واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے قومی تہوار > 14اگست



14اگست پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز پر 14اگست کے حوالہ سے خاص فورم جس میں تحریکِ پاکستان سے لیکر اب تک کیا کھویا؟ کیا پایا؟ ہماری محنت، ملکی حالات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی


جب آئینِ چمن بدلا، نہ اس کے باغباں بدلے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-08-09, 02:17 AM   #1
جب آئینِ چمن بدلا، نہ اس کے باغباں بدلے
Hashims Hashims آف لائن ہے 14-08-09, 02:17 AM

از:
امریکن اردو شاعر مرحوم صوفی حنیف اخگر ملیح آبادی، رحمتہ اللہ علیہ



جب آئینِ چمن بدلا، نہ اس کے باغباں بدلے
تو مجبوراً پرندوں نے، قفس سے آشیاں بدلے

جو خود اپنی زباں دے کر ،بدلتا ہے زباں بدلے
مگر وہ شدّتِ آوازہ، لفظ و بیاں بدلے

زبوں حالی خمستاں کی، نہ طبعِ مے کشاں بدلے
تو لازم ہے کہ اب جیسے بھی، ہو پیرِ مُغاں بدلے

نصیبِ دوستاں اس شدّتِ قحطِ مُسرّت میں
خوشی سے کوئی کتنے غم، نصیبِ دشمناں بدلے

اگر وہ دُشمنِ آسودگی، ہے بے خبر اب تک
تو اب اُٹھّے کوئی، کیفیتِ خوابِ گراں بدلے

زباں کو میری ،وہ اپنی زباں شاید سمجھتے ہیں
جو فرماتے ہیں اخگر، اپنا اندازِ بیاں بدلے




پیارے قارئین و قاریات، جناب صوفی اخگر رحمتہ اللہ علیہِ کی یہ غزل وطن کے حوالہِ سے بڑی معنی خیز ہے۔ آپ اسے پاکستان کے سیاسی پس منظر میں رکھ کر پڑھیں اور لُطف در لُطف اٹھائیں۔ مزید یہ کہ اس میں ہجرت در ہجرت کرجانے والوں کی ایک نفسیاتی کیفیت بھی موجود ہے۔


فرہنگ
خُمِستان: ۔۔ خُم خانہ، شراب خانہ، میکدہ، میخانہ۔
کشاں:۔۔ کھنچا ہوا، مائل، ملتفت۔
پیرِ مُغاں:۔۔ شراب خانہ کا مالک
زبُوں حالی: ۔۔ تباہ حالت، جسکی حالت تباہ ہو، خستہ حال، مفلس۔
خوابِ گراں: ۔۔ غفلت کی نیند۔

Last edited by shafresha; 14-08-09 at 03:57 PM.. وجہ: ضروری کاٹ چھانٹ

 
Hashims's Avatar
Hashims
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 54
شکریہ: 0
27 مراسلہ میں 61 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 122
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Hashims کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-08-09), رضی (14-08-09)
جواب

Tags
color, com, پاکستان, اللہ, اندازِ, اردو, خبر, غزل, صوفی, صوفی اخگر، یوم آزادی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger