واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > گھر اور گھرداری



گھر اور گھرداری گھر اور گھرداری


جناب سیدہ فاطمہ زھرا ۔س۔ کی خانہ داری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-05-11, 07:00 PM   #1
Senior Member
 
عصمت's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: ڈیرہ غایخان۔مانہ احمدانی
عمر: 34
مراسلات: 438
کمائي: 7,816
شکریہ: 223
302 مراسلہ میں 783 بارشکریہ ادا کیا گیا
عصمت کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عصمت کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جناب سیدہ فاطمہ زھرا ۔س۔ کی خانہ داری

جناب سیدہ فاطمہ زھرا ۔س۔ کی خانہ داری

سیدہ فاطمہ زھرا ۔س۔

بی بی سیدہ فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا گھر کا تمام کام اپنے ھاتھ سے کرتی تھیں- جھاڑو دینا، کھانا پکانا , چرخہ چلانا , چکی پیسنا اور بچوں کی تربیت کرنا ,یہ سب کام اور ایک اکیلی سیدہ لیکن نہ توکبھی تیوریوں پر بل آئے نہ اپنے شوھر حضرت علی بن ابی طالب علیہ السّلام سے کبھی اپنے لیے کسی مددگار یا خادمہ کے انتظام کی فرمائش کی .
ایک مرتبہ اپنے پدر بزرگوار حضرت رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایک کنیز عطا کرنے کی خواھش کی تو رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بجائے کنیز عطا کرنے کے وہ تسبیح تعلیم فرمائی جو تسبیح فاطمہ زھرا کے نام سے مشھورھے . 34مرتبہ اللہ اکبر , 33 مرتبہ الحمد اللہ اور 33 مرتبہ سبحان اللہ، حضرت فاطمہ اس تسبیح کی تعلیم سے اتنی خوش ھوئیں کہ کنیز کی خواھش ترک کردی .

بعد میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بلاطلب ایک کنیز عطا فرمائی جو فضہ کے نام سے مشھور ھیں , جناب سیّدہ فضہ کے ساتھ ایک کنیز کا سا نھیں بلکہ ایک رفیق کا سا برتاؤ کرتی تھیں.
اسلام کی تعلیم یقیناً یہ ھے کہ مرد اور عورت دونوں زندگی کے جھاد میں مشترک طور پر حصہ لیں اور کام کریں . بیکار نہ بیٹھیں مگر ان دونوں میں صنف کے اختلاف کے لحاظ سے تقسیم عمل ھے .

اس تقسیم کار کو علی علیہ السّلام اور فاطمہ نے مکمل طریقہ پر دُنیا کے سامنے پیش کر دیا , گھر سے باھر کے تمام کام جیسے آب کشی کرنا , باغوں میں پانی دینا اور اپنی قوت ُ بازو سے اپنے اور اپنے گھر والوں کی بسر زندگی کا سامان کرنا یہ علی علیہ السّلام کے ذمہ تھے اور گھر کے اندر کے تمام کام حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہ انجام دیتی تھیں , یہ ضروری نھیں کہ آج چودہ سو برس کے بعد بھی کاموں کی شکل وھی رھے جو پھلے تھی زمانہ کی ضروتوں کے لحاظ سے ان میں فرق ھو سکتا ھے مگر اس روح کو جو گھر کے اندر اور باھر کی زندگی کے تفرقہ کے ساتھ قائم ھے ,محفوظ رکھا جانا ھر حال میں ضروری ھے.
__________________
ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
-
عصمت آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عصمت کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (15-05-11), ابن جمال (17-05-11), عارف اقبال (16-05-11)
کمائي نے عصمت کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
17-05-11 ابن جمال دستیاب نہیں 50
15-05-11 محمدخلیل جناب سیدہ فاطمہ زھرا ۔س۔ کی خانہ داری 100
جواب

Tags
کنیز, گھر, یا, وسلم, قائم, نام, مکمل, آج, اکبر, اللہ, انجام, اتنی, بچوں, ترک, تعلیم, حال, حصہ, خوش, خدا, روح, زندگی, زمانہ, شکل, طور, عورت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق عفو و درگزپاک نیٹ مہم Wahid Mahmood گپ شپ 10 13-01-11 10:40 PM
ارشادات جناب سیدہ علیہ السلام صحیفہ زھراء محمدخلیل تاریخ و عبر 1 20-03-09 07:50 PM
حضرت فاطمہ الزھراء (رضی اللہ عنہا) کی فضیلت طارق راحیل تاریخ و عبر 6 01-11-08 07:18 AM
بحا لیٴ جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کے مختلف سیاسی جماعتوں ورہنماؤں سے رابطے عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:41 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger