واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے قومی تہوار > 14اگست



14اگست پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز پر 14اگست کے حوالہ سے خاص فورم جس میں تحریکِ پاکستان سے لیکر اب تک کیا کھویا؟ کیا پایا؟ ہماری محنت، ملکی حالات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی


لے کے رہیں‌گے پاکستان!!! بن کے رہے گا پاکستان!!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-08-09, 02:18 PM   #1
لے کے رہیں‌گے پاکستان!!! بن کے رہے گا پاکستان!!!
وجدان وجدان آف لائن ہے 01-08-09, 02:18 PM

لے کے رہیں گے پاکستان، بن کے رہے گا پاکستان،


یہ وہ آواز تھی جو بندوق کی نالوں، توپ کے دھانوں، تلوار کی دھار، نیزوں کی نوکوں سےبھی نا رکتی تھی۔ ایک جذبہ تھا آزادی کا مر مٹنے کا قربان ہونے کا، کچھ بھی نظر نہیں آتا تھا، بس ایک ہی دھن تھی جو سب کے سروں پہ سوار تھی، یہ کیسے لوگ تھے جو موت سے نہیں ڈرتے تھے یہ کون تھے جن کے لئے زندگی بے معنی تھی، جو قربان ہو جانا ایک اعزاز سمجھتے تھے، جن کے لئے گولیوں کی بوچھاڑ محض ایک برسات تھی جس میں ہر کوئی نہانے کے لئے بے تاب ایک دوسرے پر سبقت لے جانا چاہتا تھا، اور ایک ہی نعرہ بلند ہو رہا تھا،

لے کے رہیں گے پاکستان، بن کے رہے گا پاکستان،


اور پھر قدرت نے منظوری دےدی، لہو رنگ لایا، ایک سرخ بیج نے ایک گلاب کو جنم دیا، ہر طرف خوشیاں تھیں، یوں لگا سارے زخم بھر گئے۔

لیکن یہ کیا، یہ جذبے یہ جوش آہستہ آہستہ دفن ہوتا جا رہا ہے، یہ کیا ہو رہا ہے ہم کس سے خوفزدہ ہیں،
میں اپنا گھر چھوڑ کر صرف اسلام آباد سے لاہور جاتا ہوں تو خوفزدہ ہو جاتا ہوں میں خود غیر محفوظ سمجھتا ہوں، مجھے اپنے گھر کی فکر پریشان کرتی رہیتی ہے۔
میرا بچہ گھر سے سکول جاتا ہے تو دل کو پریشانی ہونے لگتی ہے کہ خیریت سے واپس آجائے۔
میرا بھائی دفتر سے لیٹ ہو جاتا ہے تو سارا گھر پریشان ہو جاتا ہے کہ رب خیر کرے وہ محفوظ ہو۔

یہ ایک عام آدمی کی سوچ ہے احساسات ہیں، ہم نے اپنے دفاع کو مظبوط بنایا، لیکن اسکا حال ویسا ہی ہے جیسا کہ ایک کینسر زدہ انسان جسکو کہ اپنے پیروں پہ کھڑا رہنا محال ہو، اسے زرہ بکتر پہنا دی جائے اور سمجھا جائے کہ جسم محفوظ ہے۔

آج ہم ایٹمی پاور ہیں، اور وہ قوت جو ہم نے اپنی حفاظت کے لئے حاصل کی ہے آج اسی قوت کو بچانا ہمارے لئے درد سر ہے۔ یہ کیسی قوت ہے جس نے ہمیں اور غیر محفوظ کر دیا ہے۔
ہمارے جذبوں کو زنگ کیوں لگتا جارہا ہے، ہمیں خوف نے گھیر لیا ہے ہمیں جانے انجانے وسوسوں نے اندیشوں نے ہمیں نگل لیا ہے، کیوں ہمارے ذہنوں میں یہ زہر بھر گیا ہے کہ پاکستان میں اب کچھ نہیں ہے کیوں،

اس سال 14 اگست 2009 پر میرا سب سے سوال ہے کہ ایسا کیوں ہے

اور ایسا کب تک رہے گا۔ کیا کبھی میرے گلشن میں وہ بہار نا آئے گی جو امر ہو گی۔

آئیں ایک اور کوشش کرئیں، اپنے روٹھے ہوئے رب سے اپنے گزرے ہوے ہر پل کی ہر گستاخی کی ہر گناہ کی ہر نافرمانی کی معافی مانگیں۔

آئیں ایک عہد کو اپنے دلوں میں جگائیں، اپنے بچوں کو اور آنے والی نسلوں کو وہ وقت یاد کرادیں،جب سب کی زباں پر ایک ہی نعرہ تھا۔

لے کے رہیں گے پاکستان، بن کے رہے گا پاکستان۔

Attached Thumbnails
pakflag14aug2009-03.jpg  


 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 407
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے وجدان کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (01-08-09), خرم شہزاد خرم (01-08-09), سحر (01-08-09), شاہ جی 90 (23-08-09)
پرانا 01-08-09, 02:20 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے پیش کریں ۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 01-08-09, 03:08 PM   #3
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت ہی خوبصورت انداز میں بیان کرنے پر آپ کو پوائینٹس دیئے جاتے ہیں یہ پوائینٹس کتنے ہون گے یہ ہم دونوں کے آپس کی بات ہے اور منتظمین سے گزارش ہے کہ مجھے ابھی تک پوائینٹس کے حوالے سے وہ ہی مسئلہ درپیش ہے
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (01-08-09)
پرانا 01-08-09, 03:26 PM   #4
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,152
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

منتظمین بھائی سرورق کے لیئے آپکی مدد درکا رہے کیوں کہ مجھے اسکا طریقہ معلوم نہیں (معذرت کے ساتھ(
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-08-09, 03:33 PM   #5
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,354
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب وجدان صاحب اس 14 اگست کو کیا کرنے کا پروگرام ہے
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-08-09, 03:39 PM   #6
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 25,152
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہم تو ہیں پردیس میں
دیس میں نکلا ہو گا چاند

خوبصورت یادوں میں کھو کہ اپنے ملک کو یاد کریں گے اور خوب دعائیں کریں گے جناب اپنے ملک کے لئے۔
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 01-08-09, 03:42 PM   #7
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,354
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب آپ ایک کام کریں آج سے لیے کر 14 اگست تک کوئی کسی بھی دن فری ہو کر کچھ دیر کے لیے میرے پاس آ جائیں میں نے آپ کی تصویریں بنانی ہیں اور پاک نیٹ پر لگانی ہیں اور اس طرح ہم 14 اگست منا لیں گے کیا خیال ہے
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 01-08-09, 05:04 PM   #8
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,020
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : وجدان مراسلہ دیکھیں
منتظمین بھائی سرورق کے لیئے آپکی مدد درکا رہے کیوں کہ مجھے اسکا طریقہ معلوم نہیں (معذرت کے ساتھ(
وجدان صاحب اگر آپ کو لنک ارسال کرنے کا طریقہ سمجھ میں نہیں ا رہا تو آپ جس تحریر کا لنک لینا چاہتے ہیں اسکےلئے آپ

Name:  gfdsrs.bmp
Views: 35
Size:  257.9 KBinternet Ex plorer ایڈریس کو کاپی کریں Name:  001.bmp
Views: 34
Size:  257.9 KB

اور پھر اسکو سرورق میں جا کر پوسٹ کر دیں اگر کوئی اور مسئلہ درپیش ہے تو بتا دیں آپ سے تعاون کر کے خوشی ہو گی
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
وجدان (02-08-09), خرم شہزاد خرم (01-08-09)
کمائي نے ایس اے نقوی کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
01-08-09 خرم شہزاد خرم دستیاب نہیں 50
پرانا 01-08-09, 06:23 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,275
شکریہ: 5,214
5,044 مراسلہ میں 11,478 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خاص آفر اور اعلانات کے سیکشن میں جا کر ایک چپکو تھریڈ ہو گا جسکا نام سرورق کے لیے اپلائے کریں جو انجم بھائی نے بتایا ہے اسکے بعد یہ کرئیں
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
وجدان (02-08-09), ایس اے نقوی (02-08-09)
جواب

Tags
color, green, فری, پوسٹ, پاک, پاکستان, لوگ, نظر, موت, معلوم, معذرت, آج, آدمی, انسان, اسلام, بھائی, بچوں, تحریر, حال, دل, دعائیں, زندگی, سال, عہد, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم گناہ گار بھی ہیں‌تیرے پرستاروں میں‌ ابوسعد شعر و شاعری 3 03-03-11 11:09 PM
’بالی وڈ ستارے افغانستان کا دورہ کریں‘ ALI-OAD خبریں 0 17-12-10 08:52 PM
پاکستانیوں میں‌ ایک اور پاکستانی علی ذاکر تعارف 9 09-10-10 01:30 AM
وزیرستان میں‌ متوقع آپریشن پاکستان نواز گروپ معاون بن سکتے ہیں‌ مزمل فاروق سیاست 0 01-06-09 11:15 AM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 18-09-08 11:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger