واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے قومی تہوار > 14اگست



14اگست پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز پر 14اگست کے حوالہ سے خاص فورم جس میں تحریکِ پاکستان سے لیکر اب تک کیا کھویا؟ کیا پایا؟ ہماری محنت، ملکی حالات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی


آزادی؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-08-11, 03:16 AM   #1
آزادی؟
عروج عروج آف لائن ہے 15-08-11, 03:16 AM

جشن ِ آزادی کا دن مجھے ایک سؤال دے کر چلا گیا۔ لیں پڑھیں اور جواب دیں۔
آپا جی عائشہ میری چونتیس برس قبل اُستانی بنیں مگر بے تحاشا پیار وتوجہ پر مَیں کوئی پندرہ برس بعد ان کا یہ رویہ اپنی والدہ سے پوچھ بیٹھی۔ انہوں نے بتایا۔
آپا جی عائشہ اپنے دو بچوں اور شوھر کے ساتھ ھجرت ِپاکستان کے وقت گھر سے بیل گاڑی میں نکلیں۔ ابھی کچھ ھی دیر ھوئی کہ ان کے شوھر نے زیورات ،نقدی اور جائداد کے کاغذات والے تھیلے کی بابت دریا فت کیا؟ وہ بولیں کہ جلدی، خوف اور وقت کی کمی کے باعث وہ تھیلا گھر ھی رِہ گیا ھے۔ شوھر نے آئندہ مالی حالات کی خرابی کے خوف کو محسوس کرتے ھوئے آپا جی کے لاکھ منع کرنے کے باوجود گھر جانے کا فیصلہ کیا۔ کچھ ھی دیر میں ایک جاننے والے نے شاید مرنے والے کایہ آخری پیغام پہنچایا کہ انکو ھندؤوں نے مارڈالا ھے آپ جلد از جلد پاکستان پہنچنے کی کوشش کریں۔
روتے کرلاتے آپا جی پاک دھرتی پر قدم رکھنے میں کامیاب ھوگئیں۔وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میری نانی کی کم عمر لاوارث بیوہ ھمسائی تھیں۔ نانا جان سخی وخدا ترس تو تھے ھی اس کا فائدہ اٹھاتے ھوئے نانی جان حتّی الوسع انکے کام آتیں۔
دو بچوں کا اور پہاڑ سی ذندگی کے ساتھ نے آپا جی کو جینے کا حوصلہ دیا۔ اپنی ادھوری تعلیم کو پورا انہوں نے مگر نوکری نانا جان کے توسط سے ان کو ملی۔ وہ مطمئن زندگی کے سپنے آنکھوں میں بھر ھی رھیں تھیں کہ اِک طوفان ان کی زندگی میں آگیا۔
ایک بُرا محلّے دار ان کی کم عمری اور خوبصورتی کے باوجود نیک نامی برداشت نہ کرپایا۔ اور حیلے بہانوں سے اُن کو تنگ کرنے لگا۔ جب بات برداشت سے باھر ھو گئی تو آپاجی نے تنگ کرنے کی شکایت محّلے داروں سے کرنے کی دھمکی دی۔ وہ کھسیانہ سا ھو کر انکی ھمّت سے پرخاش رکھتے ھوئے کہنے لگا کہ وہ نکاح کرنا چاھتا ھے ان سے۔
آپاجی جھٹ بولیں مجھے بچوں کے علاوہ کوئی سہارا درکار نہیں۔ اب وہ اپنا سا منہ لے کر دل میں بدلے کی آگ لیے ھوئے گھر آگیا۔ آپا جی سمجھدار خاتون تھیں فوراً نانی جان کو ساری بات اور دل کے خوف کی بابت بتلادیا۔ نانی جان نے کچھ دُور کی سوچتے ھوئے نانا جان کو ان کی عزّت کی رکھوالی کے عہد نبھاہنے میں شامل کر لیا۔
رات کو اس شخص کی شرارت کا جہاندیدہ ناناجان کو پورا یقین تھا۔وہ نانی جان کو لے کر آپاجی کے گھر روانہ ھوئے۔ رات کے پہلے ھی پہر اس زمانے کے روشندان والے گھر کے ذریعے کوئی چیز دھک سے گری۔ دیکھا تو سرخ گوٹے والا سوٹ تھا۔ نانی جان نے آپا جی کو بے فکر ھوکر سونے کا کہا اور سوٹ لیے گھر آ گئیں۔
صبح ھوئی اُس بندے کی شامت ِ اعمال کہ محلّے داروں کو اکٹھا کر کے آپا جی کے گھر کے سامنے شور کرنے لگا۔ ۔ ۔ کہ تحفے لیتی رھی ھیں سارے گھر کاخرچا پورا کرتا رھا ھوں مَیں اب تو نکاح کا سوٹ بھی قبول کر لیا ھے اب دیر کاھے کی؟؟؟؟؟
مجمعے کے پیچھے سے نانا جان نمودار ھوئے۔یہی سوٹ ھے نا ۔ وہ جلد بازی میں بول بیٹھا جی ۔جی۔ جی ھاں۔۔۔۔۔۔۔ مگر دوسرے ھی لمحے حالات کی نزاکت کو محسوس کرتے ھوئے چپ کرگیا متفکر چہرہ لیے ھوئے۔ اب بولنے کی باری نانا جان کی تھی۔ گذشتہ اور پچھلے کئی مہینوں سے آپا جی عائشہ جیسی نیک خاتون کو تنگ کرنے کے واقعات کا سن کر تو محلے والوں کا غصہ دیدنی تھا۔
پھر ان خاتون کی طرف کبھی بھی کسی کی ھمت نہ ھوئی۔ اب تو اللہ سے ان کے بلند درجات کے لیے دعا گو ھوں۔ مگر اس سؤال کے ساتھ؟؟؟؟؟ کہ بیوہ کرنے والے تو آپا جی کے غیرمزھب وملک دشمن تھے۔ مگر یہاں تو ملک مزھب کا فرق نہ تھا پھر وہ اس جواب کو کن الفاظ میں ڈھونڈھ کر خود کو تسّلی دیتی ھوں گی؟
ویسے ھم سب کو ایسے لاوارث لوگوں کا نانا جان اور نانی جان جیسا ھی سر پرست بننا چاھئیے ۔ ھے نا۔
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔

عروج
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 212
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-08-11), نیلم خان (15-08-11), wajee (15-08-11), راجہ اکرام (15-08-11), رضی (11-09-11), سحر بٹ (15-08-11), عبدالقدوس (15-08-11)
پرانا 15-08-11, 03:53 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,196
شکریہ: 25,590
10,454 مراسلہ میں 38,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ نے بالکل درست فرمایا ۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (15-08-11)
پرانا 15-08-11, 04:31 AM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,406
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,424 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (15-08-11)
پرانا 15-08-11, 10:59 AM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,584
کمائي: 315,372
شکریہ: 25,214
16,402 مراسلہ میں 41,657 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
ہر معاشرے میں کچھ گندی مچھلیاں ہوتی ہیں لیکن ان کی سرکوبی کے لیے نانا جی جیسے اللہ کے بندے موجود ہوتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نانا جی کو غریق رحمت کرے ۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (15-08-11)
جواب

Tags
کوشش, گھر, ٹیک, وقت, واقعات, قدم, نوکری, آزادی, اللہ, بے, بچوں, بازی, تعلیم, جیسی, جواب, دیکھا, دل, دعا, زندگی, شور, شخص, عہد, عمری, عائشہ, غصہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پښتو لیكلو كښے ګرانی؟ - پشتو لکھنے میں دشواری؟ محبوب عالم پشتو فورمز 2 07-01-12 06:07 PM
خبر کہاں گئی؟ فیصل ناصر عمومی بحث 2 08-09-10 02:45 AM
جلدی کاہے کی؟ حیدر تجاویز اور شکایات 19 10-05-10 12:27 PM
سال کا بہترین کھلاڑی؟ Real_Light کرکٹ 0 13-10-09 07:17 PM
قومی راہنما کون بنےگا ؟ میاں نواز شریف یا زرداری؟ زبیر احمد ZUBAIR خبریں 2 11-06-08 01:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger