|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,249
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,170 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں، خوبصورت ہاتھوں کا اثر چہرے پر بھی پڑتا ہے، زیادہ تر عورتیں اپنے ہاتھوں کے بارے میں بہت زیادہ لاپرواہ ہوتی ہیں،شادی کے بعد تو وہ اور بھی لاپرواہ ہو جاتی ہیں، عورتیں اگر ہاتھوں کی خوبصورتی کے بارے میں محتاط ہیں، تو ان کو بد صورت ہونے سے بچا سکتی ہیں۔ ![]() ہاتھوں کی خوبصورتی کی دیکھ بھال کے لئے ہاتھ کو ہتھیلی، کہنی، ناخن،اور بازوں میں تقسیم کرلیں،تاکہ آپ ہاتھوں کی دیکھ بھال صحیح طریقے سے کرسکیں، ہاتھ کے اوپر والے حصے کی جلد کافی نرم اور پتلی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہاتھوں کی جلد پر جھریاں جلد پڑجاتی ہیں اور ان سے بڑھتی عمر کا علم ہو جاتا ہے، ہتھیلی کے نچلے حصے کی جلد سخت اور موٹی ہوتی ہے، اس حصے میں کسی قسم کے چکنے غدود نہیں ہوتے جس سے صابن، ڈٹرجنٹ سوڈا بھاری پانی وغیرہ کے استعمال سے ہی ہاتھ کا یہ حصہ فورا پھٹکنے لگتا ہے۔ ان باتوں پر توجہ دیں ہفتہ میں ایک بار مینی کیور (Manicure) ضرور کریں۔ کپڑے دھوتے، برتن صاف کرتے، باغبانی، پینٹ وغیرہ کرتے وقت ہاتھوں پر گلوز ربڑ کے دستانے پہن لیں، اس سے آپ کے ہاتھ محفوظ رھیں گے۔ سبزی کاٹنے سے پہلے ہاتھوں پر مونگ پھلی، سرسوں، زیتون میں سے کسی ایک کا تیل لگا لیں اس سے ہاتھوں پر نشان نہیں پڑیں گے۔ ہاتھوں کو زیادہ دیر تک گیلا نہ رکھیں، اس سے ہاتھوں کی جلد خشک ہو جاتی ہے، جس سے ناخنوں کے ارد گرد کی جلد ڈھیلی اور بے جان سی ہوتی ہے۔ ہاتھوں کی جلد کو خوبصورت اور پر کشش بنائے رکھنے کے لئے آپ اپنی خوراک میں وٹامن اے، بی، سی، ڈی، کیلشئیم آئرن اور پروٹین سے بھر پور خوردنی چیزوں کو شامل کریں۔ ہاتھوں کی خوبصورتی کے لئے ورزش کریں، اپنے دونوں ہاتھوں کی مٹھیوں کو جلدی جلدی کھولیں اور بند کریں، ایسا پندرہ بیس مرتبہ کریں، انگلیوں کو پھیلائیں اور پھر آپس میں ملائیں، یہ عمل بھی پندرہ بیس بار کریں، اس سے ہاتھوں کی انگلیاں زیادہ خوبصورت اور پر کشش ہوں گی۔ مٹھی باندھ کر ہاتھ کی کلائی کو گھڑی کی سمت میں دس پندرہ مرتبہ گھمائیں پھر گھڑی کی الٹی سمت میں گھمائیں اس سے کلائی میں لچکیلا پن آئے گا، تیرنا، رسی کودنا وغیرہ ورزشوں سے بازوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ والسلام زارا
__________________
![]() |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا | Miss Khan (12-11-11), یاسر عمران مرزا (12-11-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,682
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وعلیکم السلام
بہترین۔۔۔۔ جزاک اللہ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
مفید معلومات کے لیے شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستان میں اکثر گلوز پہن کر کام کرنے کا رجحان نہیں ہے ۔ ربر کے گلوز زیادہ مہنگے بھی نہیں ہوتے اور کافی عرصہ چل جاتے ہیں ۔ یورپ کی خواتین برتن گلوز پہن کر ہی دھوتی ہیں اس کے علاوہ اگر گھر کی کھڑکیاں وغیرہ بھی صاف کرنے ہو تو گلوز پہن کر کرتی ہیں
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
|
|
|
|
|
|
#5 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,413
کمائي: 96,303
شکریہ: 52,581
11,200 مراسلہ میں 35,315 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
![]() وہ ایک لاکھ روپیہ بیماری کے علاج پر لگا دیں گے لیکن ایک سو روپیہ احتیاط پر نہیں
|
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,586
کمائي: 315,409
شکریہ: 25,214
16,404 مراسلہ میں 41,664 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اس طرح کے ہاتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تصویروں کی حد تک ہی ہیں
ورنہ جو خواتین بھینسوں کے گوبر اٹھانے سے لے کر دیگچیاں رگڑنے تک کے کام کرتی ہیں ان کی حالت ۔۔۔۔۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہیں،, ہوتے, ہوتا, ہے،, کھولیں, گرد, پہلے, وقت, ورزش, لگا, آئینہ, اپنے, السلام, استعمال, اضافہ, بے, توجہ, جلد, حصہ, دیکھ, عورتیں, علم, غدود, صاف, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| شخصیت پرستی اور شخصیت پسندی | Zullu230 | گپ شپ | 14 | 14-03-11 09:05 PM |
| مُتاثر کُن شخصیت | سیپ | عائلی زندگی | 4 | 04-03-11 01:34 PM |
| انگلش اور اردو سپورٹ کے ساتھ، آف لائن ڈکشنری | زارا | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 3 | 05-02-11 06:47 AM |
| انسان کی شخصیت کے پہلو | زارا | گپ شپ | 2 | 29-01-11 12:19 PM |
| ::::: دوہرا چہرہ ، دوہری شخصیت ::::: | عادل سہیل | اسلام اور معاشرہ | 17 | 04-04-09 08:31 AM |