واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے قومی تہوار > 14اگست



14اگست پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز پر 14اگست کے حوالہ سے خاص فورم جس میں تحریکِ پاکستان سے لیکر اب تک کیا کھویا؟ کیا پایا؟ ہماری محنت، ملکی حالات وغیرہ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی


ہمیں 1947ء کا پاکستان چاہئے

اس موضوع کے 12 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 226 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-08-08, 09:47 PM   #1
Senior Member

 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,198
کمائي: 13,045
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,093
885 مراسلہ میں 1,671 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Question ہمیں 1947ء کا پاکستان چاہئے

ہمیں 1947ء کا پاکستان چاہئے

ہمیں 1947ء کا پاکستان چاہئے

اقتباس:
کابینہ کا اجلاس جاری تھا، اے ڈی سی نے پوچھا "سر! اجلاس میں چائے سرو کی جائے یا کافی؟" چونک کر سر اٹھایا اور سخت لہجے میں فرمایا "یہ لوگ گھروں سے چائے کافی پی کر نہیں آئیں گے"، اے ڈی سی گھبرا گیا، آپ نے بات جاری رکھی "جس وزیر نے چائے کافی پینی ہو گھر سے پی کر آئے یا پھر گھر واپس جا کر پئے، قوم کا پیسہ قوم کے لئے ہے وزیروں کے لئے نہیں"۔ اس حکم کے بعد جب تک وہ برسرِاقتدار رہے، کابینہ کے اجلاسات میں سادہ پانی کے سوا کچھ سرو نہ کیا گیا۔


اقتباس:
گورنر جنرل ہاؤس کے لئے ساڑھے اڑتیس (38.5) روپے کا سامان خریدا گیا، آپ نے حساب منگوا لیا، کچھ چیزیں محترمہ فاطمہ جناح نے منگوائی تھیں، حکم دیا "یہ پیسے ان کے اکاؤنٹ سے کاٹے جائیں" باقی چیزیں گورنر جنرل ہاؤس کے لئے تھیں، فرمایا "ٹھیک ہے یہ رقم سرکاری خزانے سے ادا کر دی جائے لیکن آئندہ احتیاط کی جائے"۔

اقتباس:
برطانوی شاہ کا بھائی ڈیوک آف گلوسٹر پاکستان کے دورے پر آ رہا تھا، برطانوی سفیر نے درخواست کی "آپ اسے ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہہ دیں" ہنس کر کہا "میں تیار ہوں لیکن جب میرا بھائی لندن جائے گا تو پھر برٹش کنگ کو بھی اس کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ آنا پڑے گا"۔



اقتباس:
ایک روز اے ڈی سی نے ایک وزٹنگ کارڈ سامنے رکھا، آپ نے کارڈ پھاڑ کر پھینک دیا اور فرمایا "اسے کہو آئندہ مجھے شکل نہ دکھائے"۔ یہ شخص آپ کا بھائی تھا اور اس کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے اپنے کارڈ پر اپنے نام کے نیچے "برادر آف قائد اعظم محمد علی جناح، گورنر جنرل پاکستان" لکھوا دیا تھا۔



اقتباس:
زیارت میں*سردی پڑ رہی تھی، کرنل الٰہی بخش نے نئے موزے پیش کر دیے، دیکھے تو بہت پسند فرمائے، قیمت پوچھی، بتایا گیا "دو روپے" گھبرا کر بولے "کرنل یہ تو بہت مہنگے ہیں" عرض کیا "یہ آپ کے اکاؤنٹ سے خریدے گئے ہیں، فرمایا "میرا اکاؤنٹ بھی قوم کی امانت ہے، ایک غریب ملک کے سربراہ کو اتنا عیّاش نہیں ہونا چاہئے"، موزے لپیٹے اور کرنل الٰہی بخش کو واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

اقتباس:
زیارت ہی میں ایک نرس کی خدمت سے بہت متاثر ہوئے اور اس سے پوچھا "بیٹی میں تمہارے لئے کیا کر سکتا ہوں؟" نرس نے عرض کیا "سر! میں پنجاب سےہوں، میرا سارا خاندان پنجاب میں ہے، میں اکیلی کوئٹہ میں نوکری کر رہی ہوں، آپ میرا تبادلہ پنجاب کرا دیں"، اداس لہجے میں جواب دیا "سوری بیٹی! یہ محکمہ صحت کا کام ہے گورنر جنرل کا نہیں"۔

اقتباس:
اپنے طیارے میں رائٹنگ ٹیبل لگوانے کا حکم دیا، فائل وزارتِ خزانہ پہنچی تو وزیرِ خزانہ نے اجازت تو دے دی لیکن یہ نوٹ لکھ دیا "گورنر جنرل اس قسم کے احکامات جاری کرنے سے قبل وزارتِ خزانہ سے اجازت کے پابند ہیں"، آپ کو معلوم ہوا تو وزارتِ خزانہ سے تحریری معذرت کی اور اپنا حکم منسوخ کر دیا۔


اقتباس:
ایک مرتبہ گل حسن نے آپ کی گاڑی گزارنے کے لئے ریلوے کا پھاٹک کھلوا دیا تھا، آپ کا چہرہ غصے سے سرخ ہو گیا، پھاٹک بند کرانے کا حکم دیا اور فرمایا "اگر میں ہی قانون کی پابندی نہیں کروں گا، تو پھر کون کرے گا؟"


اقتباس:
جب آپ گورنر جنرل ہاؤس سے نکلتے تھے تو آپ کے ساتھ پولیس کی صرف ایک گاڑی ہوتی تھی جس میں صرف ایک انسپکٹر ہوتا تھا اور وہ بھی غیر مسلم تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب گاندھی قتل ہو چکے تھے اور آپ کی جان کو سخت خطرہ تھا اور اس خطرے کے باوجود آپ بغیر سیکیورٹی کے کھلی ہوا میں سیر کرتے تھے۔


یہ تھا آج سے اکسٹھ (61) برس پہلے کا پاکستان، وہ پاکستان جس کے سربراہ محمد علی جناح تھے۔

لیکن پھر ہم ترقی کرتے کرتے اس پاکستان میں آ گئے، جس میں پھاٹک تو ایک طرف رہے سربراہِ مملکت کے آنے سے ایک گھنٹہ قبل سڑکوں کے تمام سگنل بند کر دئے جاتے ہیں، دونوں اطراف ٹریفک روک دی جاتی ہے اور جب تک شاہی سواری نہیں گزرتی، ٹریفک کھلتی ہے اور نہ ہی اشارے۔

جس میں سربراہِ مملکت وزارت خزانہ کی اجازت کے بغیر جلسوں میں پانچ پانچ کروڑ روپے کا اعلان کر دیتے ہیں، وزارت خزانہ کے انکار کے باوجود رائٹنگ ٹیبل تو کجا پورے پورے جہاز خرید لئے جاتے ہیں۔

جس میں صدور اور وزرائے اعظم کے احکامات پر سینکڑوں لوگ بھرتی کئے جاتے ہیں، اتنے ہی لوگ نوکریوں سے برخواست کیے جاتے ہیں*اور ان سے کہیں زیادہ تبادلے عمل میں آتے ہیں اور کتنوں کو ہی قوانین و ضوابط بالائے طاق رکھ کر ترقیوں سے نوازا جاتا ہے۔

جس میں موزے تو رہے ایک طرف، بچوں کے پوتڑے تک سرکاری خزانے سے خریدے جاتے ہیں۔

جس میں ساڑھے اڑتیس (38.5) روپوں کی کیا وقعت؟ آج ایوانِ صدر اور وزیرِ اعظم ہاؤس کا بجٹ کروڑ روپے ہے۔

جس میں کارڈ پر بھائی کا نام لکھوانے کی کسی کو ضرورت ہی نہیں کہ ایوانِ اقتدار میں عملاً باپوں، خاوندوں، بھائیوں، بہنوں، بہنوئیوں، بھتیجوں اور بھانجوں کا راج رہا ہے، جس میں وزیر اعظم ہاؤس سے سیکرٹریوں کو فون کیا جاتا تھا اور کہا جاتا تھا "میں*صاحب کا بہنوئی بول رہا ہوں"۔

جس میں انگلستان کے ڈیوک آف گلوسٹر تو بہت دور امریکہ کے صرف نائب وزیر کے استقبال کے لئے پوری کی پوری حکومت ایئر پورٹ پر کھڑی دکھائی دیتی ہے۔

جس میں چائے اور کافی کی بجائے کابینہ کے اجلاس میں مکمل لنچ اور مکمل ڈنر سرو کیا جاتا ہے اور جس میں ایوانِ صدر اور وزیر اعظم ہاؤس کے باورچی خانے ہر سال کروڑوں روپے دھواں بنا دیتے ہیں۔

جس میں سربراہِ مملکت جدید ترین بلٹ پروف گاڑیوں، ماہر سیکیورٹی عملہ اور انتہائی تربیت یافتہ کمانڈوز کے بغیر دس کلو میٹر کا فاصلہ طے نہیں کر سکتے۔

ہم اس ملک میں مساوات رائج نہیں کر سکے، اسے ایک بھی خوددار، با وقار اور ایماندار قیادت نہیں دے سکے، ہم اسے جدید، ترقی یافتہ اور پر امن ملک نہیں بنا سکے تو نہ سہی۔۔۔
لیکن شاید ہم اسے واپس 1948 تک بھی نہیں لے جا سکتے، ہم اسے 61 برس پرانا پاکستان بھی نہیں بنا سکتے۔

کوئی ہے جو ہم سے یہ ترقی، خوشحالی اور یہ عروج لے لے اور ہمیں ہمارا پسماندہ، غریب اور غیر ترقی یافتہ پاکستان واپس کر دے، جو ہمیں قائد اعظم کا پاکستان واپس کر دے کہ اس ملک کے 16 کروڑ عوام کو 2008 کی بجائے 1948 کا پاکستان چاہئے۔


اقتباس:جاوید چوہدری
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے Real_Light کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (17-08-09), راجہ اکرام (18-08-09), رضی (14-08-09)
کمائي نے Real_Light کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
14-08-09 رضی ہمیں 1947 والا پاکستان چاہیئے 100
پرانا 04-08-08, 05:08 PM   #2
محسن
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 22
مراسلات: 1,786
کمائي: 16,636
ميرا موڈ:
شکریہ: 628
575 مراسلہ میں 989 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ہمیں 1947ء کا پاکستان چاہئے

شکریہ
champion_pakistani آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
champion_pakistani کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (18-08-09)
پرانا 05-08-08, 10:37 AM   #3
Senior Member

 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,198
کمائي: 13,045
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,093
885 مراسلہ میں 1,671 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: ہمیں 1947ء کا پاکستان چاہئے

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : champion_pakistani مراسلہ دیکھیں
شکریہ
بہت شکریہ
Real_Light آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (18-08-09)
پرانا 13-08-09, 04:03 PM   #4
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 24
مراسلات: 2,222
کمائي: 18,595
ميرا موڈ:
شکریہ: 2,749
696 مراسلہ میں 1,242 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بزرگوں نے غلامی کی فضا تبدیل فرمائی
اساس حریت پر ملک کی تشکیل فرمائی
ہمیں اب کام کرنا اور بلا تاخیر کرنا ہے
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے
ہمیں اس خاک کو ہر حسن، ہر زیبائی دینی ہے
اسے چہرہ، اسے بازو، اسے گیرائی دینی ہے
ہزاروں خواب ایسے ہیں، جنہیں تعمیر کرنا ہے
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے

جبین شب پہ صبحِ نور کا جھومر سجانا ہے
سیہ رُو ظلمتوں کے بطن سے سورج اگانا ہے
سبھی تاریکیوں کو صاحب تنویر کرنا ہے
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے

شجر پر برگ، شاخوں پر گُل شاداب رکھنے ہیں
کفِ کشت و چمن پر کوکب و مہتاب رکھنے ہیں
زمیں پر اک منور آسماں تحریر کرنا ہے
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے

ہمیں تیشہ چلانا، اپنی ہمت آزمانی ہے
ہر اک کہسار کے باطن سے جُوئے شِیر لانی ہے
ہر اک تقدیر کو وابستہ تدبیر کرنا ہے
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے

یہاں ہم خیر کا چہرہ سنواریں گے نکھاریں گے
یہاں نیکی کا ہم ایک ایک خدوخال ابھاریں گے
بدی کے ایک اک کردار کو زنجیر کرنا ہے
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے

وطن کو ہر شرف، ہر آبرو، ہر ناز بخشیں گے
غرض حسنِ عمل سے سینکڑوں اعزاز بخشیں گے
صنفِ عالم میں اس کو صاحب توقیر کرنا ہے
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے

ہزاروں رفعتیں قدموں میں اس کے ڈھیر کر دیں گے
مسخر کر کے مہر و ماہ دامن اس کا بھر دیں گے
مگر پہلے تو اپنے آپ کو تسخیر کرنا ہے
ہمیں تکمیل کی حد تک اسے تعمیر کرنا ہے

ڈاکٹر عاصی کرنالی
__________________
http://mtariqraheel.blogspot.com
http://tariqraheel.wordpress.pk
http://sweetjaveria.blogspot.com
طارق راحیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے طارق راحیل کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
Real_Light (14-08-09), راجہ اکرام (18-08-09), رضی (14-08-09)
پرانا 14-08-09, 01:14 AM   #5
ذیلی ناظم
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 3,675
کمائي: 35,430
ميرا موڈ:
شکریہ: 15,927
2,636 مراسلہ میں 6,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
رضی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں رضی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جشن آزادی مبارک
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (14-08-09)
پرانا 14-08-09, 11:00 AM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 7,469
کمائي: 37,312
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,095
3,830 مراسلہ میں 9,537 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں‌سرورق پر لگا رہا ہوں۔۔۔۔

والسلام
منتظمین آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے منتظمین کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
Real_Light (14-08-09), راجہ اکرام (18-08-09), رضی (14-08-09)
پرانا 16-08-09, 06:42 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 565
کمائي: 4,842
شکریہ: 0
255 مراسلہ میں 483 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

۱۹۴۷ کا پاکستان قائد کی وفات کے بعد ہی ختم ہو گیا تھا۔ اس مادی دور میں وہ واپس نہیں آسکتا!
arifkarim آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
arifkarim کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (16-08-09)
پرانا 16-08-09, 11:45 PM   #8
Senior Member

 
مزمل فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 23
مراسلات: 901
کمائي: 73,014
ميرا موڈ:
شکریہ: 665
476 مراسلہ میں 989 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بقول پاکستان کے موجودہ صدر کے
یہ تو قائد عوام ذولفقار علی بھٹو کا پاکستان ہے -
یہ تو ایسا ہی ہوگا
مزمل فاروق آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے مزمل فاروق کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
Real_Light (18-08-09), راجہ اکرام (18-08-09)
پرانا 16-08-09, 11:59 PM   #9
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,715
کمائي: 23,829
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,293
952 مراسلہ میں 1,743 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تیرا پاکستان ہے نا میرا پاکستان ہے۔
یہ اس کا پاکستان ہے جو صدر پاکستان ہے۔
تفسیر حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے تفسیر حیدر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
Real_Light (18-08-09), فیصل ناصر (17-08-09), راجہ اکرام (18-08-09)
پرانا 17-08-09, 12:13 AM   #10
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 7,469
کمائي: 37,312
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,095
3,830 مراسلہ میں 9,537 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مادی دور میں تو واپس آ سکتا ہے لیکن کرپشن کے دور میں‌واپس نہیں‌ آ سکتا ہے۔
منتظمین آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے منتظمین کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
Real_Light (18-08-09), راجہ اکرام (18-08-09)
پرانا 17-08-09, 12:20 AM   #11
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,245
کمائي: 139,793
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,518
5,860 مراسلہ میں 14,124 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایران کی کچھ مثالیں سامنے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (18-08-09)
پرانا 17-08-09, 12:52 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 565
کمائي: 4,842
شکریہ: 0
255 مراسلہ میں 483 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایران کی تاریخ پاکستان سے بالکل مختلف ہے۔ آنے والے چند سالوں میں آپ لوگ اسکی بربادی بھی دیکھ لیں گے!
arifkarim آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 18-08-09, 11:15 PM   #13
Senior Member

 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,198
کمائي: 13,045
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,093
885 مراسلہ میں 1,671 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : arifkarim مراسلہ دیکھیں
ایران کی تاریخ پاکستان سے بالکل مختلف ہے۔ آنے والے چند سالوں میں آپ لوگ اسکی بربادی بھی دیکھ لیں گے!
ناممکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Real_Light آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
1947ء کا پاکستان, کوئٹہ, کارڈ, ٹریفک, پولیس, پاکستان, پسند, وزیر, لوگ, لندن, نوکری, مکمل, موجودہ, معلوم, معذرت, آج, ایران, امریکہ, بچوں, تحریر, جواب, علی, عالم, صحت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زرداری کو مشرف سے ضرور ملنا چاہئے تفسیر حیدر اپکے کالم 2 28-05-08 01:48 PM
فلیش 8 کا سیریل نمبر چاہئے aazamiqbal سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 1 03-04-08 06:55 AM
موجِ صبا رواں ہوئی، رقصِ جنوں بھی چاہئے خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 02:31 PM
ہمیں 1948 کا پاکستان چا ہیے....................................... طاھر عمومی بحث 2 02-08-07 06:45 AM
ناول 1947ء کے بعد خرم شہزاد خرم ناول 0 24-07-07 02:08 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:34 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger