واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > گھر اور گھرداری



گھر اور گھرداری گھر اور گھرداری


گھریلو کاموں کو انجام دینا واجب یا مستحب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-05-11, 06:45 PM   #1
Senior Member
 
عصمت's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: ڈیرہ غایخان۔مانہ احمدانی
عمر: 34
مراسلات: 438
کمائي: 7,816
شکریہ: 223
302 مراسلہ میں 783 بارشکریہ ادا کیا گیا
عصمت کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عصمت کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post گھریلو کاموں کو انجام دینا واجب یا مستحب

گھریلو کاموں کو انجام دینا واجب یا مستحب

گھر کے کام کاج کرنا اور گھر کی چاردیواری میں محنت کرنا تاکہ اپنے گھر کو صاف ستھرا اور مرتب رکھ سکیں ، ایک بہت ہی پسندیدہ اور مستحب امر ہے ۔ یہ کام عورتوں یا مردوں دونوں میں کسی خاص سے منسوب نہیں ۔ یعنی گھریلو کام کاج ہر فرد کی ذمہ داری ہوتی ہے اور ضروری نہیں کہ صرف عورتیں ہی گھر کے سارے کام کاج کرتی رہیں ۔

مہمان نوازی ہر مسلمان کے لیۓ ایک وظیفے کی طرح ہے اور اس میں بھی صرف عورتوں کی ذمہ داری نہیں بنتی کہ مہمان نوازی کریں ۔ بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم و تربیت کی ذمہ داری مرد اور عورت دونوں پر یکساں عائد ہوتی ہے ۔ اگر اسلامی نقظہ نظر سے دیکھا جاۓ تو اسلام میں بچے کو باپ سے نسبت دی گئ ہے اور اگر خدانخواستہ کسی وجہ سے میاں بیوی میں نوبت طلاق تک پہنچ جاۓ تو بچے کی دیکھ بھال کی ذمہ داری باپ کے ذمہ ہوتی ہے اور صرف شیرخواری کی حالت میں ماں کی ذمہ داری بنتی ہے اور اس صورت میں بھی عورت کو حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ بچے کو پلانے والے دودھ کا خرچہ طلب کر لے ۔ گھر کے اندر ماں کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ بچے کی دیکھ بھال کے کاموں کا خرچہ اپنے شوہر سے مانگ لے ۔

اس لیۓ بہت سے کام ،جن کو ہم گھر کے کام کاج کہہ کر پکارتے ہیں دراصل باپ کا وظیفہ ہوتے ہیں اور اسلام نے عورت کو ان گھریلو کاموں کا مسئول نہیں بنایا ہے ۔

اللہ تعالی کے نزدیک ایک سست اور کاہل انسان کی کوئی وقعت نہیں ہوتی ۔ حضرت امام کاظم علیہ السلام کا قول ہے :

ان الله عزوجل لیبغض عبدالنوام و ان الله لیبغض عبد الفارغ (وسائل الشیعه 12/37)

ترجمہ : خداۓ بزرگ پرخواب آدمی سے بیزار ہے اور بیکار سے متنفر ۔

اللہ تعالی نے عورت کی فطرت میں گھر کے کام کاج کرنے اور پیار محبت سے بچوں کی دیکھ بھال کی لگن پیدا کر رکھی ہے ۔ یہی وجہ ہے دنیا کے کسی بھی خطے میں چلے جائیں، تاریخ کے کسی بھی اوراق کا مطالعہ کریں تو عورتوں میں گھریلو کام کرنے کا جذبہ ہمیشہ زندہ رہا ہے اور وہ اپنی مرضی اور شوق سے گھر کے سارے کام کرتی ہیں ۔
--
__________________
ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
-
عصمت آف لائن ہے   Reply With Quote
عصمت کا شکریہ ادا کیا گیا
غزل (02-03-12)
جواب

Tags
گھر, پسندیدہ, یا, نظر, ماں, محبت, مسلمان, آدمی, انسان, اسلامی, بیوی, بچوں, تعلیم, دیکھ, دیکھا, دنیا, شوہر, طلاق, طلب, عورتیں, عورتوں, عائد, عزوجل, صاف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان فرانس میں سیکورٹی،تجارت اوراقتصادی تعاون کے معاہدوں پر دستخط ذوالفقار علی خبریں 0 06-05-11 11:40 AM
غیروں پہ کرم اپنوں پہ ستم ۔۔۔ پاکستانی سرحدوں کے اندرباہر وکی لیکس کے ڈرون حملے جاری جاویداسد خبریں 0 02-12-10 08:46 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM
ذیل میں صوبہ بلوچستان، پاکستان کے شہروں کی فہرست ہے۔ خرم شہزاد خرم میرا پاکستان 0 11-10-07 09:06 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:42 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger