کرنا

دہی کو زیادہ دن تک استعمال کرنے کے لئے کچے ناریل کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے دہی میں ڈال کر رکھ دیں تو دہی 4 سے 5 دن تک ویسے ہی تازہ رہے گا۔

بال محفوظ رکھنے کی ترکیب

سیکا کائی ، ماش کی دال اورمیتھی سل پرباریک چٹنی کی طرح پیس لیں۔ اس سے بال جھڑنا بند ہوجائیں گے ۔ بالوں کا سفید ہونا بھی رک جائے گا اوربال چمکدار ہوجائیں گے۔ پنیر کوٹوٹنے سے بچائیں پنیر کوگرم پانی میں ڈال کرتھوری دیر رکھ دیں اورپھر اس کوکسی بھی چیز میں ڈال کر پکائیں پنیر ٹوٹتا نہیں ہے۔ زہریلی چیز کا شک دور کرنا کھانا پکاتے ہوئے اگر آپ کو یہ شک ہوکہ کھانے میں کوئی زہریلی چیز پڑگئی ہے تو ایک چمچ مشکو ک کھانالیکر آگ میں ڈالیں اگر اس میں سے نیلے رنگ کے شعلے نکلیں تو سمجھ لیں کہ کھانا زہریلا ہوگیا اورکھانے کے قابل نہیںہے۔

آئیڈیل بیکنگ کیک بنانے کے لئے ہمیشہ انڈے کی سفیدی علیحدہ اورزردی الگ سے پھنٹیں۔ لکڑی کا چمچہ استعمال کریں سیفدی خوب جھاگ بن جائے اوربرتن الٹانے پر نہ گرے تو کیک خوب پھولا ہوا بنے گا۔ میدے کو دو تین مرتبہ اچھی طرح اورہلکا ہلکا ٹیبل پر پٹخیں تو ہوا کے بلبلے نکل جائیں گے اور کیک صحیح بنے گا۔

ہاتھوں سے مرچ کی جلن دورکرنے کے لیے گہیوں کا آٹا تھوڑا ساہاتھوں پر صابن کی طرح مل لیں ۔ پھر پانچ منٹ بعد ہاتھ دھولیں۔

اگر آگ سے جل جائے تو ٹوتھ پیسٹ لگالیں جلن دور ہوجائے گی۔ المونیم کی چیزوں پر سے داغ دورکرنے کے لیے پسا ہوانمک پہلے خشک اورپھر گیلا کرکے رگڑیں ایسا کرنے سے چند منٹ بعد داغ دور ہوجائے گا اس سے المونیم وغیرہ کی اشیاءپہلے کی طرح چمکنے لگیں گی۔

فریج سے بد بو کا ختم کرنا اگر آپ کے فریج میں کسی بھی قسم کی بدبو آتی ہو تو ایک پیالی میں سرکہ ڈال کر فریج میں رکھ دیں ، بد بو ختم ہوجائے گی۔

پیاز کاٹتے وقت انکھوں سے پانی ختم کرنا چتنے پیاز استعمال کرنا ہوں ان کو رات پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کراچھی طرح تھیلی بند کر کے فریج میں رکھ دیں ۔ انہیں کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی نہیں بہے گا۔

منہ کی بدبو دور کرنا

رات کو ایک چٹکی نمک لے کر اس میں دو قطرے سرسوں کا تیل اچھی طرح سے ملا لیں انگلی سے دانتوں پر خوب اچھی طرح سے ملیئے منہ کو ڈھیلا چھوڑ دیں تاکہ پانی نکل جائے ۔ بغیر کلی کئے سوجائیں پانی بلکل لگانا اس سے دانت بہت صاف اورمسوڑھے مضبوط ہوجاہیں گے۔

والسلام
زارا
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (12-11-11), کنعان (13-05-12), ابونعیم (13-05-12), سحر (13-05-12)
پرانا 12-11-11, 03:04 AM   #2
Senior Member
 
Miss Khan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,682
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وعلیکم السلام،

بہت خوب۔۔ بہترین ٹوٹکے۔۔۔
Miss Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-05-12, 12:25 AM   #3
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2011
مراسلات: 1
کمائي: 126
شکریہ: 2
0 مراسلہ میں 0 بارشکریہ ادا کیا گیا
درویش خُراسانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ۔بہت اچھے اور مفید ٹوٹکے ہیں
درویش خُراسانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-05-12, 12:54 AM   #4
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,608
کمائي: 172,641
شکریہ: 8,813
5,789 مراسلہ میں 21,400 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ ذبیدہ آپا کے ٹوٹکے معلوم ہوتے ہیں
ان کے ٹوٹکوں میں بھی سرکہ کا استعمال کثرت سے ہوتا ہے
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, ہے،, کوئی, کریں۔, کرتے, گھر, پہلے, یا, وقت, والی, ملنے, استعمال, بچوں, جلد, جانے, جائے, حل, خوشبو, دفعہ, رات, علیحدہ, عرق, صاف, صابن, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دل ٹوٹے ٹوٹے ہو گیا :پرویز مشرف جاویداسد خبریں 11 05-12-10 03:24 PM
کام کے ٹوٹکے زارا گھریلو ٹوٹکے 1 01-11-10 11:41 AM
مفید گھریلو ٹوٹکے زارا گھریلو ٹوٹکے 0 30-10-10 01:36 PM
امریکہ ٹوٹنے والا ھے sahj عمومی بحث 2 01-11-09 02:46 PM
گھریلو ٹوٹکے خرم شہزاد خرم گھریلو ٹوٹکے 9 26-08-09 02:27 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:41 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger