09-09-07, 09:19 PM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,646
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,467 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں چین نے پاکستان کو شکست دیدی:
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں چین نے پاکستان کو شکست دیدی:
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں چین نے پاکستان کو شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ۔تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پانچویں پوزیشن کے لئے میچ میں چین نے پاکستان کو 2کے مقابلے میں 3گول سے شکست دے دی۔پاکستان کی یہ تاریخ میں بد ترین شکست ہے ۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کارکردگی کو انتہائی ناقص قرار دیا گیا تھا تاہم جاپان اورچین کے ہاتھوں شکست نے ہاکی فیڈریشن کے دعوؤں کا پول کھول دیاہے ۔پاکستانی ٹیم فیڈریشن کے دعووں کے برعکس کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ۔ عوام نے ہاکی فیڈریشن کی موجود ہ قیادت کوناکام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے میر ظفر الله خان جمالی سمیت تمام عہدیداران کو برطرف کیا جانا چاہئیے ۔عوام نے پاکستان کی شرمناک شکستوں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں سنئیر کھلاڑیوں کو غیرمشروط طورپر شامل کیا جائے ۔ اورنظم نسق ایماندار اورہاکی سے محبت رکھنے والے افراد کے ہاتھ میں دیا جائے ۔میر ظفر الله خان جمالی سیاست کی طرح ہاکی فیڈریشن کو چلانے میں بھی ناکام ہوچکے ہیں ۔ انہیں ناکامی پر خود ہی استعفیٰ دے دینا چاہئے اس سے قبل کے وزارعظمیٰ کی طرح ان سے استعفیٰ طلب کیا جائے ۔کوچ صلاح الدین کوفوری طورپربرطرف کیاجائے ۔قومی ٹیم کی تربیت اور فزیکل فٹنس کے کیلئے غیر ملکی کوچ ہائر کیا جائے جو نہ صرف ٹیم کو تربیت دے بلکہ نیشنل کوچز بھی تیار کرے ۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر
|
|
|